Aam admi

Aam admi Like page and also subscribe youtube channel
(1)

02/09/2022
*ہمارے بڑے بزرگوں نے ہمیشہ ہمیں  مقامی زبان میں یاد دلایا کرتے تھے  اس کی تفصیل ۔۔۔۔۔دیسی مہینوں کا تعارف اور وجہ تسمیہ*...
05/08/2022

*ہمارے بڑے بزرگوں نے ہمیشہ ہمیں مقامی زبان میں یاد دلایا کرتے تھے اس کی تفصیل ۔۔۔۔۔دیسی مہینوں کا تعارف اور وجہ تسمیہ*

1- چیت/چیتر (بہار کا موسم)
2- بیساکھ/ویساکھ/وسیوک (گرم سرد، ملا جلا)
3- جیٹھ (گرم اور لُو چلنے کا مہینہ)
4- ہاڑ/اساڑھ/آؤڑ (گرم مرطوب، مون سون کا آغاز)
5- ساون/ساؤن/وأسا (حبس زدہ، گرم، مکمل مون سون)
6۔ بھادوں/بھادروں/بھادری (معتدل، ہلکی مون سون بارشیں)
7- اسُو/اسوج/آسی (معتدل)
8- کاتک/کَتا/کاتئے (ہلکی سردی)
9۔ مگھر/منگر (سرد)
10۔ پوہ (سخت سردی)
11- ماگھ/مانہہ/کُؤنزلہ (سخت سردی، دھند)
12- پھاگن/پھگن/اربشہ (کم سردی، سرد خشک ہوائیں، بہار کی آمد)

برِصغیر پاک و ہند کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس خطے کا دیسی کیلنڈر دنیا کے چند قدیم ترین کیلنڈرز میں سے ایک ہے۔ اس قدیمی کیلنڈر کا اغاز 100 سال قبل مسیح میں ہوا۔ اس کیلنڈر کا اصل نام بکرمی کیلنڈر ہے، جبکہ پنجابی کیلنڈر، دیسی کیلنڈر، اور جنتری کے ناموں سے بھی جانا جاتا ہے۔

بکرمی کیلنڈر کا آغاز 100 قبل مسیح میں اُس وقت کے ہندوستان کے ایک بادشاہ "راجہ بِکرَم اجیت” کے دور میں ہوا۔ راجہ بکرم کے نام سے یہ بکرمی سال مشہور ہوا۔ اس شمسی تقویم میں سال "چیت” کے مہینے سے شروع ہوتا ہے۔

تین سو پینسٹھ (365 ) دنوں کے اس کیلینڈر کے 9 مہینے تیس (30) تیس دنوں کے ہوتے ہیں، اور ایک مہینا وساکھ اکتیس (31) دن کا ہوتا ہے، اور دو مہینے جیٹھ اور ہاڑ بتیس (32) بتیس دن کے ہوتے ہیں۔

1: 14 جنوری۔۔۔ یکم ماگھ
2: 13 فروری۔۔۔ یکم پھاگن
3: 14 مارچ۔۔۔ یکم چیت
4: 14 اپریل۔۔۔ یکم بیساکھ
5: 14 مئی۔۔۔ یکم جیٹھ
6: 15 جون۔۔۔ یکم ہاڑ
7: 17 جولائی۔۔۔ یکم ساون
8: 16 اگست۔۔۔ یکم بھادروں
9 : 16 ستمبر۔۔۔ یکم اسوج
10: 17 اکتوبر۔۔۔ یکم کاتک
11: 16 نومبر۔۔۔ یکم مگھر
12: 16 دسمبر۔۔۔ یکم پوہ

بکرمی کیلنڈر (پنجابی دیسی کیلنڈر) میں ایک دن کے آٹھ پہر ہوتے ہیں، ایک پہر جدید گھڑی کے مطابق تین گھنٹوں کا ہوتا ہے.
ان پہروں کے نام یہ ہیں۔۔۔

