Top Breaking News HD

Top Breaking News HD 03147521648 whatsaap app
(1)

چیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نیب ملک کی جمہوریت کو نقصان پہنچانے والا ادارہ ہے، ہمارے منشور میں ہے ...
25/06/2024

چیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نیب ملک کی جمہوریت کو نقصان پہنچانے والا ادارہ ہے، ہمارے منشور میں ہے نیب کو ختم کرنا ہے۔

قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ میثاق معیشت کے بغیر ملک کے بنیادی معاشی مسائل حل نہیں ہوسکتے، عوام کو روٹی کپڑا اور مکان کی فکر ہے، ان کو روٹی کپڑا مکان، غربت اور مہنگائی میں دلچسپی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام چاہتے ہیں ان کے مسائل کا حل پیش کریں، شہبازشریف نے وزیراعظم بنتے ہی چارٹرآف اکانومی کی بات کی، چارٹرآف اکانومی کہیں سے ڈکٹیٹ، ازخودفیصلہ نہیں ہوسکتا، چارٹرآف اکانومی پرسب سےمشورہ، اتفاق رائے کرنا پڑے گا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت بننے پر پی پی، ن لیگ کے درمیان ایک معاہدہ طے ہوا، حکومت کوپی ایس ڈی پی بجٹ ہمارے ساتھ مل بیٹھ کربنانا چاہئے تھا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پالیسیوں کےنتیجےمیں مہنگائی میں کمی آرہی ہے، امید کرتے ہیں حکومت مہنگائی میں کمی کیلئے پالیسیاں جاری رکھےگی، بجٹ میں بی آئی ایس پی میں27فیصداضافےپرحکومت کاشکریہ ادا کرتے ہیں۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عدت...
25/06/2024

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عدت نکاح کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا، جو 27 جون کو سنایا جائے گا جبکہ کیس میں سزا کے خلاف مرکزی اپیلوں پر سماعت 2 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی اور مرکزی اپیلوں کی درخواست پر سماعت کی۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چوہدری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ خاور مانیکا کے وکیل زاہد آصف چوہدری بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

  تیز رفتار مسافر ہائی ایس موٹر سائیکل سوار اور کھڑے ہوئے ڈمپر میں جا لگی۔ جس کے باعث 4 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 9 شدی...
25/06/2024



تیز رفتار مسافر ہائی ایس موٹر سائیکل سوار اور کھڑے ہوئے ڈمپر میں جا لگی۔ جس کے باعث 4 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 9 شدید زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فرسٹ ایڈ فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہاسپٹل جوہرآباد کیمپس منتقل کر دیا گیا۔
حادثہ تیز رفتاری اور لاپرواہی کے سبب پیش آیا۔ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو
مسافر ہائی ایس تلوکر سے خوشاب آ رہی تھی۔

پنجاب حکومت نے چیٹ بوٹ موبائل ایپلیکیشن لانچ کرنےکافیصلہ کر لیا، فیصلہ شہریوں کی قانونی امورمیں رہنمائی کیلئےکیا گیا۔ پن...
25/06/2024

پنجاب حکومت نے چیٹ بوٹ موبائل ایپلیکیشن لانچ کرنےکافیصلہ کر لیا، فیصلہ شہریوں کی قانونی امورمیں رہنمائی کیلئےکیا گیا۔ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈکوچیٹ بوٹ موبائل ایپلیکیشن تیارکرنے کا گرین سگنل مل گیا، ایپلی کیشن ابتدائی طورپرخواتین و بچوں کو قانونی امور پر رہنمائی فراہم کرے گی، پنجاب حکومت کی جانب سے چیٹ بوٹ لیگل ایپ کا دائرہ کار بتدریج بڑھانے کی بھی منظوری دے دی گئی۔ چیٹ بوٹ ایپ سےشہری ون کلک پر گھر بیٹھے قانونی مسائل پر درپیش مشورہ حاصل کرسکیں گے، عوام الناس کو بنیادی قانونی مسائل کیلئےسرکاری دفاتر کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے، خواتین کو درپیش قانونی مسائل کے لیے فوری حل مل سکے گے، عام طور پر گھریلو پریشر کی وجہ سے خواتین کو قانونی دفتر میں جانے کی اجازت نہیں دی جاتی جس کے باعث ان کو قانونی مدد لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے، چیٹ بوٹ کی مدد سے خواتین گھر بیٹھے قانونی رہنمائی حاصل کر سکیں گی۔

 ٓباد_کی_انسداد_دہشتگری_عدالت_نے_سابق_خاتون_اول_بشریٰ_بی_بی_کے_سابق_خاوند_خاور_مانیکا_تشدد  ۔انسداددہشتگردی عدالت اسلام ...
24/06/2024

ٓباد_کی_انسداد_دہشتگری_عدالت_نے_سابق_خاتون_اول_بشریٰ_بی_بی_کے_سابق_خاوند_خاور_مانیکا_تشدد ۔

انسداددہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہرعباس سپرا نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواست گزاروں کے وکلاپیش ہوئے۔

