JHANG News updates

JHANG News updates JHANG NEWS UPDATES

Dpo jhang in action excellent 👍
08/07/2023

Dpo jhang in action excellent 👍

Dpo jhang well done great efforts
03/07/2023

Dpo jhang well done great efforts

DCO JHANG UPDATES
30/05/2023

DCO JHANG UPDATES

جھنگ(۔     ) غیرت کے نام۔پر بربریت کی انتہا،باپ نے بیٹوں کے ساتھ مل کر بیٹی کو زندہ جلا دیا ،ڈی پی او موقع پر پہنچ گئے،ب...
27/05/2023

جھنگ(۔ ) غیرت کے نام۔پر بربریت کی انتہا،باپ نے بیٹوں کے ساتھ مل کر بیٹی کو زندہ جلا دیا ،ڈی پی او موقع پر پہنچ گئے،باپ بیٹوں سمیت 6 ملزمان بروقت کاروائی کر کے گرفتار کروا دئیے ،تفصیلات کے مطابق تھانہ گڑھ مہاراجہ کے علاقہ بستی ڈب میں معصومہ بی بی کو اس کے والد رجب علی اور بھائیوں بہنوں نے پٹرول چھڑک کر زندگی جلا دیا جس سے وہ شدید جھلس گئی،ہسپتال میں لڑکی نے نزاعی بیان دیا کہ اسے اس کے والد رجب علی نے بیٹوں اور بیٹیوں کیساتھ ملکر مبینہ طور پر آشنا کے ساتھ چلے جانے کی وجہ سے زندہ جلا دیا،نزاعی بیان کے بعد لڑکی دم توڑ گئی وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او ملک طارق محبوب موقع پر پہنچے ملزمان کی گرفتاری تک تھانہ میں غیر اعلانیہ کیمپ آفس بنا لیا ،ڈی پی او کے بار بار فالو اپ لینے کی وجہ سے پولیس نے بروقت کاروائی کر کے ملزم۔باپ رجب علی اس کے بیٹوں جابر،عامر،خواتین ملزمان کوثر، سمیرا اور آسیہ کو گرفتار کر لیا گیا،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،سماجی حلقوں اور اعلی پولیس افسران نے سفاکیت اور بربریت سے بھرے واقعہ کے ملزمان کی فوری گرفتاری پر ڈی پی او ملک طارق محبوب کو۔شاباش دی ہے،ڈی پی او نے ایس پی انوسٹی گیشن رحمان قادر کو مقدمہ کی تفتیش کی نگرانی سونپتے ہوئے حکم دیا کہ وقوعہ کا ہر پہلو سے جائزہ لے کر ایک۔ایک۔ملزم۔اور سہولت کار کو گرفتار کیا جائے،روزانہ کی بنیاد پر تفتیشی مراحل سے آگاہ رکھا جائے،پولیس مصروف تفتیش ہے

Well come ADC  and AC jhang hope you work hard like DCO jhang
27/05/2023

Well come ADC and AC jhang hope you work hard like DCO jhang

Dpo jhang well done
17/05/2023

Dpo jhang well done

06/05/2023

*اہم پیغام برائے عوام الناس

کسانوں سے گندم خرید کر بیوپاری حضرات اسٹاک کر کے بیرون ملک سمگل کرتے ہیں جس سے وطن عزیز میں شہریوں کو آٹے کی قلت کا سامنا پڑتا ہے۔ملکی وسائل عوام کی سہولت و آسانی کےلئے بروئے کار لانے کےلئے ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں۔
ذخیرہ کی گئی گندم کی اطلاع 8222929-0345 پر دیں۔گندم کے ایک ہزار (1000) تھیلوں کی درست اطلاع دینے والے کو پچیس (25000) روپے انعام دیا جائے گا اور نام بھی صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

منجانب:ضلعی انتظامیہ جھنگ

Dpo jhang well done 👍
05/05/2023

Dpo jhang well done 👍

فوجی فاونڈیشن سکول دارلسکینہ روڈ کے بالکل ساتھ گلی کے شروع میں  مین ہول کا ڈھکنا دو تین ہفتوں سے غائب ھے، جس کی وجہ سے ی...
05/05/2023

فوجی فاونڈیشن سکول دارلسکینہ روڈ کے بالکل ساتھ گلی کے شروع میں مین ہول کا ڈھکنا دو تین ہفتوں سے غائب ھے، جس کی وجہ سے یہاں سکول کے بچوں اور راہگیروں کو سخت پریشانی کا سامنا ھے۔ متعلقہ حکام مسلہ حل کروا دیں، تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔
Deputy Commissioner Jhang