1۔ دھمی/نور پیر دا ویلا:
صبح 6 بجے سے 9 بجے تک کا وقت

2۔ دوپہر/چھاہ ویلا:
صبح کے 9 بچے سے دوپہر 12 بجے تک کا وقت

3۔ پیشی ویلا: دوپہر 12 سے سہ پہر 3 بجے تک کا وقت

4۔ دیگر/ڈیگر ویلا:
سہ پہر 3 بجے سے شام 6 بجے تک کا وقت

5۔ نماشاں/شاماں ویلا:
شام 6 بجے سے لے کر رات 9 بجے تک کا وقت

6۔ کفتاں ویلا:
رات 9۔بجے سے رات 12 بجے تک کا وقت

7۔ ادھ رات ویلا:
رات 12 بجے سے سحر کے 3 بجے تک کا وقت

8۔ سرگی/اسور ویلا:
صبح کے 3 بجے سے صبح 6 بجے تک کا وقت

لفظ "ویلا” وقت کے معنوں میں برصغیر کی کئی زبانوں میں بولا جاتا ہے.

میں کل سے مسجد نہیں آؤں گا۔۔....!!!!!!!ایک شخص نے اپنی مسجد کے پیش امام سے کہا: مولانا میں کل سے مسجد نہیں آؤں گا....!!!...
28/07/2022

میں کل سے مسجد نہیں آؤں گا۔۔....!!!!!!!
ایک شخص نے اپنی مسجد کے پیش امام سے کہا: مولانا میں کل سے مسجد نہیں آؤں گا....!!!!!!!!!!!!!!!!!!
پیش امام صاحب نے پوچھا: کیا میں سبب جان سکتا ہوں؟
اس نے جواب دیا: ہاں کیوں نہیں! در اصل وجہ یہ ہے کہ جب بھی میں مسجد آتا ہوں تو دیکھتا ہوں کہ کوئی فون پہ بات کر رہا ہے تو کوئی دعا پڑھتے وقت بھی اپنے میسجز دیکھ رہا ہوتا ہے، کہیں کونے‌ میں غیبت ہو رہی ہوتی ہے تو کوئی محلے کی خبروں پر تبصرہ کر رہا ہوتا ہے وغیرہ وغیرہ..پیش امام صاحب نے وجہ سننے کے بعد کہا: اگر ہو سکے تو مسجد نہ آنے کا اپنا آخری فیصلہ کرنے سے پہلے ایک عمل کر لیجئے۔
اس نے کہا: بالکل میں تیار ہوں۔.مولانا مسجد سے متصل اپنے حجرے میں گئے اور ایک بھرا ہوا گلاس پانی کا لے کر آئے اور اس شخص سے کہا یہ گلاس ہاتھ میں لیں اور مسجد کے اندرونی حصہ کا دو چکر لگائیں مگر دھیان رہے پانی چھلکنے نہ پائے۔اس شخص نے کہا: قبلہ اس میں کون سی بڑی بات ہے یہ تو میں انجام دے سکتا ہوں۔
اس نے گلاس لیا اور پوری احتیاط سے مسجد کے گرد دو چکر لگا ڈالے، مولانا کے پاس واپس آ کر خوشی سے بتایا کہ ایک قطرہ بھی پانی نہیں چھلکا۔
پیش امام صاحب نے کہا: یہ بتائیے جس وقت آپ مسجد کا چکر لگا رہے تھے اس دوران مسجد میں کتنے لوگ فون پر باتیں یا غیبت یا محلہ کی خبروں پر تبصرہ کر رہے تھے ؟
اس نے کہا: قبلہ میرا سارا دھیان اس پر تھا کہ پانی چھلکنے نہ پائے، میں نے لوگوں پر توجہ ہی نہیں دی۔
پیش امام صاحب نے کہا: جب آپ مسجد آتے ہیں تو اپنا سارا دھیان "خدا" کی سمت رکھیں؛ جب آپ خالص خدا کیلئے مسجد میں آئیں گے تو آپ کو خبر ہی نہ ہو گی کون کیا کر رہا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ قرآن کریم میں فرمایا ہے کہ "رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرو" یہ نہیں کہا کہ مسلمانوں پر نظر رکھو کہ کون کیا کر رہا ہے ۔
خدا سے تمہارا رابطہ تمہارے اپنے اعمال کی بنا پر مضبوط ہوتا ہے دوسروں کے اعمال کی بنیاد پر نہیں. کل سے پانچ وقت نماز قائم کیا کرو اور تلاوت کیلئے بھی تھوڑا سا وقت نکال لو زندگی میں خوشی ھی خوشی ہوگی ۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو ۔ 🤲🤲🤲

