Buraq News

Buraq News It’s a news website and news network, you can watch and get information,knowledge about different things

The Buraq News brings content related to: all the current political and social issues, international issues, entertainment, politics, domestic news, economy, education, science, sports, health, religion, culture, travelling etc.

ضلع باجوڑ کے گاؤں ٹانگخطاں میں ہائی سیکنڈری اسکول کے سامنے تعمیراتی کام میں غیر معیاری پانی کے استعمال پر عوامی تشویشضلع...
03/10/2024

ضلع باجوڑ کے گاؤں ٹانگخطاں میں ہائی سیکنڈری اسکول کے سامنے تعمیراتی کام میں غیر معیاری پانی کے استعمال پر عوامی تشویش

ضلع باجوڑ کے گاؤں ٹانگخطاں میں ہائی سیکنڈری سکول کے سامنے جاری تعمیراتی کام میں غیر معیاری طریقے سے پانی فراہم کیے جانے پر عوام میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ زیر تعمیر ڈاگے کو لوٹے کے ذریعے پانی دیا جا رہا ہے، جو تعمیراتی معیار کے لحاظ سے غیر مناسب اور ناقابل قبول ہے۔

عوام نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسی طرح غیر معیاری طریقوں سے تعمیرات جاری رہیں تو ڈاگہ جلد ہی گر سکتا ہے، جس سے عوامی پیسہ اور وسائل کا ضیاع ہوگا۔

آج ایک شہری، جو اس ہائی سیکنڈری اسکول سے گزر رہا تھا،یہ غیر معیاری طریقہ کار دیکھا اور اس پر افسوس کا اظہار کیا۔ مقامی مکینوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے اپیل کی ہے کہ اس تعمیراتی کام کی نگرانی کی جائے اور اسے معیاری طریقے سے مکمل کیا جائے تاکہ عوامی وسائل کو ضائع ہونے سے بچایا جا سکے۔

کراچی کے چائنہ پورٹ میں باجوڑ کے نوجوان کا افسوسناک حادثہکراچی: کل دوپہر 5 بجے کے قریب باجوڑ سے تعلق رکھنے والا وقاص احم...
30/09/2024

کراچی کے چائنہ پورٹ میں باجوڑ کے نوجوان کا افسوسناک حادثہ

کراچی: کل دوپہر 5 بجے کے قریب باجوڑ سے تعلق رکھنے والا وقاص احمد، جو کہ شاہی تنگی ماموند ضلع باجوڑ کے رہائشی تھے، کراچی کے علاقے چائنہ پورٹ میں ایک افسوسناک حادثے کا شکار ہو گیا۔ وقاص احمد، والد دوست محمد، کسی نامعلوم وجہ سے پانی میں ڈوب گیا۔

ریسکیو آپریشن کے بعد، Navi فورس نے وقاص احمد کی لاش کو پانی سے نکال لیا۔ ابتدائی طور پر وقاص کے ڈوبنے کی وجوہات کے بارے میں کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی ہے، لیکن حکام مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔

وقاص احمد کا جسد خاکی آج ضلع باجوڑ کی طرف منتقل کیا جا رہا ہے، جہاں ان کی تدفین کی جائے گی۔ نماز جنازہ اس وقت ادا کی جائے گی جب ان کا جسد خاکی باجوڑ پہنچے گا۔ اس حادثے نے ان کے خاندان اور علاقے کے لوگوں کو گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔

ضلع باجوڑ سے کراچی تک زندگی کی دوڑ میں اس نوجوان کی یہ المناک موت علاقے کے عوام کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔

06/09/2024

مینڈیٹ واپسی ،عدلیہ آزادی اور قابض گروپ سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے 08 ستمبر جلسے میں شرکت کریں ۔
ڈاکٹر حضرت یوسف دانش سنگجانی جلسے کے حوالے سے وڈیو پیغام ۔

