Gohar Sheraz

Gohar Sheraz آپکی آواز ::گوہر شیراز

14/01/2023

دلچسب رپورٹ 😜

"حویلی کہوٹہ" رپورٹ گوہر شیراز  ایس پی حویلی کہوٹہ مقصود عباسی کا اہم کارنامہ اب کریکٹر سرٹیفکیٹ  کا اجراء  ہوا انتہائی ...
08/01/2023

"حویلی کہوٹہ" رپورٹ گوہر شیراز
ایس پی حویلی کہوٹہ مقصود عباسی کا اہم کارنامہ
اب کریکٹر سرٹیفکیٹ کا اجراء ہوا انتہائی آسان ۔اب عوام کو کسی نیٹ کیفے یا پولیس سٹیشن کے چکر نہیں لگیں گئے
تفصیلات کے مطابق ایس پی حویلی مقصود عباسی نے عوام کی سہولت کے لیے سادہ درخواست پر کریکٹر سرٹیفکیٹ کے اجراء کے لیے ایس پی آفس میں خدمت مرکز کا قیام مورخہ 5 جنوری 2023 کو عمل میں لایا ۔جہاں سے باآسانی عام عوام کریکٹر سرٹیفکیٹ جلد حاصل حاصل کر سکیں گئے
عوام علاقہ نے اس اقدام پر ایس پی حویلی مقصود عباسی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی ۔

امریکی مسافر طیارے نے ’ٹائم ٹریول‘ کے تصّور کو حقیقت میں ممکن بنا کر دِکھا دیا۔’کیا ٹائم ٹریول ممکن ہے؟‘ تھیوریٹکل فزکس ...
05/01/2023

امریکی مسافر طیارے نے ’ٹائم ٹریول‘ کے تصّور کو حقیقت میں ممکن بنا کر دِکھا دیا۔

’کیا ٹائم ٹریول ممکن ہے؟‘ تھیوریٹکل فزکس کےاس سوال کا عملی اطلاق کے ساتھ جواب دینا ابھی باقی ہے۔

البتہ، یونائٹیڈ ایئرلائنز کے بوئنگ 777-300 طیارے امریکی مسافر طیارے نے ’ٹائم ٹریول‘ سے ملتا جلتا ایک کارنامہ سرانجام دیا ہے۔

اس امریکی مسافر طیارے نے جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول سے یکم جنوری 2023ء کو 12 بج کر 29 منٹ پر اُڑان بھری اور امریکا کے شہر سان فرانسیسکو میں 31 دسمبر 2022 کو شام 5 بج کر 1 منٹ پر لینڈ ہوگیا۔

لہٰذا، دنیا میں مختلف خطّوں کا ٹائم زون مختلف ہونے کی وجہ سئ اس مسافر طیارے پر سوار مسافروں نے تکنیکی طور پر اپنے ماضی میں سفر کیا۔

واضح رہے کہ جنوبی کوریا کا دارالحکومت سیول، امریکی شہر سان فرانسیسکو سے 17 گھنٹے آگے ہے۔
Source: The Islamabad times

میرپور(پی آئی ڈی)4 جنوری 2023 وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں کشمیر سردار تنویر الیاس خان کا میرپور شہر کا اچانک بغیر پروٹ...
04/01/2023

