Bilal Discoveries

Bilal Discoveries I provide travelers with essential information for a successful and memorable trip, including tips,

Shishapangma Updateالحمد اللہ سرباز خان کو بہت بہت مبارک باد 🏔️🇵🇰  آپ کی فتح صرف ذاتی نہیں ہے۔  یہ ہمارے ملک کے لیے ایک ...
04/10/2024

Shishapangma Update

الحمد اللہ سرباز خان کو بہت بہت مبارک باد 🏔️🇵🇰
آپ کی فتح صرف ذاتی نہیں ہے۔ یہ ہمارے ملک کے لیے ایک سنگ میل ہے۔ آپ نے دنیا کو دکھا دیا کہ پاکستانی کیا صلاحیت رکھتے ہیں۔
آپ کو بہت مبارک ہو اور دعا ہے کہ خیریت سے بیس کیمپ واپس پہنچیں

ہنزہ علی آباد سے تعلق رکھنے والا کوہ پیما سرباز خان نے چین میں آٹھ ہزار میٹر سے بلند شیشاپنگما پہاڑ سر کر لیا
وہ دنیا میں آٹھ ہزار میٹر سے بلند 14 چوٹیاں سر کرنے والا پہلا پاکستانی کوہ پیما کا اعزاز حاصل کر لیا ہے ۔

04/10/2024
28/03/2024

سکردو آنے والے سیاح یہ تحریر ضرور پڑھ لیں_❤
سکردو گلگت بلتستان کے ایک شہر کا نام ہے لیکن مقامی سیاحتی انڈسٹری میں سکردو سے مراد بلتستان کے چار ضلعے اور ضلع استور کو شامل کیا جاتا ہے۔ گلگت بلتستان جانے والے سیاح یا تو گلگت کا رخ کرتے ہیں یا سکردو کا۔
اسی لئے گلگت بلتستان ٹور کو دو حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے :

1: سکردو ٹور
2: گلگت ٹور
گلگت ٹور جگلوٹ سے شروع ہو کر خنجراب ٹاپ پر ختم ہو جاتا ہے جبکہ سکردو ٹور جگلوٹ سے شروع ہو کر ایک طرف کے ٹو دوسری طرف سیاچن اور تیسری طرف دیوسائی سے ہوتا ہوا منی مرگ پر ختم ہو جاتا ہے۔ اگر جہاز کے ذریعے سکردو کا سفر کریں تو سکردو شہر سے تمام سیاحتی مقامات تک جانے کے لیئے ہر قسم کی گاڑیاں مل جاتی یے۔ بائی روڈ سکردو کا سفر شاہراہ بابوسر اور قراقرم ہائی کے بعد جگلوٹ سے شروع ہوتا ہے۔ جگلوٹ سے سکردو تک بہترین سڑک بن گئی ہے نئے شاہراہ کا نام جگلوٹ سکردو روڈ سے بدل کر شاہراہ بلتستان رکھ دیا ہے ہراموش شنگوس کے بعد ڈامبوداس بازار روندو سے طورمک بلامک کیلیے روڈ لے سکتے ہیں ڈمبوداس سے آگے بشو کے مقام پر رائیڈ سائیڈ سے مقامی گاڑیوں میں بشو میڈو کیلیے گاڑی مل سکتی ھے بشو سے آگے شہید پل کے بعد دس منٹ کی ڈرائیو پر جے ایس آر چوک سے رائیڈ سائیڈ پر کچورا ویلی سیدھا چالیس منٹ ڈرائیو پر سکردو سٹی یہاں سے
استور، گانچھے(وادی خپلو)، کھرمنگ اور شگر جانے کیلے بھی سکردو سے روٹ لے سکتے ہیں۔
سکردو ٹور میں درج ذیل سیاحتی مقامات شامل ہیں۔