مقدمے میں نامزد ملزم عثمان ریاض گل اور دیگر بھی عدالت پیش ہوئے۔ پی ٹی آئی وکلا عثمان ریاض گل، فتح اللہ برکی، زاہد بشیر ڈار نے درخواست ضمانت دائر کی تھیں۔

ملزمان میں مرزا عاصم بیگ، انصر محمود کیانی، سعید خان سدوزئی بھی شامل ہیں۔ عدالت نے پی ٹی آئی وکیل فتح اللہ برکی کی ضمانت خارج جبکہ دیگر ملزموں کی ضمانت کنفرم کردی ہے۔

یاد رہے کہ 30 مئی کو عدالت کے احاطے میں پاکستان تحریک انصاف کے وکلا کی جانب سے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا پر حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔

خاور مانیکا پر عدالتی احاطےمیں کیے گئے حملے کا مقدمہ اسلام آباد کے تھانے رمنا میں درج کرلیا گیا، مقدمے میں دہشت گردی کی دفعہ بھی شامل کی گئی تھیں۔

-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-

اضافی گندم کی برآمد کے لئے تاجروں نے حکومت سے اجازت طلب کر لی، تاجروں کا کہنا ہے کہ ملک میں اس وقت گندم کے انتالیس لاکھ ...
24/06/2024

اضافی گندم کی برآمد کے لئے تاجروں نے حکومت سے اجازت طلب کر لی، تاجروں کا کہنا ہے کہ ملک میں اس وقت گندم کے انتالیس لاکھ ٹن کے ذخائر ہیں، طلب سے زائد اضافی گندم برآمد کرنے کی اجازت دی جائے۔

اس ضمن میں سیریل ایسوسی ایشن آف پاکستان نے سیکریٹری خوراک کوخط لکھ دیا۔ خط میں اضافی گندم کی برآمد کے لئے تاجروں نے حکومت سے اجازت طلب کر لی۔

محکمہ خوراک پنجاب نے گندم اور آٹے کا سرکاری ریٹ مقرر کردیا

سیریل ایسوسی ایشن آف پاکستان نے کہا کہ ملک میں 39 لاکھ ٹن اضافی گندم ہے، اضافی گندم کی وجہ سے کسانوں کو اچھی قیمت نہیں مل رہی، حکومت گندم، آٹا اور میدہ کی برآمد کی اجازت دے۔

ایسی سی ایشن کے مطابق ڈھائی لاکھ ٹن آٹا اور ڈھائی لاکھ ٹن میدہ برآمد کرنے کی گنجائش ہے، 5لاکھ ٹن گندم برآمد کی جاسکتی ہے، اضافی ذخائر برآمد نہ کئے تو اسٹاک ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔

 ِ_اعلیٰ_مریم_نواز_کی_ہدایت_پر_صوبے_بھر_میں_جیل_اصلاحات_کا_آغاز_آگیا_انقلابی_نوعیت_کے  ۔جیل سے پیشی پر عدالت لے جائے جان...
24/06/2024

ِ_اعلیٰ_مریم_نواز_کی_ہدایت_پر_صوبے_بھر_میں_جیل_اصلاحات_کا_آغاز_آگیا_انقلابی_نوعیت_کے ۔

جیل سے پیشی پر عدالت لے جائے جانے والے قیدیوں کو روانگی سے قبل لنچ بکس اور ٹھنڈے پانی کی بوتلیں فراہم کی جائیں گی۔ بخشی خانے میں قیام کے دوران قیدی اب دوپہر کا کھانا کھاسکتے ہیں۔

پنجاب کی 43 جیلوں میں روزانہ اوسطاً 7 ہزار قیدیوں کو عدالت لے جائے جانے کے دوران دوپہر کا کھانا اور ٹھنڈا پانی دیا جارہا ہے۔

قیدیوں کی فلاح کے پروگرام پر عمل درآمد کی انسانی حقوق کی تنظیموں اور فلاحی اداروں کی طرف سے زبردست پذیرائی کی جارہی ہے۔

   ۔دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 7 ہزار 476 روپے ہوگئی جبکہ ایک تولہ سونا 2 لاکھ 42 ہزار روپے کا ہوگیا۔سونے کی عالمی قیمت...
24/06/2024

۔

دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 7 ہزار 476 روپے ہوگئی جبکہ ایک تولہ سونا 2 لاکھ 42 ہزار روپے کا ہوگیا۔

سونے کی عالمی قیمت بھی بڑھ کر 2328 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

وزیر اعلیٰ  مریم نواز شریف سے الائیڈ ،ٹیک ویلی ،گوگل فار ایجوکیشن کے وفد سے ہونیوالی ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب ک...
24/06/2024

