میرا جھنگ MaraJhang

میرا جھنگ MaraJhang جھنگ کے حالات و واقعات، سیاست ، ایجوکیشن، بزنس ، وکلاء ?

ڈی سی جھنگ ان ایکشن
11/03/2022

ڈی سی جھنگ ان ایکشن

 #موسم  #بدل  #رہا  #ہے  #یا  #لوگ بدل رہے  #ہیں  #جھنگ
03/10/2021

#موسم #بدل #رہا #ہے #یا #لوگ بدل رہے #ہیں
#جھنگ

 #بارش کا  #پانی  #قدرتی  #جھیل کا  #منظر  #پیش کرتے ہوئےزندہ باد  #میونسپل  #کمیٹی
24/03/2021

#بارش کا #پانی #قدرتی #جھیل کا #منظر #پیش کرتے ہوئے
زندہ باد #میونسپل #کمیٹی

01/01/2021

نیال سال آپ کےلئے خوشیاں لائے۔

کرونا وائرس کا ڈر ۔۔۔جھنگ کے گنجان ترین علاقہ شہید روڈ پر واقع نور مسجد کو سیل کردیا گیا ہےاور نماز کی اجازت نہیں ہے۔
16/03/2020

کرونا وائرس کا ڈر ۔۔۔
جھنگ کے گنجان ترین علاقہ شہید روڈ پر واقع نور مسجد کو سیل کردیا گیا ہےاور نماز کی اجازت نہیں ہے۔

16/03/2020
عورت کی خوشیاں اس کے خاندان سے منسلک ہیں۔۔ نادیہ صدف
10/03/2020

عورت کی خوشیاں اس کے خاندان سے منسلک ہیں۔۔ نادیہ صدف

جھنگ ، آرچری فاضا پارہ ٹورنامنٹ دبئی میں پہلا پاکستانی شہری شریک
06/03/2020

جھنگ ، آرچری فاضا پارہ ٹورنامنٹ دبئی میں پہلا پاکستانی شہری شریک

جھنگ یونیورسٹی آف جھنگ کے زیر اہتمام پہلی ملٹی ڈسپلنری قومی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیش...
05/03/2020

جھنگ یونیورسٹی آف جھنگ کے زیر اہتمام پہلی ملٹی ڈسپلنری قومی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر فضل احمد خالد ، ملک کی نامور یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز ،سینئر فیکلٹی ، سول سوسائٹی ، میڈیا نمائندگان اور طلباءو طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر کوآپریٹوز مہر محمد اسلم بھروانہ تھے جبکہ رکن صوبائی اسمبلی مہمان اعزاز تھے۔ صوبائی وزیر کوآپریٹوز مہر محمد اسلم بھروانہ نے کانفرس سے خطا ب میں کہا کہ یونیورسٹی آف جھنگ کے قیام کے بعد جھنگ میں تیزی سے تبدیلی آرہی ہے،

28/02/2020

پوری مجلس کی آنکھوں میں چھائی نمی صاف صاف بتا رہی تھی لوہے اور ہیرے میں فرق

مشیر وزیر اعلیٰ فیصل جبوآنہ کی دربار پیر عبدالرحمن شاہ بخاری پر حاضری
24/02/2020

مشیر وزیر اعلیٰ فیصل جبوآنہ کی دربار پیر عبدالرحمن شاہ بخاری پر حاضری

chenab college jhang pricipal
21/02/2020

chenab college jhang pricipal

تھانہ سٹی جھنگ میں ہونے والے 02 اندھے قتلوں کا سراغ لگا کر ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔DPO جھنگ محمد حسن رضا خانجھنگ سپی...
20/02/2020

