GBTV

GBTV First web TV of Gilgit Baltistan,The foundation stone of GBTV was laid in Islamabad on 23 March 2013

Breaking News!
03/02/2025

Breaking News!

گلگت بلتستان کے باکسرز کی کامیابی: لاہور میں منعقدہ ایونٹ میں بہترین کارکردگیلاہور میں ہونے والے MAGA انٹرنیشنل باکسنگ ا...
29/01/2025

گلگت بلتستان کے باکسرز کی کامیابی: لاہور میں منعقدہ ایونٹ میں بہترین کارکردگی

لاہور میں ہونے والے MAGA انٹرنیشنل باکسنگ ایونٹ میں گلگت بلتستان کے دو نوجوان باکسرز نے نمایاں کارکردگی دکھائی۔

سلار احمد نے صرف 26 سیکنڈز میں اپنے حریف کو شکست دے کر پروفیشنل باکسنگ میں اپنا پہلا مقابلہ کامیابی سے جیتا۔

محمد مبشر نے افغانستان کے باکسر امین الحق کو چوتھے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کرتے ہوئے اپنے میچ میں فتح حاصل کی۔

27/01/2025
ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 120 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر لی۔💔😥😭
27/01/2025

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 120 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر لی۔💔😥😭

25/01/2025

12/01/2025

زباں کے ساتھ دل بولا
علی مولا علی مولا❤️

گلگت بلتستان میں روڈ ٹو اسکول پروجیکٹ کا آغاز روڈ ٹو اسکول پروجیکٹ 4K فلمز پرائیویٹ لمیٹڈ کا ایک اہم اقدام ہے جس کا مقصد...
31/12/2024

گلگت بلتستان میں روڈ ٹو اسکول پروجیکٹ کا آغاز

روڈ ٹو اسکول پروجیکٹ 4K فلمز پرائیویٹ لمیٹڈ کا ایک اہم اقدام ہے جس کا مقصد پاکستان، خاص طور پر گلگت بلتستان، کے ان بچوں کو تعلیم فراہم کرنا ہے جو اسکول نہیں جا سکتے۔ یہ پروجیکٹ خاص طور پر غریب بچوں، بالخصوص لڑکیوں، کی تعلیم پر توجہ مرکوز کرتا ہے، کیونکہ
گلگت بلتستان میں بڑی تعداد میں لڑکیاں تعلیم سے محروم ہیں۔

اس منصوبے کے تحت، ہم گلگت بلتستان اور پاکستان بھر کے این جی اوز کے لیے فنڈز جمع کر رہے ہیں تاکہ ان بچوں کو اسکول بھیجا جا سکے اور ان کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لائی جا سکے۔

31/07/2024

کواردو سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ نوجوان مظاہر حسین کا قتل' پولیس واقعے کو خود کشی کا رنگ دینے کی کوشش کر رہی ہے ' شبیر سہام کی رپورٹ

افسوناک خبرگلگت بلتستان کا ایک اور بیٹا راولپنڈی میں ظلم و جبر کی بھینٹ چڑھ گیاسکردو کے نواحی علاقہ کواردو سے تعلق رکھنے...
27/07/2024

افسوناک خبر
گلگت بلتستان کا ایک اور بیٹا راولپنڈی میں ظلم و جبر کی بھینٹ چڑھ گیا
سکردو کے نواحی علاقہ کواردو سے تعلق رکھنے والا 22 سالہ نوجوان مظاہر حسین کو راولپنڈی میں انتہائی بے دردی سے قتل کیا گیا ہے۔ 😭

27/12/2023

بزرگ شہری آخوند شکور بخیر و عافیت واپس گھر پہنچ گئے۔

بلتستان کے گاؤں کواردو کاظم آباد سے تعلق رکھنے والے بزرگ اخوند شکور 26 دسمبر بروز منگل کی صبح گیارہ بجے گھر سے باہر نکلے اور لاپتہ ہوگئے تھے تاہم آج بروز بدھ 27 دسمبر قریباً شام 4 بجے فاطمہ کالونی چکری اپنی رہائش گاہ پر خیریت سے پہنچ گئے۔ تمام رشتے داروں اور عزیز و اقارب کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔

گلگت بلتستان کی بہادر ماں روشن بی بی کو سلام ! (شبیر سہام) گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی بہادر ماں روشن بی بی نے اپنی ...
05/12/2023

گلگت بلتستان کی بہادر ماں روشن بی بی کو سلام !

