Zeeshan Mushtaq

Zeeshan Mushtaq Journalist (Investigative Research)

06/01/2023

مذاق اڑانے والے ذرا ایک بار اس شخص کی ہر بات کے اندر کے درد اور تکلیف کو ایک بار ضرور محسوس کریں کیوں کے ایسے لوگوں کی اللّه پہلی پکار میں سنتا ہے چاہے وہ دعا ہو یا بددعا۔
لمحہ فکریہ۔۔۔!

 #پاورپلے  : (پاکستان اور دنیا بھر میں دیکھنے اور سننے والوں کا ⁧‫ارشد شریف شہید‬⁩ کا سلام )(عالم ارواح سے ایک خط عالم ا...
05/12/2022

#پاورپلے : (پاکستان اور دنیا بھر میں دیکھنے اور سننے والوں کا ⁧‫ارشد شریف شہید‬⁩ کا سلام )
(عالم ارواح سے ایک خط عالم اقتدار کے نام )

"3 دسمبر 2022
باب الریان (جنت الفردوس )- شہدا والا سیکشن

محترم چیف جسٹس پاکستان !
شاہراہ دستور ' ریڈ زون ' اسلام آباد

السلام علیکم ! مجھے امید ہے آپ خیریت سے ہونگے اور ہم جیسے مظلومین اور مقتولین کو دھڑا دھڑانصاف فراہم کر رہے ہونگے - اس وقت پورا ملک آپ کی جناب میں میری کینیا میں "حادثاتی" موت کی تحقیق اور میرے ماں ' بیوی اور بچوں کو انصاف دلانے کیلئے خط لکھ رہا ہے- میں نے بھی 12 جولائی کو آپ کو اپنی جان کو خطرہ لاحق ہونے کے بارے میں ایک خط لکھا تھا لیکن شاید آپ کو اور آپ کے نظام کو زندوں کے خط سے زیادہ مرے ہویے لاشوں کے خط ہلاتے جلاتے ہیں - انسانوں کی بجاے میتوں کو انصاف ملنے کا زیادہ چانس ہوتا ہے - تو سوچا کہ میں بھی مرنے کے بعد اپنے لئے ایک خط آپ کو لکھوں - مجھے امید ہے میری یہ دیدہ دلیری اور گستاخی آپ کی طبیعت پر گراں نہیں گزرے گی -

مائی لارڈ ! ابھی جب میں آپ کو یہ خط لکھ رہا ہوں تو میری ماں میری پوسٹ مارٹم کی رپورٹ حاصل کرنے کیلئے دھکے کھا رہی ہے - میری بیوی میری تصویر اٹھاے " جسٹس فار ارشد شریف " کا ہیش ٹیگ چلا رہی ہے اور اس سے زیادہ تو اور کچھ نہیں ہو پاتا تو روز میرے قاتلوں اور سہولت کاروں کو بددعائیں دے کر اپنا اضطراب دکھاتی ہے - میرا چھوٹا بیٹا روزانہ رات کو دس بجے ٹیوی پر میرے پرانے پروگرام دیکھ کر تسلی کرتا ہے کہ میں اب بھی زندہ ہوں اور کام پر گیا ہوا ہوں کیوں کہ اس کی چھوٹی عمر کیلئے موت کا تصور بہت بڑا اور پیچیدہ ہے - میرا بڑا بیٹا جو بالکل مجھ جیسا ہی دکھتا ہے اس نے اپنے بیڈ روم کو میرا سٹوڈیو بنا لیا ہے جہاں وہ روزانہ خود سے پوچھتا ہے کہ " وہ کون تھا ؟" - میری بیٹی آج بھی اس امید میں ہے کہ میری موت کا ایک پبلک ٹرائل ہوگا کیوں کہ اسے اتنی سی عمر میں نظام سے نا امیدی کا مرض لاحق ہوگیا ہے - میرے دوست احباب اس خوف میں مبتلاء ہیں کہ یہ کیس بھی کسی کمیٹی ' کسی کمیشن ' کسی جے ای ٹی ' کسی نامعلوم بے نتیجہ تحقیق کی فائلوں میں گمنام نہ ہوجاے ' سو میری موت کو زندہ رکھنے کیلئے وہ دن رات آپ کو خط لکھ رہے ہیں -