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف سے الائیڈ ،ٹیک ویلی ،گوگل فار ایجوکیشن کے وفد سے ہونیوالی ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب کے سرکاری سکولوں کے 50ہزار طلبہ کوگوگل آئی ڈی مفت فراہم کیا جائے گا*۔۔۔
جبکہ سرکاری سکولوں کے ایک ہزار ٹیچرز کو فری ڈیجیٹل سرٹیفکیشن کورسز کرائے جائیں گے۔
وزیراعلی مریم نواز شریف نے گوگل ٹیم کو پنجاب حکومت کے آئی ٹی انیشیٹیوز سے آگاہ کیا، وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ نظام تعلیم میں خامیوں اور کمزوریوں کا تعین کرکے بہتری کے لئے کوشاں ہیں، سرکاری سکولوں کے بار بار وزٹ کر کے صورتحال کا جائزہ لے رہی ہوں،ایجوکیشن سسٹم ری ویمپ کیے بغیر مثبت تبدیلی ممکن نہیں، اس موقع پر گوگل فار ایجوکیشن ریجنل ہیڈپال ہچنگس کا کہنا تھا کہ پنجاب میں نظام تعلیم کو جدت کی راہ پر گامزن کرنےکے لئے وزیر اعلیٰ مریم نواز اور ان کی ٹیم کی کوششیں قابل تحسین ہیں، ڈیجیٹل ایجوکیشن تک رسائی آسان بنانے کیلئے پنجاب حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہشمند ہیں.

مالدیپ میں ہونے والی ایشین چیمپین شپ میں پشین سے تعلق رکھنے والے نوجوان باڈی بلڈر مسٹر پاکستان سید بلال غرشین نے  گولڈ م...
24/06/2024

مالدیپ میں ہونے والی ایشین چیمپین شپ میں پشین سے تعلق رکھنے والے نوجوان باڈی بلڈر مسٹر پاکستان سید بلال غرشین نے گولڈ میڈل جیت کر مسٹر ایشیا کا ٹائٹل بھی اپنے نام کر لیا ،
سید بلال غرشین کہتے ہیں کہ ان کا خواب تھا کہ میں مسٹر ایشیا کا میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کریں۔ مسٹر ایشیا کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لئے ہر مقابلے کے لئے تیاری کروں گا اور خرچہ بھی خود برداشت کروں گا۔

خواتین سفارت کاروں کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بیان میں کہا کہ آج کا دن دنیا بھر کی خواتین سفارت...
24/06/2024

خواتین سفارت کاروں کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بیان میں کہا کہ آج کا دن دنیا بھر کی خواتین سفارتکاروں کی غیر معمولی خدمات کے اعتراف کے لئے منایا جاتا ہے۔ یہ دن ہمیں سفارتی میدان میں صنفی مساوات کے لئے کئے گئے اقدامات کی یاد دلاتا ہے۔ سفارت کاری میں خواتین کا کردار امن کو فروغ دینے میں اہم ہوتا ہے۔
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی معروف سفارت کار ڈاکٹر ملیحہ لودھی اور دیگر نے سفارتی کامیابیوں میں نمایاں کردار ادا کیا۔ خواتین کو سفارت کاری اور بین الاقوامی تعلقات میں کیرئیر اختیار کرنا چاہئیے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ان کی حکومت خواتین کو با اختیار بنانے اور صنفی مساوات کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ معاشرتی ترقی خواتین کی ترقی کے ساتھ منسلک ہے۔

    ۔آج سپریم کورٹ اسلام آباد میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں  13 رکنی فل کورٹ بینچ سنی اتحاد کونسل کی مخصوص...
24/06/2024


۔
آج سپریم کورٹ اسلام آباد میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 13 رکنی فل کورٹ بینچ سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی واپسی کے حوالے سے سماعت جاری ہے جس میں پاکستان تحریک انصاف وومن ونگ نارتھ پنجاب کی نائب صدر محترمہ عذرا نسیم ملک نے وومن ونگ خوشاب کی خواتین کے ساتھ سپریم کورٹ آف پاکستان میں پاکستان تحریک انصاف وومن ونگ کی مرکزی صدر و رکن قومی اسمبلی محترمہ کنول شوزف ، نارتھ پنجاب کی صدر عابدہ راجہ رکن صوبائی اسمبلی اور جنرل سیکرٹری سائرہ رضا رکن صوبائی اسمبلی کے ہمراہ شرکت کی۔ اس موقع پر محترمہ عذرا نسیم ملک نے میڈیا سے اظہار خیال کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ سپریم کورٹ سنی تحریک کی مخصوص نشستیں واپس دلوائے گی۔

 ٓر_آر_ایف_نے_پولیس_اہلکاروں_پر_یونیفارم_پہن_کر   ذرائع کے مطابق جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ آر آر ایف کے تمام پولیس ...
23/06/2024