‏نیکی کرنے کیلیے آپ کا کروڑ پتی ہونا ضروری نہیں بس دل میں نیکی کرنے کی آرزو ہونی چاہیے
24/07/2022

‏نیکی کرنے کیلیے آپ کا کروڑ پتی ہونا ضروری نہیں بس دل میں نیکی کرنے کی آرزو ہونی چاہیے

اللہ تعالیٰ نے رزق کے 16 دروازے مقرر کئے ہیں اور اس کی چابیاں بھی بنائی ہیں۔ جس نے یہ چابیاں حاصل کر لیں وہ کبھی تنگدست ...
17/07/2022

اللہ تعالیٰ نے رزق کے 16 دروازے مقرر کئے ہیں
اور اس کی چابیاں بھی بنائی ہیں۔ جس نے یہ چابیاں حاصل کر لیں وہ کبھی تنگدست نہیں رہے گا۔
۔
* پہلا دروازہ نماز ہے۔ جو لوگ نماز نہیں پڑھتے ان کے رزق سے برکت اٹھا دی جاتی ہے۔ وہ پیسہ ہونے کے باوجود بھی پریشان رہتے ہیں۔

* دوسرا دروازہ استغفار ہے۔ جو انسان زیادہ سے زیادہ استغفار کرتا ہے توبہ کرتا ہے اس کے رزق میں اضافہ ہو جاتا ہے اور اللہ ایسی جگہ سے رزق دیتا ہے جہاں سے کبھی اس نے سوچا بھی نہیں ہوتا۔

* تیسرا دروازہ صدقہ ہے۔ اللہ نے فرمایا کہ تم اللہ کی راہ میں جو خرچ کرو گے اللہ اس کا بدلہ دے کر رہے گا، انسان جتنا دوسروں پر خرچ کرے گا اللہ اسے دس گنا بڑھا کر دے گا

* چوتھا دروازہ تقویٰ اختیار کرنا ہے۔ جو لوگ گناہوں سے دور رہتے ہیں اللہ اس کیلئے آسمان سے رزق کے دروازے کھول دیتے ہیں۔

* پانچواں دروازہ کثرتِ نفلی عبادت ہے۔ جو لوگ زیادہ سے زیادہ نفلی عبادت کرتے ہیں اللہ ان پر تنگدستی کے دروازے بند کر دیتے ہیں۔ اللہ کہتا ہے اگر تو عبادت میں کثرت نہیں کرے گا تو میں تجھے دنیا کے کاموں میں الجھا دوں گا، لوگ سنتوں اور فرض پر ہی توجہ دیتے ہیں نفل چھوڑ دیتے ہیں جس سے رزق میں تنگی ہوتی ہے

٭ چھٹا دروازہ حج اور عمرہ کی کثرت کرنا ، حدیث میں آتا ہے حج اور عمرہ گناہوں اور تنگدستی کو اس طرح دور کرتے ہیں جس طرح آگ کی بھٹی سونا چاندی کی میل دور کر دیتی ہے

٭ ساتواں دروازہ رشتہ داروں کے ساتھ اچھے سلوک سے پیش آنا۔ ایسے رشتہ داروں سے بھی ملتے رہنا جو آپ سے قطع تعلق ہوں۔

٭ آٹھواں دروازہ کمزوروں کے ساتھ صلہ رحمی کرنا ہے۔ غریبوں کے غم بانٹنا، مشکل میں کام آنا اللہ کو بہت پسند ہے

٭ نوواں دروازہ اللہ پر توکل ہے۔ جو شخص یہ یقین رکھے کہ اللہ دے گا تو اسے اللہ ضرور دے گا اور جو شک کرے گا وہ پریشان ہی رہے گا

٭دسواں دروازہ شکر ادا کرنا ہے۔ انسان جتنا شکر ادا کرے گا اللہ رزق کے دروازے کھولتا چلا جائے گا