میرے نام پر کسی نے فیک آئی ڈی بنائی ہے جس سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے، مہربانی کرکے اس کے باتوں میں نہ آئیں اور اس آئی ڈی ...
08/07/2024

میرے نام پر کسی نے فیک آئی ڈی بنائی ہے جس سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے، مہربانی کرکے اس کے باتوں میں نہ آئیں اور اس آئی ڈی کو رپورٹ کریں۔
میری فیس بک پر صرف ایک ہی اکاؤنٹ ہے۔ اور یہی میرا آفیشل اور پرسنل اکاؤنٹ ہے۔
اگر آپکو میرے نام سے منسوب کسی بھی اکاؤنٹ سے ریکویسٹ یا میسجز وصول ہو۔ تو میں اس کی ذمہ دار نہیں۔
شکریہ۔
حاجی شاہ تماس خان آف ٹانگخطا

از طرف ارشاد شاہ میرے نام پر کسی نے Fake آئی ڈی بنایا ہوا ہے ،اس سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے ، اگر کسی سے کچھ ڈیمانڈ وعیرہ...
01/07/2024

از طرف ارشاد شاہ
میرے نام پر کسی نے Fake آئی ڈی بنایا ہوا ہے ،اس سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے ، اگر کسی سے کچھ ڈیمانڈ وعیرہ کی ہوئی ہو تو اس کا زمہ دار میں نہیں ہو۔

Fresh Classes of 9th and 10th will be commenced from tomorrow (1 July 2024) at 8:00 am to 12:00 pm .  Insha'Allah
30/06/2024

Fresh Classes of 9th and 10th will be commenced from tomorrow (1 July 2024) at 8:00 am to 12:00 pm . Insha'Allah

24/06/2024

قبائلی علاقوں پر

ضلع باجوڑ///ملاقات نمبر 2 ۔۔۔اج وی سی  #سمسئی انزرے میں ڈور ٹو ڈورکمپین کے موقع پر  علاقے کے مشران اور نوجوانوں کیساتھ م...
06/06/2024

ضلع باجوڑ///
ملاقات نمبر 2 ۔۔۔
اج وی سی #سمسئی انزرے میں ڈور ٹو ڈورکمپین کے موقع پر علاقے کے مشران اور نوجوانوں کیساتھ ملاقات۔۔
ملاقات میں علاقے کی مسائل اور ترقی کاموں اور ائیندہ کمپین کی لائحہ عمل پر مشاورت ۔۔

انشاءاللہ کچھ دن بعد ایک بڑا پروگرام کےلئے تیاری اعلان..✌✌

05/06/2024

عنایت کلے بازار میں نامعلوم مسلح افراد نے لیویز سپاہی ولی خان کو فائرنگ کرکے شہید کردیا،مزید تفتیش جاری ہے
پولیس ذرائع

02/06/2024

سابقہ MNA حاجی گلداد خان صیب وئی چی د پی کے 22 فنڈ روان دے او پہ بلہ حلقہ کی استعمالږې کہ د کار یی بند نہ کڑو نو ۰۰۰۰۰۰۰
نور MNA پخپلہ باندی واؤری

29/05/2024

پاکستان تحریک انصاف نے ایک بار پھر سابقہ MNA اور نامزاد امیدوار حلقہ پی کے 22 حاجی گلداد خان کو ٹکیٹ دینے کا فیصلہ ۔
کنفرم زرائع

13/05/2024
سبق آموز کہانی :زیر نظر تصویر میں یہ نوجوان پشاور کا رہنے والا ہے.دو سال پہلے وہ میرے سات شوکت خانم میں ملاقات ہوئے. اس ...
12/05/2024