02/05/2023

*جھنگ: ریسکیو 1122نے ماہ مارچ میں مختلف ایمرجنسیز میں متاثر ہونے والے4054افراد کوریسکیو سروس فراہم کی۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرعلی حسنین*

جھنگ میں ریسکیو 1122نے اپنی ماہانہ کارکردگی رپوٹ جاری کر دی اس حوالے سے ریسکیو1122سنٹرل اسٹیشن میں ماہانہ اجلاس ہوا

جس کی صدرات ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر علی حسنین نے کی اس اجلاس میں ماہ مارچ میں ہونے والی ایمرجنسیز کے حوالے سے ریسکیو 1122کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں شورکوٹ اور احمد پور سیال کے ریسکیو آفیسرز بھی شامل تھے اجلاس میں کنٹرول روم انچارج طاہر عباس نے بریفنگ دیتے ہوئے ریسکیو 1122کی ماہ مارچ کی کار کردگی کے بارے بتایا کہ ریسکیو 1122کوپورے ماہ میں 18519مختلف فونز کالزکنٹرول روم میں موصول ہوئی جن میں ایمرجنسیز کالز4194تھیں اور غیر متعلقہ کالز کی تعداد11876رہی اور مختلف انفارمیشن کالز کی تعداد2429رہی اور رونگ کالز کی تعداد20رہی۔
جن4194ایمرجنسیز کالزپر ریسکیو1122کے اہلکاروں نے رسپانس دیا ان میں روڈ ٹریفک حادثات کی تعداد695رہی اور3217میڈیکل کے مریض تھے، اس کے علاوہ آگ لگنے کے واقعات 39ہوئے اور54کرائم ایمرجنسیزاور189مختلف نوعیت کی ایمرجنسیز پیش آئی۔
ریسکیو1122نے4054افراد کو مختلف ایمرجنسیز میں ریسکیو کیا ان میں 1779افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد دے کر فارغ کر دیا اور2260افراد کو فرسٹ ایڈ دے کر مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا15افراد مختلف ایمرجنسیز میں جان کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو1122کا ایوریج رسپانس کال پر ڈے139.80 رہا جبکہ ایوریج رسپانس ٹائم9.07 رہا اور فائر ایمرجنسی کاایوریج رسپانس ٹائم9.08 رہا۔

DC office 👍 achievement DCO sahab
02/05/2023

DC office 👍 achievement DCO sahab

ہینڈ آوٹ جھنگ()پنجاب سٹیژ پروگرام کے تحت شہر کی بیوٹیفیکیشن کے منصوبے پر عملدرآمد کا آغاز ہو چکا ہے۔دھجی روڈ پارک کی پہل...
02/05/2023

ہینڈ آوٹ
جھنگ()پنجاب سٹیژ پروگرام کے تحت شہر کی بیوٹیفیکیشن کے منصوبے پر عملدرآمد کا آغاز ہو چکا ہے۔دھجی روڈ پارک کی پہلے مرحلے میں صفائی کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی نے دھجی روڈ لیڈیز پارک کا دورہ کیا۔پارک میں جاری صفائی کے جاری کام کا جائزہ لیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طارق حسین بھٹی,میونسپل کمیٹی کے افسران بھی موقع پر موجود تھے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں پنجاب سٹیژ پروگرام کے تحت ترقیاتی کاموں کا باقاعدہ آغاز ہونے جا رہا ہے۔جلد جھنگ کو ایک حقیقی شکل دیں گے۔شہر کے دیگر پارکس پر بھی جلد کام ہوگا۔پنجاب سٹیز پروگرام کے دیگر منصوبوں پر بھی جلد کام شروع ہو جائے گا۔

14/04/2023

*الحمداللہ*

*اہلیان جھنگ کے لئے خوشخبری*

*وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی خصوصی کاوش اور ڈپٹی کمشنر جھنگ عبداللہ خرم نیازی کی محنت سے شہر کے سیوریج کے میگا پروجیکٹ کا فائنل PC-1 منظور۔*

*جھنگ:اب میگا پروجیکٹ کا جلد ٹینڈر جاری ہو گا,دو ماہ میں کام شروع ہو جائے گا۔*

*جھنگ:2 ارب 55 کروڑ کے منصوبہ سے شہر کی تمام سیوریج تبدیل ہو گی۔*

*جھنگ:نئے ڈسپوزل ورکس,ارتھ فل سائٹ بھی اس میں شامل۔*

*جھنگ:پروجیکٹ کے پیسے 2018 سے اکاؤنٹ میں موجود ہیں۔*

*جھنگ:وزیر اعلی پنجاب کی خاص توجہ سے یہ منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچا ہے۔*

*جھنگ پولیس**14 اپریل 2023ء**گندم اور کھاد کی غیر قانونی نقل و حرکت روکنے کیلئے جھنگ پولیس کے سخت سکیورٹی انتظامات*جھنگ(...
14/04/2023

