Yasir Rasool - یاسر رسول

Yasir Rasool - یاسر رسول Writer | Fighter | Blogger |
Youtube.com/YasirRasool007
Whatsap : https://whatsapp.com/channel/0029VaHH3Dl7DAX0Wr6Bf52i

آخری امید 😁✌️
25/12/2024

آخری امید 😁✌️

غزہ کے شھزادوں کے ہاتھوں 3 س*وَ*ر جہنم واصل۔ خس کم جہاں پاک
24/12/2024

غزہ کے شھزادوں کے ہاتھوں 3 س*وَ*ر جہنم واصل۔ خس کم جہاں پاک

ایران شام میں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد حز*ب**اللہ کو ہتھیار فراہم کرنے کے لیے بیروت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے...
24/12/2024

ایران شام میں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد حز*ب**اللہ کو ہتھیار فراہم کرنے کے لیے بیروت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو استعمال کرنے کا منصوبہ بناچکا ہے۔ ماضی میں شام کے راستے یہ کام ہوتا تھا، لیکن اب نئی 'جولانی حکومت' نے اسرائیلی نوازی دکھاتے ہوئے اس راستے کو بند کردیا ہے جس سے اسرائیل پر حملے کرنے والی تنظیم کو ہتھیاروں کی سپلائی رک گئی ہے۔

ٹائمز آف لندن نے خفیہ ذرائع سے ایک رپورٹ شایع کی ہے جس کے مطابق تہران سے بیروت کی پروازیں بحال ہو گئی ہیں، لیکن اب یہ شام کی فضائی حدود سے نہیں گزر رہین۔ مغربی ممالک بالخصوص امریکہ اور اسرائیل کو تشویش ہے کہ ایران بیروت ایئرپورٹ کے زریعے پہلئ حز*ب**اللہ اور پھر وہاں سے حم***اس کو اسلحہ پہنچا سکتا ہے۔

دوسری طرف دیگر مسلمان ممالک بشمول سعودی عرب اور امارات چاہتے ہیں کہ حز*ب*اللہ اور حم**اس غیر مسلح ہوجائے تاکہ اسرائیل پر حملے بند ہوں اور وہ جہ***ادی سوچ ترک کرکے دنیا کی زندگی کا لطف اٹھائیں۔

Whatsapp Group
https://chat.whatsapp.com/JezbDsM2AR67XOJO7Oo53t

Whatsapp Channel
https://whatsapp.com/channel/0029VaHH3Dl7DAX0Wr6Bf52i
Yasir Rasool - یاسر رسول

اپنے پیسوں کی آئس کریم کھا کر ڈھکن بھی چاٹ لیتے ہیں۔ 40 روپے کی بوتل میں ایک قطرہ تک نہیں چھوڑتے، مونگ پھلی کھانے کے بعد...
23/12/2024

اپنے پیسوں کی آئس کریم کھا کر ڈھکن بھی چاٹ لیتے ہیں۔ 40 روپے کی بوتل میں ایک قطرہ تک نہیں چھوڑتے، مونگ پھلی کھانے کے بعد چھلکے میں دانہ ڈھونڈ رہے ہوتے ہیں لیکن کسی کی شادی میں جب کھاتے ہیں تو آدھے سے زیادہ کھانا جوٹھا چھوڑ دیتے ہیں، آخر کیوں ؟؟

ایک باپ اپنی پوری زندگی کی کمائی لگا کر اپنی بیٹی/بیٹے کی شادی میں آپ کے لئے اچھا کھانا تیار کرواتا ہے۔ ایک باپ کے محنت کی کمائی کا اس طرح مذاق کیوں اڑاتے ہیں ہم ؟

ہاتھ جوڑ کر گزارش ہے کھانا صرف اتنا نکالا کریں جتنا آپ کھا سکیں۔ جانوروں کی طرح نکال کر پھینک نہ دیا کریں۔ 🙏🙏

ایرانی بارڈر پر تیل کی خرید و فروخت پر جو دانشور کہتے تھے کہ یہ اسمگلنگ فوج کرتی ہے انکی اطلاع کیلیے عرض ہے کہ اب اسی را...
23/12/2024