سبق آموز کہانی :
زیر نظر تصویر میں یہ نوجوان پشاور کا رہنے والا ہے.
دو سال پہلے وہ میرے سات شوکت خانم میں ملاقات ہوئے.
اس کو کینسر ہوا تھا لیکن اس کو اپنے بیماری کے بارے میں کچھ پتہ نہیں تھا.اس کے ماموں نے اسکو علاج کیلے لایا تھا لیکن وہ باربار ہسپتال سے بھاگنے کے کوشش کررہا تھا.
اس کے ماموں میرے پاس آے اور کہا کہ اس کو ذرا سمجھاو .میں نے اس نوجوان سے کہا کیا ہوا ہے کہ آپ اتنا ڈر رہے ہو اس نے کہا کہ تین سال ہوگے ہے کہ اس ہسپتال آرہے ہے لیکن ہم اس علاج سے اتنے تنگ ہوچکے ہے کہ اب گھر میں موت کو ترجیح دونگا لیکن یہ مشکل علاج نہیں کرونگا پھر ہم نے اپنے تکلیف اس کے سات شیر کیا کہ اپکو پتہ ہے مجھے دو سال ہوگئے ہے کہ مجھے کینسر ہوئے ہے.

ایک بڑی سرجری ہوئے جو تقریبآ 18 گنٹھے جاری تھا اور اب ہم اس سخت علاج کا مقابلہ کررہا ہو تو وہ فورآ مجھے غور سے دیکھنے لگا اور کہا کہ کینسر تو مجھے نہیں ہے . میں نے کہا کچھ بھی نہیں ہے بس اپکی معمولی بیماری ہے .
اگر آپ نے اپنے اندر ہمت حوصلہ اور صبر پیدا کیں تو انشاءاللہ بہت جلد اس مشکل علاج سے جان چوٹ جائے گئ اور سات یہ بھی کہا کہ لڑو اور تکلیف کو انجوائی کرو اس بات پر وہ بہت ہنسا اور کہا کہ آج سے کوشش کرونگا پھر میں نے ان سے رنگ کے بارے پوچھا کہ آپکا رنگ بہت کالہ ہے یہ سخت علاج سے ایسا ہوا ہے اس نے کہا نہیں یار میرا ماں اور باپ بھی اس طرح ہیں خاندانی مسلہ ہے .
لیکن اس نے اس موقع پر ایک بات کہی جو اج بھی میرے کانوں میں گونج رہا ہے کہ ضیاء بھائی میں کباڑ کا کاروبار کرتاتھا اور بہت کچھ اللہ دیتا تھا لیکن میرے کالے رنگ سے نہ میرے کاروبار پر آثر پڑا تھا اورنہ میرے زندگی پر کچھ آثر ہوا تھا لیکن اس نے رونے کی انداز میں کہا کہ اس بیماری نے میرا سب کچھ خاک میں میں ملا میٹ کر دی ہے.
میں نے ان سے کہا کہ آپ میں صرف ایک چیز کے کمی ہے اور وہ ہے ہمت حوصلہ اور صبر بس یہ تینوں اپناؤ اور سب کچھ اللہ پر چھوڑ دو وہ بہترین فیصلہ کرنے والا ہے.
آج ان سے فون پر بات ہوئی تو وہ سلام سے پہلے پہلے مجھے مبارک باد دیتے رہے اور کہنے لگا کہ الحمداللہ وہ سخت علاج سب کچھ ختم ہوئی ہے اور اپنا کاروبار دوبارہ شروع کیا ہے تو مجھے بھی بہت خوشی ہوئے.
کہنے کا مطلب ہے کہ اگر آپ کی ارد گرد اگر کوئی جس قیسم کی تکلیف میں ہو تو اپ ان کا ہمت صبر اور حوصلہ بڑاتے جائے کونکہ تکلیف بہت چھوٹی چیز اور اللہ بہت بڑا ہے.
ضیاءاللہ ضیاء
سارے کینسر ہیروز کو میرا سلام❣️

ضلع باجوڑ//انسانیت اور علاقے لوگوں کےخدمت کی بنیاد پر وی سی 5 ملانوں کلے توت شاہ نوجوانوں ومشرانوں نے ایک فاونڈیشن "خیر ...
11/05/2024

