حضرو چھچھ نیوز

حضرو چھچھ نیوز لوگوں کی زندگی میں تبدیلی کیلئے جدوجہد مسلسل

25/10/2022

اس نی سنو اس کی اکھیا اے

  Fire broke out in Centaurus Mall Islamabad. Fire brigade is at the location.Praying for the safety of those inside the...
09/10/2022


Fire broke out in Centaurus Mall Islamabad. Fire brigade is at the location.
Praying for the safety of those inside the building.

25/09/2022

اسلام آباد نوسرباز پردیس سے آئے ہوئے کچھ گاڑی والوں کو ڈرا دھمکا کر بلیک میل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے خود پھنس گیا۔

24/09/2022

hmm?m yumm

ماشاءاللہ محمد حفیظ 💯🏆 عمرہ بہت بہت مبارک ہو 🕋🔥✨💫                    جمعہ مبارک 🕋💫
23/09/2022

ماشاءاللہ محمد حفیظ 💯🏆 عمرہ بہت بہت مبارک ہو 🕋🔥✨💫
جمعہ مبارک 🕋💫

‏اللہ کے کرم کی انتہا ۔۔۔ ماشااللّہ ۔ اللہ تعالیٰ محمد حفیظ اور انکے اہل خانہ کی حاضری اور عبادات قبول فرمائے،
22/09/2022

‏اللہ کے کرم کی انتہا ۔۔۔ ماشااللّہ ۔
اللہ تعالیٰ محمد حفیظ اور انکے اہل خانہ کی حاضری اور عبادات قبول فرمائے،


22/09/2022

پاکستان کے 50 یادگار گانے

بی بی سی نے مختلف ادوار میں مقبول 50 پاکستانی گانوں کی فہرست مرتب کی، جن کی مدد سے یادداشت کھودینے کے مرض ڈیمینشیا سے متاثرہ افراد کی یادیں تازہ کرنے کی کوشش کی جاسکتی ہے۔ یہ الزائمرز کے عالمی دن پر ڈیمینشیا کا شکار افراد کے لیے بی بی سی اردو کا تحفہ ہے.

بی بی سی اردو نے اپنے قارئین، موسیقی سے وابستہ افراد اور صحافیوں کی مدد سے ایسے 50 گانے جمع کیے ہیں جو ایک عالمی پلے لسٹ کا حصہ ہوں گے جنھیں بی بی سی ورلڈ سروس ’میوزک میموریز پراجیکٹ‘ کے لیے تیار کیا گیا.
بی بی سی اُردو کی میوزک میموریز پلے لسٹ میں مندرجہ ذیل گانے، نغمے، غزلیں اور دھنیں شامل ہیں. یہ فہرست کسی مخصوص ترتیب میں نہیں...

نور جہاں: چاندنی راتیں،
مجھ سے پہلی سی محبت،
سانوں نہر والے پُل تے بلا کے

نصرت فتح علی خان: دم مست قلندر،
یہ جو ہلکا ہلکا سرور ہے

مہدی حسن: گلوں میں رنگ بھرے،
زندگی میں تو سبھی

احمد رشدی: بندر روڈ سے کیماڑی، کو کو کورینا

اقبال بانو: دشتِ تنہائی،
الفت کی نئی منزل

عطا اللہ عیسی خیلوی: قمیض تیری کالی،
یہ زندگی کے میلے (عارف لوہار کے ساتھ)

عابدہ پروین: تیرے عشق نچایا،
یار کو ہم نے جا بجا دیکھا

زبیدہ خانم: آئے موسم رنگیلے سہانے

طفیل نیازی: میں نئیں جانا کھیڑیاں دے نال

رونا لیلٰی: کاٹے نہ کٹے رے

صابری برادرز: بھر دو جھولی

فریدہ خانم: آج جانے کی ضد نہ کرو

ریشماں: اکھیاں نوں رہن دے

امانت علی خان: انشا جی اٹھو

عزیز میاں قوّال: تیری صورت (میں شرابی)

