Dilawar shah official

Dilawar shah official ہمارا مقصد نفسیاتی اور ذہنی مسائل کاحل ھے.

31/12/2024
27/12/2024

عاجزی اور انکساری

ایک ایسی سچی سٹوری جو آپ کی زندگی بدل دے گی ۔ بادشاہ بھی اللہ کے بغیر،سکون سے نہیں رہ سکتے۔۔پڑھیں اور پڑھائیں ۔۔ بنو امی...
27/12/2024

ایک ایسی سچی سٹوری جو آپ کی زندگی بدل دے گی ۔
بادشاہ بھی اللہ کے بغیر،سکون سے نہیں رہ سکتے۔۔پڑھیں اور پڑھائیں ۔۔

بنو امیہ کا بادشاہ عبدالملک بن مروان جب ملک شام میں طاعون کی وبا پھیلی تو موت کے ڈر سے گھوڑے پر سوار ہو کر اپنے شہر سے بھاگ نکلا اور ساتھ میں اپنے خاص غلام اور کچھ فوج بھی لے لی اور وہ طاعون کے ڈر سے اس قدر خائف اور ہراساں تھا کہ زمین پر پاؤں نہیں رکھتا تھا بلکہ گھوڑے کی پشت پر سوتا تھا۔ دورانِ سفر ایک رات اس کو نیند نہیں آئی۔ تو اس نے اپنے غلام سے کہا کہ تم مجھے کوئی قصہ سناؤ۔
تو ہوشیار غلام نے بادشاہ کو نصیحت کرنے کا موقع پا کر یہ قصہ سنایا کہ ایک لومڑی اپنی جان کی حفاظت کے لئے ایک شیر کی خدمت گزاری کیا کرتی تھی تو کوئی درندہ شیر کی ہیبت کی وجہ سے لومڑی کی طرف دیکھ نہیں سکتا تھا۔ اور لومڑی نہایت ہی بے خوفی اور اطمینان سے شیر کے ساتھ زندگی بسر کرتی تھی۔ اچانک ایک دن ایک عقاب لومڑی پر جھپٹا تو لومڑی بھاگ کر شیر کے پاس چلی گئی۔ اور شیر نے اس کو اپنی پیٹھ پر بٹھالیا۔ عقاب دوبارہ جھپٹا اور لومڑی کو شیر کی پیٹھ پر سے اپنے چنگل میں دبا کر اڑ گیا۔ لومڑی چلا چلا کر شیر سے فریاد کرنے لگی تو شیر نے کہا کہ اے لومڑی! میں زمین پر رہنے والے درندوں سے تیری حفاظت کرسکتا ہوں لیکن آسمان کی طرف سے حملہ کرنے والوں سے میں تجھے نہیں بچا سکتا۔

یہ قصہ سن کر عبدالملک بادشاہ کو بڑی عبرت حاصل ہوئی اور اس کی سمجھ میں آگیا کہ میری فوج ان دشمنوں سے تو میری حفاظت کرسکتی ہے جو زمین پر رہتے ہیں مگر جو بلائیں اور وبائیں آسمان سے مجھ پر حملہ آور ہوں، ان سے مجھ کو نہ میری بادشاہی بچا سکتی ہے نہ میرا خزانہ اور نہ میرا لشکر میری حفاظت کرسکتا ہے۔ آسمانی بلاؤں سے بچانے والا تو بجز خدا کے اور کوئی نہیں ہوسکتا۔ یہ سوچ کر عبدالملک بادشاہ کے دل سے طاعون کا خوف جاتا رہا اور وہ رضاء الٰہی پر راضی رہ کر سکون و اطمینان کے ساتھ اپنے شاہی محل میں رہنے لگا
نتیجہ ۔۔ اس تاریخی واقعہ سے ہم کیا سیکھ سکتے ہیں ؟
1۔طاعون یا کسی بھی موذی وبا سے بھاگنا نہیں چاہیے ۔
2۔اگر کوئی غلام یا نوکربھی کوئی نصیحت آموز بات کرے تو قبول کرلینے میں سکون ہے
3۔چاپلوس لوگ اپنے ساتھ نہیں رکھنے چاہیے ۔۔
4۔غلام نے غلام ہوکر بغیر خوف کے اپنے بادشاہ کو نصیحت لگا کر اس کا قبلہ درست کردیا ۔۔
5۔غلام نے انتظار کیا جب بادشاہ کوئی بات سننے پر قائل ہوا تو،غلام نے زبان کو حرکت دی ۔
6 ۔ ہمارا یہ پکا یقین اور محکم ایمان ہوانا چاہیے کہ سب کچھ خدا کی مرضی سے ہوتا ہے ۔
سیددلاور حسین شاہ کاظمی
27 دسمبر 2024 بروز جمعہ المبارک
وقت صبح 5:53
بمقام ۔۔جامع مسجد محمدیہ غوثیہ گلی نمبر 2 چشتی آباد نزد کوہ نور ٹیکسٹائل ملز راولپنڈی

26/12/2024
26/12/2024

آپ کو میرے بابا کی کون سی بات اچھی لگتی ہے ؟ پوتے کا اپنے دادا ابو سے سوال

19/12/2024

درس قرآن کی تمام ویڈیوز دیکھنے کے لیے وزٹ کریں یوٹیوب اور لکھیں Tafsser By Dilawar Shah

10/12/2024

مشن اور کاز کتنا اہم ہوتا ہے یہ حضرت موسی علیہ السلام سے سیکھیں ۔۔
پارہ 19 رکوع نمبر 06 سورہ الشعراء آیات 12 ۔13۔اور 14
روزانہ کی بنیاد پر ہر روز بعد نماز عشاء سلسلہ وار درس قرآن بنام دورہ تفسیرالقرآن آغاز 2014 تاحال جاری ۔۔
جامع مسجد محمدیہ غوثیہ گلی نمبر 2 نزد کوہ نور ٹیکسٹائل ملز چشتی آباد راولپنڈی

08/12/2024

ہر شب درس قرآن بنام دورہ تفسیر القرآن آغاز 2014 الحمد تاحال جاری ۔۔
پارہ نمبر 19 رکوع نمبر 05 سورہ الشعراء آیت نمبر 2
جامع مسجد محمدیہ غوثیہ گلی نمبر 2 چشتی آباد راولپنڈی

07/12/2024

حروف مقطعات

31/08/2024

اس عورت کی عبادت پورے مدینے میں مشہور تھی مگر جہنم میں کیوں گئی ؟

24/08/2024

قادیانی اپنے ماننے والوں کو ڈاڑھی نہیں رکھنے دیتے یہ کس کی پراپرٹی ہے سنیں ذرا

12/08/2024

8کروڑ لوگ موت کے منہ میں چلے گئے ۔۔

09/08/2024

8 اکتوبر کا زلزلہ منگل اور صفر کی نحوست

Address

Street No 02
Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dilawar shah official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Dilawar shah official:

Videos

Share

Category