ضلع باجوڑ//
انسانیت اور علاقے لوگوں کےخدمت کی بنیاد پر وی سی 5 ملانوں کلے توت شاہ نوجوانوں ومشرانوں نے ایک فاونڈیشن "خیر خواہ ویلفیئر فاؤنڈیشن " کا قیام عمل میں لایاگیا .
افتتاحی تقریب میں ایم این اے مپارک زیب خان نمائندہ اور "ار۔ ذیڈ۔کے" ٹیم کا وائیس چیئرمین میاں حبیب گل بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
اس پروقار تقریب میں علاقے کی مشران و نوجوانوں نے شرکت کیا اور پروگرام کی تمام شرکاء نے خیرخواہ فاونڈیشن کے ہر ممبرز کو خراج تحسین بھی پیش کی۔

رجسٹریشن جاری!ہمراز کوچنگ اکیڈمی میں اعلیٰ تعلیم یافتہ اور ماہر اساتذہ کے نگرانی میں میٹرک، ایف ایس سی اور انگلش لینگویج...
10/05/2024

رجسٹریشن جاری!

ہمراز کوچنگ اکیڈمی میں اعلیٰ تعلیم یافتہ اور ماہر اساتذہ کے نگرانی میں میٹرک، ایف ایس سی اور انگلش لینگویج فریش کلاسسز کا باقاعدہ آغاز 20 مئ سے ہوگی۔انشاءاللہ

طلباء وطالبات جلد از جلد رجسٹریشن کرائیں اور اپنے سیٹ کنفرم کریں-

کلاسسز اوقات: 2:00 بجے سے 5:00 بجے تک

رابطہ نمبرز: 03459864429 03078021500

ایڈریس: بائی پاس روڈ نزد سول کالونی خار باجوڑ


10/05/2024

ریاض حسین ڈسٹریک ہیڈکواٹر خار ہسپتال ضلع باجوڑ کے حوالے سے کیا کہتے ہیں
ضرور دیکھیں

21/04/2024

باجوڑ / این اے 8 ، ضمنی انتخابات

باجوڑ
ابتدائی 10 پولنگ اسٹیشنوں کا نتیجہ

باجوڑ : غیر حمتی غیر سرکاری نتائج موصول

باجوڑ : آزاد امیدوار مبارک زیب 2232 ووٹ لیکر آگے

باجوڑ : سنی اتحاد کونسل کے گل ظفر 1053 ووٹ لیکر دوسرے نمبر

باجوڑ ؛
آزاد امیدوار شوکت اللہ خان 595 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر

باجوڑ : کل پولنگ اسٹشینز کی تعداد 366

14/04/2024

Iran attack over Israel

باجوڑالیکشن کمپین برنگامیدوار برائے این اے 08 اور پی کے 22 مبارک زیب خان کا برنگ میں الیکشن آفس کا افتتاح افتتاحی تقریب ...
06/04/2024

باجوڑ
الیکشن کمپین برنگ

امیدوار برائے این اے 08 اور پی کے 22 مبارک زیب خان کا برنگ میں الیکشن آفس کا افتتاح افتتاحی تقریب ایک بہت بڑے جلسے میں تبدیل علاقہ پہنچنے پر مبارک زیب خان کا پرتپاک استقبال ۔

افتتاحی تقریب سے خطاب میں تمام مقررین کا متفقہ طور پر مبارک زیب خان کو سپورٹ کرنے کا اعلان جلسہ انتظامیہ نے مبارک زیب خان کو برنگ آنے پر خوش آمدید کہا اور ان کا شکریہ ادا کیا ۔