عالمگیر: دیکھا نہ تھا

یعقوب عاطف بلبلہ: پانی کا بلبلہ

منی بیگم: آوارگی میں حد سے گزر جانا چاہیے

ملکہ پکھراج اور طاہرہ سید: ابھی تو میں جوان ہوں

حبیب ولی محمد: یہ نہ تھی ہماری قسمت

بینجمن سسٹرز: گاڑی کو چلانا بابو

نازیہ حسن: ڈِسکو دیوانے

ٹینا ثانی: بہار آئی

وائٹل سائنز: دل دل پاکستان

حسن جہانگیر: ہوا ہوا

الن فقیر اور محمد علی شہکی: اللہ اللہ کر بھیا

سٹرنگز: سر کیے یہ پہاڑ

سجاد علی: بے بیا

علی حیدر: پرانی جینز

نجم شیراز: ان سے نین ملا کے دیکھو

شازیہ خشک: دانے پہ دانہ

ابرار الحق: کنے کنے جانا بلّو دے گھر

عدنان سمیع خان:ذرا ڈھولکی بجاؤ

جنید جمشید: تمہارا اور میرا نام

جنون: سئیو نِی

شازیہ منظور: آ جا سوہنیا

حدیقہ کیانی: بوہے باریاں

فریحہ پرویز: پتنگ باز سجنا

خیال رہے کہ گانے اس بنیاد پر چنے گئے کہ مختلف برسوں میں یہ گانے اور ان کی دھنیں گلی کوچوں میں گونجتی اور کانوں کیلئے مانوس رہیں.

17/09/2022

کامرہ میں مقیم خانیوال کے رہائشی کو ہٹیاں کے مقام پر 3 نامعلوم موٹر سائیکل سوار گولیاں مار کر فرار
مضروب حضرو سے راولپنڈی ریفر
via chach news network

13/09/2022

atiq qureshi

چلو یہ سوچ کر خوش ہوتے ہیں
11/09/2022

چلو یہ سوچ کر خوش ہوتے ہیں

11/09/2022

ہمارے حضرو کے لڑکے ہیں انہیں سپورٹ کریں

جانے کہاں گئے وہ دن
11/09/2022

جانے کہاں گئے وہ دن

پہلی پشت میں آپ کا ڈی این اے دو لوگوں سے آتا ہے : والدہ اور والد۔ دوسری پشت میں چار لوگوں سے : نانا، نانی، دادا، دادی۔ ت...
10/09/2022

پہلی پشت میں آپ کا ڈی این اے دو لوگوں سے آتا ہے : والدہ اور والد۔

دوسری پشت میں چار لوگوں سے : نانا، نانی، دادا، دادی۔

تیسری پشت میں آٹھ لوگوں تک سے آپ کو ڈی این اے آسکتا ہے(اگر کزن میرج نا ہو) یعنی نانا کے والد، والدہ، نانی کے والد، والدہ، دادا کے والد، والدہ، اسی طرح دادی کی والد اور والدہ، نانی کے والد اور والدہ۔

یوں ہر پشت میں آپ کے بزرگ ڈبل ہوتے جاتے ہیں۔ یہاں تک کہ دسویں پشت تک جاتے جاتے آپ کا ڈی این اے ایک ہزار چوبیس لوگوں سے آسکتا ہے۔ بیسویں پشت میں ساڑھے دس لاکھ کے لگ بھگ لوگ آپ کے (مردانہ و زنانہ) اجداد ہوسکتے ہیں، آدھے زنانہ اور آدھے زنانہ۔ لیکن ظاہر ہے کہ یہ تعدد عملاً وہاں تک نہیں پنچتی کیونکہ کسی نہ کسی پشت میں میاں بیوی کا شجرہ کہیں نہ کہیں جا کر مل جاتا ہے۔

ہم سب کے آبا و اجداد کی سینکڑوں پشتیں ہیں۔ ایک ہزار سال میں ایک بلڈ لائن کی اوسطاً تیس پشتیں گزر جاتی ہیں. یوں انسانی تہذیب کے ریکارڈ تاریخ پانچ ہزار سال کی ہے تو ہمارے اوپر اوسطاً ڈیڑھ سو کے لگ بھگ متمدن پشتیں ہیں۔ اس سے پہلے کے ہمارے نیم متمدن یا غیر متمدن اجداد اس کے علاوہ ہیں۔

اس وقت دنیا میں کسی خاندان کا رسول اللہ (ص) سے نسبی تعلق سب سے زیادہ مصدقہ سمجھا جاتا ہے تو وہ اردن کا شاہی خاندان ہے جو دراصل شریفِ مکہ خاندان کا تسلسل ہے۔ اس خاندان کا شجرہ نسب محفوظ ہے اور تاریخی طور پر ثابت بھی۔ اردن کے بادشاہ عبداللہ الہاشمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی 41 ویں پشت ہیں۔