1: ضلع سکردو
ضلع سکردو روندو وادی سے شروع ہوتا ہے اور سرمک کے مقام پر ختم ہوجاتا ہے۔
سکردو شہر گلگت بلتستان کا سب سے بڑا شہر ہے اس شہر میں گلگت بلتستان کے ہر ضلعے سے بغرض روزگار لوگ آباد ہیں۔ اس شہر میں شیعہ ، نوربخشی ،سنی، اسماعلیلی، اہل حدیث ہر فرقے کے لوگ پر امن زندگی بسر کرتے ہیں۔ سکردو اس پورے علاقے کا تجارتی مرکز بھی ہے۔سکردو میں گلگت بلتستان کا واحد انٹرنیشنل ائیرپورٹ بھی موجود ہے۔ پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن روزانہ پروازیں اسلام آباد، لاہور اور کراچی سے چلاتی ہے ۔ پچھلے سال سے سیالکوٹ فیصل آباد اور ملتان سے بھی پروازوں کا آغآز ہوچکا ہے۔
ڈسٹرکٹ سکردو کے سیاحتی مقامات
#دیوساٸی نیشنل پارک
(تاریخی قلعہ)
#شنگریلا ریزورٹ
# ژھوق ویلی ۔۔ستقچن ویلی۔شغرتھنگ ویلی
#کچورا جھیل اپر لیک۔۔غلچو چشمہ پڑانگ کچورا
#سکم ژھو گرین لیک لور کچورا
#سدپارہ ڈیم
#چنداہ ویلی
# ستک ویلی روندو
#بلامک روندو۔طورمک روندو
#وادی بشو سلطان آباد بشو ویلی
# ننگ ژوھوق آرگینک ویلیج
#کتپناہ لیک اینڈ کولڈ ڈیزرٹ
# بھڈہ راک منٹھل سدپارہ
#میسور راک حسین آباد
#ڈائناسور راک چنداہ
#سرفہ رنگاہ کولڈ ڈیزرٹ

2: ضلع گانچھے (وادی خپلو)
ضلع گانچھے کریس سے شروع ہوتا ہے اور سیاچن گلیشئر پر ختم ہوتا ہے ۔ ضلع گانچھے کو وادی خپلو بھی کہا جاتا ہے ۔ ضلع گانچھے بلند ترین پہاڑوں اور گلیشیئرز کی وجہ سے پوری دنیا میں مشہور ہے۔ دنیا کی بلند ترین مہاز جنگ سیاچن اسی ضلع میں واقع ہے اس کے علاوہ قراقرم کے بلند ترین پہاڑوں جیسے کے ٹو، گشہ بروم ، براڈپیک۔ اور مشہ بروم سے کوہ پیما واپسی پر اسی ضلع کی وادی ہوشے کا روٹ استعمال کرتے ہیں۔ یہ ڈسٹرکٹ خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہے۔
اس ڈسٹرکٹ کی چند تاریخی اور سیاحتی مقامات درجہ ذیل ہے_
#خپلو فورٹ_
#چقچن مسجد(7 سو سال پرانی مسجد)
#تھوقسی کھر
#ہلدی کونس ویو پوائنٹ
#وادی ہوشے ، کے سکس، کے سیون، مشہ بروم جیسے قراقرم کے اونچے پہاڑوں کی وادی
#سلنگ ریزورٹ
# ہیپی ٹیولپ ویلیج ( فلاور ایگریٹورزم ویلیج)
# انگور وادی کورو گاؤں
#چیری ویلی غواڑی ، کھشل ایگریٹورزم پارک غواڑی
#ہنجور بڑوق
# وادی کندوس گرم چشمہ
#گیاری سیاچن وادی سلترو
#وادی تھلے، تھلے لا
# ننگما وادی کاندے
#کھرفق جھیل
#چھورٹ بارڈر گاؤں فرانو
#خانقاہ معلٰی خپلو (ایشیا کی سب سے بڑی خانقاہ)
# کے ٹو ویو پوائنٹ مچلو بروق
# غورسے گاوں۔۔مشہور بین الاقوامی یوٹیوبر شیراز اینڈ مسکان کے خوبصورت گاوں

3_ضلع شگر
شگر ایک ذرخیز وادی ہے یہ وادی تاریخی مقامات اور بلند ترین پہاڑوں کی وجہ سے مشہور ہے۔
دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی k2 بھی اس ڈسٹرکٹ میں واقع ہے اور دنیا میں 8000 اونچاٸی سے اوپر والی 5 پہاڑ بھی اس خطہ میں موجود ہیں_یہ ڈسٹرکٹ سکردو سے 30 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے
شگر کے سیاحتی مقامات
#شگر فورٹ
#بلائنڈ لیک
# دنیا کی بلند ترین اور سرد ریگستان سرفہ رنگا کولڈ ڈیزرٹ
#کے ٹو پہاڑ_k2
#:ہشوپی باغ
#خوبانستان اپریکاٹ ٹورازم ویلیج
#خانقاہ معلیٰ 600 سال پرانی مسجد ہیں_
# وادی ارندو
# کنکورڈیا
#گلاب پور رنگاہ
#ژھوقگو آبشار
#گرم چشمہ چھوتوڑن اور بیسل
# وسط قراقرم کے بلند ترین پہاڑ گشہ بروم، براڈ پیک، ٹرنگو ٹاور وغیرہ