٭ گیارہواں دروازہ ہے گھر میں مسکرا کر داخل ہونا ،، مسکرا کر داخل ہونا سنت بھی ہے حدیث میں آتا ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ فرماتا ہے کہ رزق بڑھا دوں گا جو شخص گھر میں داخل ہو اور مسکرا کر سلام کرے

٭بارہواں دروازہ ماں باپ کی فرمانبرداری کرنا ہے۔ ایسے شخص پر کبھی رزق تنگ نہیں ہوتا

٭ تیرہواں دروازہ ہر وقت باوضو رہنا ہے۔ جو شخص ہر وقت نیک نیتی کیساتھ باوضو رہے تو اس کے رزق میں کمی نہیں ہوتی

٭چودہواں دروازہ چاشت کی نماز پڑھنا ہے جس سے رزق میں برکت پڑھتی ہے۔ حدیث میں ہے چاشت کی نماز رزق کو کھینچتی ہے اور تندگستی کو دور بھگاتی ہے

٭ پندرہواں دروازہ ہے روزانہ سورہ واقعہ پڑھنا ۔۔ اس سے رزق بہت بڑھتا ہے

٭ سولواں دروازہ ہے اللہ سے دعا مانگنا۔ جو شخص جتنا صدق دل سے اللہ سے مانگتا ہے اللہ اس کو بہت دیتا ہے

اللّه ہمیں ان سب پے اخلاص کے ساتھ عمل کی توفیق آتا فرمائے (آمین)

اگر انسان میں اتنی قابلیت ہے کہ وہ بے جان پتھروں کو جوڑ کے اتنے خوبصورت شاہکار بنا سکتا ہے،،،،،،،تو  نرم و نازک احساسات ...
02/07/2022

اگر انسان میں اتنی قابلیت ہے کہ وہ بے جان پتھروں کو جوڑ کے اتنے خوبصورت شاہکار بنا سکتا ہے،،،،،،،
تو نرم و نازک احساسات رکھنے والے ٹوٹے دلوں کو جوڑ کے پتھر ہونے سے کیوں نہیں بچا سکتا.._؟🔥🖤🌸

پیٹرول 30 روپے مہنگا!!! جو دو مہینے پہلے پیٹرول 70 کا کرنے آۓ تھے، انہوں نے 180 کا کر دیا۔۔انہیں آج پتہ لگا پیٹرول گوالم...
27/05/2022

پیٹرول 30 روپے مہنگا!!!

جو دو مہینے پہلے پیٹرول 70 کا کرنے آۓ تھے، انہوں نے 180 کا کر دیا۔۔
انہیں آج پتہ لگا پیٹرول گوالمنڈی سے نہیں، عالمی منڈی سے ملتا ہے!!!

کیا آپ عمران خان کی کال پر 25 مئی کو اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے؟ 🤔
22/05/2022

کیا آپ عمران خان کی کال پر 25 مئی کو اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے؟ 🤔

 #کاٹلنگ :کاٹلنگ،ساولڈھیر نہر کے قریب ڈمپر کے کچلنے سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جانبحق۔ #کاٹلنگ :اطلاع موصول ہونے پر ریسک...
20/05/2022

#کاٹلنگ :کاٹلنگ،ساولڈھیر نہر کے قریب ڈمپر کے کچلنے سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جانبحق۔

#کاٹلنگ :اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو 1122 ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔

کاٹلنگ :ریسکیو1122 اہلکاروں نے جانبحق نوجوان کو ٹی ڈی ایچ منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کے موت کی تصدیق کر دی۔

کاٹلنگ :جانبحق نوجوان کی شناخت 15 سالہ علی حسن ولد خبیب رسول ساکن منکرہ باندہ ڈھیری سے ہوئی۔ ریسکیو1122

18/05/2022

د مياشتو نومونه پۀ بيلابيلو ژبو کښې👍

پښتو عربي سنسکرت انګرېزي
عاشوره محرم پوھ January
صفره صفر ماه February
وړومبۍ خور ربيع الاول پګڼ March
دوېمه خور ربيع الثاني چېتر April
درېمه خور جماد الاول بې ساک May
څلورمه خور جماد الثاني جېټ June
زبرګه رجب هاړ July
شوقدر شعبان پشکال August
روژه رمضان بادرو September
وړوکے اختر شوال اسو October
خالي ذي القاعده کتک November
لوئے اختر ذي الحج مګر December