لیکن جینیاتی اعتبار سے شاہ عبداللہ سے اوپر 41 ویں پشت میں رسول اللہ (ص) کے علاوہ لاکھوں دیگر مرد اور عورتیں بھی ہیں۔

یوں جینیاتی پُول بہت وسیع ہوتا ہے اور ہم سب کے جینیاتی سلسلے ہزارواں تاریخی شخصیات سے جاملتے ہیں۔ اسی سبب جینیاتی ٹیسٹ اکثر لوگوں کے لیے حیران کن ہوتے ہیں کیونکہ ہمارے ڈی این میں ایسی ایسی قوموں اور نسلوں کی آمیزش بھی ہوتی ہے جن کا ہم نے تصور بھی نہیں کیا ہوتا۔

جینیاتی طور پر شجرہ چونکہ ہم ماں باپ دونوں سے چلاتے ہیں اس لیے یہ ہر پشت میں ڈبل ہوتا جاتا ہے۔ لیکن سماجی طور پر شجرہ نسب صرف باپ سے چلتا ہے اس لیے سیدھا رہتا ہے اور ہر پشت میں ہمارا ایک ہی جدّ ٹھہرتا ہے۔

تصویر : ساداتِ اردن، شاہ عبداللہ الہاشمی کا کنبہ

*حسن ا بدال : غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندہ گرفتار ،فارن ایکٹ کے تحت تھانہ سٹی حسن ابدال میں مقدمہ درج* تفصیلات کے...
09/09/2022

*حسن ا بدال : غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندہ گرفتار ،فارن ایکٹ کے تحت تھانہ سٹی حسن ابدال میں مقدمہ درج*

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندہ گرفتار کر لیا ، افغان نیشنل ثاقب خان ولد عمر گل جو صوبہ ننگر ہار افغانستان حال بستی واہ کینٹ راولپنڈی کا رہائشی ہے کو تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس نے بابا ولی قندہاری پہاڑی کے پاس سے روک کر چیک کیا تو اس کے پاس پاکستان میں قیام کےلیے کوئی دستاویزی ثبوت نہ تھا جس پر اسے 14فارنر ایکٹ تحت گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ۔
میرا پاک ٹی وی

آج ملکہ برطانیہ الزیبیتھ دوئم نہیں رہیں ۔ ملکہ برطانیہ الزیبیتھ دوئم شہنشاہِ ہندوستان جارج ششم کے ہاں اِکیس اپریل اُنّیس...
09/09/2022

آج ملکہ برطانیہ الزیبیتھ دوئم نہیں رہیں ۔
ملکہ برطانیہ الزیبیتھ دوئم شہنشاہِ ہندوستان جارج ششم کے ہاں اِکیس اپریل اُنّیس سو چھبیس کو پیدا ہُوئیں اور چھ فروری اُنّیس سو باون سے یعنی اپنے والد جارج ششم کی وفات کے بعد سے ملکہ برطانیہ تھیں ۔ ملکہ برطانیہ کامن ویلتھ ممالک کی ملکہ سمیت کینیڈا ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی بھی بھی ملکہ تھیں بلکہ جب تک پاکستان کا پہلا آئین نہیں بنا تھا تب تک پاکستان کی بھی ملکہ تھیں ( ؟ ) ۔ معلوم تاریخ میں فرانس کے بادشاہ Louis XIV کے بعد دُوسرے نمبر طویل عرصہ تاج اپنے سر پر سجائے رکھا ۔ ملکہ برطانیہ کے والد جارج ششم کے بڑے بھائی کنگ ایڈورڈ ہشتم اگر ویلس سمپسن نامی امریکن خاتون کے لیے اگر اُنّیس سو چھتیس میں تاجِ برطانیہ نہ چھوڑتے تو جارج ششم بادشاہ نہ بنتے لیکن اُنّیس سو بہتّر میں ایڈورڈ ہشتم کی وفات کے بعد ملکہ برطانیہ پھر بھی الزیبیتھ دوئم ہی بنتیں کیونکہ اُن کی کوئی اولاد نہیں تھی ۔
ملکہ اپنے آپ میں ایک تاریخ تھیں جو ہمیں کلونئیل اِنڈیا سے جوڑتی تھیں ؛ اُن کے والد جارج ششم ایمپرر اوو اِنڈیا تھے اور ملکہ کے ساتھ وِنسٹن چرچل نے بھی بطور وزیرِاعظم برطانیہ سَروو کِیا اور تب سے لے لِز ٹرس نئی وزیرِ اعظم برطانیہ تک اُن کے ساتھ پندرہ ( ؟ ) وزرا اعظم کام کر چُکے ہیں ۔ ملکہ نے جنگِ عظیم دوئم دیکھی ، اُس میں زخمیوں کے لیے کام کِیا ، لندن پر ناٹسی طیاروں کا تباہ کُن حملہ دیکھا ، جرمن ڈاؤن فال دیکھا ، ہیرو شِیما اور ناگاساکی ایپی سوڈ سمیت دُنیا کا ہر تاریخی موقع دیکھا ۔ بطور ملکہ دُنیا کی بالعموم اور برطانیہ و کامن ویلتھ ممالک کی بالخصوص تاریخ اُن کے گرد گھومتی رہی ۔
آج آٹھ ستمبر دو ہزار بائیس کو ملکہ برطانیہ چل بسیں ؛ اِن کی کمی برطانوی عوام سمیت پُورے دُنیا میں محسوس کی جائے گی ۔ اِنسان نے ایک دِن جانا ہی ہوتا ہے لیکن ملکہ برطانیہ جیسی زِندگی بُہت کم افراد کے نصیب میں آتی ہے ۔
پرنس اوو ویلز چارلس بادشاہت کے لیے پہلے اُمیدوار ہیں جبکہ ڈیوک اوو کیمبرج پرنس ولیم سیکنڈ اِن لائین ہیں ۔
London Bridge is down which is the code name for the death of HM the Queen and after death Operation, London Bridge is on its way which is the official pathway after her death as to what to do about the state news, the state funeral and succession issues.
Rest in peace HM Queen Elizabeth, second of her name, Queen and Protector of the Realm.