مبارک زیب خان نے تقریب سے خطاب میں برنگ قوم کا شکریہ ادا کیا اور اپنے شہید بھائی کے مشن کو آگے لیکر جانے کا عہد کیا مبارک زیب خان نے تمام شرکاء سے ظلم بربریت اور نا انصافی کے خلاف ڈٹ کر کھڑے رہنے اور 21 اپریل کو ہونے والے الیکشن میں نلکے پر مہر ثبت کرکے اپنے شہید بھائی کے مشن کو جاری رکھنے کی اپیل کی ۔

تمام شرکاء نے یک زبان ہوکر 21 اپریل کو نلکے پر مہر لگا کر ظلم اور جبر کے خلاف مظلوم خاندان کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ۔

*ماسکو واقعہ، کیا غزہ جنگ پر موقف کی وجہ سے امریکہ اور اسرائیل نے روس سے بدلہ لیا؟*                                     ...
25/03/2024

*ماسکو واقعہ، کیا غزہ جنگ پر موقف کی وجہ سے امریکہ اور اسرائیل نے روس سے بدلہ لیا؟*

خصوصی رپورٹ: ڈاکٹر محمد علی صنوبری؛ ڈائریکٹر نگاہ نو اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر

ایک ہولناک واقعے نے عالمی برادری کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی، داعش نے ماسکو میں جمعے کے تباہ کن کنسرٹ حملے کی ذمہ داری عوامی سطح پر قبول کی، جس میں 140 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔

اس واقعے کا سب سے نمایاں عنصر اس کی ٹائمنگ ہے جو غزہ میں اسرائیل کی چھے ماہ سے جاری جنگ اور نسل کشی کو مسترد کرنے کے روس کے موقف کی وجہ سے ماسکو کے لیے ایک سزا معلوم ہوتی ہے۔

اس دعوے کا ثبوت اس حقیقت سے ملتا ہے کہ یہ حملہ ایسے موقع پر ہوا جب روس اور چین نے ویٹو پاور استعمال کرتے ہوئے سلامتی کونسل میں امریکی قرارداد کے مسودہ کی منظوری کو روکا، جس سے غزہ پر اسرائیل کے کنٹرول کو وسعت دی جا سکتی تھی اور اس رجیم کے جنگی جرائم پر پرداہ ڈالتے ہوئے تحفظ فراہم کیا جا سکتا تھا۔

ماسکو کے مضافات میں پیش آنے والے خوفناک دہشت گردی کے واقعے کے بعد روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے واضح طور پر اس واقعے کو فلسطین کے مسئلے پر روس کے موقف اور غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کی جنگ کی مذمت سے جوڑا۔
اپنے ابتدائی ردعمل میں انہوں نے کہا: ہمیں سلامتی کونسل کی قرارداد کو ویٹو کرنے اور غزہ کے عوام کی حمایت پر افسوس نہیں ہے، چاہے آپ ہم پر دہشت گردانہ حملے کریں۔

اس واقعے نے سوشل میڈیا پر بھی بحث چھیڑ دی، کیونکہ صارفین نے روس کے خلاف اسرائیلی حکام کی سابقہ ​​دھمکیوں کو یاد کرتے ہوئے انہیں تیزی سے شیئر کیا۔

یہ دھمکیاں روس کی سفارتی حمایت اور جنگ بندی کی قرارداد پاس کروانے کے لیے سلامتی کونسل میں جاری کوششوں کے ساتھ ساتھ فلسطینی گروہوں کے درمیان قومی مفاہمت کے حصول کے لیے اس کی کوششوں کے جواب میں دی گئیں۔

ان دھمکیوں میں سب سے اہم اسرائیل کی لیکود پارٹی کے رکن امیر ویٹ مین کا ایک انٹرویو تھا، جس نے دو ٹوک الفاظ میں خبردار کیا تھا کہ روس کو مسئلہ فلسطین کے بارے اپنے موقف کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔"

ویٹ مین کی دھمکیوں کے وقت اور بیان اور ماسکو میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے درمیان ناگزیر تعلق پایا جاتا ہے جس نے بین الاقوامی سطح پر پیچیدہ ہوتے تعلقات اور سیاسی نتائج کو ہوا دی ہے۔