*جھنگ پولیس*
*14 اپریل 2023ء*

*گندم اور کھاد کی غیر قانونی نقل و حرکت روکنے کیلئے جھنگ پولیس کے سخت سکیورٹی انتظامات*

جھنگ( ) گندم اور کھاد کی غیر قانونی نقل و حرکت روکنے کیلئے جھنگ پولیس کی طرف سے سکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے ہیں ۔ ضلع بھر میں 6 ٹال پلازہ اور 17 ناکہ بندی پوائنٹس پر 200 سے زائد پولیس افسران اور جوان ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔ جملہ سرکل افسران اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے ڈی پی او ملک طارق محبوب کا کہنا تھا کہ ناکہ بندی پوائنٹس پر چیکنک کا عمل موثر بنایا جائے تاکہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے ساتھ ساتھ گندم اور کھاد کی غیر قانونی نقل و حرکت کا تدارک کیا جا سکے۔ سپروائزری افسران ناکہ بندی پوائنٹس پر پولیس افسران اور جوانوں کو چیک کریں اور الرٹ ڈیوٹی کو یقینی بنائیں ۔

*پبلک ریلیشنز آفیسر*
*ڈسٹرکٹ پولیس جھنگ*

ہوشیار رہے اور صفائی کا خاص خیال رکھیں
05/04/2023

ہوشیار رہے اور صفائی کا خاص خیال رکھیں

جمعے کے روز آٹے کی چھٹی
30/03/2023

جمعے کے روز آٹے کی چھٹی

*جھنگ پولیس**30 مارچ 2023ء**جھنگ پولیس کے غازیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تقریب ، گارڈ آف آرنر پیش کیا گیا*جھنگ : ان...
30/03/2023

*جھنگ پولیس*
*30 مارچ 2023ء*

*جھنگ پولیس کے غازیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تقریب ، گارڈ آف آرنر پیش کیا گیا*

جھنگ : انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات پر ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا

جھنگ : تقریب میں جھنگ پولیس کے 7 غازیوں کو گارڈ آف آرنر پیش کیا گیا

جھنگ : غازیوں میں ASI محمد رمضان ، ASI مشتاق حسین ، ASI مظفر خان شامل

جھنگ : کنسٹیبل محمد آصف ، کنسٹیبل محمد علی شاہ ، کنسٹیبل آصف عمران اور کنسٹیبل محمد عرفان حیدر بھی غازیوں میں شامل

جھنگ : تقریب کا مقصد پولیس فورس کے ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنا ہے ۔ ڈی پی او ملک طارق محبوب

جھنگ : موجودہ حالات میں پولیس افسران اور جوان صف اول میں فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔ ڈی پی او

جھنگ : شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔ ڈی پی او

جھنگ : شہدائے پولیس کی فیملیز ، غازیوں اور پولیس فورس کی ویلفیئر کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ ڈی پی او جھنگ

*پبلک ریلیشنز آفیسر*
*ڈسٹرکٹ پولیس جھنگ*

*پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ**ریسکیو 1122 جھنگ**بتاریخ  30 مارچ 2023**جھنگ* چنیوٹ روڈ پر 15 میل کے قریب  روڈ ٹریفک حاد...
30/03/2023

*پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ*
*ریسکیو 1122 جھنگ*
*بتاریخ 30 مارچ 2023*

*جھنگ* چنیوٹ روڈ پر 15 میل کے قریب روڈ ٹریفک حادثے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیم روانہ۔
*ریسکیو 1122 جھنگ*

*جھنگ* کالر کی اطلاع کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی نے رکشہ کو ہٹ کیا رکشہ بے قابو ھو کر الٹ گیا.
*ریسکیو 1122 جھنگ*

*جھنگ* ریسکیو 1122 کی ٹیم جاٸے حادثہ پر پہنچی اور ریسکیو آپریشن شروع کیا۔
*ریسکیو 1122 جھنگ*

*جھنگ* رکشہ الٹنے کے نتیجے میں رکشے میں سوار تین افراد
امجد علی ولد طالب حسین 65 سال.
انور علی ولد یوسف 60 سال.
ندیم ولد نواز 35 سال شدید زخمی ھو گئے.
*ریسکیو 1122 جھنگ*

*جھنگ* ریسکیو 1122 اہلکاروں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا.
*ریسکیو 1122 جھنگ*

*رپورٹ*
*اعتماد احمد شعیب*
*میڈیا کوارڈینیٹر*
*ریسکیو 1122 جھنگ*

Address

Fouji Foundation School
Jhang Sadar
33202

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JHANG News updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share