Haroon Malik.

08/09/2022

علی پور: چندہ نہ مانگنے پر ظالم استاد نے معصوم طالب علم کو زنجیروں سے باندھ دیا

علی پور: تھانہ سٹی علی پور کی حدود میں سیم نالہ پر قائم مدرسہ میں سات سالہ طالب علم پر استاد کا انسانیت سوز سلوک

علی پور: مدرسے میں زیر تعلیم طلبا سے شہر میں چندہ باکس اٹھا چندہ منگوایا جاتا ہے

علی پور: معصوم طالب علم نے انکار کیا تو استاد نے سزا کے طور پر پاوں میں زنجیر ڈال کر تالا لگا دیا

علی پور: زنجیروں سے بندھے بچہ کی ویڈیو منظرعام پر آگئی

علی پور: موصول ہونے والی ویڈیو میں بچے کو زنجیروں سے بندھا دیکھا جاسکتا ہے۔

علی پور: پولیس نے موقع پر پہنچ کر بچے کو برآمد کیا اور قانونی کاروائی شروع کردی۔

پولیس ملازمین کو سلیوٹ ہے جو اتنی نرم دلی محبت سے بچے کو پیار دیا اور اسکے ڈر خوف کو ختم کرنے کی کوشش کی❣️💞

کس کس کو سمجھ آیا
06/09/2022

کس کس کو سمجھ آیا

دریاٸے کابل کے قریب جانے سے گریز کریں اور 🐍 خطرناکزہریلے اور سانپوں کے کاٹنے سے بچٸےمحکمہ واٸلڈ لاٸف کی رپورٹس کیمطابق ح...
05/09/2022

دریاٸے کابل کے قریب جانے سے گریز کریں اور 🐍 خطرناکزہریلے اور سانپوں کے کاٹنے سے بچٸے

محکمہ واٸلڈ لاٸف کی رپورٹس کیمطابق حالیہ سیلاب کی وجہ سے ملک کے بالاٸی علاقوں سے سانپ اور دیگر واٸلڈ لاٸف بہہ کر آرہے ہیں جس میں کچھ خطرناک اور زہریلے سانپ کی مختلف اقسام بھی شامل ہے اور پانی کی سطح میں کمی آنے کے بعد یہ🐍 سانپ جان بجانے کیلٸے دریا کے کناروں کا رخ کررہے ہیں۔ لہذا دریا کابل کے آس پاس آباد لوگ دریا کے قریب جانے سے گریز کریں, خصوصا رات کے اوقات میں دریا کابل کے قریب جانے سے گریز کریں اور ان مہلک اور خطرناک زہریلے اور سانپوں کے کاٹنے سے بچٸے۔