بچپن میں ہیڈ ماسٹر کی طرف سے بھیجا گیا وفد تاریخ گواہ ہے اس وفد کے ساتھ کبھی مذاکرات کامیاب نہیں ہوئے ۔😀
18/05/2022

بچپن میں ہیڈ ماسٹر کی طرف سے بھیجا گیا وفد تاریخ گواہ ہے اس وفد کے ساتھ کبھی مذاکرات کامیاب نہیں ہوئے ۔😀

جناب عمران خان اسی خزانے کے ساتھ صحت کارڈ بھی چلا رہا تھا، لنگر خانے بھی چلا رہا تھا، احساس پروگرام اور کامیاب نوجوان پر...
18/05/2022

جناب عمران خان اسی خزانے کے ساتھ صحت کارڈ بھی چلا رہا تھا،
لنگر خانے بھی چلا رہا تھا،
احساس پروگرام اور کامیاب نوجوان پراگرام بھی چلا رہا تھا،
پٹرول پر سبسڈی بھی دے رہا تھا،
ڈیم بھی بنوا رہا تھا، قرضہ بھی اتار رہا تھا، ڈرون حملے بھی نہیں ہونے دے رہا تھا اور سب سے بڑھ کر اپنی قوم کی غیرت بھی مقدم رکھ رہا تھا۔*

*اور چوروں نے سب کچھ ایک ماہ میں اجاڑ دیا۔*

غیر قانونی راستے سے یورپ جاتے ہوئے بھیرہ کا نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔ اپنے ماں باپ کا شہزادہ ، بہنوں کا آسرا آنکھوں می...
18/05/2022

غیر قانونی راستے سے یورپ جاتے ہوئے بھیرہ کا نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔ اپنے ماں باپ کا شہزادہ ، بہنوں کا آسرا آنکھوں میں لاکھوں سپنے سجائے پیسہ کمانے یورپ جانا چاہتا ہوگا مگر آج لاوارثوں کی طرح کسی بیاباں ویرانے میں پڑا ہوگا۔ اس کو بہنوں کے جہیز کی فکر ہوگی ، ماں باپ کا آسرا بننا تھا، بڑا سا گھر بنا کر اپنی شادی کروانی ہوگی لیکن تقدیر نے بےموت مار دیا۔

سینکڑوں ایسے واقعات رونما ہو چکے ہیں مگر انسانی سمگلنگ دن بدن بڑھتی جارہی ہے۔ نہ تو حکومت اس کی روک تھام کے لیے اقدامات کر رہی اور نہ ہمارے نوجوان باز آ رہے ہیں۔😥

مردان۔ تھانہ ساڑوشاہ پولیس کی کامیاب کارروائی، مسجدسے چوری کرنے والے چور گروہ کے دو ملزمان گرفتار۔مال مسروقہ برآمدتفصیلا...
18/05/2022

مردان۔ تھانہ ساڑوشاہ پولیس کی کامیاب کارروائی، مسجدسے چوری کرنے والے چور گروہ کے دو ملزمان گرفتار۔
مال مسروقہ برآمد

تفصیلات کے مطابق مورخہ 15 مئی کو تھانہ ساڑوشاہ پولیس کو مسجدابوہریرہ واقع پاکستان کلے سے رات کے وقت بیٹریاں اور یو پی ایس وغیرہ چوری ہونے کی رپورٹ موصول ہوئی تھی جس پر ایس ایچ او تاجبرشاہ خان ہمراہ پولیس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتیں بروئے کارلاتے ہوئے واردات میں ملوث 02 ملزمان سلیمان ولد جیلانی اور اکرام ولد سیدآصف ساکنان چارسدہ اڈہ تخت بھائی تک رسائی حاصل کرکے گرفتارکرلیا۔
گرفتارملزمان نے دوران پولیس انٹاروگیشن اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے انکی نشاندہی پر واردات میں چوری کیاگیا مال مسروقہ 04 عدد بیٹریاں، یو پی ایس، پنکھا اور دیگر سامان برآمد ہوکرملزمان نے اپنے تیسرے شریک واردات ساتھی کا نام بھی اگل دیا ہے جسکی گرفتاری بھی جلد عمل میں لائی جائے گی۔

