beingfirst.pk

beingfirst.pk Our page is about national and international news, sports, Fashion and design, IT sector and Mobiles

Japan 🇯🇵🌲PC: fuji_sun__
19/06/2021

Japan 🇯🇵🌲
PC: fuji_sun__

16/05/2021

دلوں کو سکون دینے والی خوبصورت سورت۔۔

12/04/2021

Amazing video JF 17 Thunder.PAKISTAN

کراچی: کراچی میں الیکٹرک بس منصوبے کا آغاز ہوگیا جو ٹاور سے سہراب گوٹھ تک چلے گی اور ایک اسٹاپ کا کرایہ 10 روپے ہوگا۔ وز...
30/03/2021

کراچی: کراچی میں الیکٹرک بس منصوبے کا آغاز ہوگیا جو ٹاور سے سہراب گوٹھ تک چلے گی اور ایک اسٹاپ کا کرایہ 10 روپے ہوگا۔
وزیرٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت الیکٹرک بس کا افتتاح کیا۔ الیکٹرک بس ٹاور سے سہراب گوٹھ تک چلے گی جس کا ایک اسٹاپ کا کرایہ 10 روپے ہوگا، بس کے مجموعی طور پر 10 اسٹاپ ہوں گے، سیفائر گروپ کی الیکٹرک بس 37 سیٹوں پر مشتمل ہے۔
وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکٹرک بس آزمائشی بنیادوں پر ٹاور سے براستہ ایم اے جناح روڈ شاہراہ پاکستان سہراب گوٹھ تک چلائی جائے گی، ایک سے دوسرے اسٹاپ تک کرایہ دس روپے رکھا گیا ہے، اس کا کرایہ فی کلو میٹر 4 روپے ہوگا اور یہ سیٹ ٹو سیٹ چلے گی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ سیفائر گروپ کی بس مکمل طور پر الیکٹرک بس ہے، ہرماہ ان بسوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا، 2017 سے اس شعبے میں جتنا کام ہونا چاہیے تھا وہ نہیں ہوا، کورونا کی وجہ سے بہت سی چیزیں متاثر ہوئی ہیں تاہم اب الیکٹرک بس منصوبہ کا پہلی مرتبہ سندھ میں آغاز ہوا ہے، رواں سال کے آخر تک 100 الیکٹرک بسیں سڑکوں پر لائی جائیں گی۔
اویس قادر شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے اپنے بس منصوبوں پر بھی پیشرفت ہوئی ہے، کراچی میں پیپلزپارٹی حکومت نے ہر شعبے میں بہتر کام کیا ہے، بی آرٹی بھی مکمل ہونے جارہا ہے ہم بہت جلد 250 بسز کی ٹریڈنگ میں جارہے ہیں۔
اس موقع پر سی ای او سفائرگروپ احمد جاوید چودھری نے کہا کہ کراچی میں پہلی الیکٹرک بس چلارہی ہے یہ ٹاورسے سہراب گوٹھ تک چلے گی ہرمہینے ان بسوں کی تعداد میں اضافہ کرتے جائیں گے، صوبائی حکومت نے اس سلسلے میں بھرپور تعاون کیا ہے جس پر ان کے شکر گزار ہیں۔

29/03/2021

کمال کی ویڈیو ۔ آنکھوں کو یقین نہیں اے گا آپ کو ۔ اس بندے نے تو کمال کر دیا۔ انٹرنیٹ پر اب تک کی سب سے بہترین ویڈیو

26/03/2021

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ایک پاکستانی نوجوان طالب علم سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا، نوجوان مرنے سے قبل 40 منٹ تک ریسکیو حکام سے رابطے میں رہا۔

تفصیلات کے مطابقآسٹریلیا کے شمال مغربی سڈنی کے علاقے نیو ساؤتھ ویلز میں جمع سیلابی پانی میں گاڑی سمیت ڈوبنے سے ایک نوجوان کی موت واقع ہوگئی۔ نوجوان ڈوبی ہوئی گاڑی میں40منٹ تک ریسکیو حکام سے رابطے میں رہا۔