ایرانی بارڈر پر تیل کی خرید و فروخت پر جو دانشور کہتے تھے کہ یہ اسمگلنگ فوج کرتی ہے انکی اطلاع کیلیے عرض ہے کہ اب اسی راستے کو دوبارہ کھولنے کے لیے بلوچوں نے گوادر میں دھرنا دے رکھا ہے کیونکہ فوج نے یہ سب بند کروادیا تھا۔ پہلے بھی بتایا تھا اب دوبارہ بتارہا ہوں کہ اس تجارت کا سب سے زیادہ فائدہ ان مقامی غریب بلوچوں کو ہی ہوتا تھا جن کے پاس اس کام کے علاوہ کوئی اور آمدنی کا زریعہ نہیں ہے۔ یہ بچارے غریب لوگ ایران سے تیل خرید کر شھروں میں بیچ کر اپنا گزر بسر کرتے ہیں۔ اب آپ دیکھیں گے کہ وہی دانشور کہیں گے کہ فوج نے بلوچوں پر ظلم کرکے انکی واحد کمائی کا زریعہ بھی بند کردیا ہے۔ دراصل تنقید کرنے والوں کا درد نہ تو بلوچوں کے حقوق ہیں نہ ہی اسمگلنگ روکنا، انکا مقصد صرف عوام کو گمراہ کرکے فوج کے خلاف کھڑا کرنا ہوتا ہے۔

🤣🤣
23/12/2024

🤣🤣

بریکنگ : امریکہ نے غلطی سے اپنا ہی طیارہ مار گرادیا 😍 جیٹ طیارہ یمن پر حملہ کرنے کے مشن پر تھا۔ جب سمندر میں امریکی بیڑے...
22/12/2024

بریکنگ : امریکہ نے غلطی سے اپنا ہی طیارہ مار گرادیا 😍 جیٹ طیارہ یمن پر حملہ کرنے کے مشن پر تھا۔ جب سمندر میں امریکی بیڑے کے قریب سے گزرنے لگا تو امریکیوں نے حوثی میزائل سمجھ کر اڑا دیا ۔۔۔ پائلٹ سمیت کئی ملین ڈالرز کا طیارہ سمندر بردر۔ خس کم جہاں پاک۔

ایک زمانہ تھا جب طوائف کا پیشہ سب سے زیادہ بدنام سمجھا جاتا تھا۔ اس پیشے کا ذکر کرنا بھی معیوب سمجھا جاتا تھا۔ لیکن آج ک...
22/12/2024

ایک زمانہ تھا جب طوائف کا پیشہ سب سے زیادہ بدنام سمجھا جاتا تھا۔ اس پیشے کا ذکر کرنا بھی معیوب سمجھا جاتا تھا۔ لیکن آج کے دور میں، طوائف کے پیشے کو اتنی نئی شکلیں دی گئی ہیں کہ اس کا اصل مطلب بھی دھندلا گیا ہے۔ ماضی کی طوائف، جو جسمانی خدمات اور اداؤں کے ذریعے نوابوں کو لبھاتی تھی، آج ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر "کانٹینٹ کریئیٹر" یا "آرٹسٹ" کے نام سے جانی جاتی ہے۔

پرانے وقتوں میں طوائفیں اپنے حسن، ناچ، اور گانے کے ذریعے نوابوں کو اپنی طرف مائل کرتی تھیں۔ نواب اپنی دولت کے تھیلے لے کر ان کی مالکہ یعنی نائیکہ کے پاس جاتے اور ان کی خدمات حاصل کرنے کے لیے بولی لگاتے۔ خوبصورت اور کم عمر طوائفوں کے لیے یہ پیشہ ایک طرح کی ترقی کی علامت تھا جب وہ کسی نواب کی رکھیل بن کر اُس کے ذاتی محل میں منتقل ہو جاتی تھیں۔

وقت بدلا، اور طوائفوں کے پیشے کو نیا نام دیا گیا۔ اب یہ پیشہ "آرٹ" کہلانے لگا۔ ناچنے والی رقاصہ بن گئی اور جسم بیچنے والی کو مختلف الفاظ کی اوٹ میں چھپا دیا گیا۔ رقص کو فن کا درجہ دیا گیا، اور نوابوں کی رکھیل بننے کا عمل اب فلمسازوں اور سرمایہ داروں کے ساتھ "رشتے" بنانے کی شکل اختیار کر گیا۔