ٓر_آر_ایف_نے_پولیس_اہلکاروں_پر_یونیفارم_پہن_کر
ذرائع کے مطابق جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ آر آر ایف کے تمام پولیس اہلکاروں پر محکمے کی عمارت کے احاطے کے اندر گھڑی سرکاری گاڑیوں میں ٹک ٹاک بنانے پر پابندی ہے۔
اس میں کہا گیا کہ پولیس یونیفارم میں ٹک ٹاک ویڈیوز بنانا غیرپیشہ ورانہ رویہ ہے اور نظم وضبط فورس کے اصولوں کے خلاف ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اہلکار پولیس کی کارکردگی پر پڑنے والے منفی اثرات کو روکیں، دیانتداری اور پیشہ ورانہ مہارت کو یقینی بنائیں۔
اس میں کہا گیا کہ سرکاری فرائض پر اپنی توجہ برقرار رکھنے کے لیے فورس کی مجموعی کارکردگی کو بڑھانے کیلئے فوری کارروائی کی ضرورت ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ تمام سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس(ایس ایس پی)، ایس ایس پی آر آرا یف، سی ایم یو سندھ، ڈی ایس پی ایڈمن آر آر ایف سندھ کراچی حکم کی تعمیل کو یقینی بنائیں گے۔

*پی ڈی ایم اے  کی جانب سے   یکم جولائی سے پنجاب میں مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی  کی گئی ہے.* اور رواں س...
23/06/2024

*پی ڈی ایم اے کی جانب سے یکم جولائی سے پنجاب میں مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے.*
اور رواں سال بارش 35 فیصد زیادہ ہونے کے خطرات ہیں، پی ڈی ایم اے کے مطابق جولائی کے پہلے ہفتے میں 15 سے 50 ملی میٹر ،دوسرے ہفتے میں 25 سے 35 اور تیسرے ہفتے میں بالائی پنجاب ،ساؤتھ پنجاب میں 15 سے 25 ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے جبکہ جولائی کے چوتھے ہفتے میں 50 سے 70 ملی میٹر بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے ، پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں سے اربن فلڈنگ اور جنوبی پنجاب میں ہل ٹورنٹس کا خطرہ بھی ہے

 ٰ_پنجاب_مریم_نواز_نے__عوام__کو_ذخیرہ_اندوزی_ناجائز_منافع_خوری_اور_ملاوٹ_سے_بچانے_کیلئے_     وزیر اعلیٰ مریم نواز نے عوا...
23/06/2024

ٰ_پنجاب_مریم_نواز_نے__عوام__کو_ذخیرہ_اندوزی_ناجائز_منافع_خوری_اور_ملاوٹ_سے_بچانے_کیلئے_
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے عوام کو ذخیرہ اندوزی، ناجائز منافع خوری اور ملاوٹ سے بچانے کے لئے بڑا قدم اٹھایا ہے، ملاوٹ، ذخیرہ اندوزی، منافع خوری کے سدباب کیلئے پنجاب انفورسمنٹ اتھارٹی کا قیام عمل لایاجائے گا،اتھارٹی کے قیام کا مقصد شہریوں کو سرکاری نرخ پر اشیا کی فروخت یقینی بنانا ہے،اتھارٹی کھانے پینے کی اشیا کا معیار بھی چیک کرے گی، ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کی بھی نگرانی کرے گی ۔ پنجاب انفورسمنٹ اتھارٹی صوبے بھر میں ملاوٹ کے خاتمے کیلئے چیکنگ کرے گی جبکہ جرمانوں کا بھی اختیار ہوگا، اتھارٹی اشیا کے معیار اور ان کی تیاری میں حفظان صحت کے اصولوں کے حوالے سے اقدامات کرے گی،صوبے میں قوانین کی عمل داری یقینی بنانا بھی پنجاب انفورسمنٹ اتھارٹی کی ذمہ داری ہوگی۔ علاوہ ازیں پنجاب انفورسمنٹ اتھارٹی نا جائز تجاوزات کے خاتمے کیلئے انتظامیہ سے مل کر ضروری اقدامات کرے گی-

 ٰ_مریم_نواز_کا_سموگ_فری_پنجاب_منصوبے_کے_دوسرے_مرحلے_میں_ماحول_کو_بہتر_بنانے_کیلئے   تفصیلات کے مطابق گاڑیوں سے پھیلنے و...
23/06/2024