دوسری طرف، اس المناک دہشت گرد حملے نے نہ صرف اپنے خوفناک جانی نقصان کی وجہ سے، بلکہ بین الاقوامی تعلقات کی پیچیدہ صورت حال کی وجہ سے بھی بہت سے سوالات اور قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے جس پر عمل درآمد میں کچھ ممالک ملوث ہو سکتے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے لہ حملے کے وقت اور اس سے پہلے پیدا ہونے والی سفارتی کشیدگی کے ساتھ یہ سوالات بین الاقوامی حلقوں میں مزید نمایاں ہو گئے ہیں۔

یہ حملہ صدر پیوٹن کی بھاری اکثریت سے انتخابی جیت کے فوراً بعد ہوا، جو کہ عام طور پر تشدد کی ایسی چونکا دینے والی کارروائیوں کے سامنے آنے کی بجائے قومی استحکام سے منسلک ہوتا ہے۔ یہ پس منظر، روس میں ممکنہ سیکورٹی خطرات کے بارے میں امریکہ اور برطانیہ کے سفارت خانوں کی جانب سے پہلے سے دی گئی واضح دھکمیوں کے ساتھ، اس مفروضے کو تقویت دیتا ہے کہ اس حملے کے پیچھے امریکہ اور برطانیہ کا ہاتھ تھا۔
ایسا لگتا ہے کہ یہ دہشت گردانہ حملہ روس کو فلسطینی کاز کی حمایت اور موقف کی سزا دینے کے فریم ورک میں ہوا ہے۔

مبینہ سازش کے امکان کو اس حملے کے بعد شائع ہونے والے امریکی بیانات سے تقویت ملتی ہے۔ کیونکہ یہ بیانات حملے سے 48 گھنٹے قبل امریکی سفارت خانے کی طرف سے خصوصی انتباہ کے بعد سامنے آئے ہیں جو ممکنہ خطرات کے بارے میں پیشگی آگاہی کو ظاہر کرتے ہیں۔
یہ حملہ دہشت گرد تنظیم داعش سے منسوب ہے جو امریکہ اور یورپ کے ساتھ اپنے تعلقات اور ان کے زیر کنٹرول چلنے کے لیے مشہور ہے، جس سے اس واقعے کے پیچھے امریکہ اور برطانیہ کی دسیسہ کاری کے امکان کو تقویت ملتی ہے۔

ماسکو میں حالیہ دہشت گردانہ حملہ واضح طور پر بین الاقوامی تعلقات، ملکی سلامتی اور وسیع تر جغرافیائی سیاسی منظر نامے کے درمیان جاری پیچیدہ تعامل کو واضح کرتا ہے۔
اس واقعے کے پیچھے کون تھا جیسے سوال کا جواب سوائے غزہ میں اسرائیل کی جانب سے جاری نسل کشی کے بارے میں روس کے واضح موقف اور داعش اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ واشنگٹن کے تعلقات کے تناظر میں ہی ممکن ہے۔

یہ حملہ روس اور چین کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکی مسودہ قرارداد کو ویٹو کرنے کے بعد ہوا، ظاہر کرتا ہے کہ یہ (امریکہ اور برطانیہ کی حمایت یافتہ داعش کے ذریعے) ماسکو کو سزا دینے کے مقصد سے ایک تعزیری کاروائی تھی۔
یہ دہشت گردی کی سزا فلسطین کاز پر اپنے موقف کو تبدیل کرنے اور اسرائیل کو اس کے جرائم کے لیے جوابدہ ٹھہرانے کے لیے دباؤ کا سامنا کرنے اور ان کی مخالفت کرنے کی وجہ سے ہے۔