طوائف سے انفلوئنسر تک کا سفر

آج کے دور میں طوائف کے پیشے نے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر جگہ بنالی ہے۔ ماضی کے تماشبین جو طوائف کے کوٹھے پر جا کر بھاری قیمت ادا کرتے تھے، آج ٹک ٹاک، فیس بک ریلز، اور انسٹاگرام کے ذریعے مفت میں ہزاروں "ڈیجیٹل طوائفوں" کے جسمانی جلوے دیکھ سکتے ہیں۔

ماضی کی طوائفیں بھاری لباس میں اپنے جسم کو چھپاتی تھیں، جبکہ آج کے دور کی ڈیجیٹل "کانٹینٹ کریئیٹرز" مختصر ترین لباس میں اپنی ہر حرکت کو نمایاں کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔ وہ اپنی ویڈیوز کو اس طرح تیار کرتی ہیں کہ ہر زاویہ تماشبین کے لیے دلچسپی کا باعث بنے۔

دور جدید کے نواب اور چکلے

آج کے دور میں "نواب" وہ ایڈورٹائزنگ کمپنیاں، برانڈز اور وہ سبسکرائبرز ہیں جو ان ڈیجیٹل طوائفوں کو اسپانسر کرتے ہیں۔ وہ ان کے ہر ویڈیو، ہر ریلز اور ہر پوسٹ پر سرمایہ لگاتے ہیں۔

پہلے طوائفوں کے اڈے نائیکہ کے زیرِ انتظام چلتے تھے، اور آج ڈیجیٹل دنیا کے "چکلے" ٹک ٹاک، انسٹاگرام اور فیس بک کے الگورتھم چلاتے ہیں۔

ماضی میں ایک تماشبین کو طوائف کے رقص کا لطف اٹھانے کے لیے سفر کرنا پڑتا تھا، بھاری خرچ اٹھانا پڑتا تھا اور دیگر تماشبینوں کے ساتھ جگہ بانٹنی پڑتی تھی۔ آج، ہر تماشبین اپنی مکمل تنہائی میں، اپنی موبائل اسکرین پر دنیا بھر کی کانٹینٹ کریئیٹرز کو دیکھ سکتا ہے۔ نہ کوئی خرچ، نہ کوئی جھجک۔ زوم، سلو موشن، اور ری پلے جیسے فیچرز نے ان کی "تفریح" کو بے حد آسان کر دیا ہے۔

ڈیجیٹل پلیٹ فارمز نے طوائف کے پیشے کو ایک نیا نام اور نئی شکل دی ہے، لیکن مقصد وہی رہا: پیسہ کمانا اور تماشبین کو خوش کرنا۔ ماضی کے کوٹھے اب ٹک ٹاک پروفائلز اور انسٹاگرام ہینڈلز بن چکے ہیں، اور نوابوں کی جگہ اسپانسرز نے لے لی ہے۔

ایک نئی تحقیق کے مطابق ایک یا دو چمچ 'خالص کیفین پاؤڈر' (جو کافی یا کولڈ ڈرنکس میں ہوتا ہے) کا استعمال آپکی جان لے سکتا ...
22/12/2024

ایک نئی تحقیق کے مطابق ایک یا دو چمچ 'خالص کیفین پاؤڈر' (جو کافی یا کولڈ ڈرنکس میں ہوتا ہے) کا استعمال آپکی جان لے سکتا ہے۔

کافی دنیا بھر میں مقبول مشروب ہے، جو توانائی میں اضافہ اور ذہنی چستی کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ اس میں موجود 'کیفین' ایک ایسا محرک ہے جو مرکزی اعصابی نظام پر اثر انداز ہوتی ہے۔ معتدل مقدار میں کیفین کا استعمال عمومی طور پر محفوظ سمجھا جاتا ہے لیکن زیادہ مقدار میں اس کا استعمال صحت کے لیے انتہائی خطرناک ہوسکتا ہے۔