تھانہ سٹی جھنگ میں ہونے والے 02 اندھے قتلوں کا سراغ لگا کر ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔DPO جھنگ محمد حسن رضا خان
جھنگ سپیشل رپورٹر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ محمد حسن رضا خان نے کہا ہے کہ مقتولہ شازیہ اور کم سن مقتول محمد احمد رضا کے قاتلوں کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا اور اس وقت تک میں چین سے نہیں بیٹھوں گا جب تک ان کے لواحقین کو انصاف نہ مل جائے۔ DPO جھنگ کی خصوصی ہدایت پر نا معلوم قاتلوں کو ٹریس کرنے اور گرفتار کرنے کے لئے رحمان قادر SDPO سٹی سرکل کی زیر نگرانی مظہر حسین شہزاد SHO تھانہ سٹی جھنگ، اسلم خان SI اور اخلاق ا حمد SI انچارج ہومی سائیڈ پر مشتمل سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی، جس نے بہت کم وقت میں نا معلوم قاتلوں کا سراغ لگا کر انہیں گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق چند دن قبل تھانہ سٹی جھنگ کے علاقے محلہ شاہ کبیر میں ہونے والی قتل کی واردات جس میں شازیہ نامی خاتون بعمر 38/39 سال اپنے گھر میں مردہ پائی گئی تھی اور اسے نا معلوم ملزمان نے تیز دھار آلہ سے بے دردی سے قتل کر دیا تھا جس پر مقدمہ نمبر471 مورخہ16/12/2019 بجرم302 ت پ تھانہ سٹی جھنگ درج رجسٹر ہوا،تفتیشی ٹیم نے جیو فینسنگ، جدید ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی کیمروں سے مدد لی اور مشتبہ گان کو بھی شامل تفتیش کرتے ہوئے بہت کم وقت میں ملزم یاسر حسین ولد صفدر حسین قوم کھوکھر سکنہ دربار شاہ کبیر کو گرفتار کر لیا جس نے دوران تفتیش تسلیم کیا کہ ملزم چوری کی نیت سے مقتولہ کے گھر میں داخل ہوا تھا اور موقع پر پکڑے جانے کی وجہ سے اس نے مسماۃ شازیہ کو تیز دھار آری گردن پر مار کر قتل کر دیا تھا جبکہ جھنگ سٹی کے محلہ رسول پورہ میں ہونے والی قتل کی دوسری واردات جس میں 4/1-2 سالہ کم سن بچے محمد احمد رضا کو نا معلوم ملزم نے وحشیانہ تشدد اور بجلی کی جھٹکے لگا کر قتل کر دیا تھا جس پر مقدمہ نمبر44 مورخہ17/02/2020 بجرم302 ت پ تھانہ سٹی جھنگ درج رجسٹر ہوا، تفتیشی ٹیم نے صرف 2 گھنٹے میں اصل ملزم محمد فیضان عرف عامر جو کہ بچے کا حقیقی ماموں تھا کو گرفتار کر لیا ملزم نے دوران تفتیش تسلیم کیا کہ اس نے مقدمہ بازی کی رنجش کی وجہ سے

ڈویژنل کمشنر نے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کی ایمرجنسی سمیت مختلف شعبوں کا بھی معائنہ کیا اور ہسپتال میں پولیو کاؤنٹر پر بھ...
19/02/2020

ڈویژنل کمشنر نے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کی ایمرجنسی سمیت مختلف شعبوں کا بھی معائنہ کیا اور ہسپتال میں پولیو کاؤنٹر پر بھی رپورٹنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔ انہوںنے کہا کہ حکومت شعبہ صحت کی بہتری اور ترقی کےلئے مثالی اقدامات کر رہی ہے تاکہ عوام کو ان کی دہلیز پر جدید اور اعلیٰ طبی سہولیات میسر ہو سکے۔ عوام کی فلاح و بہبود اور بہتر سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات ہیں ۔ دور دراز علاقوں میں خصوصاً شعبہ صحت اور تعلیم پربھرپور توجہ دی جا رہی ہے۔ عوام کے مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے ۔

16/02/2020

جھنگ جمعیت علما ء اسلام کے مرکزی شوریٰ کے ممبر شہباز احمدگجر ایڈووکیٹ نے میڈیا میں جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف (فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس) میں بھارت کا نام ڈالا جا ئے کیونکہ بھارت میں ایک عرصہ سے اقلیتوں پر ظلم ڈھایا جا رہا ہے اور کشمیری عوام کے خلاف ریاستی دہشت گردی کی جا رہی ہے بھارت دہشت گردوں کو مالی سپورٹ کر نے ساتھ ساتھ اپنے پڑوسی ممالک کے خلاف مداخلت اور معاشی دہشت گردی کروارہا ہے جس کی واضح مثال کلبوشن یادیو ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا نام FATFمیں بلاجواز ڈالا گیا ہے جسکو فی الفور گرے لسٹ سے نکالا جا ئے اور جانب داری چھوڑ کردنیا میں میرٹ اور انصاف سے کا م لیا جائے ورنہ دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔

