Khyber Alerts

Khyber Alerts Welcome to the fastest news alerts of Khyber. You can share your point of view and any news in inbox

23/01/2025

پشاور:پشاور رینگ روڈ پر تاجروں کا احتجاجی مظاہرہ
تاجروں نے رینگ جمیل چوک کے قریب روڈ بند کردی ہے
رات کے تاریکی میں امن پلازے پر چھاپہ مار کر قیمتی سامان و نقدی لوٹی گئی ہے،
پلازے میں ہوائی فائرنگ کرکے کئی افراد کو زخمی کردیا گیا ہے۔پولیس نے الٹا پلازے کے دوکانداروں کے خلاف 7 اے ٹی اے کا مقدمہ درج کردیا ہے۔
صوبائی حکومت تاجروں کو تحفظ فراہم کرے۔پولیس ہمارا رپورٹ درج نہیں کررہی۔اس طرح کے اقدامات سے صوبے سے تاجر تجارت چھوڑ کر چلے جائینگے۔صوبائی حکومت نے واقع کا ابھی تک کوئی نوٹس نہیں لیا ہے،تاجر

09/11/2024

کوئٹہ ریلوے اسٹیشن میں دھماکہ 24 افراد شہید 57 زخمی.
دھماکا ریلوے اسٹیشن پر ٹکٹ گھر کے قریب ہوا ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی.

16/10/2024

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے ضلع خیبر کےکوکی خیل فبیلے کے عمائدین پر مشتمل جرگے کی ملاقات۔ کوکی خیل قوم کے عارضی طور پر بے گھر افراد کی اپنے علاقوں کو واپسی کے مسئلے پر طویل مشاورت۔ ایم این اے اقبال آفریدی، ایم پی ایز سہیل آفریدی اور عبدالغنی آفریدی کے علاوہ کمشنر پشاور اور ڈپٹی کمشنر خیبر بھی موجود۔ جو علاقہ کلیئر ہوچکا ہے وہاں کے لوگوں کی واپسی کے لیے رجسٹریشن کا عمل فوری شروع کرنے پر اتفاق۔ باقی ماندہ لوگوں کی واپسی کے لئے متعلقہ اداروں کے ساتھ اگلے ہفتے اجلاس منعقد کرکے واپسی کا لائحہ عمل اور ٹائم لائن طے کرنے پر بھی اتفاق۔

وزیر اعلیٰ کی یقین دہانی پر جرگے نے کل تیراہ کی طرف بے گھر افراد کے مجوزہ مارچ کو کینسل کرنے کا اعلان کیا۔ جرگے نے گذشتہ 75 دنوں سے طورخم شاہراہ پر جاری دھرنا بھی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ جرگے کا بے گھر افراد کی واپسی کا لائحہ عمل طے کرنے کے لئے وزیراعلیٰ پر مکمل اعتماد کا اظہار۔

جرگے کا 11 اکتوبر کا مسئلہ پر امن انداز میں حل کرنے پر وزیراعلیٰ کے قائدانہ کردار کو خراج تحسین۔ وزیراعلیٰ نے انتہائی دانشمندی اور اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے لوگوں کو خون خرابے سے بچالیا، ہم وزیراعلیٰ علی امین خان گنڈاپور کے اس اہم کردار پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں، وزیراعلیٰ نے جس احسن طریقے سے 11 اکتوبر اور بنوں کا معاملہ حل کیا وہ ہمارا مسئلہ بھی ضرور حل کریں گے، ہمیں ان پر مکمل اعتماد ہے، جرگہ عمائدین

مسئلے کے حل کے لئے مجھ پر اعتماد کرنے پر کوکی خیل کے عمائدین کا مشکور ہوں، میں ان کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کروں گا، علی امین خان گنڈاپور

اگلے ہفتے متعلقہ شراکت داروں کے ساتھ اجلاس منعقد کرکے بے گھر افراد کی بحالی کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قبائلی عوام نے بڑی قربانیاں دی ہیں، علی امین خان گنڈاپور

یہ ملک میں امن کی خاطر اپنے گھر بار چھوڑے اور تکالیف برداشت کیں، ان کی اپنے علاقوں کو باعزت واپسی اور دوبارہ آبادکاری ہماری اہم ترجیح ہے، علی امین خان گنڈاپور

