Daily K2 اردو

Daily K2 اردو Daily K2 is the most widely circulated newspaper of Gilgit Baltistan. www.facebook.com/dailyk2

28/01/2025
28/01/2025

قومی جرگہ ریاست مخالف نہیں ہے، اسٹیبلشمنٹ کو اس پر اعتراض نہیں اٹھانا چاہیے۔ گلگت بلتستان کے مسائل صرف عوامی ایکشن کمیٹی کے نہیں ہیں۔ قومی جرگہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کو بلا کر گلگت بلتستان کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو دعوت دینا چاہیے تھا۔
رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) جاوید حسین کی ڈیلی کے پروگرام میں منظر شگری سے گفتگو۔

ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق نے ہزارہ یونیورسٹی میں گلگت بلتستان کے زیر تعلیم طلبا کے کونسل کے سالانہ کنونشن میں بط...
27/01/2025

ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق نے ہزارہ یونیورسٹی میں گلگت بلتستان کے زیر تعلیم طلبا کے کونسل کے سالانہ کنونشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی جہاں پر جی بی اسٹوڈنٹس کے علاؤہ انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن ، نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن ، پشتون اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ، بلوچ اسٹوڈنٹس اور کوہستان اسٹوڈنٹس سوسائٹی کے عہدیداروں نے مشترکہ طور پر صوبائی ترجمان کا پرتپاک استقبال کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیض اللہ فراق نے کہا کہ نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں اور ملک کی ترقی میں نوجوانوں کا کردار کلیدی ہونا چاہئے لیکن بدقسمتی سے آج کا نوجوان دو طرح کے مشکلات کا سامنا کر رہا ہے ، انفارمیشن وار فئیر نے تباہی پھیلا دی ہے جس سے مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن کی روش پنپ رہی ہے ، ایسے میں آج کا نوجوان اخلاقی و شناخت کے بحران کا سامنا کر رہا ہے ۔ ہمیں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کو مثبت انداز میں استعمال کرنا چاہئے اور مثبت انداز میں انفارمیشن ٹیکنالوجی میں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے ۔ ترجمان نے کہا ہماری اپنی اپنی قومی شناخت تکریم کے لائق ہیں لیکن ہماری سب سے بڑی شناخت پاکستان ہے ،ہمیں صوبائیت اور لسانیت پر قومی وقار اور پاکستان کو فوقیت دینی چاہئے ۔ نوجوان نسل کو ملک کی ترقی اور مشترکہ مفادات پر مل بیٹھنے کی ضرورت ہے ، دلیل ، توازن ،تحمل اور اخلاق کو اپنے مزاج میں شامل کرنا ناگزیر ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان اپنی نوجوان نسل کے مسائل کم کرنے میں کوشاں ہے

گلگت بلتستان کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے فنڈز پلاننگ کمیشن کی جانب سے بغیر کسی کٹوتی کے مکمل طور پر منظور پلاننگ کمیشن ...
27/01/2025

گلگت بلتستان کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے فنڈز پلاننگ کمیشن کی جانب سے بغیر کسی کٹوتی کے مکمل طور پر منظور پلاننگ کمیشن نے گلگت بلتستان کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے فنڈز کو بغیر کسی کٹوتی کے مکمل طور پر منظور کر لیا ہے ، جو ایک اہم سنگ میل ہے۔
پہلی بار وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کے باقی تمام فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی ہے۔ اس منظوری سے فنانس ڈوبرین کو 12.25 ارب روپے کی باقی رقم جاری کرنے کا موقع ملے گا، جو ترقیاتی منصوبوں کی بلا تعطل پیش رفت کو یقینی بنائے گا۔
کئی سالوں سے، گلگت بلتستان مسلسل اس بات پر زور دیتا آیا ہے کہ ترقیاتی فنڈز کوششماہی بنیادوں پر جاری کیا جائے تاکہ خاص طور پر علاقے کے محدود ورکنگ سیزن کے دوران فنڈز کی بلا روک ٹوک فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔ فنانس ڈوین کے ان فنڈز کے اجراء سے منصوبوں کو بروقت فنڈز فراہم کیے جا سکیں گے ، جس سے زیادہ سے زیادہ منصوبے مکمل ہوں گے اور معیار کو برقرار کھنے کے سخت اصولوں پر عمل کیا جائے گا۔
مزید یہ کہ یہ منظوری گلگت بلتستان کے پانچ سالہ ترقیاتی منصوبے کے ساتھ ہم آہنگ ہے، جو ازان پاکستان پروگرام کے ساتھ قریبی طور پر منسلک ہے ۔ یہ ہم آہنگی دونوں منصوبوں کے مؤثر نفاذ کو بہتر بنانے گی، کیونکہ فنڈز کی مسلسل فراہمی کسی بھی وژن یا ترقیاتی حکمت عملی کو حقیقت میں بدلنے کی بنیاد ہے۔
فنڈز کے بروقت اجراء سے گلگت بلتستان میں انفراسٹرکچر کی ترقی، سروس کی فراہمی اور عوام کے معیار زندگی پر نمایاں اثر پڑے گا اور علاقے میں وسائل کی منصفانہ اور موثر تقسیم کی مثال قائم ہوگی۔