15/05/2022

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان آج فیصل آباد میں حقیقی آزادی تحریک کے سلسلے میں منعقدہ ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔


مردان کے جلسے میں پیش آنے والا واقعہ جس کا علم شاید ہی سٹیج پر بیٹھے ہوئے لوگوں کے علاوہ کسی اور کو ہو، عمران خان کے آنے...
15/05/2022

مردان کے جلسے میں پیش آنے والا واقعہ جس کا علم شاید ہی سٹیج پر بیٹھے ہوئے لوگوں کے علاوہ کسی اور کو ہو، عمران خان کے آنے سے پہلے اسٹیج پر تقریر کرنے کیلئے بولٹ پورف گلاس سے ڈائس بنایا گیا تھا اور عمران خان کو اس گلاس کی ڈائس میں اندر رہ کر تقریر کرنی تھی، جس کا عمران خان کو بتایا گیا لیکن عمران خان نے صاف صاف انکار کر دیا اور کہا کے میرے لیے لوگ جلسہ میں آئے ہیں، جس طرح میری جان کو خطرہ ہے ایسی طرح عوام کی جان کو مجھ سے زیادہ خطرہ ہے، اور وہ میرے لیے خطرے میں کھڑے ہیں، لہذا ان شیشوں کو پاکستان کے جھنڈے سے ڈھانپ لو اور نیچے کچھ رکھ لو تا کہ میں اس ڈائس سے اوپر کھڑا ہو جاؤں اسے کہتے ہیں غیرت مند اور دلیر انسان، اسہی جذبے کو کہتے ہیں اپنی عوام سے اپنے بچوں کی طرح پیار۔
امپورٹڈ حکومت نامنظور 🖕 🖕 🖕

‏اگر آپ کی گاڑی خدانخواستہ برف میں پھنس جائےتو ہیٹر چلانے سے پہلےچیک کر لیں کہ سائلنسر برف کی وجہ سے بند تو نہیں ہو چکا ...
09/01/2022

‏اگر آپ کی گاڑی خدانخواستہ برف میں پھنس جائےتو ہیٹر چلانے سے پہلےچیک کر لیں کہ سائلنسر برف کی وجہ سے بند تو نہیں ہو چکا اگر سائلنسر بند ہوا تو کاربن مونو آکسائیڈ گیس گاڑی میں جمع ہو سکتی ہے اس گیس کا کوئی رنگ یا بُو نہیں ہوتی یہ گیس چند منٹ میں انسان کی جان لےلیتی ہے