جرمنی میں کی گئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ اگر کافی میں 'کافی پاؤڈر' کی مقدار زیادہ ہو اور ایک دن میں اس کے ایک سے زائد کپ پیے جائیں تو چکر آنے کی شکایت ہوسکتی ہے۔ اس کی وجہ کافی یا سافٹ ڈرنکس کے اندر کیفین کی زیادہ مقدار ہے، جو بلڈ پریشر میں اضافہ، دل کی دھڑکن میں تیزی اور چکر آنے جیسے مسائل کا باعث بن سکتی ہے۔جبکہ صرف ایک یا دو چمچ 'خالص کیفین پاؤڈر' کا استعمال آپکی جان لے سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ صحت مند بالغ افراد کے لیے ایک وقت میں صرف 0.2 گرام اور پورے دن میں زیادہ سے زیادہ 0.4 گرام تک ہی کیفین کا استعمال کرنا چاہیے اس سے زیادہ کرنے پر جان کو خطرہ ہوسکتا ہے۔

کافی کے شوقین افراد اب ہوشیار ہوجائیں، ایک دن میں دو تین کپ سے زیادہ کافی ہرگز نہ پئیں اور 'خالص کیفین پاؤڈر' تو بلکل بھی استعمال نہ کریں۔

اگر کسی کو چکر آنے، دل کی دھڑکن میں تیزی یا دیگر غیر معمولی علامات محسوس ہوں تو اسے فورا ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے کیونکہ لاپرواہی کے نتیجے میں جان جاسکتی ہے۔

آج سے کیفین والے تمام مشروبات، جیسے انرجی ڈرنکس اور سافٹ ڈرنکس، کا استعمال بلکل ختم کردیں کیونکہ انکا جسم کو فائدہ کم جبکہ نقصان زیادہ ہے۔ ان مصنوعی مشروبات کی جگہ قدرتی پھلوں کا جوس پیئیں۔

تحریر : یاسررسول


یہ نہیں معلوم کہ پہلا تھپڑ کس نے مارا تھا۔ یہ بھی نہیں معلوم کہ کس کے زہریلے لفظ سب سے پہلے وجود کو چیرتے ہوئے گزرے تھے ...
22/12/2024

یہ نہیں معلوم کہ پہلا تھپڑ کس نے مارا تھا۔ یہ بھی نہیں معلوم کہ کس کے زہریلے لفظ سب سے پہلے وجود کو چیرتے ہوئے گزرے تھے مگر یہ معلوم ہے کہ اس بچے کے لیے اس سے بڑھ کر کوئی تکلیف نہیں تھی کہ اس کی اس طرح تذلیل کی جاتی۔ سرِ بازار اس پہ چوری کا الزام لگایا جاتا۔

اسے کسی نے ایک دکان سے نکلتے دیکھا تھا، جہاں دکان دار موجود نہیں تھا اور اس کے ہاتھ میں ایک پرفیوم اور گھڑی تھے۔ کسی نے اس سے وضاحت نہیں مانگی ، اسے صفائی کا موقع نہیں دیا بس اس پہ چوری کا الزام لگا کر سب نے اسے پکڑ لیا تھا۔ اور پھر اسے پکڑتے ہی سب کو اپنی اپنی دکانوں سے گم ہوئی پرانی چیزیں بھی یاد آنے لگیں۔ پھر کوئی ثبوت ڈھونڈے بغیر سب اپنی اپنی دکانوں سے گم ہوئی چیزوں کی چوری کا الزام اس پہ لگاتے گئے۔ کیوں کہ الزام لگانا کون سا مشکل ہے ، مشکل تو الزام کو ثابت کرنا ہوتا ہے مگر ہمارے یہاں تو بس الزام لگانا ہی کافی ہوتا ہے ، ثابت کرنے کی تو ضرورت ہی نہیں ہوتی۔ سب جوانوں بوڑھوں نے بھرے بازار میں اس بچے پہ کی جانے والی مار پیٹ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

پولیس کو بلایا گیا ، اس چھوٹے بچے کو کسی عادی مجرم کی طرح تھانے لے جایا گیا۔ اس کا گریبان کسی کے ہاتھ میں تھا تو قمیض کا پلو کسی کے ہاتھ میں۔ سب لوگ اس پہ تھو تھو کر رہے تھے ۔ بڑھتے الزامات کے ساتھ تذلیل بھی بڑھتی جا رہی تھی۔ لیکن کسی کو پرواہ نہیں تھی کہ اس بچے پہ کیا گزر رہی ہے ، یا اس بچے کی آنے والی زندگی پہ یہ سارا منظر کتنا اثرانداز ہو گا۔ سب لوگ بس تماشے کا حصہ بنے اس تماشے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے تھے۔