لیکن خط لکھنے کی ضرورت کیوں آن پڑی ؟ مجھے یقین ہے آپ ٹی وی تو دیکھتے ہونگے اور معلوم ہوگا کہ میں مار دیا گیا ہوں - اس ملک کے بائیس کروڑ شہریوں میں سے میں بھی ایک عام شہری تھا جو ٹی وی پر " پاوور پلے " کے نام سے محض ایک گھنٹے کا پروگرام کرتا تھا - اس ایک گھنٹے کے پروگرام کے بدلے مجھ سے برسوں کی زندگی چھین لی گئی - اس وقت جب آپ اپنی مرضی سے اسلام آباد میں پروٹوکول کے ساتھ کہی بھی آجا سکتے تھے اسی اسلام آباد کی زمین مجھ پر تنگ کردی گئی - سوال پوچھا ' جواب میں دھمکی ملی - پھر سوال پوچھا ' جواب میں وارنٹ ملے - میں نے پھر سوال پوچھا’ مجھے دس سالہ ملازمت سے نکال دیا گیا - میں سوال پوچھتا گیا ' جواب میں ایف ای آرین ہوتی گیں -- میں نے پوچھا "کرپشن کا حساب دو" - جواب آیا "ملک سے نکل جاؤ " - میں نے بولا " میں اس ملک کا شہری اس کا مالک ہوں ' یہ ملک میرا ہے " - جواب آیا "دوبئی سے بھی نکل جاؤ " - میں نے بولا " بادشاہ ننگا ہے" - جواب آیا "اس ملک کے بائیس کروڑ عوام سب ہی ننگے ہیں - نہیں یقین تو ویڈیو دکھائیں ؟ " --- میں نے کہا " پاکستان کا آیین پڑھو " -- جواب آیا "ہاں ! پڑھا ہے - اچھا ناول ہے " -

میں نے پوچھا " وہ کون تھا ؟ " جواب آیا "عزرائیل " - میں سوال پوچھتا رہا حتی کہ ایک دن ایک گمنام گولی آئی اور میرے تمام سوالوں کو چپ کرا گئی - ------ پولیس نے ناکہ لگایا ' نہیں نہیں پولیس نے غلطی سے مارا ' کتنے آدمی تھے ' گولی یہاں سے آئی' گولی وہاں نکل گئی ' اس تذبذب اور شش و پنج میں میں مر گیا اور مارنے والا بچ گیا - میری موت پر پوری قوم روی اور میں ان کی بے بسی پر رویا - میرے کچھ صحافی بھائی کسی پریس کانفرنس میں جہاں ان کو یہ بتایا جاتا رہا کہ " مجھے پاکستان میں کوئی خطرہ لاحق نہیں تھا " یہ پوچھنے کی جسارت نہ کرسکے کہ اگر ایسا تھا تو وہ سولہ ایف ای اریں ' وہ میرے خط ' وہ جلا وطنی ' وہ سب کیا تھا ؟ وہ منہ پر مصلحت کے تالے لگا کر چپ ہوگیے اور میں ان کے کالموں ' ٹویٹوں اور تجزیوں میں ان تالوں کی چابیاں چھانتا رہا - میری موت کے دن پورا میڈیا اس کو "حادثہ " قرار دیتا رہا - میرے تابوت کی تصویریں ٹویٹ کرکے سب اختلاف کرنے والوں اور سوال پوچھنے والوں کو عبرت کا سبق سکھایا جاتا رہا - میری پوسٹ مارٹم کی رپورٹ تو میرے خاندان کو نہ ملی لیکن میری ٹوٹی ہوئی انگلیوں' اکھڑے ہویے ناخنوں اور زخم خوردہ چہرے کی تصویریں ہر موبائل ہر ٹاک شو کی زینت بنتی رہیں - میری میت پر بھی سونے کی سمگلنگ کا الزام لگتا رہا ——- اب معاملہ یہ ہے کہ تحقیق کرنے والا کمیشن جب ان لوگوں کو بلاتا ہے جنہوں نے مجھ پر سولہ ایف آئی آر کیں تو وہ بھی ویسے ہی غائب نظر آتے ہیں جیسے میں دنیا سے غائب ہو گیا ہوں -

مائی لارڈ ! میرا قصور بس اتنا تھا کہ میں ظلمت کو ضیا اور صر صر کو صبا نہیں کہتا تھا - بندے کو خدا نہیں کہتا تھا - کیا یہ بہت بڑا جرم تھا ؟ مجھے اپنی جان دے کر ثابت کرنا پرا کہ میری جان کو خطرہ تھا- لیکن میں خوش ہوں کہ میرے بعد چمن میں اب سکون ہے کیوں کہ اب کوئی نہیں بتاتا کہ "ایمپرر از نیکڈ" - کوئی یہ دعوا نہیں کرتا کہ "ملک پاکستان کا مالک میں ایک عام شہری ہوں اور اس کی پالیسی میں بناتا ہوں "- کوئی نہیں پوچھتا کہ " وہ کون تھا ؟" - لیکن سر ! کیا آپ کو بھی نہیں پتا کہ وہ کون تھا ؟ اور اگر آپ کو واقعی نہیں پتا تو پھر میری قبر سے کچھ گلاب کے پھولوں کی پتیاں اٹھا کر خود پر اور اپنے ترازو پر بھی ڈال دیجیے کہ مردہ ہونے کیلئے پاؤں کے انگوٹھوں کا بندھا ہونا ' ناک میں روئی کا ٹھونسا ہونا' منہ کا سفید چادر سے چھپا ہونا اور وجود کا موت سے یخ بستہ اور ساکن ہونا ضروری نہیں بلکہ دل کا احساس سے عاری ہونا اور مصلحت سے بھاری ہونا بھی موت کی نشانی ہے -

