Ghazal poetry

Ghazal poetry ادب کے شائقین کے لیے ایک خوبصورت تحفہ،،
ہماری طرف سے۔۔!

12/12/2023
کبھی تو مان ہی جائے گا وہ بھی روٹھا ہواجسے منانے کو اب بھی ہے کوئی بیٹھا ہواجو اعتبار میں رکھ کے کہیں پے بھول گیاتجھے مل...
11/12/2023

کبھی تو مان ہی جائے گا وہ بھی روٹھا ہوا
جسے منانے کو اب بھی ہے کوئی بیٹھا ہوا

جو اعتبار میں رکھ کے کہیں پے بھول گیا
تجھے ملے کبھی شاید وہ ٹوٹا بکھرا ہوا

مری انا نے پسِ پلک جس کو روک لیا
وہ اشک اب بھی وہیں آنکھ میں ہے ٹھہرا ہوا

ہمارے ذہن سے جس کو کھرچ دیا تُو نے
ہمیں تو یاد ہے اب بھی سبق وہ بھولا ہوا

نجاے کیوں ہمیں موہوم سی اُمیدیں ہیں
کبھی تو لوٹ کے آئے گا بھولا بھٹکا ہوا

عقل والوں کے مقدر میں ذوقِ جُنوں کہاں!!یہ عشق والے ہیں، جو ہر چیز لُٹا دیتے ہیں..
11/12/2023

عقل والوں کے مقدر میں ذوقِ جُنوں کہاں!!
یہ عشق والے ہیں، جو ہر چیز لُٹا دیتے ہیں..

روز تاروں کو نمائش میں خلل پڑتا ہے چاند پاگل ہے اندھیرے میں نکل پڑتا ہے ایک دیوانہ مسافر ہے مری آنکھوں میں وقت بے وقت ٹھ...
13/11/2023

روز تاروں کو نمائش میں خلل پڑتا ہے
چاند پاگل ہے اندھیرے میں نکل پڑتا ہے

ایک دیوانہ مسافر ہے مری آنکھوں میں
وقت بے وقت ٹھہر جاتا ہے چل پڑتا ہے

اپنی تعبیر کے چکر میں مرا جاگتا خواب
روز سورج کی طرح گھر سے نکل پڑتا ہے

روز پتھر کی حمایت میں غزل لکھتے ہیں
روز شیشوں سے کوئی کام نکل پڑتا ہے

اس کی یاد آئی ہے سانسو ذرا آہستہ چلو
دھڑکنوں سے بھی عبادت میں خلل پڑتا ہے

💔مجھے بھول بھی جاؤ یہ حق ہے تم کو 💔💔میری بات اور ہے میں نے تو محبت کی ہے💔
13/11/2023

💔مجھے بھول بھی جاؤ یہ حق ہے تم کو 💔
💔میری بات اور ہے میں نے تو محبت کی ہے💔

زندگی کیا تری چاہت کی ردا ہو جیسےبندگی کیا ترے ملنے کی دعا ہو جیسےکسی خوشبو سے کسی لمس کی سرگوشی سےدلِ وارفتہ کا دروازہ ...
12/11/2023

زندگی کیا تری چاہت کی ردا ہو جیسے
بندگی کیا ترے ملنے کی دعا ہو جیسے

کسی خوشبو سے کسی لمس کی سرگوشی سے
دلِ وارفتہ کا دروازہ کھلا ہو جیسے

سرخ چوڑی کی کھنک چھیڑ گئی پھر ہم کو
پھر تری یاد کا کنگن سا بجا ہو جیسے

تیری آواز کی رم جھم سے شرابور ھے دل
میں تمہارا ہوں یہ دھیرے سے کہا ہو جیسے

اس تصور سے ہی سرشار رہا کرتی ہوں
مرا آنچل ترے دامن سے بندھا ہو جیسے

کس سے مر مٹنے کی سیکھی ھے ادا کیا کہیے
شمع پر پھر کوئی پروانہ جلا ہو جیسے

بن ترے زیست تھی اک درد سمندر کی طرح
یا کڑی دھوپ میں اک آبلہ پا ہو جیسے...!

Address

Jauharabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ghazal poetry posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Ghazal poetry:

Videos

Share

Category