بچے کا باپ تھانے آیا تو ایک ایک الزام لگانے والے کو اس کے ہر نقصان کا ازالہ کرنے کا وعدہ کرتا گیا۔ کوئی ثبوت نہیں مانگا بس ان سے جان چھڑانے کی کوشش کی۔ سب کی منت ترلے کر کے ان لوگوں سے اور پولیس سے جان چھڑا کر سر جھکائے بیٹے کو ساتھ لے گیا۔ تماشہ ختم ہوا تو سب نے اپنے اپنے گھر کی راہ لی۔ سب کے سینے تنے ہوئے تھے، سر فخر سے بلند تھے کہ ہم نے ایک عظیم کارنامہ سرانجام دیا ہے۔ دن گزرا ، شام ڈھلی اور سب اپنے اپنے بستر پہ چین کی نیند سو گئے۔

لیکن وہ بچہ جس کی بھرے بازار میں تذلیل کی گئی ، جسے سرعام زد و کوب کیا گیا اس کے بارے میں کون سوچتا۔ جب سب لوگ فخر سے سر بلند کیے جا رہے تھے تو وہاں سے سر شرم سے جھکا کر جانے والے کی پرواہ کسے تھی۔ سب سو گئے لیکن وہ بچہ کیسے سوتا ؟

اسے معلوم تھا کہ یہ تذلیل اب ساری عمر سہنی ہو گی ، یہ داغ ہمیشہ ماتھے کا کلنک بنا رہے گا۔ میرے ماں باپ میری وجہ سے سب سے نظریں چراتے پھریں گے۔ بستر پہ کروٹیں لیتا وہ بچہ کیسے سو جاتا۔ وہ لمبی رات اس بچے نے کس تکلیف میں گزاری ہو گی ، اس کا اندازہ کیسے کرے کوئی ؟

صبح ماں ناشتے پہ بلاتی ہے لیکن بچہ ناشتے کی ضرورت سے آگے بڑھ چکا ہے۔ وہ ناشتہ کرنے کے بجائے گھر سے باہر نکل جاتا ہے۔ ماں آوازیں دیتی ہوئی پیچھے آتی ہے۔ بچہ دریا کے پل پہ چڑھ جاتا ہے۔ ماں آوازیں دے رہی ہے مگر بچے کو اپنے جسم پہ لگی کالک دھونی ہے۔ وہ پل سے دریا میں چھلانگ لگاتے ہوئے پلٹ کر ماں کی طرف دیکھتا ہے ، الوداعی ہاتھ ہلاتا ہے اور اس سے زیادہ اسے مہلت ہی نہیں ملتی۔ اس کا جسم دریا کے یخ پانی میں ڈوبتا چلا جاتا ہے۔ ماں چیختی ہوئی بیٹے کی طرف بھاگتی ہے ، اس کا بیٹا اس کی آنکھوں کے سامنے جان کی بازی ہار رہا ہے ، اسے دیکھ کر ہاتھ ہلا رہا ہے مگر وہ اسے بچا نہیں سکتی۔ اس کے بیٹے تک پہنچنے سے پہلے ہی دریا کی تیز موجیں بچے کے جسم کو کہیں سے کہیں پہنچا دیتی ہیں۔

سب بچے کے بے جان لاشے کو ڈھونڈنے میں مگن ہیں اور کسی کو خبر نہیں کہ بچے کے تکیے کے نیچے اپنی بہن کے نام ایک چھوٹا سا پیغام درج ہے

یہ کوئی فرضی قصہ نہیں ، کوئی افسانہ نہیں۔ چند دن پہلے پیش آنے والا ایک سچا واقعہ ہے۔ بچے کا نام تنویر ضیاء تھا۔ بچے کا باپ ان سب دکانداروں کے خلاف مقدمہ درج کروا چکا ہے جو چوری کا الزام لگانے میں پیش پیش تھے۔ لیکن اب اس سب سے کیا حاصل ؟

ہمیں تو اندازہ بھی نہیں ہوتا کہ ہمارے لفظ کتنے ظالم ہو سکتے ہیں، کتنا گہرا اثر کر سکتے ہیں۔ ہم تو بس کہہ دیتے ہیں اور کہنے والے کا تو کچھ نہیں جاتا۔ سہنے والے پہ جو بھی گزرے وہی جانے۔ ہمیں کسی پہ الزام لگاتے ہوئے کوئی ثبوت نہیں چاہیے ہوتا ، بس شک ہونا ہی کافی ہوتا ہے۔ ہمیں کسی کی تذلیل کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ، ہمیں تو بس اپنا شملہ بلند رکھنا ہے۔