ٰ_مریم_نواز_کا_سموگ_فری_پنجاب_منصوبے_کے_دوسرے_مرحلے_میں_ماحول_کو_بہتر_بنانے_کیلئے
تفصیلات کے مطابق گاڑیوں سے پھیلنے والے زہریلے دھوئیں کے تدراک کے وزیر اعلیٰ کےپلان دو سرے مرحلے میں صوبہ بھر میں وہیکل فٹنس سرٹیفیکیٹ کا جدید کمپیوٹرائز نطام لاگو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں صوبائی وزیرمریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق خراب انجن، کاربن اوردھواں چھوڑنے والی تمام گاڑیوں کی پڑتال ہوگی اور تمام وہیکلز کو کیو آر کوڈ سے لنک کیاجائے گا ، ہر گاڑی اور موٹر سائیکل سے کیوآر کوڈ جاری کرکے دھوئیں سے پھیلنے والی آلودگی کاخاتمہ کیاگیا، ہر سال کیوآر کوڈ کی تجدید ہوگی،جدید ٹیکنالوجی اور سیف سٹی کیمروں سے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی سخت نگرانی کی جا رہی ہے ۔
صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پلان کے تحت صنعت، بھٹے، ٹریفک، فصل ، پلاسٹک بیگز اور کوڑا کرکٹ جلانے سے پھیلنے والے زہریلے اور جان لیوا دھوئیں کو ختم کرنے کیلئے اقدامات کا آغاز کیاگیاہے،ٹریفک اور گاڑیوں سے پھیلنے والے دھوئیں کے تدارک کے لئے جامع اقدامات کے بہترنتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ، انہوں نےکہا ہے کہ وہیکل فٹنس سرٹیفیکیٹ کی ماحولیات کے تحفظ کا ادارہ،پولیس اور ٹریفک کا عملہ پڑتال کرے گا جبکہ سیف سٹی کیمروں سے بھی نگرانی ہوگی۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے پورے صوبے میں جرمانوں کی رفتاربھی تیز کردی،صوبے بھر میں سخت مانیٹرنگ اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے ، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی ماحول کو بہتر بنانے کے لئے کی جارہی ہے۔
دوسری جانب دھواں پھیلانے والی گاڑیوں کے خلاف موثر اقدامات پر وزیراعلی کی ای پی اے، ٹریفک وارڈنز اور پولیس کے عملے کو شاباش دیتے ہوئے کہنا ہے کہ ماحول کو بہتر بنانے کے لئے سب کو اپنی زمہ داری نبھانی پڑے گی۔ واضح رہے کہ وزارت اعلی سنبھالنے کے بعد مریم نواز نے پورے پنجاب کو سموگ فری بنانے کیلئے جامع اقدامات کا پلان دیا تھا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے مبینہ الزامات عائد کرنے پر اینکر مبشر لقمان کو ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا۔ذرائع کے ...
23/06/2024

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے مبینہ الزامات عائد کرنے پر اینکر مبشر لقمان کو ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا۔

ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر مبشر لقمان نے کپتان بابر اعظم اور ان کی فیملی پر الزامات کی بوچھاڑ کی ہے، جس پر کپتان بابراعظم نے اپنے وکلاء کے ذریعے اینکر مبشر لقمان کو ایک ارب روپے ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا۔

نوٹس میں کہا گیا کہ میچ فکسنگ سمیت جھوٹے الزامات عائد کرنے پر مبشر لقمان معافی مانگیں، معافی نہ مانگنے کی صورت میں قانونی چارہ جوئی کے لیے تیار رہیں۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ صوبے بھر کی ضلعی انتظامیہ، ویسٹ مینجمنٹ کا عملہ اور سکیورٹی ادارے خراج تحسین کے مستحق ہیں، پن...
18/06/2024

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ صوبے بھر کی ضلعی انتظامیہ، ویسٹ مینجمنٹ کا عملہ اور سکیورٹی ادارے خراج تحسین کے مستحق ہیں، پنجاب میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا اور صفائی کے بہتر انتظامات و سہولیات فراہم کرنے والے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبے بھر کی مساجد اور عید گاہوں میں پولیس کی جانب سے فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے، ضلعی انتظامیہ اور ان کے افسران کی جانب سے عید کے موقع پر عوام کو بہترین سروسز فراہم کی گئی۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ویسٹ مینجمنٹ کے عملے نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کیا ہے، جانوروں کی باقیات بروقت اٹھائی گئی اور سڑکوں کی دھلائی کی گئی ہے، عید کے تینوں روز ضلعی انتظامیہ اور ویسٹ مینجمنٹ کا عملہ عوام کی خدمت کیلئے موجود رہے گا۔صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ پنجاب میں پہلی بار بکرا عید پر قربانی کے بعد سڑکوں کو دھویا گیا جو کہ مریم نواز کے بہترین ایڈمنسٹریٹر ہونے کا ثبوت ہے ورنہ ہر بکرا عید پر قربانی کے بعد کئی شہروں میں جگہ جگہ باقیات نظر آتی تھیں۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کمالیہ میں کاشتکاروں اور بزنس مینوں سے ملاقات کے بعد نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگر...
18/06/2024

