High Class News

High Class News مظلوم کی آواز ارباب اختیار کے ایوانوں تک پہنچانے اور اپ

اچھی لڑکیاں نہ اپنےحسن کی نمائش کرتی ہیں اور نا ہی اپنے حسن سے متوجہ کرتی ہیں بلکہ اپنے حسن کی حفاظت کرتی ہیں اور حیا دا...
15/01/2024

اچھی لڑکیاں نہ اپنےحسن کی نمائش کرتی ہیں اور نا ہی اپنے حسن سے متوجہ کرتی ہیں بلکہ اپنے حسن کی حفاظت کرتی ہیں اور حیا دار ہوتی ہیں۔❤

معذرت کے ساتھ آج کل لڑکی والوں کی سادہ ڈیمانڈ درج ذیل ہیں۔ 🥺1 لڑکا کنوارہ ہو 2 سرکاری نوکری ہو تو بہترین ہے 3 کم سے کم ا...
12/01/2024

معذرت کے ساتھ آج کل لڑکی والوں کی سادہ ڈیمانڈ درج ذیل ہیں۔ 🥺
1 لڑکا کنوارہ ہو
2 سرکاری نوکری ہو تو بہترین ہے
3 کم سے کم ایک لاکھ سیلری ہو
4 فیملی چھوٹی ہو
5 نند بھی نہ ہو اور اگر ہو تو شادی شدہ ہو تو
6 الگ گھر ہو
7 زیور دس تولا نا بھی پانچ تولہ ضروری ہے
8 لڑکا بیوی کی بات سنیں ساری سیلری اسکو دیے تکہ وہ اس کا استعمال کریں ۔
9 بچی ہماری ابھی چھوٹی ہے اسکا خیال رکھیں ۔
10 شادی کا سارا خرچہ لڑکا کریں ہم میں سکت نہیں ، دودھ پلائی کی رسم جوتا چھپائے کی رسم پھر دلہن کے گھر والوں کو گفٹ دیں ۔
11 پھر سکت نہیں تو ہر چیز برینڈد چائیے معیار کمطابق چایے ۔
12 والدین کی خدمت نہیں کرسکتی گھر کا کام نہیں کرسکتی ہاتھ خراب ہوتے ہیں ۔

نوٹ: یہ ڈیمانڈ 25،30 سال کے لڑکے سے کی جاتی ہیں جس نے اپنی جوانی کا خوبصورت حصہ مزدوری میں پردیس کی خاک چھانتے ہوئے گزراہ اور چند پیسے جمع کیے
لڑکی (دلہن) کی فہرست علیحدہ ہوتی ہے ۔۔
اور پھر ہم لوگ کہتے ہیں کے معاشرے میں آج کل نکاح کم اور زنا زیادہ ہو رہا ہے ہم لوگ یہ کیوں نہیں سوچتے کہ زنا کو ہم لوگوں نے ہی اسان بنایا ہے ہم لوگوں نے لاکھوں کروڑوں کی ڈیمانڈ رکھی ہوتی ہیں جو غریب کے لیے پوری کرنا نا ممکن ہوتی ہے ۔
نکاح کو اسلام نے آسان بنایا ہے افسوس ہم مسلمانوں نے اپنے سٹیٹس اور ہندوانہ رسومات اپنا کر اسکو سب سے مشکل بنا دیا ہے ۔یاد رکھیں اسلام میں شادی کے لیے صرف نکاح اور ولیمہ ہے لمبی چوڑی بارات اور فضول ڈیمانڈ کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔
، حدیثِ مبارک میں ہے: " سب سے بابرکت نکاح وہ ہے جس میں سب سے کم مشقت (کم خرچہ اور تکلف نہ) ہو"
اگر شادی کی تقریبات سے فضول رسموں کو نکال دیا جاۓ تو نکاح اتنا آسان ہوجاۓ کہ کسی غریب کو نکاح اور شادی بھاری نہ لگے۔ ورنہ ملک میں پورن دیکھنا عام ہو جائے گا اور معاشرتی بگاڑ پیدا ہونگے ۔
اللہ پاک سب کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے۔ ✍️

30/11/2023

اللّه تو بخشنے والا اور بڑا مہربان ہے ۔

14/11/2023
اپنی بیٹیوں کو سکھائیں
08/11/2023

اپنی بیٹیوں کو سکھائیں

بچلھے دن وائرل ہونے والی علیزہ سحر ٹاپ ٹرینڈ رہی ۔ اب یہ کہتی ہیں میرے اپنے ہی منگیتر نے میری ویڈیو لیک کی ہے بہت ہی بےض...
28/10/2023

بچلھے دن وائرل ہونے والی علیزہ سحر ٹاپ ٹرینڈ رہی ۔ اب یہ کہتی ہیں میرے اپنے ہی منگیتر نے میری ویڈیو لیک کی ہے بہت ہی بےضمیر بدکار قسم کا شخص ہوگا جو اپنی بیوی کو بلیک میل کر رہا ہے ۔
بعض اوقات اسطرح کی سٹار خود کو مشہور کرنے کے لیے یہ پبلیک سٹی سٹنٹ کرتی ہیں ماضی میں ایسے واقعات ہم دیکھ چکے ہیں ۔ ہم پہلے ہی کہتے خواتین یہ سوشل میڈیا استعمال پر احتیاط کریں ۔
ذیادہ تر خواتین فٹنگ والے لباس ، میک اپ کر کے یہ اپنا مخصوص جسمانی ساخت کو ظاہر کر کے یوزرز کو متاثر کرتی ہیں لباس کا مطلب ہوتا سادگی اور عجیب بات یی ہے انکے گھر والے بھی روک ٹوک نہیں کرتے ۔ لہذا محتاط رہے آجکل ہر طرح کا مواد اپلوڈ ہو رہا ہے ۔ کسی پر بھروسہ مت کریں ،اپنی عزت بچائیں ۔