ان بے گھر افراد کی واپسی اور دوبارہ آبادکاری کے لئے درکار سامان کی خریداری اور دیگر لوازمات کا عمل شروع کیا جائے، وزیر اعلی کی متعلقہ حکام کو ہدایت۔

13/10/2024

Just for fun 😂

13/10/2024

پشتون قامی جرگے کے اہم نکات

1. یہ جرگہ تمام جرگوں کا تسلسل شمار کیا گیا

2. یہ جرگہ تمام پشتون قوم کا جرگہ تصور کیا گیا

3. اس جرگے کی مہمان نوازی کرنے پر کوکی خیل قوم کو سلام پیش کیا جاتا ہے

4. اس جگہ پر ایک پشتون قوم کا ایک دفتر بنے گا

5. یہ جرگہ مندرجہ ذیل باتوں پر متفق ہوئے

۔ فوج اور دہشت گرد تنظیموں کو دو مہینوں کا وقت دیا گیا کہ ہمارے علاقے سے نکل جائے

۔ اگر دو مہینے میں یہ نہ نکلے تو پھر جرگہ فیصلہ کرے گی کہ ہم ان قوتوں کو کس طرح نکالیں گے

۔ اس پختون زمین پر جو وسائل ہیں اس کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا ،

۔ جرگہ نے فیصلہ کیا کہ شہیدوں اور زمین پر قبضہ کرانے والوں کے خلاف وکیلوں کی ایک ٹیم تیار کی جائے گی

۔ جرگہ نے فیصلہ کیا کہ بجلی قبائلی علاقوں میں فری اور دوسرے علاقوں میں 5 روپے یونٹ دے گی ، لوڈ شیڈنگ کی صورت میں تمام صوبوں کے کنکشن کاٹ دئے جائیں گے

۔ جرگہ نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ ڈیورنڈ لائن پر تمام تجارتی راستوں کو پرانے قوانین کے مطابق بحال کیا جائے ۔

۔ جرگہ نے فیصلہ کیا کہ قبیلوں کے درمیان مسائل کے حل کے لئے کمیٹی آمن کے لئے کام کرے گی

- جرگہ نے فیصلہ کیا کہ آج کے بعد پشتون کسی کو بھتہ نہیں دے گی

۔ جرگے نے فیصلہ کیا کہ تمام آئی ڈی پیز جرگے کے ذریعے واپس کئے جائیں گے

۔ جرگہ نے فیصلہ کیا کہ دوسرے صوبوں میں پختون قوم کے ساتھ جو امتیازی سلوک کرے گی جرگہ اسکے ساتھ کھڑے گی

۔ جرگہ نے فیصلہ کیا کہ اج کے بعد عمرانی معاہدہ منسوخ ہوگا

۔ جرگہ نے فیصلہ کیا کہ موجودہ آئین پاکستان کے تحت فوج سیاست میں حصہ نہیں لے سکتی

۔ جرگہ نے فیصلہ کیا کہ بجلی منافع فوری طور پر صوبے کے حوالے کیے جائے

۔ جرگہ نے فیصلہ کیا کہ قدرتی گیس اور پانی پختون کو دے گی

۔ جرگہ نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ بلاک شناختی کارڈ بحال کرے ورنہ سارے پختون اپنے شناختی کارڈ واپس کرے گی

۔ جرگہ نے فیصلہ کیا کہ تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے

۔ جرگہ نے فیصلہ کیا کہ اگر کسی نے اس جرگے کی بنیاد پر کسی کے خلاف کاروائی کی گئی تو جرگہ سخت ردعمل دکھائی گی

۔ جرگہ نے فیصلہ کیا کہ ایکشن ان ایڈ سول پاؤر قانون کو ختم کیا جائے

۔ جرگہ نے فیصلہ کیا کہ اگلے اتوار تک تمام مطالبات کے حل کے لئے تمام ڈسٹرکٹ نکلے گی

۔ جرگہ وزیراعلی سے مطالبہ کرتی ہے کہ ان تمام مطالبات کے لئے اسمبلی سے بل پاس کروائے