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کمالیہ میں کاشتکاروں اور بزنس مینوں سے ملاقات کے بعد نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگر ملک نے آگے جانا ہے تو ہمیں سب کچھ پرائیویٹ سیکٹر کے حوالے کرنا پڑے گا اور حکومتی خساروں کو ختم کرنا ہوگا۔ ملک چلانے کے لیے ہمارے پاس آئی ایم ایف پروگرام کو آگے لیے کر جانے کے علاوہ کوئی دوسرا بی پلان موجود نہیں ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ بجٹ تقریر اصولوں کے مطابق تھی۔ خیرات سے اسکول اور اسپتال چل سکتے ہیں لیکن ملک صرف اور صرف ٹیکس سے ہی چلتے ہیں۔ ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو ساڑھے 9 فیصد ہے جو مستحکم نہیں ہے، اس کو کم از کم 13 ساڑھے 13 فیصد پر لے جانا پڑے گا۔ باقی سیکٹرز کو بھی ٹیکس نیٹ میں لا رہے ہیں۔ 32 ہزار ریٹیلرز رجسٹرڈ ہو چکے جن پر جولائی سے ٹیکس کا نفاذ ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ سسٹم میں لیکیجز ہیں۔ انفورسمنٹ اور کمپلائن کی طرف جا رہے ہیں۔ لوگ ایف بی آر اور ٹیکس نیٹ پر اس لیے نہیں آتے کہ( ہر-ا-سمنٹ )ہوتی ہے۔ سیلز ٹیکس کی آٹومیشن بہت بڑی ترجیح ہے، ہمیں چیزوں کو بیلنس کر کے چلنا پڑے گا۔ وفاق اگر صوبوں کو ساتھ لے کر چلے تو ملک ترقی کرے گا۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم نے پی ڈبلیو ڈی، پاک ڈبلیو ڈی بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ پی ڈبلیو ڈی کی ڈائریکٹ کاسٹ ساڑھے 3 یا 4 بلین ڈالر کی ہے۔ جہاں جہاں کرپشن ہے انہیں بند کیا جائے گا، جس طرح پی ڈبلیو ڈی کرپشن کا گڑھ تھا، ویسے ہی پاسکو کرپشن کا گڑھ ہے۔ ہم وزیراعظم کو رپورٹ پیش کریں گے کہ کن وزارتوں کو بند کرنا ہے۔ اگلے ایک ڈیڑھ ماہ میں مناسب اقدامات نظر آئیں گے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ پی آئی اے کو 622 بلین ڈالر کی لائبلٹی ٹرانسفرہوئی ہے۔ اگر آج سے 10 سال پہلے ہی پی آئی اے پرائیویٹ ہوچکا ہوتا تو یہ نقصان نہ ہوتا۔ کراچی ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ جولائی یا اگست میں ہو جائے گی جب کہ لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹ بھی پرائیویٹ سیکٹرز کو دیے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ گزشتہ دنوں ہم نے چین کا دورہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا ہمیں پیسے مانگنے کی عادت پڑ چکی ہے، لیکن اس بار ہم چین پیسے مانگنے نہیں گئے بلکہ ہم نے چین کو پاکستان میں سرمایہ کاری اور انڈسٹری لگانے کی دعوت دی ہے۔

*Top Breaking News:* ------------------------------*وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کمالیہ میں کاشتکاروں اور بزنس مینو...
18/06/2024

*Top Breaking News:*
------------------------------
*وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کمالیہ میں کاشتکاروں اور بزنس مینوں سے ملاقات کے بعد نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگر ملک نے آگے جانا ہے تو ہمیں سب کچھ پرائیویٹ سیکٹر کے حوالے کرنا پڑے گا اور حکومتی خساروں کو ختم کرنا ہوگا۔ ملک چلانے کے لیے ہمارے پاس آئی ایم ایف پروگرام کو آگے لیے کر جانے کے علاوہ کوئی دوسرا بی پلان موجود نہیں ہے۔*
وزیر خزانہ نے کہا کہ بجٹ تقریر اصولوں کے مطابق تھی۔ خیرات سے اسکول اور اسپتال چل سکتے ہیں لیکن ملک صرف اور صرف ٹیکس سے ہی چلتے ہیں۔ ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو ساڑھے 9 فیصد ہے جو مستحکم نہیں ہے، اس کو کم از کم 13 ساڑھے 13 فیصد پر لے جانا پڑے گا۔ باقی سیکٹرز کو بھی ٹیکس نیٹ میں لا رہے ہیں۔ 32 ہزار ریٹیلرز رجسٹرڈ ہو چکے جن پر جولائی سے ٹیکس کا نفاذ ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ سسٹم میں لیکیجز ہیں۔ انفورسمنٹ اور کمپلائن کی طرف جا رہے ہیں۔ لوگ ایف بی آر اور ٹیکس نیٹ پر اس لیے نہیں آتے کہ( ہر-ا-سمنٹ )ہوتی ہے۔ سیلز ٹیکس کی آٹومیشن بہت بڑی ترجیح ہے، ہمیں چیزوں کو بیلنس کر کے چلنا پڑے گا۔ وفاق اگر صوبوں کو ساتھ لے کر چلے تو ملک ترقی کرے گا۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم نے پی ڈبلیو ڈی، پاک ڈبلیو ڈی بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ پی ڈبلیو ڈی کی ڈائریکٹ کاسٹ ساڑھے 3 یا 4 بلین ڈالر کی ہے۔ جہاں جہاں کرپشن ہے انہیں بند کیا جائے گا، جس طرح پی ڈبلیو ڈی کرپشن کا گڑھ تھا، ویسے ہی پاسکو کرپشن کا گڑھ ہے۔ ہم وزیراعظم کو رپورٹ پیش کریں گے کہ کن وزارتوں کو بند کرنا ہے۔ اگلے ایک ڈیڑھ ماہ میں مناسب اقدامات نظر آئیں گے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ پی آئی اے کو 622 بلین ڈالر کی لائبلٹی ٹرانسفرہوئی ہے۔ اگر آج سے 10 سال پہلے ہی پی آئی اے پرائیویٹ ہوچکا ہوتا تو یہ نقصان نہ ہوتا۔ کراچی ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ جولائی یا اگست میں ہو جائے گی جب کہ لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹ بھی پرائیویٹ سیکٹرز کو دیے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ گزشتہ دنوں ہم نے چین کا دورہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا ہمیں پیسے مانگنے کی عادت پڑ چکی ہے، لیکن اس بار ہم چین پیسے مانگنے نہیں گئے بلکہ ہم نے چین کو پاکستان میں سرمایہ کاری اور انڈسٹری لگانے کی دعوت دی ہے۔