4: ضلع کھرمنک
آبشاروں اور صاف و شفاف ندی نالوں کی سرزمین۔
سیاحتی مقامات
# منٹھوکھا واٹر فال
# خموش آبشار
# وادی شیلا
# غندوس لیک (دو جھیل ھے ایک اپر ایک لور)
# کارگل بارڈر
#ایپل ٹورازم ویلیج سیبوں کا گاؤں
سسپولو اہپل ویلیج
وادی گلتری جو کہ کھرمنگ میں آتا ھے سکردو سے سات آٹھ گھنٹے کی مسافت پر دیوسائی ٹاپ سے تھوڑا آگے سے لفٹ سائیڈ کی طرف روڈ جاتی ھے
# بڑا داس
# فرانشاٹ
# بنیال
# تھانوٹ
# شخما
# برباٹ
# حسینی ٹاپ
# شنگو شگر ۔ مٹیال۔تھلی۔کرابوش۔
# ڈمبو بھاو

5: استور
ضلع استور انتطامی طور پر دیامر ڈویژن میں واقع ہے لیکن استور تک رسائی سکردو سے ہوتا ہے خصوصا جو سیاح بذریعہ جہاز سکردو آتے ہیں ان کے لئیے استور تک رسائی سکردو دیوسائی سے ہوتا ہے ۔استور سے آنے والے سیاح بزریعہ چلم دیوسائی تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں وادی استور کے سیاحتی مقامات درج ذیل ہیں۔
# روپال فیس ننگا پربت
# راما میڈوز
# پریشنگ
# چلم۔برزل ٹاپ۔منی مرگ
# دومیل جھیل
# راٹو
# شونٹر
#درلے جھیل
ہراموش و شنگوس ویلی
عالم برج سے آگے سکردو کی طرف مقپون داس سے کچھ مسافت پر نہایت ہی خوبصورت وادی آتی ھے
سیاحتی مقامات
#کٹوال ویلی
اس کے علاوہ بے شمار سیاحتی مقامات موجود ہیں جہاں تک عام سیاحوں کی رسائی ممکن نہیں ہے۔شاپنگ کیلیے بنظیر چوک تا علمدار چوک شیر علی چوک تا آغا ھادی چوک اور کالج روڈ تا جامع مسجد روڈ مشہور ھے ہنڈی کرافٹ اور ڈرائی فروٹس کیلیے یاد گار چوک تا ایم پی چوک بھٹو بازار وغیرہ ھوٹل گیسٹ ھاوسزز ایک ہزار تا بیس ہزار باقی سیاح اپنے بجٹ کے مطابق مینج کرسکتے ہیں ریسٹورنٹ وغیرہ بھی انہی بازاروں میں ملیں گے۔۔۔

دیگر اہم علاقائی زرعی و علاقائی میلے/ موسم

1.اپریکاٹ بلاسم سیزن
پورا گلگت بلتستان مارچ اپریل میں خوبانی اور چیری کے پھولوں سے ایک نئی خوبصورت ویلی میں تبدیل ہو جاتا ہے جہاں رنگ و بو کا راج ہوتا ہے۔ یہ سیزن دیکھنے چاپان اور دیگر ممالک سے بہت سے لوگ آتے ہیں۔
ضلع گنگچھے کے گاؤں براہ، سرمو اور ڈوغنی میں ماہ اپریل اپریکاٹ بلاسم میں پورے جی بی میں ایک منفرد حسن پیش کرتا ہے۔ اس سال ضلعی انتظامیہ اسے اپریکاٹ بلاسم فیسٹول کے طور پر باقاعدہ سیلیبریٹ کررہی ہے۔ انہی دنوں میں خپلو کے گاؤں ہیپی میں ٹیولپ فیسٹول بھی منعقد ہوتی ہے۔غالبا 15 اپریل کو یہ ایونٹ منعقد ہوگی۔
2. خوبانی میلہ شگر
حشوپی باغ شگر میں اگست کے مہینے میں ہر سال یہ دو روزی زرعی میلہ منعقد ہوتا ہے۔
3. قومی چیری فیسٹول غواڑی
ضلع گنگچھے کے گاؤں غواڑی میں جہاں مشہور فوٹو گرافی پوائنٹ پاپولر پودوں کی لمبی لائن سٹرک کے دونوں سائڈ موجود ہیں اسی جگہ کھشل ایگریٹورزم پارک میں ہر سال یہ میلہ منعقد ہوتا ہے۔
4. سسپولو فیسٹول
ضلع کھرمنگ میں ایک مشہور سیب کی قسم ہے سسپولو جس کی پیداوار پاری گاؤں سے شروع ہوئی اسی گاؤں میں ہر سال اکتوبر میں یہ میلہ منعقد ہوتی ہے۔
5. قومی بڑو میلہ بلغار
ضلع گنگچھے کے گاؤں بلغار اور تھلے ویلی میں ایک خاص فصل بڑو کاشت ہوتی ہے وہاں یہ میلہ ہر سال ستمبر کے مہینے میں منعقد ہوتی ہے۔ یہ شاندار رنگا رنگ ثقافتی میلہ ٹورسٹ کے لئے ایک نیا تجربہ ہے۔
شکریہ