جاں بحق نوجوان کی شناخت ایاز یونس کے نام سے ہوئی ہے،25سالہ ایاز یونس کا تعلق کراچی کے علاقے ملیر کینٹ سے تھا اور وہ آسٹریلیا میں انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کر رہا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستانی نوجوان نے سیلابی پانی میں مکمل ڈوبنے سے قبل ریسکیو ادارے کو صبح ساڑھے 6بجے مدد کیلئے بلایا تھا۔نوجوان خود کار سے نکلنے کی کوشش کرتا رہا لیکن وہ باہر نہیں نکل سکا۔جائے وقوعہ پر سڑک کے کنارے سائن بورڈ آویزاں تھے جس پر آگے جانے سے منع کیا گیا ہے مگر وہ بھی پانی میں ڈوب چکے تھے جسے وہ نوجوان نہیں دیکھ سکا۔متوفی ایاز یونس کی کار پانی میں گرگئی اس دوران وہ بعد 40 منٹ تک ریسکیو حکام سے بات کرتا رہا، تاہم جب ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے تو نوجوان پہلے ہی دم توڑ چکا تھا۔ایاز یونس ملیر کینٹ کراچی کا رہائشی تھا اور سافٹ ویئر انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرنے آیا تھا اس کے دو بڑے بھائی اور ایک چھوٹی بہن ہے، اہل خانہ نے مطالبہ کیا ہے کہ نعش کو واپس کراچی بھیج دیا جائے۔

‏"ایک کتاب فروش کو اپنا سامان چوری ہونے کا خوف نہیں ہوتا ، کیونکہ طالب علم چوری نہیں کرتے، اور چور مطالعہ نہیں کرتے ۔" ع...
25/03/2021

‏"ایک کتاب فروش کو اپنا سامان چوری ہونے کا خوف نہیں ہوتا ، کیونکہ طالب علم چوری نہیں کرتے، اور چور مطالعہ نہیں کرتے ۔" عربی کہاوت

25/03/2021

کراچی: صوبے بھر میں رواں سال نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کا آغاز یکم جولائی جبکہ گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کا آغاز 28 جولائی سے ہوگا جبکہ نرسری تا آٹھویں جماعت کے امتحانات 7 جون سے شروع ہوں گے۔

محکمہ تعلیم سندھ نے 30 جنوری کو ہونے والی اسٹیئرنگ کمیٹی میں لیے گئے فیصلے کے تحت اسکولوں اور کالجوں کے اکیڈمک سال 2021-22 میں ہونے والے امتحانات اور 2021 کی چھٹیوں کا شیڈول تیار کرلیاگیاہے۔

شیڈول کے مطابق نرسری تا آٹھویں جماعت کے امتحانات 7 جون 2021 کو لیے جائیں گے جبکہ نتائج کا اعلان 26 جون کو کیا جائے گا، نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات یکم جولائی سے شروع ہونگے جو 15 جولائی تک جاری رہیں گے، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات 28 جولائی کو شروع ہوں گے جو 16 اگست تک جاری رہیں گے۔
امتحانات دو شفٹوں میں صبح اور شام لیے جائیں گے جبکہ ہفتے کے روز بھی امتحان لیے جائیں گے، دسویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کا اعلان 15 ستمبر کو جاری کیا جائیگا، نویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کا اعلان دسویں جماعت کے نتائج کے اعلان کے 60 روز بعد کیا جائے گا۔

بارہویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کا اعلان 15 اکتوبر کو کیا جائیگا اور گیارہویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کا اعلان بارہویں جماعت کے نتائج کے اعلان کے 60 روز بعد کیا جائے گا،گرمیوں کی چھٹیاں ایک ماہ یکم جولائی سے31 جولائی تک ہوں گی۔

24/03/2021

‏خیبرپختونخوا کے ریسکیو 1122 کے نوجوانوں نے بہادری اور فرض شناسی کی اعلی مثال قائم کردی۔ سوات کے علاقے میں تیز بارشوں کے بعد سیلابی ریلے میں پھنسے کتے کے 5 چھوٹے بچوں کو باحفاظت بچالیا۔