سپریم کورٹ میں ججز کی تقریری کے معاملے پر ججز کی پارلیمانی کمیٹی نے جوڈیشل کمیشن کے تجویز کردہ ناموں کردہ منظوری دے دی۔ذ...
14/06/2024

سپریم کورٹ میں ججز کی تقریری کے معاملے پر ججز کی پارلیمانی کمیٹی نے جوڈیشل کمیشن کے تجویز کردہ ناموں کردہ منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق ججز کی پارلیمانی کمیٹی نے چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس شہزاد ملک کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی نے لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال اور چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس عقیل عباسی کے نام کی بھی منظوری دی۔

پنجاب کے ضلع ساہیوال کے ٹیچنگ اسپتال میں آتشزدگی کے واقعے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پرنسپل میڈیکل کالج عمران حسن ا...
14/06/2024

پنجاب کے ضلع ساہیوال کے ٹیچنگ اسپتال میں آتشزدگی کے واقعے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پرنسپل میڈیکل کالج عمران حسن اور ایم ایس اخترمحبوب کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل پنجاب کے ضلع ساہیوال کے ٹیچنگ اسپتال میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ اور دھوئیں کے اثرات سے 9 نومولود جاں بحق ہوگئے تھے۔

ساہیوال کے ٹیچنگ اسپتال میں آتشزدگی کے واقعے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ٹیچنگ اسپتال آمد ہوئی، جہاں انہوں نے چاروں ڈاکٹرز کو معطل کرکے گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

لیہ:تحصیل چوبارہ اعوان آباد کے قریب افسوسناک حادثہ 2 افراد جاں بحق لیہ:مسافر بس کی ٹکر سے 2 موٹر سائیکل سوار شخص موقع پر...
11/06/2024

لیہ:تحصیل چوبارہ اعوان آباد کے قریب افسوسناک حادثہ 2 افراد جاں بحق

لیہ:مسافر بس کی ٹکر سے 2 موٹر سائیکل سوار شخص موقع پر جاں بحق

لیہ:مرنے والے افراد کی شناخت توقیر عباس اور ماسم خان کے نام سے ہوئی

لیہ:میتوں کو تحصیل ہسپتال منتقل کر دیا گیا مسافر بس فرار ہونے میں کامیاب

لیہ:پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کر دیا مزید تحقیقات جاری

اسلام آباد میں پیپلزپارٹی کا اہم اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس میں ہورہا ہے۔ اجلاس کی صدارت پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کری...
11/06/2024

اسلام آباد میں پیپلزپارٹی کا اہم اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس میں ہورہا ہے۔ اجلاس کی صدارت پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔ پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں بجٹ کا ابھی کوئی علم نہیں، حکومت کو ہمیں بتاناچاہیے تھا کہ کس قسم کا بجٹ لا رہے ہیں، پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اس حوالے سے مشاورت کریں گے۔

اجلاس میں اراکین پارلیمنٹ اور سینئر رہنما شریک ہوں گے۔ اجلاس میں بجٹ، سیاسی صورتحال اورعوامی مسائل پر بات چیت ہوگی۔

خورشید شاہ نے وفاق کے مجوزہ بجٹ سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں بجٹ کا ابھی کوئی علم نہیں، بجٹ کیسا ہے، ہم نہیں جانتے، تعلیم صحت کا بجٹ کیا ہے، نہیں جانتے آئی ایم ایف سے کیا معاملات طے ہوئے۔

حکومت پر تنقید کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ان کی ناکامیاں ہمارے بھی گلے پڑیں گی، ہمیں بتانا چاہیے بات چیت کرنی چاہیے تھی، اس سے قبل ہمیشہ اپوزیشن کو بھی بجٹ میں اعتماد میں لیا جاتا تھا۔

ہزار ارب روپے کا وفاقی بجٹ کل قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے15فیصد اضافہ مت...
11/06/2024

ہزار ارب روپے کا وفاقی بجٹ کل قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے15فیصد اضافہ متوقع ہے جبکہ بجٹ میں دفاع کیلیے 2100 ارب رکھے گئے ہیں۔

بجٹ میں سود اورقرضوں کی ادائیگیوں کا تخمینہ 9.5 ٹریلین روپے لگایا گیا ہے نان ٹیکس ریونیوکا ابتدائی تخمینہ ہے۔ سیلز ٹیکس استثنی ختم ہونے کے ساتھ اضافی ٹیکسزکا بوجھ ڈالا جائے گا۔ بیشتر اشیا پرسیلزٹیکس کی تجاویز، ود ہولڈنگ ٹیکس اورکسٹم ڈیوٹیزمیں اضافے کا امکان ہے ۔

