Jawad Farooq

Jawad Farooq Agenda
1: Water, Food & Energy
2: Preparing Alpha Gen
3: Economic Stability
4 : haq baat
5: Quran

27/12/2024

‏پاکستان کے پہلے سول اعزازات کا اجراء 1957 میں ہوا۔ 23 مارچ 1958 کو پہلی بار یہ اعزازات دیے گیے تو میجر جنرل سکندر مرزا نے جو صدر بھی تھے۔ پاکستان کا سب سے بڑا سول ایوارڈ خود کو اور دوسرا بڑا سول ایوارڈ اپنی بیگم کو دیا۔۔۔

شمشیر گوندل سے ملا۔۔

27/12/2024

حب الوطنی، قوم پرستی، عقیدہ، عقیدت، بھنگ شراب یا کوئی اور نشہ اگر محدود اور مناسب حد میں ہو تو آپ کو ایک خاص اطمینان اور مسرت دیتے ہیں اور دوستانہ رویہ کا حامل بناتے ہیں، لیکن ان کی حد سے زیادہ مقدار فکری اور زہنی نقصان کا باعث بنتی ہے، جو نہ صرف آپ کے لیے بلکہ آپ کے ارد گرد افراد اور گروپوں کے لیے بھی تکلیف کا باعث بن جاتی ہے، اور پھر لوگ آپ سے دور رہنے کو ہی بہتر جانتے ہیں۔ یہ معیار ملکوں پر بھی لاگو ہوتا ہے۔

26/12/2024

‏بینظیرکی شہادت صرف پی پی کا نقصان نہیں، یہ پاکستان اور جمہوریت کا بہت بڑا نقصان تھا۔۔۔

‏اسلام آباد: عیسائیت چھوڑ کر اسلام قبول کرنے والے اسلام آباد کے نوجوان محمد ظفر عباس کو ان کے خاندان نے سر میں 32 گولیاں...
26/12/2024

‏اسلام آباد: عیسائیت چھوڑ کر اسلام قبول کرنے والے اسلام آباد کے نوجوان محمد ظفر عباس کو ان کے خاندان نے سر میں 32 گولیاں مار کر ش ہید کردیا۔۔
انا للہ وانا الیہ راجعون
ظفر عباس کامیاب ہوگیا۔۔۔
اللہ تعالی جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرماۓ۔آمین

انھوں نے چار دن پہلے فیسبک پر درد اور کرب سے بھرپور پوسٹ کی انگلش میں۔۔اس کا ترجمہ نیچے اردو کیا گیا ہے تا کہ ہمیں یہ معلوم پڑ سکے کہ اسلام کتنی عظیم نعمت ہے کہ ہم دین اسلام کی نعمت کا کروڑوں بار بھی شکر ادا کریں کم ہے:

"الحمدللہ
آج مجھے سرکاری طور پر مسلمان قرار دیا گیا ہے۔ 🤲

میری کہانی:
بہت سے لوگ سمجھتے ہیں کہ میں مسلمان ہوں، لیکن حقیقت میں میں ایک پیدائشی عیسائی خاندان میں پیدا ہوا تھا۔ میرا خاندان سخت گیر عیسائی ہے۔ میرا تعلق اسلام آباد سے ہے، لیکن دو سال پہلے میں مردان شہر منتقل ہو گیا تھا۔

میری شادی چھ سال پہلے ہوئی تھی اور میرے دو بچے ہیں۔ مجھے مسلمان بنانے میں سب سے بڑا کردار میرے بزنس پارٹنر محمد حسین کا ہے۔ 2021 میں، میں چھپ چھپ کر نماز پڑھتا تھا اور قرآن سیکھتا تھا۔ میں ایک قاری صاحب کے پاس جاتا تھا اور اسلام آباد سے بہت دور مسجد میں نماز پڑھتا تھا، گھر والوں کو یہ کہہ کر کہ کام کے لیے جا رہا ہوں۔

2022 میں میرے گھر والوں کو میرے اسلام قبول کرنے کا پتہ چل گیا، اور اس کے بعد اصل ہنگامہ شروع ہوا۔ میرے والدین نے مجھے ابتدا میں کافی دباؤ ڈالا کہ میں اسلام چھوڑ دوں، لیکن میں واپس جانے والا نہیں تھا۔ پانچ مہینے بعد مجھے گھر سے نکال دیا گیا۔ ان سب میں میرا بھائی ایمن جوزف مکمل طور پر میرا ساتھ دے رہا تھا اور آج بھی میرے ساتھ ہے۔ میری بیوی نے طلاق کا کیس فائل کیا اور طلاق ہو گئی۔

مجھے خاندان اور کزنز وغیرہ سے بہت مسائل ہونے لگے، اسی لیے میں مردان شہر آ کر اکیلا رہنے لگا۔ یہاں میں کرائے پر رہتا ہوں اور پی سی پارٹس کا کاروبار کر رہا ہوں۔ میرا عیسائی نام ارمان جوزف تھا، جسے میں نے بدل کر محمد ظفر عباس رکھ لیا۔
‏نادرا پاکستان کے ریکارڈ میں اپنا مذہب اور نام تبدیل کروانا کسی اذیت سے کم نہیں تھا، اور آج آخرکار پاکستان کے قانونی دستاویزات میں مجھے مسلمان قرار دے دیا گیا ہے۔