یہ 10 ملین ڈالرز کا اشتہار خود امریکہ نے جولانی کے خلاف جاری کیا تھا۔ بشار سے پہلے یہ عالمی دہشتگرد تھا، القا**ئدہ اور د...
21/12/2024

یہ 10 ملین ڈالرز کا اشتہار خود امریکہ نے جولانی کے خلاف جاری کیا تھا۔ بشار سے پہلے یہ عالمی دہشتگرد تھا، القا**ئدہ اور دا**عش کا کمانڈر تھا لیکن بشار کو ہٹاتے ہی یہ امریکہ اور اسرائیل کا من پسند ہوگیا آخر کیوں کیسے؟

آخر اسکے شام پر قبضے سے امریکہ اسرائیل کو کیا فائدہ ہوا کہ اسکے خلاف 10 ملین ڈالر کا انعام ہی واپس لے لیا گیا ؟؟

اور اب امریکی میڈیا اسے ایک بہت اچھا انسان بناکر اسکی مفت پروموشن کیوں کررہا ہے جبکہ کل کو یہی میڈیا اسے عالمی دہشتگرد بتاتا تھا۔۔۔

آخر ایسا کیسے ہوا کیوں ہوا؟

آپکے کان کیوں نہیں کھڑے ہوتے؟

ذرا نہیں پورا سوچیے۔۔۔۔!!

#یاسررسول

کیا آپ جانتے تھے کہ اشاروں سے مزاحیہ وڈیوز بنانے والا Khaby مسلمان ہے؟  #الحمدلله
21/12/2024

کیا آپ جانتے تھے کہ اشاروں سے مزاحیہ وڈیوز بنانے والا Khaby مسلمان ہے؟ #الحمدلله

ملٹری کورٹس نے 9 مئی کیس میں 25 ملزمان کو سزائیں سنائی ہیں اور کہا ہے کہ اسے ایک تنہیہ سمجھا جائے اور مستقبل میں ایسا نہ...
21/12/2024

ملٹری کورٹس نے 9 مئی کیس میں 25 ملزمان کو سزائیں سنائی ہیں اور کہا ہے کہ اسے ایک تنہیہ سمجھا جائے اور مستقبل میں ایسا نہ کیا جائے۔

میرے خیال سے فوج نے لگے لپٹے انداز میں بتادیا ہے کہ اب ہمارا غصہ ٹھنڈا ہوسکتا ہے بشرطیکہ مزید کوئی ایسی غلطی نہ کی جائے اور سوری کرکے معاملات آگے بڑھائے جائیں۔

میرے خیال سے تحریک انصاف نے اپنے 25 کارکنوں کو بھی قربانی کا بکرا بنادیا ہے۔ پارٹی ان سے لاتعلقی بھی کرسکتی ہے کیونکہ یہ ویسے بھی سب جزباتی کارکنان خود ہی توڑ پھوڑ کرنے نکل پڑے تھے پارٹی کا کوئی بھی مرکزی لیڈر انکے ساتھ جی ایچ کیو نہیں گیا تھا۔

اب اگر قربانی یہ قربانی کے بکرے قبول ہوگئے تو پھر معاملات سدھار کی طرف جائیں گے۔۔۔

پی ٹی آئی کی جانب سے مزاکرات کی بار بار دعوتیں دینے کے پیچھے بھی یہی عوامل کارفرما ہیں کہ جناب آپ ہمارے کچھ بکرے قبول کرلو اور اب شریفوں کے دست شفقت سے ہاتھ اٹھاکر ہم سے بات کرلو۔

میرے خیال سے تحریک انصاف کو کارکنان سے لاتعلقی کرکے آگے بڑھ جانا چاہیے یہ سنہری موقع پھر شاید 2032 تک نہ ملے۔ شریفون میں پہلے ہی تھرتھلی مچ چکی ہے انہین پتا چل گیا ہے کہ اب اسٹبلشمنٹ ان سے جان چھڑاکر واپس عمران خان کی طرف آرہی ہے۔