جھنگ ، کمالیہ ، گورنمنٹ کمیونٹی ماڈل سکول 738 شرقی بھگوانہ میں پولیو کے حوالہ سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں صو...
15/02/2020

جھنگ ، کمالیہ ، گورنمنٹ کمیونٹی ماڈل سکول 738 شرقی بھگوانہ میں پولیو کے حوالہ سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی وزیر وویمن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض فتیانہ اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ نوشین اسرار کی زیر قیادت ایک واک نکالی گئی اور پانچ سال سے چھوٹے بچوں کو پولیوسے بچاؤ کےقطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کیا گیا جس میں سی او ایجوکیشن صابر سنپال ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر کاشف ندیم تحصیلدار غلام دستگیر تحصیلدار عابد حسین چوہدری تحصیلدار عمر سلطان ڈپٹی ڈی او ایجوکیشن تنویر غزالی پرنسپل پی ایس ٹی کالج رانا ذوالفقار خاں وہ معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر وزیراعظم کے پروگرام کلین اینڈ گرین کے حوالہ سے صوبائی وزیر وویمن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض فتیانہ اسسٹنٹ کمشنر نوشین اسرار نے پودے بھی لگائے اور سکول کے بچوں نے کلین گرین کے حوالےنے ڈبلیو پیش کیااس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرنوشین اسرار نے کہا ہے کہ اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لئے دو قطرے ضرور بلوائے پر پولیو مہم کے دوران ٹیم میں گھر گھر جاکر پولیو قطرے پلائیں گے

مرزا محمد عثمان بیگ وزاہد گوشی کی والدہ ماجدہ اور زوجہ مرزا محمد تاج دین (مرحوم )کی سالانہ برسی کا ختم پاک دلوایا گیا جس...
15/02/2020

مرزا محمد عثمان بیگ وزاہد گوشی کی والدہ ماجدہ اور زوجہ مرزا محمد تاج دین (مرحوم )کی سالانہ برسی کا ختم پاک دلوایا گیا جس میں سیاسی وسماجی شخصیات کے علاوہ علامہ مسرورنواز جھنگوی سابق(ایم پی اے) علامہ نصیر مصطفائی ۔علامہ یوسف قمر سیالوی ۔محمد رفیق ۔علامہ طاہر انجم اور دیگر علماءکرام نے شرکت کی۔اسلامی بھائیو کی جماعت ۔انجمن تاجران اتحاد گروپ جھنگ کے عہداران ممبران نے شرکت کی ۔جھنگ میڈیا گروپ ۔شیخ معاز۔ حاجی بلا ۔اور پولیس افسران نےبھی شرکت کی نعت خوانی کےلئے قاری سیمع اللہ عمر فرید (گولڈ میڈلسٹ )اقبال رمیض حیدری۔منیر عطاری محمد رمضان سمی۔اورنقیب محفل قرش خان نےخوبصورت اشعار کے ذریعے ماں کی شان بیان کی ۔مرحومہ کےایصال ثواب کیلے دعائیں مانگی گئی ختم پاک دلوایا گیا اورلنگر عام کا بھی اہتمام کیاگیا تھا ۔

جھنگ ڈپٹی کمشنرمحمد طاہر وٹونے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین کے دو قطرے پلا کر...
15/02/2020