26/01/2025

دنیور یوتھ اینڈ ویلفیئر آرگنائزیشن کی عبوری کابینہ کا اعلان، مجاہد حسین صدر اور نوید عباس جنرل سیکرٹری منتخب

دنیور ( ) دنیور یوتھ اینڈ ویلفیئر آرگنائزیشن کی عبوری کابینہ سازی کے موقع پر الیکشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں سخت مقابلے کے بعد **مجاہد حسین صدر اور نوید عباس جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ تنظیم نے اپنی عبوری کابینہ کے باقاعدہ اعلان کے ساتھ نوجوانوں کی ترقی اور فلاحی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے عملی اقدامات اٹھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ "دنیور یوتھ اینڈ ویلفیئر آرگنائزیشن "کا قیام نوجوانوں کو ایک منظم پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے عمل میں لایا گیا ہے، جہاں وہ اپنی صلاحیتوں کو نکھار کر معاشرتی ترقی میں مثبت کردار ادا کرسکیں۔ عبوری کابینہ کی تشکیل ایک نئے عزم کے ساتھ کی گئی ہے، تاکہ علاقے کے نوجوانوں کی بہبود کے لیے مزید مستحکم اور فعال اقدامات کیے جا سکیں۔
منتخب صدر مجاہد حسین نے اپنی کامیابی کو تنظیم کے تمام اراکین کی مشترکہ جدوجہد کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ نوجوانوں کے مسائل حل کرنے اور انہیں ایک روشن مستقبل فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ جنرل سیکرٹری نوید عباس نے بھی تنظیم کے اصولوں پر کاربند رہنے اور فلاحی کاموں کو مزید وسعت دینے کا عزم ظاہر کیا۔
تقریب میں شریک افراد نے نئی کابینہ کو مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ تنظیم نوجوانوں کی ترقی، تعلیم، اور فلاح و بہبود کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی۔ اس موقع پر مختلف شخصیات نے بھی خطاب کیا اور دنیور یوتھ اینڈ ویلفیئر آرگنائزیشن کے اقدامات کو سراہا۔

امریکہ۔ وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان حاجی گلبر خان کی جانب سے ہیوسٹن میں سرمایہ کاری کانفرنس کاانعقاد۔ وزیر اعلیٰ گلگت  بلتس...
25/01/2025