08/12/2023

Sharda to Kel Road condition

07/12/2023

Rice Traces of Leepa Valley

01/12/2023

رتی گلی ٹریک اک سیاح کی باطنی تسکین کا سامان کئیے ہوئے باہیں پھیلائے منتظر رہتا ہے اور آج تک کسی بھی سیاح کو اپنے سحر میں مبتلا کئیے بغیر واپس نہیں بھیجا۔کمپلیٹ ویلاگ دیکھنے کے لیے نیچے کمنٹ باکس میں لنک پر کلک کریں

28/11/2023

بابون ٹاپ کی طرف جاتے ہوئے بلندی سے نیچے جگران ولج کا ایک خوبصورت سا نظارہ اور اس طرح کے بے شمار نظارے جو بابون ٹاپ کے اس خطرناک ٹریک کا احساس ذرا بھی نہیں دلاتے۔ ولاگ یوٹیوب چینل پر اپلوڈ ہے کمنٹ باکس میں لنک کے ذریعے جا کر آپ ہمارے اس سفر کا حصہ بنیں اور اپنی قیمتیں رائے کا اظہار لازمی کریں 😍😍

تو جناب وادی نیلم  کا ایک خوبصورت سا وی لاگ اپ لوڈ ہو چکا ہے ۔نیلم ویلی  میں اپ کو کون کون سے پوائنٹ وزٹ کرنے چاہیے روڈ ...
27/11/2023

تو جناب وادی نیلم کا ایک خوبصورت سا وی لاگ اپ لوڈ ہو چکا ہے ۔
نیلم ویلی میں اپ کو کون کون سے پوائنٹ وزٹ کرنے چاہیے روڈ کنڈیشن کیسی ہے کتنا ٹائم لگے گا نائٹ سٹے اپ کو کہاں کہاں پر کرنا چاہیے۔ نیلم ویلی کی تمام انفارمیشن اپ کے ساتھ شیئر کی ہے۔ کمنٹ باکس میں لنک کے ذریعے جا کر آپ ہمارے اس سفر کا حصہ بنیں اور اپنی قیمتیں رائے کا اظہار لازمی کریں 😍😍

26/11/2023

𝐓𝐞𝐞𝐭𝐰𝐚𝐥, 𝐒𝐞𝐜𝐭𝐨𝐫 & 𝐂𝐡𝐢𝐥𝐡𝐢𝐲𝐚𝐧𝐚 𝐂𝐫𝐨𝐬𝐬𝐢𝐧𝐠 𝐏𝐨𝐢𝐧𝐭, 𝐍𝐞𝐞𝐥𝐮𝐦 𝐕𝐚𝐥𝐥𝐞𝐲, 𝐌𝐮𝐳𝐚𝐟𝐟𝐚𝐫𝐚𝐛𝐚𝐝, 𝐀𝐳𝐚𝐝 𝐊𝐚𝐬𝐡𝐦𝐢𝐫

24/11/2023

نیلم ویلی آزاد کشمیر کے اخری گاؤں تا بٹ کو جاتا ہی خوبصورت شروع کا 12 کلومیٹر کارپیٹڈ روڈ پر رائٹ کرنے کا جو مزہ ہے اور ساتھ میں یہ سین نظارے سبحان اللہ

تو جناب گنگا چوٹی باغ ازاد کشمیر  کا ایک خوبصورت سا وی لاگ اپ لوڈ ہو چکا ہے ۔ کمنٹ باکس میں  لنک کے ذریعے جا کر آپ ہمارے...
24/11/2023

تو جناب گنگا چوٹی باغ ازاد کشمیر کا ایک خوبصورت سا وی لاگ اپ لوڈ ہو چکا ہے ۔ کمنٹ باکس میں لنک کے ذریعے جا کر آپ ہمارے اس سفر کا حصہ بنیں اور اپنی قیمتیں رائے کا اظہار لازمی کریں 😍😍

24/11/2023

دنیا میں آوارہ گردی سے بڑھ کر کوئی مسرت نہیں.
پہاڑوں میں جو سکوت ہوتا ہے وہی اس کا سکون ہوتا ہے
The Lost Village on Pakistan Indian LOC Neelum Valley Azad kashmir