اس واقعے نے دہشت گرد گروہوں کو اسٹریٹیجک آلہ کار کے طور پر استعمال کرنے میں مغربی ممالک کے شیطانی کردار کے بارے میں بھی بحث چھیڑ دی ہے، جیسا کہ اسرائیلی حکام کی طرف سے روس کے خلاف دھمکیوں اور روس کی بین الاقوامی پوزیشن پر اثر انداز ہونے کے لیے اس طرح کے حملوں کے استعمال میں مغربی ممالک کے ملوث ہونے کے حقائق سے ظاہر ہوتا ہے۔

*صیہونی فوجیوں پر القسام کے تازہ ترین حملے، صیہونیوں کو بھاری نقصان*غزہ - القسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے الشفاء ...
24/03/2024

*صیہونی فوجیوں پر القسام کے تازہ ترین حملے، صیہونیوں کو بھاری نقصان*

غزہ - القسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے الشفاء اسپتال کے جنوب میں صیہونی فوج کی ایک بکتربند گاڑی کو یاسین ایک سو پانچ میزائل سے نشانہ بنایا ہےالقسام بریگيڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ اس کے جوانوں نے غزہ کے الشفاء اسپتال کے جنوب میں اسرائیلی فوج کے تین ٹینکوں کو بھی یاسین ایک سو پانچ میزائلوں اور اینٹی ٹینک شواظ بم سے نشانہ بنا کرکئی صیہونی فوجیوں کو ہلاک و زخمی کردیا ہے۔ کچھ دیر قبل بھی القسام بریگيڈ کے نوجوانوں نے شفاء اسپتال کے اطراف میں واقع ایک عمارت کے اندر صیہونی فوجیوں کے ایک دستے پر ٹی بی جی میزائلوں سے حملے کیا تھا اور ان سب کو ہلاک و زخمی کردیاتھا۔

*غزہ جنگ، شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد 136 ہوگئی*فلسطینی ذرائع نے غزہ کی پٹی میں جنگ کے آغاز سے اب تک 136 صحافیوں کی ...
24/03/2024

*غزہ جنگ، شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد 136 ہوگئی*

فلسطینی ذرائع نے غزہ کی پٹی میں جنگ کے آغاز سے اب تک 136 صحافیوں کی شہادت کی خبر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، غزہ کی پٹی میں فلسطینی حکومت کے اطلاعاتی دفتر نے قابض صیہونی فوج کے حملوں میں مزید 3 صحافیوں کی شہادت سے آگاہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق غزہ کے جنوب مشرق میں الکوائی اسکوائر پر بمباری سے زخمی ہونے والا محمد الریفی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

نیز عبدالرحمن صایمہ غزہ کی پٹی کے البریج کیمپ پر بمباری کے نتیجے میں شہید ہوئے۔

دوسری جانب قدس چینل کے اینکر پرسن اور مذہبی پروگرام آرگنائزر محمد عماد عیسیٰ غزہ پر بمباری کے نتیجے میں اپنے اہل خانہ سمیت شہید ہوگئے۔

ان 3 صحافیوں کی شہادت سے جنگ کے آغاز سے اب تک غزہ میں شہادت پانے والے صحافیوں اور میڈیا کارکنوں کی تعداد 136 ہو گئی ہے۔

23/03/2024

*یوم پاکستان کے موقع پر؛*
*تہران میں"آزادی ٹاور" پاکستانی پرچم کے رنگ میں رنگ گیا+ ویڈیو*

ایران اور پاکستان کے تعلقات کی 77ویں سالگرہ اور یوم پاکستان کے موقع پر ایرانی دارالحکومت تہران میں واقع آزادی ٹاور کو پاکستانی پرچم کے رنگ میں رنگ دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق، ایران اور پاکستان کے تعلقات کی 77ویں سالگرہ اور یوم پاکستان کے موقع پر آزادی ٹاور کو پاکستانی پرچم کے رنگ میں رنگ دیا گیا۔ اس خوبصورت منظر سے لطف اندوز ہونے کے لئے ہزاروں ایرانی آزادی ٹاور کے اطراف جمع ہوگئے، جہاں انہوں نے تصاویر اور سیلفیاں بھی بنوائیں۔

