22/08/2023
عظمتوں کی مالِکہ بازار میں
ہاۓ زینب بےردا بازار میں
1- شام والو نے ساجايا شام کو
دعواتیں بھیجی ہجومِ عام کو
لاۓ پھر آلِ آبا بازار میں
2- ایک خطبہ آپنے ایسا پڑھا
اک صحابی پیٹ کر کہتا رہا
آ گئے یا مرتضیٰ بازار میں
3- سر کہ خوں میں تر ہے جسکی اب جبین
در حقیقت شامیوں زینب نہیں
آرہی ہیں فاطمہ بازار میں
4- اے خدا اسکو بوہت توقیر دے
دردِ اہلِ بیت کی جاگیر دے
جس نے یہ نوحہ سُنا بازار میں