۔ جرگہ نے فیصلہ کیا کہ یہاں جو شہداء ہوئے انکے خلاف جوڈیشل کمیشن قائم کی جائے

آخر میں تمام شرکاء سے حلف لیا گیا ۔۔۔۔۔۔۔۔

12/10/2024

پختون قامی عدالت میں پختون قام کے ساتھ مظالم ڈائیکومینٹری بڑے سکرین پیش کیا گیا دو گھنٹے پر مشتمل ویڈیو ہے

11/10/2024

پشتون قومی جرگہ/ مشیر صحت احتشام علی کا حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کا دورہ

پشاور : مشیر صحت احتشام علی کا پشتون قامی جرگے کی زخمیوں کی عیادت کیلئے حیات آباد میڈیکل کپلیکس کا دورہ

پشاور : مشیر صحت نے ہسپتال میں داخل پشتون قومی جرگے کے زخمیوں کی عیادت کی

پشاور : قومی جرگے کے مریضوں کو ہر ممکن سہولت بالکل مفت فراہم کی جارہی ہے

پشاور : پشتون قومی جرگے میں شرکت کرنے والوں کے علاج کیلئے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس اور جمرود ہسپتال کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے

پشاور : ہر طرح کی ایمرجنسی ادویات اور طبی عملے کی 24/7 فراہمی یقینی بنائی گئی ہے

پشاور : پشتون قومی جرگے کے شرکا کو ہر ممکن ابتدائی طبی امداد کی فراہم کیلئے ڈی ایچ او خیبر کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں

وزیر داخلہ محسن نقوی نے اعلان کیا کہ حکومت پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کو جرگے (قبائلی کونسل) کی آڑ میں متوازی عدالت ق...
09/10/2024

وزیر داخلہ محسن نقوی نے اعلان کیا کہ حکومت پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کو جرگے (قبائلی کونسل) کی آڑ میں متوازی عدالت قائم کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔ بدھ کو اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران نقوی نے کہا کہ اگرچہ حکومت کو جرگوں کے انعقاد پر اعتراض نہیں ہے، جس کی ایک تاریخی نظیر ہے، لیکن پی ٹی ایم کی طرف سے تجویز کردہ فارمیٹ نامناسب ہے۔ ایک جرگہ قبائلی عمائدین پر مشتمل ہوتا ہے۔ ہزاروں لوگوں کو لانے سے جرگہ نہیں بنتا۔ یہ مکمل طور پر کچھ اور ہے،" اس نے وضاحت کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پی ٹی ایم کے لیے یہ ناقابل قبول ہے کہ وہ اپنے اجتماعات کو جرگہ اور عدالت دونوں کے طور پر حوالہ دے، اور زور دے کر کہا، "یہ ہماری حکومت کا فیصلہ ہے: ہم کسی بھی حالت میں متوازی عدالت کی اجازت نہیں دیں گے۔" پی ٹی ایم پر پابندی نسلی امتیاز کو فروغ دیتے ہوئے ریاست اور پولیس پر زبانی حملہ کرنے کے ان کے مبینہ اقدامات کی وجہ سے لگائی گئی، جو کہ نقوی کے مطابق، قوم کے لیے تقسیم ہے۔ وزیر نے پی ٹی ایم پر زور دیا کہ وہ اپنی برادری کے حقوق کی وکالت کرے لیکن توہین آمیز زبان کے استعمال کی مذمت کرتے ہوئے کہا، "عوام کو حکومت کے خلاف اکسانا قابل قبول نہیں ہے۔" انہوں نے نوٹ کیا کہ بڑی سیاسی جماعتوں کے کچھ رہنماؤں نے پی ٹی ایم کی قیادت سے ملاقات کی تھی، حقوق پر بات کرنے کی حمایت کا اظہار کیا تھا۔ تاہم، انہوں نے خبردار کیا کہ تشدد کا سہارا لیتے ہوئے حقوق کا مطالبہ کرنا ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے مزید ریمارکس دیے کہ ان ابتدائی بات چیت کے بعد سیاسی رہنماؤں کی جانب سے پی ٹی ایم کے نمائندوں سے کوئی فالو اپ رابطہ نہیں ہوا۔

خیبر جرگہ میدان میں پولیس کی وحشیانہ فائرنگ سے جرگے کے تین ممبر زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے شھید ہوگئے ہیں مزید 10 ممبر کے...
09/10/2024