30/09/2021
24/09/2021

4 برس کی عمر میں .... کامیابی یہ ہے کہ پیشاب کپڑوں میں نہ نکلے
8 برس کی عمر میں .... کامیابی یہ ہے کہ گھر جانے کا رستہ آتا ہو
12 سال کی عمر میں .... کامیابی یہ ہے کہ دوست احباب ہوں
18 برس کی عمر میں .... کامیابی یہ ہے کہ گاڑی ڈرائیو کرنی آتی ہو
23 برس کی عمر میں .... کامیابی یہ ہے کہ اچھی ڈگری حاصل کر لی ہو
25 برس کی عمر میں .... کامیابی یہ ہے کہ کوئی اچھی نوکری مل گئی ہو
30 برس کی عمر میں .... کامیابی یہ ہے کہ بیوی بچے ہوں
35 برس کی عمر میں .... کامیابی یہ ہے کہ مال ودولت پاس ہوں
45 برس کی عمر میں .... کامیابی یہ ہے کہ اپنا آپ جوان لگے
50 برس کی عمر میں .... کامیابی یہ ہے کہ بچے تمہاری اچھی تربیت کا صلہ دیں
55 برس کی عمر میں .... کامیابی یہ ہے کہ ازدوجی زندگی میں بہار قائم رہے
60 برس کی عمر میں .... کامیابی یہ ہے کہ اچھے سے گاڑی ڈرائیو کر سکو
65 برس کی عمر میں .... کامیابی یہ ہے کہ کوئی مرض نہ لگے
70 برس کی عمر میں ..... کامیابی یہ ہے کہ کسی کی محتاجگی محسوس نہ ہو
75 برس کی عمر میں .... کامیابی یہ ہے کہ تمہارا حلقہ احباب ہو
80 برس کی عمر میں .... کامیابی یہ ہے کہ گھر جانے کا رستہ آتا ہو
85 برس کی عمر میں .... کامیابی یہ ہے کہ کپڑوں میں پیشاب نہ نکل جائے
وَ مَنۡ نُّعَمِّرۡہُ نُنَکِّسۡہُ فِی الۡخَلۡقِ ؕ اَفَلَا یَعۡقِلُوۡنَ ﴿۶۸﴾ (يٰس-68)
اور جس کو ہم لمبی عمر دیتے ہیں اس کی ساخت کو ہم اُلٹ ہی دیتے ہیں کیا (یہ حالات دیکھ کر) انہیں عقل نہیں آتی۔
ایسی ہی ہے یہ دنیا- لہذا دنیا کے پیچھے بھاگنے کے بجائے اپنی آخرت کی فکر کریں کیونکہ آخرت کی کامیابی ہی حقیقی کامیابی ہے.

14/09/2021

ایک پاگل نے ایک موبائل شاپ سے انتہائی مہنگا موبائل چُرا لیا😢😢😢

مالک نے اسے پکڑ لیا ۔جیسے ہی اسے اندازہ ہوا کہ چوری کرنےوالا شخص محض پاگل ہے۔😂
تو اس نےسوچا کہ ایک پاگل مہنگا موبائل کیسے استعمال کر سکتا ہے۔
اس نے پاگل سے کہا کہ وہ اس موبائل کو آپریٹ کرکے دکھائے۔😂 پاگل نے خوش ہو کر موبائل سکرین کو پریس کیا۔مگر کچھ نہ ہوا۔😐😂
وہ مسلسل سکرین پریس کرتا گیا....See More

11/09/2021

🍀 تین نوجوان ملک سے باھر سفر پر جاتے ھیں اور وھاں ایک ایسی عمارت میں ٹھہرتے ھیں جو 75 منزلہ ھے..
🍀 ان کو 75 ویں منزل پر کمرہ ملتا ھے..
🍀 ان کو عمارت کی انتظامیہ باخبر کرتی ھے کہ یہاں کے نظام کے مطابق رات کے 10 بجے کے بعد لفٹ کے دروازے بند کر دیے جاتے ھیں
🍀 لھذا ھر صورت آپ کوشش کیجیے کہ دس بجے سے پہلے آپ کی واپسی ممکن ھو
🍀 کیونکہ اگر دروازے بند ھوجائیں تو کسی بھی کوشش کے باوجود لفٹ کھلوانا ممکن نہ ھوگا..
🍀 پہلے دن وہ تینوں سیر و سیاحت کے لیے نکلتے ھیں تو رات 10 بجے سے پہلے واپس لوٹ آتے ھیں

🍀 مگر دوسرے دن وہ لیٹ ھوجاتے ھیں..
🍀 اب لفٹ کے دروازے بند ھو چکے تھے..

🍀 ان تینوں کو اب کوئی راہ نظر نہ آئی کہ کیسے اپنے کمرے تک پہنچا جائے جبکہ کمرہ 75 منزل پر ھے..

🍀 تینوں نے فیصلہ کیا کہ سیڑھیوں کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ تو نہیں ھے تو یھاں سے ھی جانا پڑے گا..

