Kal News HD

Kal News HD "Kal News HD"
Kal News addition to the roaring media boom in Pakistan. Focusing on News, Views, Curr

05/12/2023

ملک میں خواتین کے دارالامان پر رپورٹ جاری،حیران کر دینے والے انکشافات! |Kal News HD|

05/12/2023

امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایاگیا، وکیل کلائیواسٹیفورڈ اسمتھ کے حیران کر دینے والے انکشافات! |Kal News HD|

05/12/2023

منظور پشتین کو صوبہ بدر کرنے کا فیصلہ! |Kal News HD|

04/12/2023

سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود پر فرد جرم کب عائد کی جائیگی،عدالت نے تاریخ بتادی |Breaking News|Kal News HD|

04/12/2023

فنڈز ریلیز کیوں نہیں کیے گئے؟الیکشن کمیشن برہم سیکرٹری خزانہ کو طلب کر لیا
|Breaking News|Kal News HD|

04/12/2023

ڈاکٹرفوزیہ کی ڈاکٹرعافیہ صدیقی سے ملاقات |kal News HD|

02/12/2023

مردان کی عدالت کا پی ٹی آئی کے حق میں اہم فیصلہ!پی ٹی آئی کے بڑے رہنما کی رہائی کا حکم |Kal News HD|

02/12/2023

نیاز اللہ نیازی کا الیکشن کمیشن کو خط، خط میں اہم مطالبہ کر دیا! |Kal News HD |

مسلح افواج قوم کی حمایت سے پاکستان کے دشمنوں کو شکست دینگی: آرمی چیف    |راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہےکہ...
02/12/2023

مسلح افواج قوم کی حمایت سے پاکستان کے دشمنوں کو شکست دینگی: آرمی چیف
|
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہےکہ پاک فوج کی پوری توجہ مادر وطن کی سرحدوں کے دفاع پرمرکوزہے اور مسلح افواج قوم کی حمایت سے پاکستان کے دشمنوں کو شکست دیں گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے خیر پور کا دورہ کیا جہاں کور کمانڈر بہاولپور نے ان کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے خیرپور ٹامیوالی میں بہاولپور کورکی فیلڈ مشقوں کا مشاہدہ کیا، اس کے علاوہ انہوں نے آرمر،میکانائزڈ انفنٹری، آرٹلری، ائیرڈیفنس اور اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل کا بھی مشاہدہ کیا۔

اس دوران آرمی چیف کو فیلڈ مشقوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی جب کہ آرمی چیف نے مشق میں حصہ لینے والے ٹروپس سے بات چیت کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ مشقوں کا مقصد آپریشنل ماحول میں مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مہارت کو بڑھانا ہے۔

اس موقع پر آرمی چیف نے ہدایت کی کہ ہرحال میں روایتی جوش اور جذبے کے ساتھ قوم کی خدمت کرتے رہیں۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ہم چیلنجز سے بخوبی واقف ہیں، قوم کی حمایت سے ہم پاکستان کے دشمنوں کےکسی بھی مذموم عزائم ناکام بنانے کے لیے تیار ہیں، پاک فوج پاکستان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہے، فوج کی پوری توجہ مادر وطن کی سرحدوں کے دفاع پرمرکوزہے، قوم کی حمایت سے مسلح افواج پاکستان کے دشمنوں کو شکست دیں گی۔

’پارٹی کسی سے جھگڑا نہیں کریگی‘، گوہر خان پی ٹی آئی کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب    |بیرسٹر گوہر علی خان بلامقابلہ پاکستا...
02/12/2023

’پارٹی کسی سے جھگڑا نہیں کریگی‘، گوہر خان پی ٹی آئی کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب
|
بیرسٹر گوہر علی خان بلامقابلہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔

تحریک انصاف کے رجسٹرڈ ووٹرز نے آج نئے چیئرمین کا انتخاب کیا۔

بیرسٹر گوہر خان نے چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے تھے۔

چیف الیکشن کمشنر نیاز اللہ نیازی کا کہنا ہے کہ عمر ایوب پی ٹی آئی کے بلا مقابلہ مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔اس کے علاوہ علی امین گنڈاپور تحریک انصاف خیبرپختونخوا،یاسمین راشدپنجاب کی صدر منتخب ہوئی ہیں۔

گوہر خان نے چیئرمین منتخب ہونے پر کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ایک جدوجہد کی وجہ سے جیل میں ہیں ، میرا پینل سابق چیئرمین پی ٹی آئی کامنتخب کردہ پینل تھا، ہماری آدھی سے زیادہ لیڈر شپ جیلوں میں ہے۔

انہوں نے کہا پی ٹی آئی کسی کے ساتھ جھگڑا نہیں کرے گی۔

دوسری جانب اکبر ایس بابر نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات الیکشن کمیشن میں چیلنج کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات میں بے ضابطگی کے پیشِ نظر الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرائی جائے گی۔

اکبر ایس بابر نے دعویٰ کیا کہ ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد ہم پی ٹی آئی کا حصہ اور بانی رہنما ہیں، آج شام کو انٹرا پارٹی انتخابات کے سلسلے میں اہم پریس کانفرنس کرنے جا رہا ہوں۔

’فیض آباد دھرنا کمیشن جنرل فیض کو بلائے گا تو پیش ہونگے لیکن ملک کو کیا فائدہ ہوگا؟‘    |نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز ...
02/12/2023

’فیض آباد دھرنا کمیشن جنرل فیض کو بلائے گا تو پیش ہونگے لیکن ملک کو کیا فائدہ ہوگا؟‘
|
نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ فیض آباد دھرنا کمیشن جنرل فیض کو جب بلائے گا تو وہ خود پیش ہو جائیں گے لیکن انہیں بلانا پاکستان کیلئے کتنا فائدہ مند ہوگا؟ اس پر سوالیہ نشان موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میری رائے ہے کہ ماضی کی چیزوں کو نہیں چھیڑنا چاہیے۔

اپنے ایک ٹی وی انٹرویو بات چیت کرتے ہوئے نگران وزیر داخلہ نے کہا چیئرمین پی ٹی آئی کا معاملہ عدالتوں میں ہے، اس پر بات کرنا مناسب نہیں مگر تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا کہ ملزم کو گرفتار کر کے ریسٹ ہاؤس میں ٹھہرایا گیا ہو۔

انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ایسا بھی کبھی نہیں ہوا کہ ایک ملزم کو دیکھ کر عدالت میں کہا جائے کہ آپ کو دیکھ کر اچھا لگا ’گڈ ٹو سی یو‘۔

پیپلز پارٹی کے لیول پلیئنگ فیلڈ دینے کے مطالبے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے نگران وزیر داخلہ نے کہا کہ بلوچستان میں کافی وقت کے بعد پیپلز پارٹی نے اتنا بڑا جلسہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملی تھی، اسی لیے اس نے کوئٹہ میں اتنا بڑا جلسہ کیا۔

02/12/2023

میرے 6 سالہ بیٹے کو بوری میں بند کر کے نہر میں پھینک دیا گیا،مجھے ڈر تھا اسی لئے یہ سب کچھ ہو خوف میں ہو گیا،کچہری میں ہونے والے واقع کی کہانی | Kal News HD | **e **e

Address


Opening Hours

Monday 06:00 - 07:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 08:00 - 05:00
Friday 01:00 - 12:00
Saturday 02:00 - 01:45
Sunday 00:30 - 02:00

Telephone

+923215197006

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kal News HD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Kal News HD:

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share