نیوز فیڈ میں ایک ڈرامے کی ویڈیو سامنے آئی تو بےساختہ میں اس پر لوگوں کے کمنٹس پڑھنے لگی وہاں کمنٹس میں کہیں بھی نیگیٹو ک...
03/10/2023

نیوز فیڈ میں ایک ڈرامے کی ویڈیو سامنے آئی تو بےساختہ میں اس پر لوگوں کے کمنٹس پڑھنے لگی وہاں کمنٹس میں کہیں بھی نیگیٹو کمنٹ نہیں تھا سب نے لمبی لمبی دعائیں لکھی ہوئی تھیں

"اللہ پاک اس کے شوہر کے دل میں محبت ڈال دے ان کی جوڑی بناۓ رکھے وغیرہ"

مطلب کیا آپ سب کو ان چیزوں پر کبھی حیرت نہیں ہوئی؟
میں زندگی کے گزرتے لمحات کے ساتھ یہ بات نوٹ کر رہی ہوں کہ ہم حقیقی زندگی میں بہت ٹاکسک ہوتے جا رہے ہیں۔

ہم دو پیار کرنے والے کیا فقط میاں بیوی کی محبت بھی ہضم نہیں کر پاتے اس پر بھی ہم نیگیٹو الفاظ کا بم پھوڑ کر سائیڈ پر سکون کی سانس بھرتے ہیں
ایک ڈرامہ جو کہ سب جانتے ہیں کہ یہ فقط ایک ناٹک ہے ڈرامہ ہے اس کو لوگ اتنا سجنیدہ لے رہے ہیں کہ اس کپل کےلیے دعائیں کر رہے ہیں اور حقیقی زندگی میں میاں بیوی ہوں یا دوست ہوں یا سہلیاں ان کی محبت کو دیکھتے ہی بس یہی منہ سے نکلتا ہے

"چند دنوں کی بات ہے پھر سب ختم ہو جاۓ گا"
"محبت ہے تو خود تک رکھو ہمیں کیوں دکھاتے ہو"
"کٹے گا، سب کا کٹے گا"

اتنا زہر کیسے بھر گیا ہے ہم میں کہ ہم جائز محبتیں بھی برداشت کرنے کے قابل نہیں رہے یا پھر شاید ہم نے ڈراموں کو حقیقت سمجھ لیا ہے اور حقیقت ہمیں ایک ڈرامہ لگتی ہے اس لیے ہمیں ساری محبتیں چند دن کا ڈرامہ لگتی ہیں اور ہمارا زہر ہمارے دماغ سے دل تک پھیل چکا ہے۔

معظمہ شمس تبریز

کس کو کچھ نہ بتاو ورنہ اپنوں اور پراوں کے ہاتھوں سے بلیک میل ہوتے رہو گی بچیے احتیاط کیجئے ۔
29/09/2023

کس کو کچھ نہ بتاو ورنہ اپنوں اور پراوں کے ہاتھوں سے بلیک میل ہوتے رہو گی بچیے احتیاط کیجئے ۔

والد بیٹی کو شادی کے وقت جہیز بھی دیتا ہے، ہر ممکن سہولت دینے کی کوشش بھی کرتا ہے، حتی کہ جہاں تک ممکن ہو سکے بلکہ زیادہ...
24/09/2023

والد بیٹی کو شادی کے وقت جہیز بھی دیتا ہے، ہر ممکن سہولت دینے کی کوشش بھی کرتا ہے، حتی کہ جہاں تک ممکن ہو سکے بلکہ زیادہ سے زیادہ اسکی ضروریات و خواہشات کو پورا کرتا ہے،مگر ایک معمولی سی خوشی نہیں دے سکتا، اس کے چہرے پہ ہلکی سی مسکراہٹ اور دلی سکون اس سے چھین لیے جاتے ہیں،لہذا والدین کو چاہیے اپنی بیٹی کا رشتہ کسی دولت مند اور بڑے گھرانے کے بجائے صاحبِ عقل و حقیقی معنوں میں انسانیت کے تقاضوں کو پورا کرنے والے محبت و احساس کا جذبہ رکھنے والے انسان سے کریں، تاکہ آپ کی بیٹی کم از کم انسان کے ساتھ زندگی گزارے،ساری زندگی طنز و تشنیع اور حیوانیت کے راج می‍ں گھٹ گھٹ کر نہ مرے۔
( #اسرارنامہ)

جس کے پاس جو ہوتا ہے وہ دیکھاتا ہے ۔مرد کے پاس وقار قوت پیسہ ہے جبکہ عورت کے پاس اپنا حسن ہے جو دیکھاتی ہے ۔ کسی کے پاس ...
17/09/2023

جس کے پاس جو ہوتا ہے وہ دیکھاتا ہے ۔
مرد کے پاس وقار قوت پیسہ ہے جبکہ عورت کے پاس اپنا حسن ہے جو دیکھاتی ہے ۔ کسی کے پاس تعلیم ہے وہ تعلیم پھیلاتا ہے ۔ جو جادو گر ہے وہ اپنا جادو شو کرتا ہے ۔ جو عزتدار ہوتا وہ خود کو محدود رکھتا ہے ۔

💫 _*شادیاں کیوں نہیں ھوتیں؟*_ 💫شادیاں نہ ھونا کتنا بڑا ایشو اور غور طلب مسئلہ ھے، اس کا اندازہ آپ اس بات سے لگا سکتے ھیں...
17/09/2023