جھنگ ڈپٹی کمشنرمحمد طاہر وٹونے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین کے دو قطرے پلا کر انسداد پولیومہم کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ہسپتال کے سینئر ڈاکٹرزاور انتظامی افسران سمیت دیگر ویکسی نیشن سٹاف بھی موجود تھا۔ ڈپٹی کمشنرمحمد طاہر وٹونے ہدایت کی کہ پولیو وائرس کے یکسر خاتمہ کے لئے ہر راؤنڈ خصوصی اہمیت کا حامل ہے جس کی کامیابی کے لئے تمام طبقات کا تعاون ناگزیر ہے۔ انسداد پولیو کی خصوصی راؤنڈ کے سلسلے میں والدین اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو مہم کے دوران پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں اور محکمہ صحت کی ٹےموں سے تعاون جاری رکھیں۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران پر واضح کیا کہ انسدادپولیو مہم کے تمام امورکی کڑی نگرانی کی جائیگی تاہم مہم کے تمام مراحل تربیت یافتہ سٹاف کے ذریعے مکمل کئے جائیں اورمحکمانہ طے شدہ طریقہ کار پر مکمل طور پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ طے شدہ ٹارگٹ کوسو فیصد ہرصورت میں مکمل کیا جائے تاہم انسدادپولیو مہم کے دوران غفلت ،سستی اورنا اہلی کے مرتکب محکمہ ہیلتھ و دیگر متعلقہ اداروں کے افسران و اہلکاران کے خلاف سخت ترین ایکشن لینے سے گریز نہیں کیا جائیگا۔

جھنگ ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو کی ہدایت پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد عباس جوئیہ نے عوامی مسائل سے آگاہی اور انکے فوری ...
15/02/2020

جھنگ ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو کی ہدایت پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد عباس جوئیہ نے عوامی مسائل سے آگاہی اور انکے فوری حل کے لئے ضلع کونسل ہال میں کھلی کچہری لگائی۔اس موقع پرتمام وفاقی و صوبائی محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ کھلی کچہری کے دوران سائلین کی طرف سے ناجائز قبضوں،ریکارڈ میں ردوبدل، تجاوزات، عدم صفائی سمیت لین دین کے تنازعات سے متعلقہ شکایات پیش کی گئیں۔اے ڈی سی جنرل شاہد عباس جوئیہ نے شہریوں کی مختلف محکموں سے متعلق شکایات سنتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ہدایات دیں اور درخواست گزاروں کو یقین دلایا کہ انکی شکایات ومسائل پر ترجیحی بنیادوں پر محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے اور انہیں تیز رفتار ریلیف کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔انہوں نے مختلف محکموں کے افسران سے کہا کہ وہ کھلی کچہریوں میں پیش کی جانے والی درخواستوں پر محکمانہ ریلیف کی فراہمی کے امور کو انتہائی سنجیدگی سے لیں اس ضمن میں فرضی کاروائیوں کو قطعا برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ آئندہ کھلی کچہری سے پہلے لوگوں کی شکایات کے حل میں خاطر خواہ پیشرفت ہونی چاہیے بصورت دیگر انہیں جواب دہ ہونا پڑے گا۔اے ڈی سی جنرل شاہد عباس جوئیہ نے مزید کہا کہ اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوام کے مسائل معمول کے مطابق سنے جارہے ہیں تاہم کھلی کچہری کے انعقاد سے شہریوں اور افسران کے مابین فاصلے نہیں رہیں گے۔

جھنگ صوبائی سیکرٹری زراعت واصف خورشید نے ڈپٹی کمشنر محمد طاہرو ٹوکے ہمراہ تحصیل اٹھارہ ہزاری کے نواحی علاقہ جات کا دورہ ...
14/02/2020