🍀 ان میں سے ایک نے کہا..
" میرے پاس ایک تجویز ھے..
🍀 یہ سیڑھیاں ایسے چڑھتے ھوئے ھم سب تھک جائیں گے..
🍀 ایسا کرتے ھیں کہ اس طویل راستے میں ھم باری باری ایک دوسرے کو قصے سناتے ھوئے چلتے ھیں..
🍀 25 ویں منزل تک میں کچھ قصے سناوں گا
اس کے بعد باقی 25 منزل تک دوسرا ساتھی قصے سنائے گا
اور پھر آخری 25 منزل تیسرا ساتھی..
🍀 اس طرح ھمیں تھکاوٹ کا زیادہ احساس نہیں ھوگا اور راستہ بھی کٹ جائے گا.. "
🍀 اس پر تینوں متفق ھوگئے..
🍀 پہلے دوست نے کہا..
" میں تمہیں لطیفے اور مذاحیہ قصے سناتا ھوں جسے تم سب بہت انجوائے کروگے..
🍀 " اب تینوں ھنسی مذاق کرتے ھوئے چلتے رھے..

🍀 جب 25 ویں منزل آگئی تو دوسرے ساتھی نے کہا..
" اب میں تمہیں قصے سناتا ھوں مگر میرے قصے سنجیدہ اور حقیقی ھونگیں.. "
🍀 اب 25 ویں منزل تک وہ سنجیدہ اور حقیقی قصے سنتے سناتے ھوئے چلتے رھے..
🍀 جب 50 ویں منزل تک پہنچے تو تیسرے ساتھی نے کہا..
" اب میں تم لوگوں کو کچھ غمگین اور دکھ بھرے قصے سناتا ھوں.. "
🍀 جس پر پھر سب متفق ھوگئے اور غم بھرے قصے سنتے ھوئے باقی منزلیں بھی طے کرتے رھے..
🍀 تینوں تھک کر جب دروازے تک پہنچے تو تیسرے ساتھی نے کہا..
" میری زندگی کا سب سے بڑا غم بھرا قصہ یہ ھے کہ ھم کمرے کی چابی نیچے استقبالیہ پر ھی چھوڑ آئے ھیں.. "
🍀 یہ سن کر تینوں پر غشی طاری ھوگئی..
🍀 اگر دیکھا جائے تو ھم لوگ بھی اپنی زندگی کے 25 سال ھنسی مذاق ' کھیل کود اور لہو و لعب میں گزار دیتے ھیں..
🍀 پھر باقی کے 25 سال شادی ' بچے ' رزق کی تلاش ' نوکری جیسی سنجیدہ زندگی میں پھنسے رھتے ھیں..
🍀 اور جب اپنی زندگی کے 50 سال مکمل کر چکے ھوتے ھیں تو زندگی کے باقی آخری سال بڑھاپے کی مشکلات ' بیماریوں ' ھوسپٹلز کے چکر ' بچوں کے غم اور ایسی ھی ھزار مصیبتوں کے ساتھ گزارتے ھیں..
🍀 یھاں تک کہ جب موت کے دروازے پر پہنچتے ھیں تو ھمیں یاد آتا ھے کہ "چابی" تو ھم ساتھ لانا ھی بھول گئے..
🍀 رب کی رضامندی کی چابی..
🍀 جس کے بغیر یہ سارا سفر ھی بےمعنی اور پچھتاوے بھرا ھوگا..
🍀 اس لیے اس سے پہلے کہ آپ موت کے دروازے تک پہنچیں ' اپنی چابی حاصل کرلیں.

خانہ کعبہ کی ایک نایاب پرانی تصویر (سلطنتِ عثمانیہ کے زمانے کی)
04/09/2021

خانہ کعبہ کی ایک نایاب پرانی تصویر (سلطنتِ عثمانیہ کے زمانے کی)

03/09/2021

‏عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ

الدُّنْيَا سِجْنُ الْمُؤْمِنِ وَجَنَّةُ الْكَافِرِ

حضرت ابو ہریرۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

دنیا مومن کا قید خانہ اور کافر کی جنت ہے۔

(مسلم،کتاب الزہد،۷۴۱۷)

شہید کرنل شیر خان کی وہ یادگار تصویر جو بہت کم لوگوں نے دیکھی ہوگی 😥
23/08/2021

شہید کرنل شیر خان کی وہ یادگار تصویر جو بہت کم لوگوں نے دیکھی ہوگی 😥

Address

Islamabad

Telephone

+923429567971

Website

/aamadmi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aam admi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Aam admi:

Share



You may also like