💫 _*شادیاں کیوں نہیں ھوتیں؟*_ 💫

شادیاں نہ ھونا کتنا بڑا ایشو اور غور طلب مسئلہ ھے، اس کا اندازہ آپ اس بات سے لگا سکتے ھیں کہ جس وقت آپ یہ پوسٹ پڑھ رھے ھیں، ٹھیک اسی وقت پاکستان کے ھر چوتھے گھر میں ایک لڑکی تیس سال کی ھو چکی ھے شادی کے انتظار میں، اور ان کے بالوں میں سفیدی آ لگی ھے۔
جن کی تعداد لگ بھگ پچاس لاکھ بنتی ھے۔
ایک اوسط اندازے کے مطابق اس وقت پاکستان میں ایک کروڑ لڑکیاں شادی کی منتظر ھیں۔۔۔

اسی معاشرے کا ایک فرد ھونے کے ناطے ھمیں یہ مسئلہ اپنی طرف کھینچ رھا ھے۔۔۔

پچھلے تین چار ماہ سے ھم اس پہ ریسرچ کر رھے تھے کہ شادیوں کی راہ میں رکاوٹ کیا ھے اور اس رکاوٹ کو کیسے دور کیا جا سکتا ھے؟؟؟

اس ضمن میں، ھم نے تقریباً تین ھزار سے اوپر لوگوں سے بات کی ان کی رائے لی۔
پھر ان تمام آراء کی گروپ بندی کی۔۔۔
ھم نے چھوٹی چھوٹی پرچیاں بنائیں۔
اور پھر ان کا آپس میں ربط تلاش کیا۔

ھماری اس تحقیق اور سروے کے مطابق شادیوں کے ھونے میں سب سے بڑی رکاوٹیں چار چیزیں ھیں۔
جو نیچھے تفصیل سے لکھی گئی ھیں۔۔۔

👈1 _*جہیز یا ولور*_

سب سے بڑی رکاوٹ جہیز یا ولور ھے، والدین کو اکثر اوقات رشتہ تو مل جاتا ھے مگر جہیز یا ولور کے لئے پیسے نہیں ھوتے۔
جہیز کا مطلب ھے کہ لڑکی کے والدین کو اتنا ذلیل کرنا کہ پھر وہ پوری زندگی قرض ھی ادا کرتے رھیں جبکہ ولور کا مطلب ھے کہ بیٹی کے شوھر کو نکاح سے پہلے مقروض کر کے اپنی بیٹی کو کسی مقروض کے گھر بھیج دیا جائے۔ اس مسئلے نے تقریباً تمام غریب اور متوسط درجے کے لوگوں کو نشانہ بنایا ھوا ھے۔
جس کی وجہ سے تقریباً 28 لاکھ شادیاں نہیں ھوئی یا نہیں ھو رھیں۔۔۔

👈2 _*ذات۔پات*_

یہ وہ ناسور ھے جس نے کسی طبقے کو نہیں چھوڑا، امیر اور غریب، جاھل اور پڑھے لکھے، حتی کہ دیندار طبقہ، سب اس حمام میں ننگے ھیں۔
یہ دوسری بڑی بیماری ھے جس نے معاشرے کو کھوکھلا کر دیا ھے۔
اس ذات پات کی وجہ سے روزانہ ایک ھزار سے زیادہ رشتے رد کئے جاتے ھیں۔
یعنی اگر صرف ذات پات کا مسئلہ ھی حل ھو جائے تو 20 لاکھ شادیاں کچھ دنوں میں ھو جائیں۔۔۔

👈3 _*بزدلی لالچ آئیڈیل*_

یوں تو تقریباً ھر مسئلے کی وجہ ھی بزدلی ھوتی ھے اور یہ وسیع موضوع بھی ھے۔ مگر ھم یہاں خاص طور پر بزدلی کو ایک بہت بڑا ناسور سمجھتے ھیں۔
کچھ والدین اپنی بیٹیوں کی شادی اس لئے نہیں کرتے کیونکہ وہ سوچتے ھیں یہ پڑھے، پھر جاب کرے اور پھر شادی ھو جائے تاکہ ان کی زندگی بہتر گزرے۔
مگر پڑھنے، جاب دیکھنے اور پھر سال دو سال ان کے پیسے کھانے کے بعد لڑکی کو کہا جاتا ھے کہ اب خود رشتہ دیکھ لے۔
جبکہ وہ بیچاری 35 سال عمر کراس کر چکی ھوتی ھے۔ بزدل صرف والدین نہیں ھوتے بچیاں بھی ھوتی ھیں۔ مجھے کئی سو لوگوں نے یہ رائے بھی دی کہ ان کو وہ ھیرو یا آئیڈیل نہیں ملتا، جو ان کو چاھئے، پھر وہ ایک دن ویلنٹائن کے انتظار میں صرف ویلن کو گلے لگا لیتی ھیں۔
کچھ لڑکیاں لاڈلی بنی ھوتی ھیں تو وہ شادی اس لئے نہیں کرتیں کیونکہ ان کو ڈر ھوتا ھے یہ مزے وھاں نہیں ملنے لگے۔ بزدلی سے شادی نہ ھونے کا سب سے بڑا مسئلہ تب پیدا ھوتا ھے جب لڑکی یا لڑکے کو عشق ھو جائے اور گھر والے نہ مانے پھر بھی ایک نمایاں تعداد شادی کرنے میں شرم محسوس کرتی ھے۔۔۔

