
01/01/2025
چلو اک کام کرتے ہیں
دسمبر جا چکا ھے اب
چلو اک کام کرتے ہیں
پرانے باب بند کر کے
نظرانداز کرتے ہیں ❣️
بھلا کر رنجشیں ساری
مٹا کر نفرتیں دل سے
معافی دے دلا کر اب
دلوں کو صاف کرتے ہیں ❣️
جہاں پر ہوں سبھی مخلص
نہ ہو دل کا کوئی مفلس
اک ایسی بستی اپنوں کی
کہیں آباد کرتے ہیں ❣️
جو دیتے ہوں نہ غم گہرے
ہوں سانجھے سب وہاں ٹھہرے
سب ایسے ہی مکینوں سے
مکاں کی بات کرتے ہیں ❣️
نہ دیکھا ہو زمانے میں
پڑھا ہو نہ فسانے میں
اب ایسے جنوری کا ہم
سبھی آغاز کرتے ہیں
::نیا سال مبارک::