جھنگ صوبائی سیکرٹری زراعت واصف خورشید نے ڈپٹی کمشنر محمد طاہرو ٹوکے ہمراہ تحصیل اٹھارہ ہزاری کے نواحی علاقہ جات کا دورہ کیا۔ انہوںنے 7/2 تھل جنوبی، ناصرہ آباد سمیت مختلف علاقوں میں ٹڈی دل کے خدشات اور نقصانات کے پیش نظر انتظامات کا جائزہ لیا۔صوبائی سیکرٹری زراعت واصف خورشید نے کہا کہ حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات پر ٹڈی دل کے خاتمہ کےلئے کمبٹ آپریشن جاری ہے۔ کمبٹ آپریشن میں تمام متعلقہ مشینری او ر وسائل مہیا کئے جا رہے ہیں تاکہ جلد ہی ٹڈی دل سے چھٹکارہ حاصل ہوسکے۔صوبائی سیکرٹری نے کہا کہ حکومت کسان دوست پالیسی پر عمل پیراہے ۔موجودہ صورتحال کے پیش نظرحکومت کسانوں کے مسائل اور مشکلات سے آگاہ ہیں۔انہیں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔انہوںنے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ ٹڈی دل کے خاتمہ کےلئے کمبٹ آپریشن کی مسلسل نگرانی کیا جائے اور سپرے کے عمل میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آنے دی جائے جبکہ وافر مقدار میں سپرے ٹینکی اور عملہ کی حاضری کو یقینی بنایا جائے۔کسان او رمقامی آبادی بھی انتظامیہ سے بھرپور تعاون کرے تاکہ ٹڈی دل کے نقصانات سے بچا جا سکے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ آپریشن میں حصہ لینے والے ملازمین اور عملہ کو تمام ضروری آلات فراہم کر دیئے گئے ہیں جبکہ فیلڈ سٹاف خاص قسم کا لباس پہن کر مصروف عمل ہیں۔کیمیکل سپرے کا سلسلہ جاری ہے۔ جبکہ اس کے ساتھ ساتھ بوم اور پاور سپرے کےلئے ٹیمیں بھی آپریشنل ہیں۔انہوںنے مزید کہا کہ ٹڈی دل کی نقل وحرکت پر انتظامیہ نظر رکھے ہوئے ہے جبکہ کسانوں اور مقامی آباد ی سے مسلسل رابطہ میں ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر تحصیل اٹھارہ ہزاری محمد محسن ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع اختر حسین، کوآرڈی نیٹر پی ڈی ایم اے سعید چشتی و دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔

14/02/2020

جھنگ حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ صحت کے زیر اہتمام موضع سبھیانہ غربی یونین کونسل دوسہ تحصیل 18 ہزاری ڈیرہ لنگر خان بلوچ نمبردار پر فریڈ ہالو فائونڈیشن اور اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ برائے خوراک وزراعت کے باہمی اشتراک سے کسانوں کی آئی کیئر کے لیے فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں 132 کسان مرد و خواتین کی آنکھوں کا معائینہ ہوا 17 مریضوں کو فری آپریشن اور لینزز کی سہولت مہیا کی گئی۔ اس کے علاوہ فری عینکیں اور ادویات فراہم کی گئیں اس موقع پر اختتامی تقریب میں ساجد علی چدھڑ , محمد عمران بابر اور محمد جاوید نے خصوصی شرکت کی۔

13/02/2020

فراڈ پیسے ڈبل کرنے کا

ممتاز صحافی اور کالم نگار امداد احمد مختار صدر سکھاں ویلفئیر فاونڈیشن اور اعتماد احمد شعیب پی آر او ریسکیو 1122 جھنگ کے...
13/02/2020

ممتاز صحافی اور کالم نگار امداد احمد مختار صدر سکھاں ویلفئیر فاونڈیشن اور
اعتماد احمد شعیب پی آر او ریسکیو 1122 جھنگ کے والد محترم رضائے الہٰی سے وفات پا گئے ہیں
نماز جنازہ بعد از نماز عصر پانچ (5) بجے بلاق شاہ گراونڈ نزد اللہ والی مسجد ادا کی جائے گی۔

11/02/2020

وزرات ِ مواصلات کی طرف سے ایکسل لوڈ قوانین تبدیل کرنا انتہائی غلط اقدام ہے ۔ حکومت کے اس اقدام سے سامان کی لوڈنگ کے حوالہ سے ساٹھ ہزار ٹرک اور درکار ہونگے ۔پٹرول کی کھپت بہت حد تک بڑھ جائے گی ۔ شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ

11/02/2020

نیشنل ایکشن پلان کی طرح کشمیر پر آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے:پروفیسر آصف ڈھڈی.. حکومت نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے خوف میں مبتلا ہے۔
کشمیر میں مسلمانوں پر ہندوانتہا پسندی،دہشت گردی،روزگار کے دروازے بند کرنے، انصاف فراہم نہ کرنے، مسلمان نوجوانو ں کے جسم کے حساس حصوں پر چوٹیں لگانے۔ بنیادی حقوق جیسے صحت، تعلیم، ثقافت سے محرومی، پائلٹ گن کے استعمال،دیگر مذہبی اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک 👈👍کو روکنے کیلئے انسانی حقوق کی تنظیموں،تھنک ٹینکس اور انٹرنیشنل میڈیا کو استعمال کرکے نیشنل ایکشن پلان کی طرز پر حکومت کو آل پارٹیز کانفرنس بلا کر نئی کشمیر پالیسی کا اعلان کرنا چاہیے۔