👈4 _*دوسری۔شادیاں*_

بدقسمتی سے ھمارے معاشرے میں یہ خوف سا ھے کہ دوسری شادی پتہ نہیں کتنا بڑا ظلم ھے۔
ایک تو ھماری زبانوں میں دوسری بیوی کا نام اتنا خوفناک ھے سوتن، بن، وغیرہ۔
جس سے لوگ ڈر جاتے ھیں۔
انڈین کلچر، رسومات، فلمیں ڈرامے اور سوپ سیریلز نے پاکستانی لوگوں کی زندگیاں خراب کر دی ھیں۔۔۔

دوسری شادی کو ایک معاشرتی ناسور بنا کر رکھ دیا گیا ھے۔
عورت ھی عورت کی دشمن ھے۔ جبکہ مرد اگر انصاف کر بھی سکتا ھو تو دوسری شادی کا نام نہیں لے سکتا۔۔۔

👈 *حل:*

ھمیں چاھئے کہ ایک بھرپور تحریک چلائیں۔۔۔

شادی ھالوں، دھوم دھام والی شادیوں، جہیز، ولور، سجاوٹ پہ بے پناہ اخراجات، نمود و نمائش، قیمتی اور انتہائی مہنگے ڈریس، اور ذات پات کا مکمل بائیکاٹ کریں۔۔۔

لڑکی والوں کے گھر کھانے پہ مکمل پابندی لگا دی جاۓ۔۔۔

نکاح انتہائی سادہ اور مسجد میں کیا جاۓ۔۔۔

مروجہ ناجاٸز مہندی، مایوں اور دیگر خرافات پہ سخت پابندی اور سزائیں ھوں۔۔۔

شادی کے جملہ اخراجات دلہے کی ایک تنخواہ یا ماھانہ آمدنی سے زیادہ نہ ھوں۔۔۔

نکاح کی دستاویزات اور مراحل بہت آسان ھوں۔۔۔

بارات بینڈ باجہ پہ پابندی ھو۔۔۔

نکاح پہ صرف دلہے کے گھر والے ھی آئیں۔۔۔

شادی کا بڑا فنکشن صرف اور صرف ولیمہ ھو۔۔۔

وہ بھی دلہا کی استطاعت کے مطابق۔۔۔۔

جبکہ حکومت کو چاھئے کہ ایک قانون بنائے جس کی رو سے کسی لڑکی یا لڑکے کو تب تک یونیورسٹی میں داخلہ نہ ملے جب تک وہ نکاح نامہ ساتھ نہ لائے۔۔۔

حکومت کو یہ بھی چاھئے کہ جہیز، ولور اور لڑکیوں کی شادی سے پہلے جابز پر مکمل پابندی لگائے۔۔۔
جاب صرف شادی شدہ خواتین کو دی جائے۔۔۔
یا ایسی خواتین کے لئے جابز کی رعایت کردی جائے جن کا کوئی اور زریعہ معاش نہ جیسے بعض خاندانوں کی کفالت خواتین خود کرتی ہیں جن کے والد یا بھائی وغیرہ نہیں ہوتے یا روزگار سے معذور ہوتے ہیں

سوسائٹی یہ بھی کر سکتی ھے کہ مشترکہ شادیوں کو ترویج دی جاۓ جہاں صرف ایک سادہ ڈش اور زیادہ سے زیادہ شادیاں ھوں۔۔۔

دوسری شادی کا رواج عام کیا جاۓ۔۔۔

جن مردوں کی مالی اور اسبابی استطاعت میسر ھے ان کی بیویاں اپنا ظرف بڑا کریں۔۔۔

اللہ اجر دینے والا ھے۔۔۔

جس محلے یا یونین کونسل میں کوئی بیوہ یا مطلقہ عورت موجود ھو وھاں کا چیئرمین اس کی دوسری شادی کے لئے معاونت کا ذمہ دار ھو۔۔۔

انڈین میڈیا کی جہالت اور بھارتی رسومات ختم کرنے کے لئے اسلامی تعلیمات، خانگی نظام اور شادی کے اصل طریقہ کار کی مناسب تشہیر کی جائے۔۔۔

👈 *یاد رکھیں۔۔۔*

جلدی شادیوں کا نہ ھونے سے زنا بڑھ رھا ھے۔۔۔

نسوانیت ختم ھو رھی ھے،
مردانگی ضائع ھو رھی ھے،
بے راہ روی عام ھو رھی ھے،
معاشرتی ناھمواریاں پیدا ھو رھی ھیں،
چھوٹی چھوٹی بچیوں کے ساتھ ریپ اور قتل و غارت ھو رھی ھے،
اغلام بازی اور امرد پرستی یعنی)خوبصورت لڑکوں سے دوستی( کی نحوست بڑھ رھی ھے۔۔۔

اگر اب بھی کچھ نہ سوچا گیا تو آنے والا وقت مزید تباھی و بربادی کے ساتھ ھمارا منتظر ھے۔۔۔

اور سب سے بڑھ کر ھم سب نے اس کا جواب دینا ھے اللہ کے ھاں۔۔۔

ضروری نہیں کہ تمام باتوں سے آپ اتفاق کریں.

*آپ بھی اپنے خیالات سے ھمیں آگاہ کیجئے گا۔۔۔

عورت کا محافظ
07/09/2023

عورت کا محافظ

جب ایک بیٹی اپنی ماں کو ساری زندگی حجاب میں دیکھتی ہےتو پردے اور چادر کی اہمیت سے خود بخود واقف ہو جاتی ہے۔یاد رہے۔نیک ا...
05/09/2023

جب ایک بیٹی اپنی ماں کو ساری زندگی حجاب میں دیکھتی ہے
تو پردے اور چادر کی اہمیت سے خود بخود واقف ہو جاتی ہے۔
یاد رہے۔
نیک اور دین دار عورتیں نسلیں سنوار دیتی ہیں۔۔۔
جب ایک مرد دین دار بنتا ہے
تو دین گھر کی دہلیز تک پہنچ جاتا ہے
اور اگر عورت دین دار بن جائے تو دین نسلوں تک پہنچ جاتا ہے۔..

