متقی اور پرهیز گار لوگ

متقی اور پرهیز گار لوگ 𝐖𝐄𝐋𝐂𝐎𝐌𝐄 اسلام علیکم

12/01/2025

اللہ ضائع نہیں کرے گا تمہاری دعا اور تمہارا صبر، ذرا انتظار تو کرو۔ ❤️

08/01/2025

وہ دُکھ جو رات بھر سونے نہیں دیتے، اُن کی مرہم تہجد میں موجود ہے۔ ❤️ 💯

02/01/2025

*تہجد* 🤲
اللہ تعالیٰ ہر رات کے آخری تہائی حصے میں پہلے آسمان (سماء الدنیا) پر آتے ہیں اور فرماتے ہیں: "ہے کوئی مانگنے والا جسے میں عطا کروں؟ ہے کوئی دعا کرنے والا جس کی دعا قبول کروں؟ ہے کوئی مغفرت طلب کرنے والا جسے میں بخش دوں؟" اور یہ سلسلہ قیامت تک جاری رہے گا۔ ❤️

02/01/2025

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
’’جو شخص جمعہ کے دن غسل کرے اور خوب پاک صاف ہو اور خوشبو لگائے اور پھر جمعہ کی نماز کے لئے جائے، اور خاموشی سے خطبہ سنے، تو اس کے اس جمعہ سے اگلے جمعہ تک کے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں۔‘‘
(صحیح بخاری)

26/12/2024

*اے اللہ!*
ہر اُس شخص کو سکون عطا فرما جو اپنی حالت کسی کو بتانے سے قاصر ہے۔ اے میرے پروردگار! تو ہر انسان کی روح کے اندر کی اذیتوں کو جانتا ہے۔ اے میرے اللہ! ہر بے سکون دل کو سکون عطا فرما اور اپنی خاص رحمتوں سے نواز دے۔
*آمین یا رب العالمین!* 🤲 ❤

24/12/2024

جب تمہیں لگے کہ تمہارا کوئی نہیں ہے تو آسمان کی طرف دیکھنا، وہاں وہ ہے جو ہمیشہ سے تمہارا تھا اور ہمیشہ رہے گا۔ ❤️

22/12/2024

*اے اللہ!*
جو لوگ پریشان ہیں اور تیری مدد کے طلبگار ہیں انکی مشکلوں کو ختم کر دے۔
*آمین یا رب العالمین!* 🤲 ❤

21/12/2024

اللہ سے مانگنا کبھی مت چھوڑنا، اُس نے تو ابلیس کو بھی عطا کیا جو اس نے مانگا۔ تم چاہے خود کو کتنا ہی گنہگار کیوں نہ سمجھو، اللہ کو پکارنا مت چھوڑنا۔ ❤️

13/12/2024

اللہ کو راضی کرنا بہت آسان ہے، وقت تہجد، ایک لمبا سجدہ اور چند آنسو۔ ❤️

04/12/2024

ان منزلوں پر خوش ہو جاؤ جو اللہ نے تمہارے لیے چُنی ہیں پھر وہ تمہیں ان منزلوں تک خود ہی لے جائے گا جن تک تم پہنچانا چاہتے ہو، تمہارا یقین اور تمہارے دعائیں ہی تمہارا مقدر بدلتی ہیں۔ ❤️ 💯

30/11/2024
30/11/2024

*اے اللہ!*
جو زندگی گزر گئی اس پر ہم تیرا شکر ادا کرتے ہیں۔ جو زندگی باقی رہ گئی ہے اس پر ہم تیری رحمت کے طلبگار ہیں، ہم سب پر اپنی رحمت کے دروازے کھول دے، ہمیں وہ عطا فرما جو ہمارے حق میں بہتر ہو، اور ہمارے دلوں کو سکون اور اطمینان سے بھر دے۔
*آمین یا رب العالمین!* 🤲 ❤

30/11/2024

*انسان جتنا ᵒⁿˡⁱⁿᵉ ہوتا جارہا ہے...!!*

*🍁انسانیت اُتنی ہی ᵒᶠᶠˡⁱⁿᵉ ہوتی جارہی ہے۔رشتوں سے "اصل مُحبت" ختم ہوتی جارہی ہے...!!!💯*
*حقیقت میں کچھ ہے اور ᵐᵒᵇⁱˡᵉ پر کچھ دوغلہ پن_____وبا کی طرح پھیل رہا ہے...!!!💯*

میرا ذوقِ سجدہ ریزی مُجھے لے گیا کہاں تککبھی اُن ﷺ کے نقشِ پا تک  کبھی اُن ﷺ کے آستاں تک۔ 💕صَــلَّــی اللّٰـهُ تَـعَالٰـ...
30/11/2024

میرا ذوقِ سجدہ ریزی مُجھے لے گیا کہاں تک
کبھی اُن ﷺ کے نقشِ پا تک کبھی اُن ﷺ کے آستاں تک۔

💕صَــلَّــی اللّٰـهُ تَـعَالٰـی عَـلَـیْـہِ وَاٰلِــہ وَسَــــلَّم❤️

30/11/2024

‏ہمارے لیے کوئی میسج، ‏کوئی نصیحت، کوئی دعا، کوئی شکوہ ؟
‏روز ہم آپ سب کے لیئے لکھتے ہیں آج آپ ہمارے لیئے کچھ لکھیں...😍

30/11/2024

فجر کا وقت رب العالمین کی جانب سے ایک نعمت ہے۔ یہ وہ لمحہ ہے جب زمین پر سکون چھا جاتا ہے اور آسمان سے رحمتیں نازل ہوتی ہیں۔ جو شخص فجر کی نماز ادا کرتا ہے، اس کے لیے دن کی ابتداء برکت اور سکون سے ہوتی ہے۔ نمازِ فجر چھوڑنے والے اللہ کی بے شمار رحمتوں سے محروم ہو جاتے ہیں۔ ❤️

Address

Islamabad
051

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when متقی اور پرهیز گار لوگ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Category