08/12/2021
کل صبح اٹھا تو سوشل میڈیا پر یہ خبر وائرل تھی کہ برقعہ پہلے عمران رضوی گرفتار ۔ مجھے چینل کی بنائی یہ تصویر دیکھ کر ہی شک پیدا ہو گیا ۔ جیسے ہی خبر کو سرچ کیا اور تصویر سرچ کی تو معلوم ہوا کہ یہ 2015 میں سری نگر میں لڑکا گرفتار ہوا تھا۔ اور کسی پاکستانی نے سوشل میڈیا ٹرینڈ بنانے کے لیے فیک تصویر اٹھا کر خبر بنا کر شئیر کر دی اور ہمارے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ نے بغیر کسی تصدیق کے شئیر کرنا شروع کر دیا ۔
میری عام طور پر عادت ہوتی ہے کہ میں ایسی خبریں جو فیک ہوں پہلے اس پوسٹ پر جا کر مہان انسان سے خبر کا سورس پوچھتا ہوں زیادہ تر تو ایسے کمنٹ کا جواب نہیں آتا کیونکہ ان کے پاس کوئی سورس نہیں ہوتا سوائے یہ بتانے کے کہ فلاں کی پوسٹ سے شئیر کیا ہے۔ بلکہ کئی دوست تو ڈھیٹ بن کر میرے کومنٹ پر کہتے ہیں کہ فیک کیسے ہو سکتا ہے سب نے شیئر کی ہے :/ اور ہم نے تو بس شئیر کی ہے ہمیں کیا معلوم کہ سچ ہے یا جھوٹ۔ میں بارہا فیک وائرل نیوز اور پوسٹوں پر لکھ چکا ہوں اور ہمیشہ کہتا ہوں کہ خبر کا سورس ضرور تلاش کریں۔ کل میں نے بہت سے فیس بک پوسٹ پر سورس مانگا مگر جواب نہیں آیا۔ اور حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ایسی پوسٹوں شئیر کرنے والے کمنٹ میں باقی دوستوں کو ایسے جزباتی ہو کر اس ٹاپک پر ڈسکشن کر رہے تھے جیسے انہوں نے خود برقعہ والا پکڑ لیا ہے۔ شام تک کئی فیس بکی دوستوں سے یہ بھی شئیر کیا کہ یہ فیک خبر ہے مگر نا انہوں نے پوسٹ ڈیلیٹ کی نا کوئی کمنٹ کا جواب۔
خیر بتانے کا مقصد یہ ہے کہ کوئی بھی خبر جب تک تصدیق نا کر لیں شئیر مت کریں۔ ہمیشہ چینل کی خبر کو اس کے پیج پر جا کر سرچ کریں کہ یہ خبر موجود ہے یا نہیں یا پھر خبر کو گوگل پر اردو یا انگریزی الفاظ میں سرچ کر لیں اور اگر کسی چینل کے نام کے بغیر خبر ہے تو ہرگز شئیر مت کریں کیونکہ نا تو اس خبر کو پہلے شئیر کرنے سے آپ کو پیسے ملنے ہیں نا ہی آپ کوئی نیوز چینل ہو کہ آپ نے سب سے پہلے خبر شیئر کر کے نمبر ون بننا ہے۔
ظلم کے خلاف آواز ضرور اٹھائیں مگر شور یا جھوٹ مت پھیلائیں یہ نا ہو کہ آپ کے ٹرینڈنگ شور میں اصل حقائق چھپ جائیں۔ اور ہاں سب سے اہم بات اگر آپ کے پاس چند ہزار فرینڈز اور فولورز ہیں تو یہ یاد رکھیں کہ آپ کی ہر پوسٹ اہمیت رکھتی ہے اور ہر پوسٹ شئیر کرنے کے آپ ذمہ دار ہے اگر آپ قدرت پر بھروسہ رکھتے ہیں تو یاد رکھے آپ کے ہر بولے لکھے کہے گئے ہر لفظ کی ذمہ داری آپ کی ہو گی چاہے وہ آپ نے کسی کی پوسٹ سے اٹھا کر شئیر کیا ہے۔ اور قدرت کا قانون ہے کہ وہ وقت آپ پر بھی لاتا ہے۔ ایسا نا ہو کہ کل کو آپ کی یا میری کسی معاملے پر فیک پوسٹ چلے اور اسی طرح لوگ بس شئیر کرتے جائیں اور ہم روک بھی نا سکیں اب یہ آپ نے سوچنا ہے کہ آپ خود کو باشعور سمجھتے ہوئے صرف ٹرینڈنگ کی ریس میں بھاگتے ہیں اور صرف فیس بک کے فرینڈز کو انٹرٹین کرتے ہیں تو پھر آپ کی سوچ یا بولنے کی کسی کے نزدیک کوئی اہمیت نہیں ہے۔ یا پھر مثبت اور باشعور کانٹینٹ کو شئیر کر کے معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ (اخے ہم روشن خیال لبرل سیکولر سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ ہیں)
خبر کا اصل لنک شئیر کر رہا ہوں
https://www.ndtv.com/india-news/2-injured-after-terrorist-opens-fire-in-south-kashmirs-pulwama-district-1232935
#یاسرحمید