عورت کو با حیا ہونا چاہئے ❤️*خوبصورت تو طوائفیں بھی ہوتی ہیں 🙂
31/08/2023

عورت کو با حیا ہونا چاہئے ❤️
*خوبصورت تو طوائفیں بھی ہوتی ہیں 🙂

پاکستان کی الائیڈ کلاس میں بڑھتا رجحان ابوریشن ۔حمل کو ضائع کرنا ایک ناقابل رحم جرم ہے یعنی خدا کی بناوٹ سے انکار کرنا ا...
29/08/2023

پاکستان کی الائیڈ کلاس میں بڑھتا رجحان ابوریشن ۔
حمل کو ضائع کرنا ایک ناقابل رحم جرم ہے یعنی خدا کی بناوٹ سے انکار کرنا اور جو ڈاکٹر کرتے یا کرواتے ہیں دونوں پر جرم عائد ہوتا ہے ۔ زیادہ تر بچی کی پیدائش نہ ہو جائے تو حمل ضائع کرواتے ہیں ۔
افسوس ہمارے ملک میں جابر اور ظالم حکمران ہیں جو انکی پشت پناہی بھی کرتے ہیں ۔ ابوریشن صرف کوئی ظالم ہی کرواسکتا ہے ۔ آج اس حوالے سے ولڈ ہیلتھ آرگنائزیشن whoمیں دن منایا جا رہا ہے ۔

اس کے چہرے پر اتنا نور تھا کہ اس کی یاد میں رونا بھی منظور تھا بے وفا بھی نہیں کہ سکتی پیار ہم نے کیا وہ بے قصور تھا🥺💔
20/08/2023

اس کے چہرے پر اتنا نور تھا کہ اس کی یاد میں رونا بھی منظور تھا بے وفا بھی نہیں کہ سکتی پیار ہم نے کیا وہ بے قصور تھا🥺💔

رک جائیے اور سوچئیےملازمت کرنے والی عورت کا انتخاب کرتے وقت، آپ کو یہ قبول کرنا ہوگا کہ وہ گھر نہیں سنبھال سکتی۔ - اگر آ...
15/08/2023

رک جائیے اور سوچئیے

ملازمت کرنے والی عورت کا انتخاب کرتے وقت، آپ کو یہ قبول کرنا ہوگا کہ وہ گھر نہیں سنبھال سکتی۔

- اگر آپ نے ایک گھریلو خاتون کا انتخاب کیا ہے جو آپ کی دیکھ بھال کر سکتی ہے اور آپ کے گھر کا مکمل انتظام کر سکتی ہے، تو آپ کو یہ قبول کرنا ہوگا کہ وہ پیسے نہیں کما رہی ہے۔

- اگر آپ ایک فرمانبردار عورت کا انتخاب کرتے ہیں، تو آپ کو یہ قبول کرنا چاہیے کہ وہ آپ پر منحصر ہے اور آپ کو اس کی زندگی کو یقینی بنانا چاہیے۔

- اگر آپ ایک مضبوط عورت کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کرتے ہیں، تو آپ کو یہ قبول کرنا ہوگا کہ وہ سخت ہے اور اس کی اپنی رائے ہے۔

- اگر آپ ایک خوبصورت عورت کا انتخاب کرتے ہیں، تو آپ کو بڑے اخراجات کو قبول کرنا پڑے گا.

- اگر آپ ایک کامیاب عورت کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کرتے ہیں، تو آپ کو سمجھنا چاہیے کہ اس کے پاس کردار ہے اور اس کے اپنے مقاصد اور عزائم ہیں۔

ایسی عورت سے نکاح کریں جو خود بھی باشعور ہو اور آپ کے بچوں کی بھی اچھی ذہنی نشونما اور تعلیم تربیت پر فوکس کریں اس کی ذندگی شوخ پن نہ ہو پیسوں کو صحیح جگہ انوسٹ کریں تکہ کل نسل کو فائدہ ہو ۔

اکثر آپ نے یہ ڈائیلاگ بہت سنا ہوگا بیوی 5 بچوں کے بعد بھی لوگوں کو یا اپنی ماں کو بتاتی پھرتی ہے میاہ کا سچا پیار نہیں ملا جبکہ میاہ اسکو کسی چیز کی کمی نہیں چھوڑتا ایسیوں کو دنیا کے مال سے بے پناہ محبت ہوتی ہے لہذا اس کو چھوڑ دینا ہی بہتر ہے کیونکہ وہ ذہر نسلوں تک پہنچا دیتی ہے

کامل جیسی کوئی چیزیں نہیں ہیں۔ ہر ایک کی اپنی پہیلی ہے، جو ہمیں منفرد بناتی ہے۔

ذاد

‏ﺧﺪﺍ ﮐﯽ ﻗﺪﺭﺕ ﮐﯽ ﻋﺠﺐ ﻧﺸﺎﻧﯽ!ﮔﻮﻟﮉﻥ ﭘﻠﻮﻭﺭ ﺍﯾﮏ ﭘﺮﻧﺪﮦ ﮨﮯ ﺟﻮ ﺍﭘﻨﯽ ﮨﺠﺮﺕ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﻣﺸﮩﻮﺭ ﮨﮯ . ﯾﮧ ﮨﺮ ﺳﺎﻝ ﺍﻣﺮﯾﮑﯽ ﺭﯾﺎﺳﺖ ﺍﻻﺳﮑﺎ ﺳﮯﮨﻮﺍﺋ...
14/08/2023

‏ﺧﺪﺍ ﮐﯽ ﻗﺪﺭﺕ ﮐﯽ ﻋﺠﺐ ﻧﺸﺎﻧﯽ!