میرپور(پی آئی ڈی)4 جنوری 2023
وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں کشمیر سردار تنویر الیاس خان کا میرپور شہر کا اچانک بغیر پروٹوکول کے دورہ،خود گاڑی چلا کر ایم ڈی اے پہنچے تو ملازمین کی دوڑیں لگ گئیں، وزیراعظم نے سٹی تھانہ میرپور او ڈسٹرکٹ ہسپتال میرپور کا بھی اچانک دورہ کیا۔ وزیراعظم نے ترقیاتی ادارہ میرپور کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا کارکردگی کا جائزہ لیا۔ ایم ڈی اے کو بطور ادارہ میرٹ قائم کرنے۔ شہر کی بہتری کیلئے منصوبے نہ بنانے۔ اوورسیز کشمیریوں کی شکایات اور ادارے کے غیر معیاری کام کے طریقہ کار پر اظہار برعمی کرتے ہوئے ہنگامی طور پر ادارے کو بہتر کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔ وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے ادارہ ذمہ داران سے استفسار کیا کہ مجھے بتایا جائے کہ کروڑوں روپے کے اثاثوں کا حامل ادارہ تاحال ڈیجیٹلائز کیوں نہیں ہوا،وزیراعظم کے استفسار پر عملہ خاموش، مختلف شعبہ جات کی کارکردگی کے حوالے سے وزیراعظم کو بریفنگ،جملہ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کے احکامات، آزادکشمیر کے سب سے بڑے اور پرانے ترقیاتی ادارہ میرپور کے حوالے سے وزیراعظم کو اندرون وبیرون ملک سے تارکین وطن کی جانب سے شکایات موصول ہورہی تھیں کہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی میرپور میں تارکین وطن کے ساتھ برتاؤاچھا نہیں اور یہ کہ تارکین وطن کی جائیدادوں،پلاٹس پر قبضے ہورہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان خود گاڑی چلا کر اچانک ترقیاتی ادارہ میرپور پہنچے تو ملازمین کی دوڑیں لگ گئیں،ڈی جی ترقیاتی ادارہ اور اسٹیٹ آفیسر اپنے دفاتر میں بے خبر بیٹھے تھے کہ وزیراعظم اچانک وہاں آت پہنچے۔ وزیراعظم نے اتھارٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا۔وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے شعبہ اسٹیٹ اور ریکارڈ سمیت مختلف شعبہ جات کے کام کے طریقہ کار کے حوالے سے استفسار کیا۔ وزیر اعظم نے اتھارٹی کے زمہ داران سے سوال کیا کہ 1974سے لیکر اب تک دنیا بدل گئی لیکن یہ اتھارٹی وہیں کی وہیں کھڑی ہے آخر ایسا کیوں ہے۔وزیر اعظم نے مزید استفسار کیا کہ ایم ڈی اے کے بارے میں یہ ایسا کیوں سمجھا جا تا ہے کہ ترقیاتی ادارہ میر پور کا کام محض گرین بلٹ،قبرستان اور دیگر رقبہ جات کو پلاٹوں میں بدل کر بیچنا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اپنے آباء و اجداد کی قبریں منگلا کے پانی میں ڈبو کر بیرون ملک شفٹ ہونے والے اہلیان میر پور کی نئی نسل میں سے ک

"میں واپس آکر دکان کھولوں گا" بلوچستان سے 1947 میں انڈیا جانے والے ہندو کی دکان  آج تک کسی نے نہ کھولی، 75 سال سے دکان...
04/01/2023

"میں واپس آکر دکان کھولوں گا" بلوچستان سے 1947 میں انڈیا جانے والے ہندو کی دکان آج تک کسی نے نہ کھولی، 75 سال سے دکاندار کے لوٹنے کا انتظار جاری

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے لورا لائی میں ایک ہندو کی دکان تقسیم کے وقت سے بند ہے ، 1947 میں تقسیم کے وقت ہندو نے دکان کے مالک سے کہا تھا کہ وہ واپس آکر دکان کھولے گا تب سے آج تک یہ دکان اس ہندو کا انتظار کر رہی ہے۔

ٹوئٹر پر ایک صارف نے اس عہد وفا کی دلچسپ داستان بیان کی ہے۔ صارف نے بتایا کہ یہ دکان لورا لائی کے علاقے میختر میں موجود ہے۔ اس دکان کو ایک ہندو نے مسلمان پشتون شہری سے کرائے پر لیا تھا۔ 1947 میں تقسیم ہند ہوئی تو ہندو اپنے گاؤں والے سے مل کر بہت رویا، اس نے دکان کے مالک سے کہا کہ وہ ضرور واپس آئے گا اور خود ہی اپنی دکان کھولے گا۔ دکان کے مالک نے 1947 میں اپنے ہندو کرائے دار سے وعدہ کیا جو آج تک نبھایا جارہا ہے۔
تقریباً 75 سال گزرنے کے باوجود اس دکان پر آج بھی ہندو کاکڑ کا تالا لگا ہوا، دکان کا مالک جب فوت ہوا تو اس نے اپنے بچوں سے وعدہ لیا کہ وہ اس دکان کو کبھی نہیں کھولیں گے بلکہ اسے ہندو خود ہی کھولے گا۔ دکان مالک کے فوت ہونے کے بعد آج بھی اس کے بچے اپنے باپ کی دی ہوئی زبان کا پاس رکھ رہے ہیں اور تقریباً 75 سال سے یہ دکان اپنے دکاندار کا انتظار کر رہی ہے۔