امریکہ۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی جانب سے ہیوسٹن میں سرمایہ کاری کانفرنس کاانعقاد۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان آج ہیوسٹن ٹیکساس میں ایک اہم سرمایہ کاری کانفرنس کی قیادت کی، جس کا مقصد علاقے میں موجود وسیع سرمایہ کاری کے مواقع کو اجاگر کرنا ہے۔ اس تقریب میں امریکہ میں مقیم پاکستانی اراکین، سرمایہ کاروں اور اہم سرکاری عہدیداروں نے شرکت کی۔معروف پاکستانی کمیونٹی کے رکن غضنفر ہاشمی اور روپانی فاؤنڈیشن کے عزیز اللہ بیگ نے اپنے استقبالیہ خطاب میں روپانی فاؤنڈیشن کے چیئرمین نصرالدین روپانی اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کا پاکستان سے اس تقریب میں شرکت کیلئے آنے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کانفرنس کے انعقاد میں تعاون کرنے والی کمیٹی کی کاوشوں کو بھی سراہتے ہوئے نصرالدین روپانی کا گلگت بلتستان کیساتھ اپنی دو دہائیوں پر محیط وابستگی پر روشنی ڈالی، جس میں چار سال قبل پہلے آئی وی سکول کا قیام اور گلگت بلتستانحکومت کو اس کی پہلی سرمایہ کاری منصوبہ بندی اور گلگت بلتستان انویسٹ ڈاٹ آرگ کی (gilgitbaltistaninverst.org)تشکیل میں تکنیکی معاونت فراہم کرنا شامل ہے۔ انہوں نے گلگت بلتستان میں وسیع سرمایہ کاری کے مواقع پر زور دیا اور ہیوسٹن میں گلگت بلتستان انویسٹ آفس کے قیام کا اعلان کیا تاکہ سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔پاکستان کے کونسل جنرل محمد آفتاب چوہدری نے امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور ان کے وفد کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے گلگت بلتستان کی صلاحیتوں پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ سال ایک ملین سے زائد سیاحوں نے اس علاقے کا دورہ کیا۔ انہوں نے علاقے کے عالمی معیار کے جواہرات اور 40,000 میگاواٹ کی ہائیڈرو انرجی کی صلاحیت کو بھی اجاگر کیا۔ محمد آفتاب چوہدری نے گلگت بلتستان میں روپانی فاؤنڈیشن کے مختلف منصوبوں کی تعریف کی۔ایڈیشنل چیف سیکریٹری (ڈویلپمنٹ)مشتاق احمد نے گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے سنگم پر واقع اس علاقے کی اسٹریٹجک پوزیشن اور سیاحت، ہائیڈرو پاور، زراعت سمیت مختلف شعبوں میں بے پناہ صلاحیت پر روشنی ڈالی۔انہوں نے اسکی ریزورٹس، کیبل کارز، کیمپنگ پوڈز، ریزورٹ ڈویلپمنٹ، اور ماؤنٹینئرنگ اور ہاسپیٹیلٹی مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ کے قیام جیسے منصوبوں کی تکمیل شدہ فزیبلٹی اسٹڈیز کا ذکر کیا۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری نے امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کو ہائیڈرو پاور پروڈکشن میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی اور زراعت میں ٹراؤٹ فش فارمنگ، فوڈ پروسیسنگ یونٹس، اور سیڈ پوٹیٹو پروڈکشن جیسے مواقع پر زور دیا۔ انہوں نے صنعتی زونز کیلئے دستیاب زمین اور آئی ٹی سیکٹر میں ڈیجیٹل نومیڈ ہبز اور آئی ٹی انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہاکہ سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے گلگت بلتستان پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ایکٹ 2019 کے نفاذ اور گلگت بلتستان انویسٹ کے تحت ایک ون ونڈو کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ اور سہولیات فراہم کرے گی۔ گلگت بلتستان میں سیاحت، توانائی، معدنیات اور زراعت سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ ہیوسٹن میں سرمایہ کاری کانفرنس کے انعقاد کا مقصد بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری کیلئے راغب کرنا ہے۔ حکومت گلگت بلتستان نے سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے ون ونڈو آپریشن کی سہولت فراہم کی ہے جس سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ گلگت بلتستان ایک پرامن خطہ ہے، یہاں کے لوگ مہمان نوازی کے حوالے اپنی مثال آپ ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ گلگت بلتستان میں روڈ انفراسٹرکچر کی بہتری سمیت بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم پالیسی کے تحت کام کیا جارہاہے۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر جولائی 2025ء میں گلگت بلتستان میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کیا جس میں دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو مدعو کیا جائے گا۔

23/01/2025

حفیظ اور امجد آقا کی مرضی سے چلتے ہیں۔
کچھ عناصر کی خواہش ہے کہ مجھے اغوا کرکے زبردستی پریس کانفرنس کروائی جائے۔
گلگت بلتستان کی موجودہ حکومت، لینڈ ریفارمز ایکٹ، اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مستقبل کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ خالد خورشید کی ڈیلی کے ٹو کے ساتھ خصوصی بات چیت۔

22/01/2025

سکردو۔ پی ٹی آئی کے رہنما و سابق رکن اسمبلی کیپٹن(ر) سکندر علی آر ایچ کیو ہسپتال سکردو کے ڈاکٹرز اور انتظامات کے حوالے سے کیا تاثرات رکھتے ہیں ؟جانیئے ان کے اس وڈیو پیغام میں

21/01/2025

نیٹکو میں پیٹرول پمپس اور ورکشاپس کے معاملات میں مالی بے ضابطگیوں اور خرد برد کا انکشاف

معتبر ذرائع کے مطابق نیٹکو کے پیٹرول پمپس اور ٹرانسپورٹ ورکشاپس کے معاملات میں بڑے پیمانے پر مالی بے ضابطگیاں اور کرپشن کے شواہد سامنے آئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق متعلقہ محکمہ اس سنگین معاملے کی تحقیقات کے لیے کیس کو اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو ارسال کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے۔

21/01/2025

سابق ممبر گلگت بلتستان اسلمبی و پاکستان مسلم لیگ ن نگر کے صدر جاوید حسین گلگت بلتستان کی سیاسی صورتحال اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بات کر رہے ہیں۔