ﮔﻮﻟﮉﻥ ﭘﻠﻮﻭﺭ ﺍﯾﮏ ﭘﺮﻧﺪﮦ ﮨﮯ ﺟﻮ ﺍﭘﻨﯽ ﮨﺠﺮﺕ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﻣﺸﮩﻮﺭ ﮨﮯ . ﯾﮧ ﮨﺮ ﺳﺎﻝ ﺍﻣﺮﯾﮑﯽ ﺭﯾﺎﺳﺖ ﺍﻻﺳﮑﺎ ﺳﮯﮨﻮﺍﺋﯽ ﮐﮯ ﺟﺰﯾﺮﮮ ﺗﮏ 4000 ﮐﻠﻮﻣﯿﭩﺮ ﮐﯽ ﭘﺮﻭﺍﺯ ﮐﺮ ﮐﮯ ﮨﺠﺮﺕ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ . ﺍﺱ ﮐﯽ ﯾﮧ ﭘﺮﻭﺍﺯ 88 ﮔﮭﻨﭩﻮﮞ ﭘﺮ ﻣﺤﯿﻂ
ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ ,ﺟﺲ ﻣﯿﮟ ﻭﮦ ﮐﮩﯿﮟ ﻧﮩﯿﮟ ﭨﮭﮩﺮﺗﺎ . ﺭﺍﺳﺘﮯ ﻣﯿﮟﮐﻮﺋﯽ ﺟﺰﯾﺮﮦ ﻧﮩﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﯾﮧ ﭘﺮﻧﺪﮦ ﺗﯿﺮ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﺳﮑﺘﺎ .ﺩﺭﻣﯿﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﮐﮩﯿﮟ ﺳﺴﺘﺎﻧﺎ ﻧﺎﻣﻤﮑﻦ ﮨﮯ
ﺟﺐ ﺳﺎﺋﻨﺴﺪﺍﻧﻮﮞ ﻧﮯ ﺍﺱ ﭘﺮﻧﺪﮮ ﭘﺮ ﺗﺤﻘﯿﻖ ﮐﯽ ﺗﻮ ﺍﻥ ﮐﻮ ﭘﺘﮧ ﭼﻼ ﮐﮧ ﺍﺱ ﭘﺮﻧﺪﮮ ﮐﻮ ﯾﮧ ﺳﻔﺮ ﻣﮑﻤﻞ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯﻟﺌﮯ88 ﮔﺮﺍﻡ ﭼﮑﻨﺎﺋﯽ ( fat ) ﮐﯽ ﺿﺮﻭﺭﺕ ﮨﮯ .ﺟﺒﮑﮧ ﺣﻘﯿﻘﺖ ﻣﯿﮟ ﺍﺱ ﭘﺮﻧﺪﮮ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﭘﺮﻭﺍﺯ ﮐﮯ ﺍﯾﻨﺪﮬﻦ ﮐﮯ ﻃﻮﺭ ﭘﺮ ﺗﻘﺮﯾﺒﺎ 70 ﮔﺮﺍﻡ ﭼﮑﻨﺎﺋﯽ ﺩﺳﺘﯿﺎﺏ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ .ﺍﺏ ﮨﻮﻧﺎ ﺗﻮ ﯾﮧ
ﭼﺎﮨﺌﮯ ﮐﮧ ﯾﮧ ﭘﺮﻧﺪﮦ 800 ﮐﻠﻮﻣﯿﭩﺮ ﭘﮩﻠﮯ ﺳﻤﻨﺪﺭ ﻣﯿﮟ ﻣﺮ ﮐﺮ ﺧﺘﻢ ﮨﻮ ﺟﺎﺗﺎ . ﻟﯿﮑﻦ ﯾﮧ ﮐﯿﺴﮯ ﭘﮩﻨﭽﺘﺎ ﮨﮯ, ﺍﺱ ﮐﺎ ﺟﻮﺍﺏﺷﺸﺪﺭ ﮐﺮ ﺩﯾﻨﮯ ﻭﺍﻻ ﮨﮯ . ﺍﺻﻞ ﻣﯿﮟ ﯾﮧ ﭘﺮﻧﺪﮦ ﮔﺮﻭﮨﻮﮞ ﮐﯽ ﺷﮑﻞ ﻣﯿﮟ v ﮐﯽ ﺷﯿﭗ ﺑﻨﺎ ﮐﺮ ﭘﺮﻭﺍﺯ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ اور اپنی پوزیشن چینج کرتے رہتے ہیی,ﺟﺲ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺍ ﮐﯽ ﺭﮔﮍ ﮐﺎ ﮐﻢ ﺳﺎﻣﻨﺎ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﺑﻨﺴﺒﺖ
ﺍﮐﯿﻠﮯ ﭘﺮﻭﺍﺯ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ . ﺍﻭﺭ ﺍﻥ ﮐﯽ %23 ﺍﻧﺮﺟﯽ ﺳﯿﻮ ﮨﻮﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ , ﺟﻮ ﺍﻥ ﮐﻮ ﮨﻮﺍﺋﯽ ﮐﮯ ﺟﺰﯾﺮﮮ ﭘﺮ ﭘﮩﻨﭽﺎ ﺩﯾﺘﯽ
ﮨﮯ 6. ﯾﺎ 7 ﮔﺮﺍﻡ ﭼﮑﻨﺎﺋﯽ ﺍﻥ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﺭﯾﺰﺭﻭ ﻓﯿﻮﻝ ﮐﯽ ﺻﻮﺭﺕ ﻣﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ, ﺟﻮ ﮨﻮﺍﻭﮞ ﮐﺎ ﺭﺥ
ﻣﺨﺎﻟﻒ ﮨﻮﻧﮯ ﮐﯽ ﺻﻮﺭﺕ ﻣﯿﮟ ﺍﻥ ﮐﮯ ﮐﺎﻡ ﺁﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ .

