06/08/2023
ہزارہ ایکسپریس کو حادثہ۔۔۔۔۔۔
اطلاعات کے مطابق آج ہزارہ ایکسپریس کو سرہاڑی کے قریب خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جس میں اب تک 30 شہادتیں اور 80 زخمی ہوچکے ہیں۔ یوں تو ٹرین حادثات دنیا بھر میں ہوتے ہیں لیکن وہ محض اتفاقیہ ہوتے ہیں لیکن پاکستان میں ٹرین حادثات کا تناسب تشویشناک حد تک زیادہ ہے۔ چند ماہ ہی گزرتے ہونگے کہ کہیں نہ کہیں کوئی ٹرین حادثہ رونما ہوجاتا ہے۔ محکمانہ انکوائریز ہوتی ہیں لیکن ان کا نتیجہ کسی کو معلوم نہیں ہوتا۔ ان حادثات کی دو بڑی وجوہات ہیں اول، محکمے میں کرپشن کا بازار دوئم، ریلوے نظام کا جدید ٹیکنالوجی سے اپ گریڈ نہ ہونا۔ انگریز بہترین ریلوے نظام چھوڑ کر گیا تھا جسے تباہ کردیا گیا۔ افسوس اور تشویش کا مقام ہے کہ ہمارے پڑوسی ممالک بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا دنیا کی جدید ٹیکنالوجی سے مزین ریلوے سسٹم اپنا چکے ہیں جس کی وجہ سے وہاں کے عوام کو جدید آرام دہ اور تیز رفتار ٹرینیں ملی ہیں اور حادثات بھی نہ ہونے کے برابر ہیں لیکن ہم ہیں کہ آزاد ہوئے 75 سال گزرنے کے باوجود آج بھی 70 کی دہائی میں جی رہے ہیں۔ ملک کی سیاسی پارٹیوں کا مقصد ملک و قوم کی بھلائی نہیں بلکہ اقتدار کا حصول ہے اور اب بھی اسی اقتدار کی رسہ کشی جاری ہے باقی بچے ملک و عوام وہ جائیں بھاڑ میں۔