پنجاب اسمبلی میں عدلیہ کی مقننہ اور انتظامیہ میں مداخلت پر قرارداد منظورکرلی گئی۔قرار داد کے متن میں لکھا گیا کہ تمام اد...
11/06/2024

پنجاب اسمبلی میں عدلیہ کی مقننہ اور انتظامیہ میں مداخلت پر قرارداد منظورکرلی گئی۔

قرار داد کے متن میں لکھا گیا کہ تمام اداروں کو اپنی اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے تاکہ پاکستان کو درپیش بحرانوں سے نکالا جاسکے۔ عدالتی اختيارات کے انتظامیہ میں مداخلت کا خود عدلیہ کے معزز جج صاحبان نے اپنے فیصلوں میں ذکر کیا۔

قرارداد کے متن میں لکھا گیا کہ ریاستی ادارے جتنے مضبوط ہوں گے ریاست بھی اتنی طاقتور اور با وقار ہوگی۔ جب بھی مقننہ انتظامیہ اور عدلیہ کی حدود میں مداخلت کی تو ملک بحرانوں کا شکار ہوا۔

پنجاب میں ہتکِ عزت پر نیا قانون بن گیا، پنجاب حکومت نے بل کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ہتک عزت بل کے تحت ٹرائل سے قبل ت...
11/06/2024

پنجاب میں ہتکِ عزت پر نیا قانون بن گیا، پنجاب حکومت نے بل کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ہتک عزت بل کے تحت ٹرائل سے قبل تیس لاکھ روپے تک ہرجانے کا نوٹس بھجوایا جا سکے گا۔

چند روز قبل قائم قام گورنر ملک احمد خان نے بل پر دستخط کئے تھے۔ 24 مئی کو پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر نے پنجاب ہتک عزت بل 2024 کو مزید مشاورت اور نظرثانی کے لیے اسمبلی میں واپس بھیجنے کا امکان ظاہر کیا تھا۔

20 مئی کو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن اور صحافتی تنظیموں کے تحفظات اور احتجاج کے باوجود صوبائی حکومت کا پیش کردہ ہتک عزت بل 2024 منظور ہوگیا تھا۔

پنجاب اسمبلی میں قانون کی منظوری کے دوران اپوزیشن نے احتجاج کیا، اپوزیشن ارکان نے سیٹوں پر کھڑے ہوکر نعرے بازی کی۔ وقفہ سوالات کے دوران اپوزیشن اراکین اسپیکر ڈائس کے سامنے جمع ہوگئے، احتجاج کے بعد کارروائی کا بائیکاٹ کردیا گیا۔

سابق وفاقی وزیر اسد عمر کو طبیعت ناسازی پر سندھ ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں کلفٹن کے نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔سابق و...
10/06/2024

سابق وفاقی وزیر اسد عمر کو طبیعت ناسازی پر سندھ ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں کلفٹن کے نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی طبعیت ناساز ہوگئی اور اچانک طبیعت بگڑنے پر اسد عمر نے ریسکیو ایمبولینس 1122 سے رابطہ کیا جس پر سندھ ریسکیو ایمبولینس 1122 پانچ منٹ میں اسد عمر کو گھر سے اسپتال پہنچانے پہنچ گئی۔

اسد عمر کو کمر میں درد کی شکایت پر گھر سے اسپتال منتقل کیا گیا۔

بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے تیسری بار وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھا لیا ہے۔ نریندرا مودی کے ساتھ کئی وزراء نے بھی اپنے عہد...
10/06/2024

بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے تیسری بار وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھا لیا ہے۔ نریندرا مودی کے ساتھ کئی وزراء نے بھی اپنے عہدے اور رازداری کا حلف لیا۔

نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے مسلسل تیسری بار مرکز میں حکومت بنائی ہے، لیکن اس بار مخالف اتحاد ”انڈیا“ کی جانب سے سخت مقابلے کے باعث اسے حکومت بنانے کیلئے اتحادیوں کا سہارا لینا پڑا ہے۔

نریندرا مودی وزیراعظم تو بن گئے ہیں، لیکن تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ان کی اس بار بننے والی حکومت کمزور ہوگی اور ہوسکتا ہے کہ وقت سے پہلے ہی مودی وزارت عظمیٰ چھوڑ دیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ اور دیگر کے خلاف تھانہ بوستان ضلع پشین بلوچستان میں مقدمہ درج ...
10/06/2024

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ اور دیگر کے خلاف تھانہ بوستان ضلع پشین بلوچستان میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمہ درج ہونے پر پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے ضمانت کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں حلیم عادل شیخ کی درخواست ضمانت کی سماعت کچھ دیر میں ہوگی۔

حلیم عادل شیخ پر بلوچستان میں ریاست اور اداروں کے خلاف نفرت انگیز اور اشتعال انگیز تقریریں کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Address

Jauharabad

Telephone

+923005651648

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Top Breaking News HD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Top Breaking News HD:

Videos

Share

Category


Other TV Networks in Jauharabad

Show All