ﺍﺏ ﮨﻢ ﭘﻮﭼﮭﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﮐﻮﻥ اللّه کی کبریائ کا ﺍﻧﮑﺎﺭ ﮐﺮ ﺳﮑﺘﺎ ﮨﮯ .ﺍﯾﮏ ﭘﺮﻧﺪﮦ ﯾﮧ ﮐﯿﺴﮯ ﺟﺎﻥ ﺳﮑﺘﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﺱ ﮐﻮ ﺳﻔﺮ ﮐﮯ ﻟﺌﮯﮐﺘﻨﯽ ﭼﮑﻨﺎﺋﯽ ﺩﺭﮐﺎﺭ ﮨﮯ .ﺭﺍﺳﺘﮧ ﺍﺳﮯ ﮐﻮﻥ ﺑﺘﺎﺗﺎ ﮨﮯ .ﺍﺗﻨﮯ ﻟﻤﺒﮯ ﺳﻔﺮ ﮐﯽ ﺍﺳﮯ ﮨﻤﺖ ﮐﯿﺴﮯ ﮨﻮﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﭼﮑﻨﺎﺋﯽ ﮐﮯ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮐﺎ ﺍﺳﮯ ﮐﯿﺴﮯ ﺍﻧﺪﺍﺯﮦ ﮨﮯ . ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﻮ ﯾﮧ ﮐﺲ ﻧﮯ ﺑﺘﺎﯾﺎ ﮐﮧ v ﺷﯿﭗ ﻣﯿﮟ ﺳﻔﺮ ﮐﺮﻧﮯ ﺳﮯ ﻭﮦ ﮐﯿﺴﮯ ﺍﻧﺮﺟﯽ ﺑﭽﺎ ﺳﮑﺘﺎ ﮨﮯ .

ﻓﺘﺒﺎﺭﮎ ﺍﻟﻠﮧ ﺍﺣﺴﻦ ﺍﻟﺨﺎﻟﻘﯿﻦ !

پاکستان کی تمام سیلبرٹیز نے چودہ اگست منائی ۔
14/08/2023

پاکستان کی تمام سیلبرٹیز نے چودہ اگست منائی ۔

کیا یہ عورت پہ ظلم نہیں کہ مرد شادی کے ایک ہفتے یا مہینے بعد ہی بیرون ملک چلے جاتے ہیں اور بیوی کو دو دو تین تین سال کے ...
13/08/2023

کیا یہ عورت پہ ظلم نہیں کہ مرد شادی کے ایک ہفتے یا مہینے بعد ہی بیرون ملک چلے جاتے ہیں اور بیوی کو دو دو تین تین سال کے لیے پاکستان چھوڑ جاتے ہیں.
یا تو شادی کے بعد بیوی کو بھی ساتھ رکھیں یا پھر شادی کے بعد اپنے ملک میں ہی مناسب نوکری تلاش کر لیں تھوڑے پہ گزارہ کر لیں لیکن اپنوں کے ساتھ رہیں اور اگر یہ نہیں کر سکتے تو پھر شادی کر کے دوسروں کی بیٹیوں کو آزمائش میں مت ڈال کر جائیں،
بہتر ہے شادی ہی نہ کریں یا تب کریں جب اسکو ساتھ رکھ سکیں.
وہی بچی جو کھلی کھلی ہوتی ہے شادی کے وقت، بعد میں وہی بچی شوہر کے جانے کے بعد مرجھا جاتی ہے دس دن سسرال رہتی تو دس دن میکے اس طرح کی شادیوں میں ہمارے والدین بھی قصوروار ہیں اکثر لڑکی والے اسی رشتے کو ترجیح دیتے ہیں جس لڑکے کا روزگار باہر ہو اور باہر چاہے وہ کچھ بھی کرتا ہو بس باہر کی آمدنی ہو. یہ نہیں دیکھا جاتا بندہ بندے کے ساتھ رہتا ہے زندگی گزارتا ہے پیسہ آنی جانی چیز ہے .
پھر یہ ہوتا ہے کہ مرد دو تین سال بعد آتا ہے بچے ہوتے اور بڑے ہوتے رہتے اور پھر مرد و عورت دونوں بس پیسے کی لالچ میں بچوں کے مستقبل کے لیے جدا رہنا گوارہ کر لیتے ہیں اسکا ایک نقصان یہ ہوتاہے کہ بچے بگڑ جاتے ہیں انکی شخصیت نفسیاتی مسائل کا شکار ہو تی ہے کیو نکہ اولاد کی تر بیت میں والد کا اہم کردار ہو تا ہےوالد ایک سائبان کی طرح ہو تا ہےاولاد کے لئے .
کیا فائدہ ایسی شادی شدہ زندگی کا کہ پیسے کی تو ریل پیل ہو اور میاں بیوی جدا جدا ، دوسرا ہمارے معاشرے میں ناجائز تعلقات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جس کا سدباب ضروری ہے ۔ تیسرا بچے والدین کی بات نہیں سنتے کیونکہ انکی صحیح پرورش نہیں ہو پاتی ۔ چوتھا بیوی اکثر 4 بچوں کے بعد کہتی ہے مجھے میاہ کا پیار نہیں ملا اور وہ پیار کی تلاش میں دور دراز تعلقات بنا لیتی ہے جس سے معاشرہ میں مرد کی بدنامی واقع ہو جاتی اور بیوی یہ بات مشہور کر دیتی بچنے کے لیے میرا میاہ نا مرد ہے یہ ایک طریقہ ہوتا منہ بند کروانے کا شریف شوہروں کا یہ جادو کے ذریعہ نظر بندی کروادیتی بابو سے اور بعض میاہ جی بیرون ملک ہی دوسری تیسری شادی کر لیتے ہیں اور بیوی تکتے رہے جاتی ہے ۔ ایسا مت کریں تین ماہ سے ذیادہ اپنی ذوجہ سے مت دور رہے