تحریر : یاسررسول

جولانی کے آنے کا سب سے بڑا فائدہ اسرائیل و امریکہ کو ہوا اسی لیے اب اس دا**عش کمانڈر کے سر کی قیمت 10 ملین ڈالرز واپس لے...
21/12/2024

جولانی کے آنے کا سب سے بڑا فائدہ اسرائیل و امریکہ کو ہوا اسی لیے اب اس دا**عش کمانڈر کے سر کی قیمت 10 ملین ڈالرز واپس لے لی گئی۔ سوچیے آخر کیا وجہ ہے کہ اتنے بڑے اہم دا**عش کماندر پر امریکہ اچانک مھربان ہوگیا ؟

دوسری طرف جولانی نے اعلان کیا ہے کہ شام کو کسی صورت افغانستان نہیں بنایا جائے گا یعنی یہاں کوئی شریعت نافظ نہین کی جائے گی، بس اسی گلی سڑی جمہوریت کے بت کو پوجا جائے گا۔۔۔ اگر شریعت نہین لانی تو پھر اس میں اور ظالم بشار الاسد میں کیا فرق رہ گیا ؟

لکھ کے رکھ لیں میری بات اسکی جمہوریت بھی مصر و لبنان کی طرح اسرائیل نواز ہی ہوگی۔ یہ گریٹر اسرائیل بنانے میں یہود و نصاری کا ساتھ دے گا انکے لیے آسانیاں پیدا کرے گا۔ آہستہ آہستہ یہ بندہ کھل کر سامنے آرہا ہے۔

سب سے اہم بات جس پر ہمیں غور کرنا چاہیے کہ یہ تو خود کو مجا*ہد کہتا ہے، اپنی تحریک کو جہ***اد کہتا ہے لیکن حیران کن طور پر اسکے جہ***اد سے امریکہ اسرائیل کو کوئی پریشانی کیوں ہی نہیں ہوئی؟ البتہ یہود و نصاری الٹا اس پر مھربان ہوگئے آخر کیسے؟

تحریر : یاسررسول

ہماری ایمانداری کا منہ بولتا ثبوت !
21/12/2024

ہماری ایمانداری کا منہ بولتا ثبوت !

انتہائی اہم خبر: روس نے مصنوعی ذہانت (AI) کی مدد سے ایک جدید کینسر ویکسین تیار کی ہے جو نہایت مؤثر ثابت ہو رہی ہے۔ یہ وی...
20/12/2024

انتہائی اہم خبر: روس نے مصنوعی ذہانت (AI) کی مدد سے ایک جدید کینسر ویکسین تیار کی ہے جو نہایت مؤثر ثابت ہو رہی ہے۔ یہ ویکسین mRNA ٹیکنالوجی پر مبنی ہے، جیسے کورونا ویکسینز تھیں، لیکن اس میں مصنوعی ذہانت کا استعمال کر کے مزید بہتری لائی گئی ہے۔

انفرادیت اور خصوصیات

اس ویکسین کی سب سے منفرد بات یہ ہے کہ ہر مریض کے لیے الگ سے تیار کی جاتی ہے۔ یعنی، مریض کے ڈی این اے یا کینسر کے نمونے لے کر انہیں مصنوعی ذہانت کے ذریعے پراسیس کیا جاتا ہے، اور صرف ایک گھنٹے کے اندر مخصوص ویکسین تیار ہو جاتی ہے جو اسی مریض کو دی جاتی ہے۔

روس کا اعلان

روس نے اعلان کیا ہے کہ یہ ویکسین فی الحال صرف روسی شہریوں کو دی جائے گی، اور وہ بھی بالکل مفت۔ یہ اقدام عوامی صحت میں انقلاب برپا کر سکتا ہے، خاص طور پر کینسر جیسے موذی مرض کے علاج میں۔

عالمی ماہرین کی رائے

عالمی ماہرین اس پیش رفت پر خوش ہیں اور دیکھ رہے ہیں کہ انسانوں پر ہونے والے تجربات کے نتائج کیا سامنے آتے ہیں۔ اگر یہ ویکسین مؤثر ثابت ہوئی تو روس اسے عالمی سطح پر بھی متعارف کروا سکتا ہے۔ روس نے اعلان کیا ہے کہ ویکسین کا اجراء جنوری 2025 سے شروع کیا جائے گا۔