17/01/2025
17/01/2025

تھرمل بجلی ڈھونگ ہے' بجلی بحران کا مستقل حل دریائے سندھ کے کنارے پاور پلانٹ کی تنصیب ہے ' صوبائی سیٹ اپ مسائل کی جڑ ہے انجمن تاجران بلتستان کے صدر غلام حسین اطہر کا ڈیلی کےٹو کے پروگرام میں اظہار خیال

16/01/2025
15/01/2025
10/01/2025

رحمان کالونی، ذوالفقار آباد جٹیال گلگت کے مکین گزشتہ بارہ دنوں سے بجلی کی سہولت سے محروم ہیں۔ علاقہ مکینوں نے ذوالفقار آباد سے دنیور، یونیورسٹی اور ہنزہ جانے والی اہم شاہراہ کو بند کرکے احتجاج کیا ہے۔

مظاہرین نے الزام عائد کیا ہے کہ محکمہ برقیات نے ان کے علاقے کے لیے مختص 200 کے وی کا ٹرانسفارمر افسران کے گھروں میں منتقل کرکے ان کے محلے میں 100 کے وی کا ٹرانسفارمر نصب کر دیا ہے۔ ان کے مطابق، کم گنجائش کا ٹرانسفارمر زیادہ لوڈ کی وجہ سے مسلسل ٹرپ کر جاتا ہے، جس کے نتیجے میں علاقے کو شدید بجلی بحران کا سامنا ہے۔

مظاہرین نے بتایا کہ وہ گزشتہ بارہ دنوں سے چار گھنٹے کی محدود بجلی سے بھی محروم ہیں، جس کی وجہ سے پانی کی فراہمی سمیت دیگر بنیادی سہولیات میں شدید مشکلات درپیش ہیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ چار دنوں سے احتجاج کر رہے ہیں، لیکن محکمہ برقیات کے حکام جھوٹی تسلیاں دے کر احتجاج ختم کروانے کی کوشش کرتے ہیں۔

مظاہرین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس بار وہ اپنے مطالبات کی منظوری تک احتجاج ختم نہیں کریں گے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ان کے مسائل حل نہ کیے گئے تو وہ صبح کے وقت خواتین اور بچوں کے ساتھ سڑکوں پر نکل کر مزید سخت احتجاج کریں گے۔

10/01/2025
09/01/2025

75 میں سے 35 کروڑ صوبائی حکومت کے ذمے ہیں، لیکن ابہام یہ ہے کہ صوبائی حکومت یہ رقم کہاں سے فراہم کرے گی؟
معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ کا گلگت میں پریس کانفرنس سے خطاب۔

اسلام آباد ؛ ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق نے داریل اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی سترھویں یوم تاسیس کی مختصر تقریب میں شرکت او...
09/01/2025

اسلام آباد ؛ ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق نے داریل اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی سترھویں یوم تاسیس کی مختصر تقریب میں شرکت اور تاسیس کا کیک بھی کاٹا ، ڈی ۔ایس ۔ایف کے بانی اشتیاق داریلی و دیگر نے فیض اللہ فراق کا استقبال کیا ، شرکا تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے فیص اللہ فراق نے کہا کہ داریل کی نوجوان نسل میں آگے بڑھنے کی جستجو ہے ، میں اس بات کا گواہ ہوں کہ آج سے کئی سال قبل اشتیاق داریلی اور اسکی ٹیم نے جس محنت اور لگن کے ساتھ داریل اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی بنیاد رکھ کر تعلیمی تحریک کا آغاز کیا تھا اسکی مثال ماضی میں نہیں ملتی، ترجمان نے یوم تاسیس کے موقع پر اشتیاق داریلی اور اسکی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے انکا شکریہ بھی ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ داریل کے نوجوان مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے اور داریل جیسے خوبصورت علاقے میں قلم و کتاب کلچر کو استحکام دینے میں کردار ادا کریں گے ۔ داریل کے نوجوان اپنی استعداد کے اعتبار سے کسی سے کم نہیں ہیں ، ضرورت اس امر کی ہے وہاں مثبت رجحانات کے ساتھ تعلیم کو عام کیا جائے اور اس عمل کیلئے حکومت گلگت بلتستان اپنی بساط سے بڑھ کر کوششیں کر رہی ہے جبکہ مزید کمیونٹی کا اشتراک ناگزیر ہے ۔

Address

Daily K2 Plaza Expressway, Sohan
Islamabad
44000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily K2 اردو posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily K2 اردو:

Videos

Share