(شبیر سہام) گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی بہادر ماں روشن بی بی نے اپنی جان پر کھیل کر بچوں اور شوہر کو بچا لیا۔ روشن بی بی دیامر چلاس دہشتگردی کا شکار ہونے والی بس کے مسافروں میں سے ایک ہے۔وہ عظیم ماں جو اپنے بچوں کو بچانے کے لئے دہشت گردوں کے سامنے ڈھال بن گئی اور 6 گولیوں سے اپنا جسم چھلنی کروا لیا۔ روشن بی بی اس وقت سیف الرحمان ہسپتال گلگت میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔اس نے دہشگردوں کے حملے کے ساتھ ہی اپنے دو سالہ اور پانچ سالہ بچوں کو بس کی سیٹ کے نیچے چھپا کر شوہر کو ان کے اوپر لٹایا اورخود ان کے اوپر منہ کے بل لیٹ گئی۔ دہشتگردوں کی گولیاں روشن بی بی کی کمر میں پیوست ہوتی گئیں۔ 4 گولیاں ریڑھ کی ہڈی میں جبکہ دو گولیاں جگر اور معدے کو چیرتی ہوئی پیٹ میں پیوست ہو گئیں۔اس نے اپنی جان پر کھیل کر اپنے بچوں اور شوہر کی زندگیاں بچا لیں۔ ڈاکٹرز روشن بی بی کو بچانے کی کوشش میں لگے ہیں۔

04/12/2023

سانحہ چلاس: دہشتگردوں کی کارروائی یا گندم کی سبسڈی کے معاملے سے عوام کی توجہ ہٹانے کی سازش؟
گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں قصبہ چلاس سے متصل علاقہ ہڈور کے قریب شاہراہِ قراقرم سے گزرنے والی بس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میںاب تک 9 مسافر جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ مزید اموات کا بھی خدشہ ہے۔ بدقسمت بس غذر سے راولپنڈی جا رہی تھی۔ گُزشتہ ہفتہ کی شام چھ بجے مسافر بس پر ہڈور کے قریب اچانک اندھا دھند فائرنگ شروع ہو گئی جو دس منٹ تک جاری رہی ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں مسافر بس میں آگ بھڑک اٹھی جس کے سبب خواتین اور بچوں سمیت 26 افراد زخمی ہوگئے جن کی حالت تشویشناک ہے۔
اس راستے پر پہلے بھی مسافروں پر فائرنگ کے واقعات دیکھے گئے ہیں، لیکن یہ واقعہ پچھلے واقعات سے مختلف ہے۔ اس واقعے میں ظاہری طور پر نہیں لگتا کہ کسی خاص مسلک کے افراد کو نشانہ بنایا گیا ہو۔اس سانحہ میں ہر مکتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے مسافروں کو بے دردی سے موت کی نیند سلایا گیاہے۔ لہذا یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ یہ واقعہ گلگت بلتستان کے پرامن ماحول کو خراب کرنے کے ساتھ ساتھ حکومت کی ٹارگٹیڈ سبسڈی کو عوام کی طرف سے مسترد کرنے پر عوام کی توجہ ہٹانے کی سازش بھی ہو سکتی ہے۔لہذا عوام کو متحد رہنے کی ضرورت ہے اور اپنے حق کے لیے متحد ہو کر جدوجہدکرنی چاہیے۔
حکومت کو عوام کی حفاظت اور امن کی فراہمی میں فوری اقدامات اٹھانے چاہئیں۔ سانحے کی تحقیقات کو تیز کرکے ملوث افراد کو قانون کے دائرے میں لایا جانا چاہئیے اور انہیں سخت سزا دی جانی چاہئیے تاکہ اس طرح کے واقعات کو روکا جا سکے۔ آخر کب تک گلگت بلتستان، بالخصوص بلتستان کے عوام، اس راستے پر اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر سفر کرتے رہیں گے؟

ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر غلام حیدر عاصم کو آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کردیا  انکی نماز جنازہ امام الجمعہ والجماعت جام...
28/09/2023

ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر غلام حیدر عاصم کو آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کردیا انکی نماز جنازہ امام الجمعہ والجماعت جامع مسجد سکردو علامہ شیخ حسن جعفری نے پڑھائی۔ اللہ مرحوم کے درجات بلند کرے اور سوگواروں کو صبر جمیل عطا کرے آمین

قائد شیعیان بلتستان علامہ شیخ محمد حسن جعفری کا پیغامرپورٹر محمد اسحاق جلال علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے موجودہ صورت حال ...
26/08/2023

قائد شیعیان بلتستان علامہ شیخ محمد حسن جعفری کا پیغام

رپورٹر محمد اسحاق جلال

علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے موجودہ صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام کلمہ گو مسلمان ہمارے لئے واجب الاحترام ہیں۔ سکردو میں تمام مسالک کے لوگ رہتے ہیں یہاں کسی کو کوئی خطرہ ہے اور نہ ہی ہم کسی کلمہ گو کو کافر کہہ سکتے ہیں۔ ہمارا مکتب امن رواداری بھائی چارگی کا درس دیتا ہے کسی بےگناہ انسان کو قتل کرنا شرعاً حرام ہے۔ حکومت لڑاؤ اور حکومت کرو کی پالیسی پر گامزن ہے۔ سید باقر الحسینی پر ایف آئی آر درج ہونے کا انتظامیہ کو علم ہے اور نہ ہی پولیس کو۔ بتایا جائے کہ وہ کونسی قوت ہے جس نے ایف آئی آر درج کی۔ عوام پرامن رہیں اور قانون کے دائرے میں رہ کر اپنے خلاف ہونے والی زیادتی پر احتجاج کریں۔ آج کا جمعہ انتہائی اہم ہے لوگ گھروں سے نکلیں اور مرکزی جامع مسجد سکردو کی طرف رخ کریں۔ ہمارا احتجاج کسی مسلک یا مذہب کے خلاف نہیں ہم اپنے اوپر ڈھائے جانے والے مظالم پر ملک کے طاقتور اداروں اور ارباب اختیار سے احتجاج کر رہے ہیں۔ خدا را ادارے گلگت بلتستان بالعموم اور بالخصوص بلتستان کی حساسیت کو سمجھیں۔ چند کلومیٹر کے فاصلے پر ہمارا ازلی دشمن بھارت ہماری سرگرمیوں کو دیکھ رہا ہے ہم نہیں چاہتے ہیں کہ وہ کوئی غلط فائدہ اٹھائے۔ اداروں کو چاہیئے کہ وہ انصاف کے تقاضے پورے کریں تعصب اور نفرت کی عینکیں توڑ دیں۔ خدا گواہ ہےکہ ہم نے دھرتی ماں کیلئے ہمیشہ قربانیاں پیش کی ہیں ہماری تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔ ہم نے کبھی کوئی غداری نہیں کی مگر ہماری وفاداری امن پسندی کا غلط فائدہ اٹھایا جارہا ہے۔ آئین پاکستان ہر کسی کو اپنے اپنے عقیدے کے تحت مذہبی رسومات کی ادائیگی کی اجازت دیتا ہے۔ ہماری امن پسندی کو ہماری کمزوری سمجھنے کی غلطی نہ کی جائے۔ زیادتی بہت ہوگئی اب یہ سلسلہ مذید آگے نہیں چلے گا ۔

چار سو ووٹ بھی عوام کی قسمت بدل سکتے ہیں !! کواردو اور قمراہ روڈ کی میٹلنگ کا ٹینڈر ہوگیا ہے۔ اپنے دیرینہ خواب کو شرمندہ...
21/08/2023