آزادی ٹاور کو پاکستانی پرچم میں رنگنے کے موقع پر ایرانی عوام سمیت تہران میں تعینات پاکستانی سفیر محمد مدثر ٹیپو موجود تھے۔

تہران میں پاکستانی سفارتخانے نے ایک بیان میں کہا کہ پاک ایران تعلقات کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ اتنا خوبصورت پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات کی علامت میں آزادی ٹاور کو مخصوص ایل ای ڈی لائٹس کی مدد سے پاکستانی پرچم کی شکل دی گئی اور اس تقریب میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔

*عالم اسلام دو ریاستی راہ حل کو قبول نہیں کر سکتا، پاکستان میں فلسطین کے حامی*پشاور - پاکستان کی کچھ اہم مذہبی و سیاسی ش...
23/03/2024

*عالم اسلام دو ریاستی راہ حل کو قبول نہیں کر سکتا، پاکستان میں فلسطین کے حامی*

پشاور - پاکستان کی کچھ اہم مذہبی و سیاسی شخصیات نے امریکہ اور مغرب کی طرف سے صیہونی حکومت کی اندھا دندھ حمایت کو ریاستی دہشت گردی کی واضح علامت قرار دیا اور زور دیا کہ بیت المقدس کی آزادی اور خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام اس تنازعہ کی واحد راہ حل ہے اور عالم اسلام کسی بھی صورت میں دو ریاستی حل کو قبول نہیں کر سکتا۔

ملی یکہجتی کونسل کی ميزبانی مین پشاور میں ایک کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں مقررین نے غاصب اسرائيل کے خلاف فلسطینیوں کی حمایت کے عہد کا اعادہ کیا۔

انہوں نے الاقصی طوفان کو ناپاک غاصب اسرائيل کے وجود پر ایک نا قابل تلافی چوٹ پہنچی ہے اور کئي عشروں سے قتل و غارت و دہشت گردی و غاصبانہ قبضے کے جواب میں فلسطینی مجاہدوں کا اقدام در اصل جواب تھا ۔

خیبر پختونخوا میں جماعت اسلامی کے سربراہ محمد ابراہیم خان نے اپنی تقریر میں کہا: ہم پاکستان میں پوری اسلامی امہ کی طرح اپنے فلسطینی بھائي بہنوں کے ساتھ ہیں اور ہم اسرائيلی سازشوں کے سامنے جھکنے والے نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دو ریاستی راہ حل کا مقصد صرف یہ ہےکہ خود مختار ریاست کے لئے فلسطینیوں کی جد و جہد کو کمزور کیا جائے اور عالم اسلام کسی بھی صورت میں اس تجویز کو تسلیم نہيں کرے گا۔

عالم اسلام دو ریاستی راہ حل کو قبول نہیں کر سکتا، پاکستان میں فلسطین کے حامی

علامہ عارف واحدی نے بھی اپنی تقریر میں کہا: فلسطین ایسی سر زمین ہے جو ہمیشہ اپنے اصل مالکوں کو واپس ملی ہے اور فلسطینی مجاہدوں کو نہر سے بحر تک فلسطین کے لئے جد و جہد کا پورا حق ہے۔

ملی یکجہتی کونسل کے رکن عبد الواسع نے بھی کہا : پاکستان کے مسلمان جمعہ الوداع میں عالمی یوم قدس ہمیشہ سے زيادہ جوش و جذبے سے منائيں گے۔

ڈی آئی خان: سکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب خودکش دھماکے میں دو فوجی جاں بحق
22/03/2024

ڈی آئی خان: سکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب خودکش دھماکے میں دو فوجی جاں بحق

Address

Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Buraq News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Buraq News:

Videos

Share