15/03/2023
پنجاب کا ڈومیسائل۔
متحدہ والے پنجاب کے ڈومیسائل کا رونا رو رہے ہیں، حقیقت یہ ہے کہ سندھ رینجرز اور سندھ پولیس لاکھ درجہ رحم دِل ہے بمقابلہ پنجاب رینجرز اور پولیس کے،، کراچی میں آپریشن وغیرہ میں بھی پنجاب رینجرز کے اہلکار شامل ہوتے تھے، پنجاب رینجرز تو دور کی بات پنجاب پولیس کارکنوں کا پتہ نہیں لگنے دیتی کے کہاں گئے عابد باکسر جیسے بدنام زمانہ ٹارگٹ کلر پولیس والے جس کی مثال ہیں،
یہاں مسئلہ ڈومیسائل کا نہیں بلکہ اتحاد کا ہے جس اتحاد اور مزاحمت کی تاریخ پنجاب کی عوام نے دکھائی ہے اسے دیکھ کر دل جھوم جائے۔ سلام ہے عوام کو،، متہدہ کے کارکن اور لیڈر یہاں موجود رہتے اور اتحاد کرکے مزاحمت کرتے تو کسی کے باپ میں مجال نہیں تھی کارکنوں کو شہید کردے۔ دراصل متحدہ کو فوج نے بنایا بینظیر اور پیپلز پارٹی کے خلاف جب فوج کا کام نکل گیا مفاد پورا ہوا تو اسی متہدہ کو ختم کرنا شروع کردیا مختلف بہانوں سے آپریشن کیئے، اچھا پیپلز پارٹی کو بھی فوج نے بنایا فاطمہ جناح اور بنگالیوں کے خلاف جب فوج کا مفاد پورا ہوا تو ذوالفقار علی بھٹو مغربی پاکستان کا عوامی لیڈر بن چُکا تھا تو پھر بھٹو کو بھی فوج نے لٹکا دیا، کوئی شک نہیں کے تحریک انصاف کی جیت میں پینتیس سے چالیس فیصد کردار فوج کا ہے تحریک انصاف کو نواز شریف کے خلاف استعمال کیا، جب فوج کا کام نکل گیا مفاد پورا ہو گیا تو عمران خان کو بھی نکال دیا گیا،، عمران خان کو نکالا تو اس بار یہ فوج کے گلے پڑ گیا کیوں کہ پہلے جتنے بھی وزیرِاعظم فوج نے نکالے انکو چور بنا کر نکالا لیکن عمران خان کے خلاف آج ایک سال بعد بھی فوج کرپشن نہیں نکال سکی یہی چیز عوام کو پسند آئی پھر عمران خان کے جوشِ خطابت اور اسلامک ٹچ اور امریکہ اور فوج کے لیئے میر جعفر اور میر صادق جیسے لقب اور اقوامِ متحدہ میں ناموس رسالت اور اسلامو فوبیا جیسے کام عوام کے دِل میں گھر کر گئے سونے پی سہاگہ فوج نے عمران خان جیسے ایماندار کو ہٹا کر چوروں کو حکومت دیدی جس سے فوج کا یہ بیانیہ بھی ختم ہو گیا کے عوام خود ان چوروں کو ووٹ ڈالتی ہے اور یہ حکومت بناتے ہیں تو ہم فوجی کیا کریں، عوام اپنے ووٹوں سے ایماندار وزیرِ اعظم چننا چاہتی ہے تو فوج کہتی ہے ہم سیکیورٹی نہیں دے سکتے اس سارے معاملے میں فوج ننگی ہو گئی، عوام فوج سے نفرت کرنے لگی، اگر نفرت میں کوئی شک ہو تو کل فوج کو زمان پارک بھیج كر دیکھ لیں، فوجیوں کو چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملنی۔
خلاصہ یہ کے عوام پچہتر سال سے فوج کے ساتھ کھڑی تھی اور اب فوج کے سامنے کھڑی ہے، فیصلہ فوج نے کرنا ہے عوام کے ساتھ کھڑے ہونا ہے يا چوروں کے ساتھ کھڑے ہوکر جوتے کھانے ہیں۔
وسلام