نوٹ:- سانپ واٸلڈلاٸف جانوروں کا ایک قسم ہے جس میں اکثرسانپ زہریلے اور مہلک نہیں ہوتے,لہذا ان سانپوں کو محفوظ راستہ دیں تاکہ وہ محفوظ پناہ تلاش کریں۔ خود احتیاط کریں۔ کوٸی اژدھا یا بڑا سانپ نظر آٸیں تو محکمہ واٸلڈ لاٸف کو فوری اطلاع دیں۔تاکہ واٸلڈ لاٸف کو نقصان نہ پہنچے اور ان سانپوں کو دوبارہ ان علاقوں میں واپس چھوڑاجاسکے۔

05/09/2022

کھیتوں کو پانی نا لگانے پر غریب مزدور پر تشدد یہ جاگیرداروں کا راج کب ختم ہو گا😥 کیا غریبوں کے لئے آواز اٹھانے والا کوئی نہیں ہے اس پاکستان میں

04/09/2022

حضرو چھچھ نیوز
ویسہ کا رہایشی سہیل نامی شخص کو شمس آباد روڈ پر فائرنگ کرکے قتل کر دیاتھانہ رنگو پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی ؟

03/09/2022

"الٹی شلوار"
"صاحب اب میرا کام ہو جائے گا نا "​

اس نے دیوار کی طرف رُخ موڑا اور تیزی سے کپڑے پہننے لگی۔
"ہاں ہاں بھئی "
میری سانسیں ابھی بھی بے ترتیب تھیں۔

پھر میں پیسے لینے کب آؤں؟
دوپٹے سے اس نے منہ پونچھا اور پھر جھٹک کر لپیٹ لیا۔

"پیسے ملنے تک تمہیں ایک دو چکر تو اور لگانے ہی پڑیں گے ۔کل ہی میں مالکان سے تمہارے شوہر کا ذکر کرتا ہوں " میں نے شرٹ کے بٹن لگائے ،ہاتھوں سے بال سنوارے اور دفتر کے پیچھے ریٹائرنگ روم کے دروازے سے باہر جھانک کر آس پاس احتیاطََا ایک طائرانہ نظر دوڑانے لگا۔

ویسے تو نیا چوکیدار وقتاََ فوقتاََ چائے پانی کے نام پر میری طرف سے ملنے والی چھوٹی موٹی رقم کے بدلے میں میرا خیر خواہ تھا مگر پھر بھی میں کسی مشکل میں گرفتار نہیں ہونا چاہتا تھا۔

پھر میں کل ہی آ جاؤں؟
وہ میرے پختہ جواب کی منتظر تھی۔

کل نہیں ! ! !
میں روز اس طرح یہاں آنے کا رسک نہیں لے سکتا تھا اس لئیے بس ! آہ بھر کر رہ گیا ۔۔۔
"ہائے غریبوں کو بھی کیسے کیسے لعل مل جاتے ہیں"
میں نے نظروں سے اسکے جسم کے پیچ و خم کو تولتے ہوئے سوچا۔

ارے سنو ! !
تم نے شلوار اُلٹی پہنی ہے
وہ چونک کر اپنی ٹانگوں کی طرف جھکی اور خجل ہو گئی۔

اسے اتار کر سیدھی کر لو ۔ میں چلتا ہوں پانچ منٹ بعد تم بھی پچھلے دروازے سے نکل جانا اور ہاں احتیاط سے کوئی دیکھ نہ لے تمہیں۔

زیمل خان چار سال سے ہماری فیکٹری میں رات کا چوکیدار تھا تین ہفتے پہلے فیکٹری میں داخل ہونے والے ڈاکوؤں کے ساتھ مزاحمت میں ٹانگ پر گولی کھا کر گھر میں لاچار پڑا ہوا تھا ۔ مالکان اسکے علاج کے لئیے پچاس ہزار دینے کا اعلان کر کے بھول گئے تھے۔ سو اسکی بیوی اسی سلسلے میں بار بار چکر لگا رہی تھی ۔ میں نے اسکی مدد کا فیصلہ کیا اور چھٹی کے بعد شام میں اسے فیکٹری آنے کا اشارہ دے دیا۔

قمر !
قمر !
اپارٹمنٹ کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے مجھے عقب سے اپنی بیوی کی آواز سنائی دی۔ اسکے اور میرے گھر لوٹنے کا وقت تقریباََ ایک ہی تھا اور کبھی کبھار تو ہم اسی طرح اکھٹے گھر میں داخل ہوتے تھے۔
وہ ایک چھوٹے بینک میں کلرک تھی ۔