مصنوعی ذہانت کا کردار

یہ پیش رفت اس بات کا ثبوت ہے کہ مصنوعی ذہانت طبی شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لا رہی ہے۔ دوائیاں تیار کرنے، مریضوں کی تشخیص اور اب ویکسین کی تیاری میں AI کی کامیابی حیران کن ہے۔

یہ تحقیق انسانیت کے لیے ایک بڑی کامیابی ثابت ہو سکتی ہے، اور امید ہے کہ کینسر جیسے خطرناک مرض کے علاج میں ایک نیا باب کھولے گی۔

لیکن ساتھ ہی جو لوگ کینسر کی مہنگی دوائیاں تیار کرکے بیچ رہے ہیں وہ اس نئی چیز کو یقینا دبائیں گے کیونکہ اگر یہ سستی چیز متعارف ہوگئی تو انکا اربوں ڈالرز کا فارماسیوٹیکل فراڈ ختم ہوجائے گا۔ اس بارے مزید کیا ڈولپمنٹ ہوتی ہے آپکو آگاہ کرتا رہوں گا۔

تحریر : یاسررسول

صحابہ کی توہین کرنے والا گستاخ گرفتار۔ خبردار اپنی مسلک پرستی اپنے گھر اور اپنی دماغ تک محدود رکھیں، عوامی مقامات یا سوش...
20/12/2024

صحابہ کی توہین کرنے والا گستاخ گرفتار۔ خبردار اپنی مسلک پرستی اپنے گھر اور اپنی دماغ تک محدود رکھیں، عوامی مقامات یا سوشل میڈیا پر نہ لایا کریں ورنہ قانون بھی حرکت میں آئے گا اور آپکا دماغ بھی درست کیا جائے گا۔

مسلک پرستی وہ ل***نت ہے جس کی وجہ سے مسلمان کبھی بھی یہود و نصاری کے خلاف متحد نہین ہوتے۔

ایسی مسلک پرستی کو جو بھی عالم دین، ذاکر یا مولوی پھیلانے کی کوشش کرے وہ یقینا یا تو احمق ہے یا پھر یہود و نصاری کا پکا پالتو ایجنٹ ہے۔۔۔

یہ ہک سب کی زمیداری ہے کہ اپنے اردگرد نظر رکھیں کہ جو بھی عالم ذاکر یا مولوی مخالف مسلک والوں، صحابہ کرام یا امہاة المومنین کی توہین کرتا نظر آئے اسکے خلاف فورق قریبی تھانے میں پرچہ کروائیں تاکہ ایسے مسلکی کیڑوں کا سافٹ ویئر بروقت اپڈیٹ کیا جاسکے۔

تحریر : یاسررسول

پاکستانی میزائلوں سے امریکیوں کی منجی اتنی ٹھک گئی ہے کہ اب وائٹ ہاوس سے چیخیوں کی آوازیں پاکستان تک سنائی دے رہی ہیں۔ ا...
20/12/2024

پاکستانی میزائلوں سے امریکیوں کی منجی اتنی ٹھک گئی ہے کہ اب وائٹ ہاوس سے چیخیوں کی آوازیں پاکستان تک سنائی دے رہی ہیں۔ امریکی سن لیں ہمارا پہلا ہدف دہلی (انڈیا) ہے اور دوسرا تل ابیب (اسرائیل)۔ اگر تم نصرانیوں نے بیچ میں انگلی کرائے تو اگلا ہدف وائٹ ہاوس ہوجائے گا۔۔ ویسے تو تم نصرانیوں کی اہمیت ٹکے کی بھی نہیں سارا طاقت کا مرکز تمہارے باپ تل ابیب کے پاس ہے۔ تم امریکی انڈیا کے بین البراعظم میزائلوں پر بھی خاموش رہتے ہو لیکن پاکستان کوئی میزائل بنالے تو تمہاری منجی میں خارش ہونا شروع ہوجاتی ہے۔ ہم تمہاری خارش کا علاج اپنے بڑے بڑے 'میزائلوں' سے کرنا جانتے ہیں در فٹے منہ۔۔۔۔ #یاسررسول

Address

Blue Area
Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Yasir Rasool - یاسر رسول posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Yasir Rasool - یاسر رسول:

Videos

Share