03/01/2023
31/12/2022

دسمبر کس لئے آخرہمیشہ خاص لگتا ہے
وہ سارے مہینوں سے زرا ممتاز لگتا ہے
دسمبر کس لئے آخر ہمیشہ خاص لگتا ہے
بکھری یادیں
دھندلا چاند
اور دسمبر کی آخری شام
کھلتا چاند
سلگتی راتیں
تیری یادیں
اور میں۔ ۔
یہ سرد ہوائیں
یہ زرد پتے
ویرنیوں کا ہاتھ تھامے
کیوں اتنی اداس ہوتی ہیں
یہ سردیوں کی سرد شامیں
دسمبر کی سرد راتوں میں
اکثر تنہائی میں
دوں کی شال اوڑھ کر
تجھ کو سوچا کرتے ہیں
خزاں کے زرد پتوں کا
وہ منظر یاد کرتا ہے
اسے کہنا کہ لوٹ آئے
دسمبر یاد کرتا ہے۔ ۔
تیری یادوں کی روانی
اور یہ دسمبر
میری باتیں، تیری کہانی
اور یہ دسمبر
میرا ہاتھ، تیرا ساتھ
لمبی سڑک اور یہ دسمبر
تنہا میں، تنہا چاند
میرا کمرہ اور یہ دسمبر
گزر جاتا ہے سارا سال یوں تو
نہیں کٹتا مگر تنہا دسمبر
چاند بھی تنہا، رات بھی تنہا
اور تنہا میری ذات ہے
پھر ٹوٹ کے وہ یاد ایا
عجیب دسمبر کی یہ رات ہے
دسمبر لوٹ آیا ہے
مگر تم نہیں آئے
سنو یہ عہد تمہارا تھا
دسمبر جب بھی ائے گا
میں بھی لوٹ آؤں گا۔
سردیوں کی سرد شاموں میں
اکثر تنہائی میں ہم
چائے پیا کرتے تھے
پھر اس سرد موسم میں
زرا نہ چین سے سوئیں گے
دسمبر پھر سے لوٹ آیا ہے
پھر سے مل کے روئیں گے
دسمبر کی سرد شاموں میں
بیٹھ کے تنہائی میں اکثر
ہم چائے پیا کرتے تھے۔

23/12/2022

اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹن میں دھماکے کی اطلاع۔۔
پولیس نے مشکوک ٹیکسی کو روکا, تلاشی لینے پر خود کش حملہ آور نے خود کو اڑا دیا
آئی ٹین فور 31 نمبرگلی کے باہر خود کش حملہ آوروں نے خود کو اڑا لیا ایک پولیس اہلکار شہید ذرائع

11/12/2022

وزیراعظم شہبازشریف سے جھگڑا کیوں ہوا؟
وزیرِ اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان کا پروگرام جرگہ میں سلیم صافی کے سوال پر تفصیلی جواب



09/12/2022

ہائیکورٹ آزادکشمیر نے ملال بگلہ کا الیکشن ہونے تک الیکشن کمیشن کو یونین کونسل ہل سرنگ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے روک دیا۔

ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اگلے دو روز میں ملال بگلہ وارڈ میں پولنگ کا شیڈول جاری کر دیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن..
توصیف عباسی عدالت سے یونین کونسل ہل سرنگ کے نتائج رکوانے میں کامیاب۔۔۔

08/12/2022

ڈڈیال بلدیاتی انتخابات
6 ٹوٹل وارڈز مکمل نتائج
ڈڈیال
میئر بننے کے لیے 4 سیٹ کی ضرورت
ڈڈیال میونسپل کمیٹی
وارڈ نمبر1
جیتنے والے امیدوار
مسعود بھلوٹ پی ٹی آئی
وارڈ نمبر 2
راجہ تبریز آزاد امیدوار
وارڈ نمبر 3
خواجہ نذیر آزاد امیدوار
وارڈ نمبر 4
شوکت علی کیانی ایڈووکیٹ آزاد امیدوار
وارڈ نمبر 5
محمد عارف گجر آزاد امیدوار
وارڈ نمبر 6
وقار احمد میر
آزاد امیدوار
میونسپل کمیٹی کے 6 وارڈز کا فائنل رزلٹ

08/12/2022

08 دسمبر 2022) ڈڈیال میں آج ہونے والے لڑائی جھگڑے کا بلدیاتی انتخابات سے تعلق نہیں، ترجمان آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن

ڈڈیال میں آج جن لوگوں کا آپس میں جھگڑا ہوا دونوں کا تعلق ایک ہی فیملی سے ہے،ترجمان

جن دو اشخاص میں تصادم ہوا وہ آپس میں سالا اور بہنوئی ہیں۔ترجمان الیکشن کمیشن

اس حوالہ سے سوشل میڈیا پر اس سلسلہ میں حقائق کو مدنظر رکھا جائے۔
ترجمان الیکشن کمیشن

08/12/2022

ضلع کوٹلی کی تحصیل کھوئیرٹہ کی 12 یونین کونسل کا مکمل رزلٹ !