خیبر جرگہ میدان میں پولیس کی وحشیانہ فائرنگ سے جرگے کے تین ممبر زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے شھید ہوگئے ہیں مزید 10 ممبر کے حالت نازک ہے۔ نہتے لوگوں پر گولی برسانے کا یہ عمل کھلم کھلا ظلم اور دعوت جنگ ہے۔

09/10/2024

جمرود غنڈی ریگی للمہ کے مقام پر پشتون تحفظ مومنٹ عوامی عدالت منتظمین و شرکاء پر پولیس کی فائرنگ سے 5 افراد شدید زخمی،
زخمیوں کو جمرود اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ سیرئس زخمیوں کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے۔

جمرود،تیراہ راجگال کوکی خیل متاثرین کی باعزت واپسی اور بحالی کے لیے دھرنا آٹھویں  دن بھی جاری رہااحتجاجی دھرنا میں ممبر ...
12/08/2024

جمرود،تیراہ راجگال کوکی خیل متاثرین کی باعزت واپسی اور بحالی کے لیے دھرنا آٹھویں دن بھی جاری رہا
احتجاجی دھرنا میں ممبر قومی اسمبلی حاجی اقبال آفریدی ،الحاج خاندان کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی الحاج شفیق شیر افریدی،ملک نصیر احمد کوکی خیل،حسجی اقتدار آفریدی ،ثناء اللہ افریدی،تحصیل چیئرمین عظمت آفریدی ،باڑہ سیاسی اتحاد کے عہدیداران صدر شیرین افریدی،رازق افریدی،ہاشم افریدی،چئیرمین تحصیل باڑہ مفتی کفیل افریدی،خان والی آفریدی ،عطاء اللہ آفریدی و دیگر نے شرکت کی اور خطاب کیا
دریں اثنا ضلعی انتظامیہ اور دھرنا شرکاء کے مابین مزاکرات ہوئے جو تاحال ڈیڈ لاک کا شکار ہوئے ہے تاہم مزاکرات کا دوسرا دور شاہ کس میں فوجی حکام،دھرنا شرکاء اور انتظامیہ کے مابین جاری ہے۔مزاکرات ،ایڈیشنل دی سی نعمان خان،اسسٹنٹ کمشنر جمرود عامر زیب اور ایس ڈی پی او محمد نواز آفریدی اور ملک اکبر آفریدی،پیہلز پارٹی کے حضرت ولی آفریدی نے بھی شرکت کی
دھرنا اخراجات کے لیے الحاج شفیق شیر آفریدی نے ایک لاکھ ،فیاض کھٹیا خیل نے پچاس ہزار روپے دینے کا اعلان بھی کیا جبکہ ممبر قومی اسمبلی حاجی اقبال آفریدی نے دھرنے میں گرمی کی تپش کو کم کرنے کے لیے سولر اور پنکھے بھی مہیا کردئیے۔

19/06/2024

جمرود نئی آبادی میں زمینی تنازعہ پر دو فریقین میں جھگڑا و فائرنگ
ایک ہی خاندان کے چار افراد قتل،

اعلان فوتگی و نماز جنازہجمرود،پولیس سب انسپکٹر حاجی عابد آفریدی کی نماز جنازہ کل بروز پیر صبح دس بجے غزالی پبلک اسکول گر...
12/05/2024

اعلان فوتگی و نماز جنازہ
جمرود،پولیس سب انسپکٹر حاجی عابد آفریدی کی نماز جنازہ کل بروز پیر صبح دس بجے غزالی پبلک اسکول گراؤنڈ شاہ زمان کلی جمرود میں آدا کی جائے گی،

عابد آفریدی کی فائل فوٹو
12/05/2024

عابد آفریدی کی فائل فوٹو

جمرود بازار بائی پاس کے قریب فائرنگ سے ضیاءالرحمان ولد شمس الرحمان نامی نوجوان زخمی  ریسکیو1122 کنٹرول روم کو اطلاع موصو...
12/05/2024

جمرود بازار بائی پاس کے قریب فائرنگ سے ضیاءالرحمان ولد شمس الرحمان نامی نوجوان زخمی
ریسکیو1122 کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوتے ہی میڈیکل ٹیم موقعے پر پہنچ گئی اور زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

Address

Jamrud Fort
47800

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khyber Alerts posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share