24/03/2021

اسلام آباد: کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر زائد کیسز والے اضلاع میں 11 اپریل تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ سندھ ،بلوچستان اور گلگت بلتستان میں کورونا کی شدت کم ہے، لاہور سمیت پنجاب کے چند اضلاع میں کورونا کا پھیلاؤ تشویش ناک ہے، خیبرپختونخوا کے کچھ اضلاع میں بھی کورونا کاپھیلاؤ ہے، 11 اپریل تک مخصوص اضلاع میں تعلیمی ادارے مزید بند رہیں گے۔ کن اضلاع میں تعلیمی ادارے بند کرنے ہیں یہ فیصلہ صوبائی حکومتیں کریں گی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، گجرات، ملتان ، فیصل آباد،سیالکوٹ،سرگودھا اور شیخوپورہ میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ پنجاب کے دیگر اضلاع میں پرانے شیڈول کے مطابق اسکول کھلیں گے۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے اسکول سیل کردیے جائیں گے۔
شفقت محمود نے کہا کہ کورونا کے پیش نظر گزشتہ برس نویں ، دسویں ، گیارہویں اور بارہویں کے امتحانات نہیں ہوئے تھے تاہم اس بارایسا نہیں ہوگا۔ نویں تا بارہویں امتحانات شیڈول کے مطابق مئی کے آخر میں ہوں گے۔ کیمبرج نظام تعلیم کے امتحانات جلد شروع ہورہے ہیں، صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے کیمبرج کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔

پریس کانفرنس سے قبل این سی او سی کا اجلاس ہوا۔ جس میں وزرائے تعلیم، صحت اور دیگر متعلقہ حکام شریک ہوئے، اجلاس کے دوران اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کو مزید کچھ روز بند رکھنے کی تجویز دی گئی۔ این سی او سی نے پنجاب کے 10 اضلاع میں تعلیمی ادارے 11 اپریل تک بند کرنے کا فیصلہ کیا۔
خیبر پختونخوا کی صورت حال
وزیر تعلیم خیبر پختونخوا شہرام خان تراکئی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ کورونا سے متاثرہ 9 اضلاع میں تمام تعلیمی ادارے 11 اپریل 2021 تک بند رکھے جائیں گئے، جن میں پشاور، مردان ،چارسدہ، صوابی، ملاکنڈ ،سوات، نوشہرہ اور بونیر شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3301 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 36ہزار 849 ہے۔

23/03/2021

‏اسے کہتے ہیں پٹخ پٹخ کر لینا😂😂😂👌👏😂😂😂😂

23/03/2021

2011کے کوارٹر فائنل میں آفریدی کی شاندار بولنگ سے پاکستان سیمی فائنل میں پونچھا ۔۔Highlights

‏تجدید عہد وفا کا دن۔۔ 23 مارچ 1940 سے 23 مارچ 2021 کا سفر عزم وحوصلے کی ایسی داستان ہے جو تاریخ کے صفحوں پر پھیلی کہانی...
23/03/2021

‏تجدید عہد وفا کا دن۔۔ 23 مارچ 1940 سے 23 مارچ 2021 کا سفر عزم وحوصلے کی ایسی داستان ہے جو تاریخ کے صفحوں پر پھیلی کہانیوں کی صورت اس عظیم قوم کے عزم اور حوصلے کا بیان ہے، لاکھوں لوگوں نے لہو دیا۔۔۔وطن کی مٹی عظیم ہے تو اور عظیم تر ہم بنا رہے ہیں۔۔ گواہ رہنا ‎

اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا مثبت شرح کی وجہ بننے والی سرگرمیوں پر سخت پابندیاں عائد کرنے کا فیصل...
22/03/2021

اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا مثبت شرح کی وجہ بننے والی سرگرمیوں پر سخت پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر این سی او سی کا خصوصی اجلاس ہوا، جس کی صدارت وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کی۔

سماجی رابطے کی ویٹ سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کے حوالے سے وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ آج این سی او سی کے اجلاس میں ہم نےان تمام سرگرمیوں پر پابندیوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہےجن سےکوروناکیسزمیں تیزی سے اضافہ ہوتا ہے۔
وفایق وزیر نے کہا کہ اسلام آباد اورصوبائی انتظامیہ کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایس اوپیزپرسختی سےعملدرآمدکرائیں، جس کی خلاف ورزی کرنےوالوں کےخلاف کریک ڈاون کی ہدایت بھِی کی گئی ہے۔

22/03/2021

Thank you for all. Post and media will upload soon...

22/03/2021

Welcome to our page. Our page is about National and international News, fashion and designs, sports, IT sector and Social issues

22/03/2021

Welcome to our page. Our page is about News, Sports, fashion and designs, information technology

Address

Jauharabad
41200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when beingfirst.pk posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to beingfirst.pk:

Videos

Share

Category


Other Video Creators in Jauharabad

Show All

You may also like