جھنگ مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ فیصل حیات جبوآنہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت صحافیوں کو ہیل...
10/02/2020

جھنگ مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ فیصل حیات جبوآنہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت صحافیوں کو ہیلتھ کارڈ دینے کے لئے خصوصی اقدامات کر رہی ہے اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پریس کلب جھنگ میں صحافیوںکو پنجاب حکومت کی جانب سے مالی معاونت کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل محمد اقبال خان جبوآنہ ، ڈی ایس پی پٹرولنگ ،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر رائو شکیل احمد اور انچارج سپیشل برانچ حبیب اللہ قریشی سمیت بڑی تعداد میں شہریوں اور صحافیوں نے شرکت کی۔

صحافی بھائیوں کے حقوق کی جنگ جاری رہے گی ۔۔ وحید ملک احمد
10/02/2020

صحافی بھائیوں کے حقوق کی جنگ جاری رہے گی ۔۔ وحید ملک احمد

سیوریج سسٹم خراب گندہ پانی سڑکوں پر اور گلیوں میں جمع
10/02/2020

سیوریج سسٹم خراب گندہ پانی سڑکوں پر اور گلیوں میں جمع

10/02/2020

جھنگ شہر بھر میں بلدیہ سے این او سی کے بنا غیر قانونی تعمیرات جاری ،گلی محلوں ،مین روڑ پر توڑ پھوڑ کرکے تعمیرات جاری ہیں بلدیہ کا عملہ بھی مال لے کر خاموش تماشائی بن جاتا ہے,انفارمیشن والی،ریل بازار شہید روڑ،کوٹ روڑ ،مین بازار اور دیگر علاقوں میں جگہ جگہ توڑپھوڑ کرکے سیوریج ،نالیاں ،گٹر سپیڈ بریکر بنائے جارہے ہیں لیکن بلدیہ کا عملہ مال لے کر خاموش تماشائی بنا ہوا ہے حالانکہ کسی بھی سرکاری جگہ میں تبدیلی توڑپھوڑ کے لیے بلدیہ کی اجازت ضروری ہے

09/02/2020

باپ اولاد کے لیے سائبان جیسا ہوتا ہے لیکن اس وڈیو میں اپنی جوان بیٹی پر سرعام تشدد کرنے والے جلاد نما انسان باپ کہلانے کا حق دار نہیں ہو سکتا ۔
اولاد سے کتنا بھی بڑا جرم بھی سرزد ہو جائے اسے اس طرح گلیوں میں گھسیٹنے کا کوئی جواز نہیں۔ ... اس وڈیو کو زیادہ شئیر کر یں تاکہ متعلقہ ادارے اس شخص کو سبق سکھا دیں

09/02/2020

جھنگ سٹی کے حلقہ نمبر 1 میں شہری ایم پی اے اور ایم این اے کے خلاف احتجاج کرنے پر مجبور۔ علاقہ متاثرین نے خدا اور رسول ﷺ کے واسطے دے ڈالے۔۔۔
اس سے بہتر دور تو شیخ نواز اکرم کا تھا جس نے یہ ریمپ اور ڈسپوزل کو چالو کرکے پانی نکالنے کا بندوبست کردیا تھا۔۔۔۔
تبدیلی کے نام پر ایم پی اے اور ایم این اے ووٹ لیکر غائب ہوگئے۔۔۔
سیوریج مسائل حل نہ کرنے کی صورت میں احتجاج کرنے کی تیاری کرلی۔۔۔۔

09/02/2020

جھنگ شہر پانی میں ڈوب رہا ہے ۔۔۔

Address

Jhang
Jhang City

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when میرا جھنگ MaraJhang posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to میرا جھنگ MaraJhang:

Videos

Share


Other Gaming Video Creators in Jhang City

Show All