اب میں چلتا ہوں - آپ کے وقت کا شکریہ - میں آپ سے ایک اور ملاقات کا منتظر رہونگا کیوں کہ میں اب جس دنیا میں آ چکا ہوں وہاں کا اصول ہے " ﻭَﻣَﺎ ﻛَﺎﻥَ ﺭَﺑُّﻚَ ﻧَﺴِﻴًّﺎ (اور تیرا پروردگار کچھ نہیں بھولتا )- میرے اس خط کو بھی اپنے انصاف کے ترازو اور عدالت کے باہر لگے اس کتبے جس پر درج ہے "فاحكم بين الناس بالحق"کے ساتھ میری اور مجھ جیسے بہت سے ایسے شہیدوں کی قبر میں دفنا دیجیے گا جن کے قاتل عیاں ہو کر بھی نامعلوم ابن گمنام ہیں - لیکن بائیس کروڑ تابوتوں کے اس قبرستان میں میری یہ زندہ میت ہمیشہ یہ سوال پوچھتی رہے گی کہ " وہ کون تھا ؟ "

العارض
پاور پلے کا اینکر اور صحافیوں کا چی گویرا
ارشد شریف شہید "

--------------------------------------------------
آہ! تم فطرتِ انسان کے ہمراز نہیں
میری آواز، یہ تنہا میری آواز نہیں
انگنت روحوں کی فریاد ہے شامل اس میں
سسکیاں بن کے دھڑکتے ہیں کئ دل اس میں
تہ نشیں موج یہ طوفان بنے گی اک دن
نہ ملیگا کسی تحریک کو ساحل اس میں

آج بھی میرے خیالوں کی تپش زندہ ہے
میرے گفتار کی دیرینہ روش زندہ ہے
آج بھی ظلم کے ناپاک رواجوں کے خلاف
میرے سینے میں بغاوت کی خلش زندہ ہے

‫ ‬


 ہوش کے ناخن لو لاہور والو۔پہلے بھی تم نے ہمارے تین نوجوان قتل کئے جس پر ہم نے برداش کیا اور صبر سے کام لیا کے حکومت پاک...
04/12/2022


ہوش کے ناخن لو لاہور والو۔
پہلے بھی تم نے ہمارے تین نوجوان قتل کئے جس پر ہم نے برداش کیا اور صبر سے کام لیا کے حکومت پاکستان اس پر کوئی نہ کوئی نوٹس ضرور لے گی لیکن ایسا نہیں ہوا اور
اج ایک اور جوان لڑکا بشارت قریشی جس کا تعلق مظفرآباد کہ ایک علاقہ بنی قریشیاں کا رہنے والے تھا اور لاہور کام کرتا تھا اج دن دیہاڑے اسکی گردن میں چھری مار کر قتل کر دیا گیا۔ لاہور کے ان بدماشوں کو ہم باور کروانا چاہتے ہیں کے ہمارے صبر کا امتحان نہ لو ورنہ ہم کشمیر کے غیرت مند لوگ اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں۔ تمہیں ان قتلوں کا حساب تو دینا ہی ہوگا۔ اور حکومت پنجاب سے التماس ہے کے جتنے کشمیری آپ کے پنجاب میں قتل ہوے اسکی تحقیقات کروائیں ورنہ کل کشمیر کے اندر پنجاب کا کوئی بندہ داخل نہیں ہو سکے گا۔۔

 عباسپور : المناک حادثہ ابتدائ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ھجیرہ سے کیری ڈبے پر سات لوگ ٹک جٹاں کھلی درمن بلدیاتی الیکشن میں...
02/12/2022


عباسپور : المناک حادثہ
ابتدائ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ھجیرہ سے کیری ڈبے پر سات لوگ ٹک جٹاں کھلی درمن بلدیاتی الیکشن میں ووٹ ڈالنے کی غرض سے جا رھے تھے ۔
کوٹ عباسپور کے مقام پر خوفناک حادثہ پیش آ یا۔ دو لوگوں کی ڈیتھ ھو گئ باقی شدید زخمی ہیں۔
اس حادثے پہ ہم گہرے رنج کا اظہار کرتے ہیں اور اللہ پاک سے دعا گو ہیں کہ شہید ھونے والوں کو جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے اور تمام زخمیوں کو صحت و تندرستی عطا فرمائے آمین۔