یونین کونسل ندی سوہانہ
چوہدری ذوالفقار فیض pti

یونین کونسل اندرلہ کٹہرہ
انیق احمد نئیر pti

یونین کونسل کھوڑ
عبدالقیوم قمر ایڈووکیٹ ppp

یونین کونسل منجوال
بشیر گورسی ایڈووکیٹ pti

یونین کونسل بھیال
چوہدری جاوید شاہد ایڈووکیٹ. Pti

یونین کونسل سملہار
راجہ اشفاق احمد pmln

یونین کونسل بنڈلی
چوہدری شہزاد ایڈووکیٹ pti

یونین کونسل سیدپور
چوہدری طاہر شفیق ایڈووکیٹ pti

یونین کونسل سیری
چوہدری محبوب علی ڈاکٹر pti

یونین کونسل چتر جگالپار
چوہدری محمد مزمل ppp

یونین کونسل کھوئیرٹہ
راجہ ارشاد احمد pmln

یونین کونسل دھنہ
نمبردار چوہدری محمد بشیر آزاد امیدوار

08/12/2022

چڑھوئی۔ کونسلز کی 10سیٹوں کا غیر حتمی غیر سرکاری رزلٹ ۔

1 خانکہ کوٹیڑہ راجہ کامران مسلم لیگ ن

2یونین کونسل کوٹلی سوہلناں راجہ عابد ایوب مسلم لیگ ن

3یونین کونسل تھروچی آفتاب پوتا مسلم لیگ ن

4یونین کونسل براٹلہ راجہ گل پٹھان پیپلز پارٹی

5یونین کونسل پرائی غفارت شاہد تحریک انصاف

6 یونین کونسل راجدھانی شاہنواز یاسین پیپلز پارٹی

7یونین کونسل ڈونگی سگیام انجنئیر ارسلان پیپلز پارٹی

8یونین کونسل پنجن راجہ مزمل پیپلز پارٹی

9.یونین کونسل ٹائیں سے راجہ یاسر محمود مسلم لیگ ن

10۔چوہدری کرامت حسین یونین ناڑ ددیالاں پیپلز پارٹی

08/12/2022

میونسپل کارپوریشن میرپور
مسلم لیگ ن 18 نشستوں
پی ٹی آئی 12 نشستوں
پیپلزپارٹی 1 آزاد امیدوار 2

08/12/2022

برنالہ آزاد کشمیر
مسلم لیگ ن نے میونسپل کمیٹی برنالہ بھی جیت لی

08/12/2022

یونین کونسل سیری
سے JKLF اکمل بٹ صاحب آزاد امیدوار ڈسٹرکٹ کونسلر بن گے

08/12/2022

وارڈ نمبر 35 بی بلاک
مسلم لیگ ن کے اشفاق کھٹانہ کامیاب

08/12/2022

میونسپل کمیٹی چکسواری کی وارڈ نمبر 9 ڈھیری تھوتھال سے پی ٹی آئی کے امیدوار راجہ شجاعت علی جیت گئے

08/12/2022

کالاڈب یونین کونسل پرائی وارڈ 4 کھڈال سے
پی پی پی امیدوار ٹھیکیدار ضمیر جنجوعہ کامیاب،
پی پی پی 529
پی ٹی آئی 434

08/12/2022

میرپور آزادکشمیر:
میونسپل کارپوریشن وارڈ نمبر 22 سیکٹر F2
ناصر اقبال امیدوار مسلم لیگ ن 273 ووٹ لیکر کامیاب
پی ٹی آئی کے امیدوار محمد معروف 207 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر

08/12/2022

پی ٹی آئی کے
امیدوار برائے ضلع کونسل راجہ فاروق اقبال خان نے میدان مار لیا۔

08/12/2022

کوٹلی آزاد کشمیر
مسلم لیگ ن ملک احتشام ممبر ضلع کونسل منتخب

Address

Islambad
Islambad

Telephone

+923556076924

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gohar Sheraz posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share


Other Islambad media companies

Show All