چار سو ووٹ بھی عوام کی قسمت بدل سکتے ہیں !!
کواردو اور قمراہ روڈ کی میٹلنگ کا ٹینڈر ہوگیا ہے۔ اپنے دیرینہ خواب کو شرمندہ تعبیر ہوتا دیکھ کر علاقے کے مکینوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ہیں۔ اس کامیابی کا پورا کریڈیٹ سابق وزیر زراعت کاظم میثم، مرد مجاہد آغاعلی رضوی، کواردو کی فلاحی تنظیمیں اور سب سے بڑھ کر کواردو کے ان نظریاتی لوگوں کو جنکے چارسو ووٹوں نے علاقے کی قسمت بدل دی ان لوگوں کو نجانے کن کن القابات سے نوازا گیا، طعنے دیے گئے مگر سلام ہے ان لوگوں پر، ان کے غیر متزلزل عظم پر جنھوں نے میرٹ کو ترجیح دی اور اپنے نظریے پر چٹان کی طرح ڈٹے رہے۔ انھی چار پانچ سو ووٹوں کے فرق سے کاظم میثم اسمبلی تک پہنچے تھے اور انھی چار پانچ سو ووٹوں نے علاقے کے عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا کردیا۔
جب تک روڈ کا ٹینڈر نہیں ہوا تھا، نمائندہ کو نالائق کہا گیا اب روڈ ٹینڈر ہوگیا ہے تو کریڈٹ کسی اور کو دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ان سیاسی چمچوں کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں اچھے کام پر کریڈٹ نہ دینا جہالت اور بغض کی انتہا ہے کاش ان پاگلوں کے لیے انکے مرشد سابق نمائندوں نے مینٹل ہسپتال ہی بنایا ہوتا تو انکو وہاں داخل کرادیتے ہاے افسوس!! اب یہ نا بالغ سیاسی چمچے جائیں تو کہاں جائیں۔ کس کی شان میں شعر کہیں اور قصیدے پڑھیں؟؟ غلط کام پر تنقید ہونی چاہیے مگر اچھے کام پر کریڈٹ دینا بھی ضروری ہے۔امید ہے کہ روڈ کی میٹلنگ کے بعد موضوع سترانگ لونگما میں جاری خطرناک دریائی کٹاؤ پر بھی توجہ دی جائے گی اور اس علاقے کے عوام کو علاقہ بدر ہونے سے بچایا جائے گا۔ ایک بات تو روز روشن کی طرح عیاں ہوچکی ہے کہ عوام اگر اپنے مطالبات پر ڈٹ جائیں تو کوئی بھی کام ناممکن نہیں۔ عوام زندہ باد !!

14/07/2023

گلگت بلتستان حکومت کی نئی کابینہ
1 سپیکر غلام محمد
2 ڈپٹی سپیکر رحمت خالق
3 سينيئر وزیر و تعمیرات سید امجد زیدی
4 وزیر تعلیم انجینیئر اسماعیل
5 وزیر سیاحت کرنیل عبيد الله
6 وزیر داخلہ شمس لون
7 وزیر برقیات مشتاق
8 وزیر بلدیات عبدالحميد
9 وزیر منصوبہ بندی فاتح الله خان
10 وزیر قانون سید سہیل عباس
11 انجینئر انور وزیر فائننس
12 حاجی شاه بیگ وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن
13 وزیر اطلاعات سعدیہ دانش
14 وزیر جنگلات شہزاد آغا

Address


Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

+923336664057

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GBTV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Opening Hours
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share

GBTV

Introduction

Over the past few years, a dozen of independent television channels have sprung up, from general networks to specialized news, fashion and music stations. Increasing globalization and lack of any electronic medium has not only diminished the cultural values of Gilgit Baltistan but also the lack of electronic medium has bad affected the tourism industry. Moreover this is the long aspiration of the people of Gilgit Baltistan to raise their voice for their due rights through electronic media. In all this, people of Gilgit Baltistan have started feeling that they are lost somewhere in modernism and unfortunately others cultures dominant their life style. Moreover there is a substantial need of a strong electronic medium where they can raise their problems, highlight their culture and beauty of their land.

By keeping all this in mind, it is decided to launch a channel that would become the source of entertainment, information as well as possess Gilgit Baltistan’s cultural elements with true Islamic values for the people of Gilgit Baltistan, entire Pakistan as well as people living in abroad and for international community also.

Need of GBTV (The First Web TV of Gilgit Baltistan)