مجھے اپنے بچوں کی بہت یاد آتی ہے۔ میری سابقہ بیوی نے دوسری شادی کر لی ہے، اور بچے اس کے پاس ہیں۔ آج تک میں اپنے بچوں سے نہیں مل سکا۔ اپنا مذہب اور اپنی فیملی چھوڑنا کوئی آسان کام نہیں ہے۔ دربدر ہو گیا ہوں، لیکن اللہ کا شکر ہے کہ کم از کم اس دنیا کے لیے کچھ کر سکا ہوں۔

آپ سب سے دعا کی درخواست ہے کہ میرے لیے دعا کریں کہ مجھے صبر آ جائے اور میری موت ایمان پر ہو
۔"

26/12/2024

‏دیکھا جائے تو یہ اہل یوتھ کی کمزوری ہے کہ وہ خان کے لئے کوئی مربوط اور منظم تحریک ملک میں نہ چلا سکے، پختون خواہ والے تو چار پانچ بار آئے لیکن پٹ کے گئے کہ پنجاب سے کوئی خاطر خواہ مدد نہ تھی۔۔۔ایسے میں جو بھی امریکی اور یورپی سہارے انکو نظر آ رہے ہیں ان پر ضرورت سے زیادہ اچھل کود کر کے اپنی خفت مٹا رہے ہیں۔۔

26/12/2024
26/12/2024

‏کیا آپ بھی کچھ دوستوں کی طرح یہ محسوس نہیں کرتے کہ ایک تعلیم یافتہ احمق ایک غیر تعلیم یافتہ احمق سے زیادہ احمق ہوتا ہے ..

26/12/2024

PSX analysis Today | PSX insider new

25/12/2024

‏جس معاشرے کو یہ نہیں پتا کہ اہمیت عوام کی ہے ریاست ثانوی امر ہے , اس کو کیا سمجھ کہ جمہوریت ، معاشی ، سماجی اور انسانی حقوق کی کیا اہمیت ہے

25/12/2024

AI Bot for Pakistan Stock Exchange

25/12/2024

‏اے قائد اعظم تیرا احسان ہے ترا احسان

پاکی جوکر (اردشیر کاؤس جی) ایوب خان کو ہر جنرل کی طرح تاحیات صدر رہنے کا شوق تھا، جس کی ایک ہی صورت تھی کہ وہ فیلڈ مارشل...
24/12/2024

پاکی جوکر (اردشیر کاؤس جی) ایوب خان کو ہر جنرل کی طرح تاحیات صدر رہنے کا شوق تھا، جس کی ایک ہی صورت تھی کہ وہ فیلڈ مارشل بن جائیں۔ انہوں نے سوچ تو لیا، لیکن مسئلہ یہ تھا کہ فیلڈ مارشل کی ایک مخصوص چھڑی ہوتی ہے، مگر جس کا ڈیزائن ایوب خان کے ذہن میں نہیں تھا۔ اتفاق دیکھئے کہ ان دنوں فیلڈ مارشل آکینلک Claude Auchinleck بھارت اور پاکستان کے دورے پر آئے، کیونکہ وہ متحدہ ہندوستان کی فوج کی کمان کر چکے تھے۔ اس وقت پاکستان کا واحد بڑا ہوٹل کراچی میں ہوٹل میٹروپول تھا۔ وہاں بڑے اہتمام سے فیلڈ مارشل کو ٹھہرایا گیا اور یہ اہتمام بھی کیا گیا کہ ان کی فیلڈ مارشل والی چھڑی کا ڈیزائن نقل کیا جائے۔ سو راتوں رات اس کا ڈیزائن کیمرے میں محفوظ کیا گیا، اس کے بعد بہترین کاریگروں سے وہ چھڑی بنوائی گئی۔ فیلڈ مارشل آکینلک Claude Auchinleck کو بہرحال اس کا پتا چل گیا، مگر وہ خاموشی سے واپس برطانیہ چلے گئے۔ ان کے جاتے ہی ایوب خان نے اپنے آپ کو فیلڈ مارشل قرار دے دیا۔ کاؤس جی لکھتے ہیں کہ نجی محفلوں میں آکینلک Claude Auchinleck یہ لطیفہ سنایا کرتے تھے اور کہتے تھے کہ اگر میں پاکستان نہ جاتا تو شاید ایوب خان کبھی فیلڈ مارشل نہیں بنتا۔

‏اس ہتھیار کا کوئی نام بتا سکتا۔۔ ؟کس کس نے استعمال کیا ہوا؟ پنڈاں آلے ذرا نیڑے نیڑے آ جاو۔۔
23/12/2024

‏اس ہتھیار کا کوئی نام بتا سکتا۔۔ ؟کس کس نے استعمال کیا ہوا؟ پنڈاں آلے ذرا نیڑے نیڑے آ جاو۔۔

23/12/2024

Insider shares

22/12/2024

‏جب جواری اپنا آخری پتہ بھی کھیل لے اور جیت نہ پاۓ تو پھر کیا ہوتا ہے؟؟

22/12/2024

‏بھٹکے ہوئے حیران پریشان ریوڑ کو ایسا ہی رہنے دو، بلکہ ایسا رہنے دینا ضروری بھی ہے، کیوں اسے اگر ریوڑ کے باہر دنیا کی خبر ہو جائے تو کہیں خود کو بدلنے کی کوشش میں نہ لگ جائیں، اس سے دنیا کا توازن خراب ہونے کا خدشہ پیدا ہو گا-

Address

Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jawad Farooq posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Jawad Farooq:

Share