تاؤبٹ بالا Line of Control پر موجود نیلم ویلی کا آخری گاوں ایک خوبصورت اور سحر انگیز  مقام ہے جس کو میں نے ولاگ میں دکھا...
22/11/2023

تاؤبٹ بالا Line of Control پر موجود نیلم ویلی کا آخری گاوں ایک خوبصورت اور سحر انگیز مقام ہے جس کو میں نے ولاگ میں دکھانے کی کوشش ہے ، ولاگ اپلوڈ کیا ہے یوٹیوب پر جس کو دیکھنے کے لیے کمنٹ باکس دیکھیں وہاں لنک موجود ہے 😍
Taobat

20/11/2023

تاوبٹ اک سیاح کی باطنی تسکین کا سامان کئیے ہوئے باہیں پھیلائے منتظر رہتی ہے اور آج تک کسی بھی سیاح کو اپنے سحر میں مبتلا کئیے بغیر واپس نہیں بھیجا

18/11/2023

Check out 's video.

16/11/2023

Taobat Bala | Adventure track to Heaven | Neelum Valley Kashmir Vlog Description:Taobat is a beautiful village in Sharda Tehsil in the Neel...

‏برفباری والے سیاحتی مقامات پہ جانے والے سیاح نوٹ فرما لیںسنوفال میں جب کار کے شیشے اور دروازے بند ہوں تو باہر سے تازہ ہ...
14/11/2023

‏برفباری والے سیاحتی مقامات پہ جانے والے سیاح نوٹ فرما لیں

سنوفال میں جب کار کے شیشے اور دروازے بند ہوں تو باہر سے تازہ ہوا ، جس میں زندگی کی سب اہم ضرورت جو آکسیجن ہے وہ کار کے اندر آنا بند ہو جاتی ہے۔

کار میں جتنے زیادہ افراد ہوں گے، ہیٹر کے چلنے اور ان کے سانس لینے کی وجہ سے آکسیجن اتنی تیزی سے ختم ہو گی۔

اگرچہ ہیٹر باہر سے ہوا بھی کھینچ رہا ہوتا ہے لیکن ٹریفک جام میں جب گاڑیاں ایک دوسرے کے بہت قریب ہوتی ہیں تو اگلی گاڑی کا دھواں جس میں کافی مقدار میں کاربن مونو آکسائیڈ ہوتی ہے وہ بھی پچھلی گاڑی کے اندر آنا شروع ہو جاتا ہے ۔ کاربن مونو آکسائیڈ کی زیادتی سے چند منٹوں میں موت واقع ہو جاتی ہے ۔

انسان کو گاڑی کا دروازہ کھولنے کا بھی موقع نہی ملتا ۔
۔
ایسی صورت میں ہیٹر کو ایک گھنٹے میں دس پندرہ منٹ سے زیادہ نہ چلائیں اور گاڑی کا شیشہ تھوڑی تھوڑی دیر بعد کھولتے رہیں
۔
اگر گاڑی میں زیادہ لوگ ہوں تو ہیٹر کی زیادہ ضرورت نہی ہوتی ۔ انسانی جسموں کی اپنی گرمی کافی ہوتی ہے۔
اگلی گاڑی سے زیادہ سے زیادہ فاصلہ رکھیں تاکہ اس کا دھواں آپ کی گاڑی کے اندر نہ آئے۔
برفباری میں اپنی گاڑی کو چھوڑ کر پیدل نہ نکل پڑیں ۔ ایک فٹ برف برفباری میں چند سو میٹر پیدل چلنا عام حالات میں کئی کلومیٹر چلنے کے برابر ہوتا ہے۔ اس سے انسانی جسم کی انرجی بہت جلد ختم ہو جاتی ہے۔
جیسے ہی بندہ تھکاوٹ سے گرتا ہے تو پھر نہی اٹھتا۔ سرد ہوا میں تیز تیز سانس لینا بہت خطرناک ہوتا ہے۔ اس صورتحال میں دل کا دورہ پڑنا عام بات ہے۔ اگر پیدل چلنا بہت ضروری ہے تو تیز تیز قدم نہ اٹھائیں اور سرد ہوا کو جسم کے اندر نہ داخل ہونے دیں۔ ناک منہ پر مفلر اچھی طرح لپیٹ لیں۔ شکریہ 💕

14/11/2023

Feel Nature and its purity way to Taobat the last Village of Azad Kashmir

Address

Islamabad
04403

Telephone

+923169553344

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bilal Discoveries posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Bilal Discoveries:

Videos

Share

Category