پتہ ہے عورت کی سب سے بڑی خُوبی کیا ہے وہ بات بات پہ مرد کی طرح مردانگی نہیں دکھاتی، وہ مرد پہ تھپڑوں کی بارش نہیں کرتی۔و...
10/08/2023

پتہ ہے عورت کی سب سے بڑی خُوبی کیا ہے وہ بات بات پہ مرد کی طرح مردانگی نہیں دکھاتی، وہ مرد پہ تھپڑوں کی بارش نہیں کرتی۔
وہ مرد کو اُس کی اولاد کے سامنے گندی گالیاں نہیں دیتی۔ وہ غیرت کے نام پہ مردوں کے قتل نہیں کرتی۔ وہ بھوکے بھیڑیے کی طرح کسی پہ جھپٹ کے اس کا ریپ نہیں کرتی۔
وہ مردکو غُصے میں طلاق نہیں دیتی۔ وہ گلیوں بازاروں میں مرد پہ آوازیں نہیں کَستی۔
وہ مرد جو کہتے کہ عورتوں کی عقل اس کے گھٹنوں میں ہے اصل میں وہ پاگل ہے۔میرا ماننا یہ ہے کہ ہم مرد، عورت کا مقابلہ کر ہی نہیں سکتے۔ کہاں عورت اعلیٰ ظرف اور فراغ دِل کی مالک اور کہاں ہم کَم ظرف اور تنگ دِل مرد۔ عورت ہی وہ ہستی ہے جس کے قدموں تلے جنت رکھ دی گئی بس اسی بات سے ہی تو عورت کی شان کا اندازہ لگا لے اے مرد۔۔
جب وہ آمید سے ہوتی ہے تو اپنی پسندکی سب چیزیں چھوڑ دیتی ہے اپنی اولاد کے لیے۔ جب اولاد جنم دیتی ہے تو زندگی اورموت کی کشمکش میں ہوتی ہے، پتہ ہی نہیں ہوتا کہ جیے گی یا مَر جائے گی۔ بائیس ہڈیاں بیک وقت ٹوٹنے کے جتنا درد سہتی ہے ایک بچے کو جنم دیتے وقت۔ اتنا درد کبھی محسوس بھی کیا ہے تم نے اے مرد۔
عورت بہت ہی پیاری چیز ہے۔ یہ مرد کے کردار پہ اُنگلیاں نہیں اُٹھاتی، یہ مرد کو اُس کے ماضی کے طعنے نہیں دیتی۔ عورت بیٹی ہے تو رب کی رحمت ہے۔ ماں ہے تو قدموں تلے جنت لیے پھرتی ہے۔
وہ کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ
”وجود زَن سے ہے کائنات میں رنگ “
بس میرا مقصد یہ ہیں کہ عورت کے مقام پہچان اور ان کی عزت کرنا سیکھیں ۔ چند لالچی مفاد پرست فسادی ماڈرن اور جن کے پانچ بچوں کے بعد بھی میاہ کا پیار نہیں ملا ان کیوجہ سے باقیوں کو مت تنقید کا نشانہ بنائے ۔

06/08/2023
یہ پردہ کی کونسی تعریف میں آتا ہے ۔حکم ہے صرف اپنے میاہ کے لیے تیارہ ہو ۔پردہ جسم کو چھپانہ مقصود ہوتا ہے نہ کے دیکھانا۔...
06/08/2023

یہ پردہ کی کونسی تعریف میں آتا ہے ۔
حکم ہے صرف اپنے میاہ کے لیے تیارہ ہو ۔
پردہ جسم کو چھپانہ مقصود ہوتا ہے نہ کے دیکھانا۔
احتیاط کرنی چائیے باہر وحشی حیوان پھر رہے جو نوچ کھانے کو تیار بیٹھے ہیں ۔ یہ چادر کمر پر نہیں سینہ پر ہونی چائیے اور اپنے کندھے جھکا کر چلنے کا حکم ہے نہ کے مٹکا مٹکا کر اور ذمانہ جہالت کیطرح ذینت مت دیکھاو ۔
سفید مائل کپڑے جس سے جسم واضح نظر آتا ہے وہ بالکل خواتین کو نہیں پہنے چائیے ۔ یہاں عزتوں سے کھیلنے میں ذرہ بھی دیر نہیں لگتی ۔ احتیاط کرنی چائیے اور ماں کو بھی خصوصی اپنی بچیوں اور بچوں . کی پرورش کا خاص خیال کرنا چائیے تکہ آگے چل کر وہ کسی مصیبت میں مبتلا نہ ہو جائے ۔

30/07/2023
تمام سیلبرٹیز نے محرم الحرام منایا ۔ذرائع
30/07/2023

تمام سیلبرٹیز نے محرم الحرام منایا ۔ذرائع

Address

Islamabad
11100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when High Class News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Category