 مظفرآباد آزاد کشمیر نیلم ویلی میں ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے جانے والی گاڑی حادثے کا شکار۔ اطلاعات کے مطابق گاڑی میں 9 خواتین...
27/11/2022


مظفرآباد آزاد کشمیر نیلم ویلی میں ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے جانے والی گاڑی حادثے کا شکار۔ اطلاعات کے مطابق گاڑی میں 9 خواتین موجود تھیں جن میں سے 6 خواتین موقع پر دم توڑ گئی اور 4 کی حالت تشویشناک ہے۔ اللّه پاک شہید ہونے والی خواتین کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔ اور جنکی حالت تشویشناک ہے انکو جلد صحت عطاء فرمائے آمین۔
اب دیکھنا ہے کے جن کو وہ ووٹ دینے جا رہی تھیں نیلم ویلی کے جتنے بھی امیدوار ہیں وہ پسماندگان کے ساتھ کس کس طرح کا تعاون کرتے ہیں۔ کیوں کے وہ اپنے امیدوار کا انتخاب کرنے جا رہی تھیں۔

 عمران خان نے ساری اسمبلیوں کو چھوڑنے کا فیصلہ ایک خوش آئند فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے یہ فیصلہ کر کے ثابت کر دیا کے وہ ایک ...
27/11/2022


عمران خان نے ساری اسمبلیوں کو چھوڑنے کا فیصلہ ایک خوش آئند فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے یہ فیصلہ کر کے ثابت کر دیا کے وہ ایک بہترین لیڈر ہیں جو اپنے ملک کا مفاد سوچتا ہے اپنی عوام کے بارے میں سوچتا ہے۔ عمران خان کے اس فیصلے پر اسلامآباد کے بڑے بڑے محلوں میں ماتم کی صفیں بچھ گئی ہیں۔ عمران خان اپنا آخری کارڈ واپس ساتھ لے گے جسے وہ اگلےآنے والے کچھ دنوں میں کھیلیں گے اور فتح عمران خان کی ہوگی۔

25/11/2022



انشاء اللّه بہت جلد میں آپ سے ملوں گا حقیقت نیوز کے ساتھ۔ پروگرام (سچ کیا ہے) پر۔ آپ کے ساتھ اور آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔

 #کوٹلی کوٹلی آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے صحافی ڈوگرہ ذولفقار ملک پر جس طرح بے بنیاد اور جھوٹی FIR کاٹی گئی صرف اس بنا...
25/11/2022

#کوٹلی
کوٹلی آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے صحافی ڈوگرہ ذولفقار ملک پر جس طرح بے بنیاد اور جھوٹی FIR کاٹی گئی صرف اس بنا پر کے وہ سچ پیٹ میں نہیں رکھتے مو پر بولنے کی جسارت رکھتے ہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اس حرکت پر شدید الفاظ میں مذمّت بھی کرتے ہیں اور حکومت وقت سے التماس کرتے ہیں کے اپنے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو قانون کی کتابوں کو پھر سے پڑھنے کا مشورہ دے دیں تا کے انھیں اچھے سے علم ہو جائے کے FIR کس کس بنا پر اور کن کن لوگوں پر کاٹی جاتی ہے اور کن کن وجوہات پر کاٹی جاتی ہے۔ ہم قانون نافذ کرنے والے اداروں سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کے فلفور FIR خارج کی جائے صحافت کوئی کھیل نہیں جس کے ساتھ کبھی بھی کھیل سکتے ہیں صحافت ہی ہے جو غداروں کے کالے سیاہ کرتوت سامنے لے کر آتی ہے صحافت ایک آزاد پیشہ ہے جسے کھل کر بولنے کی تحقیقات کرنے کی پوری اجازت ہے۔ اور صحافت کی پیشہ اس کا حق بھی رکھتا ہے۔

22/11/2022


انشاء اللّه بہت جلد میں آپ سے ملوں گا 7 نیوز کے پر پروگرام (سچ کیا ہے) کے ساتھ۔ جہاں آپ سب کو بتاؤں گا کے آخر سچ کیا ہے۔ دیکھنا نہ بھولیے گا (7News).

Coming Soon Inshah Allah.
21/11/2022

Coming Soon Inshah Allah.

Address

Islamabad
47000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zeeshan Mushtaq posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Zeeshan Mushtaq:

Videos

Share

Category


Other Media Agencies in Islamabad

Show All