"ایک خوشخبری ہے "
قدرے فربہی مائل وجود کو سنبھالے وہ تیزی سے اوپر آرہی تھی۔
خوشی سے اُسکی بانچھیں کھلی جا رہی تھیں۔
منیجر صاحب میرے کام سے بہت خوش ہیں اور آج ہی انہوں میرے پروموشن کی بات کی ہے۔
دروازے کے سامنے رک کر اس نے ہینڈ بیگ ٹٹولااور چابی نکالی۔
انہوں نے کہا ہے تھوڑا وقت لگے گا مگر کام ہو جائے گا۔

ارے واہ مبارک ہو۔
میں نے خوشدلی سے اسے مبارکباد دی۔

تمہیں پتا ہے مجھ سمیت پانچ امیدوار ہیں ، اور وہ آصفہ ہے نا وہ بھی میرے حق میں نہیں مگر ڈائیریکٹر صاحب میرے کام سے بہت خوش ہیں کیوں نہ ہوں میں اتنی محنت جو کرتی ہوں اور ویسے بھی ۔ ۔ ۔ ۔

وہ گھر کے اندر داخل ہوتے ہوئے بھی مسلسل بولے چلی گئی۔

میں اسکی پیروی کرتے ہوئے اسکی فتح کی داستان سے محظوظ ہو رہا تھا کہ اچانک میری نظر اسکی الٹی شلوار کے ریشمی دھاگوں میں الجھ گئی۔

افسانہ: ​فرحانہ صادق

03/09/2022

اسکولے نیے کڑیے

انسانیت اب بھی زندہ ہے⁦حاتم طائی جیسی صفات کےمالک شخص نے صابن کی پوری کی پوری ٹکی ایک ہی انسان کو ہدیہ کردیحالانکہ اسے خ...
02/09/2022

انسانیت اب بھی زندہ ہے⁦
حاتم طائی جیسی صفات کےمالک شخص نے صابن کی پوری کی پوری ٹکی ایک ہی انسان کو ہدیہ کردی
حالانکہ اسے خود نہانے کی اشد ضرورت ہے😁😁😁😁😁

01/09/2022

اس ویڈیو کے بارے میں کیا کہوں، بس یوں سمجھ کر دیکھیں کہ یہ آپکی اپنی شہزادی ہو تو !!

یہ وڈیو قمبر شہدادکوٹ کے گاؤں وارہ کی ہے۔ جہاں معصوم گڑیا خالی ڈیگچی سے انگلیاں چاٹ رہی ہے، بچے بھوک سے بلبلا رہے ہیں 😭

31/08/2022

حضرو پہیتی چوک میں فورملی کے کسی سے زمین کے کوی ضروری کاغذات گرے ہے
03441150014 پر رابطہ
inam کریں

30/08/2022

😓😓

29/08/2022

اسلامآباد پولیس کے کانسٹیبل کا اپنے شہید ساتھی سے محبّت کا خوبصورت انداز

29/08/2022

نیشنل ہائی وے (این-5) ازاخیل اور نوشہرہ کے درمیان اور موٹروے (ایم-1) برہان تا پشاور سیلاب کے خطرے سے دو چار ہے۔ لہٰذا کسی بھی قسم کے سفر سے گریزکرنے کی اپیل کی جاتی ہے۔ شکریہ

سیلاب کی تازہ ترین صورتحال چھچھ کے عوام کے لیے۔
28/08/2022

سیلاب کی تازہ ترین صورتحال چھچھ کے عوام کے لیے۔

28/08/2022

Islamabadامر بالمعروف و نہی عن المنکر ۔۔۔۔
جب سے امت نے چھوڑ دیا، پستیوں میں جا گری

مجھ جیسے بزدلوں کیلئے بہترین تذکیر

28/08/2022

ریسکیو کا ایک شاندار منظر۔
ریسکیو 1122 کے جوانوں نے کمال کر دکھایا۔

28/08/2022
28/08/2022

تربیلا ڈیم غازی کے امرجنسی دروازے کھول دیے گیے تھے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے علاقہ چھچھ میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔ جنوبی پنجاب اور سندھ کے علاقوں میں جب یہ سیلابی ریلا جائے گا تو وہاں پر زیادہ تباہی مچا سکتا ہے۔

بریکنگ نیوزدریائے سندھ میں پانی اترنا شروع ہو گیا ہے۔
28/08/2022

بریکنگ نیوز
دریائے سندھ میں پانی اترنا شروع ہو گیا ہے۔

28/08/2022

تربیلا ڈیم کے حوالے سے تازہ صورت حال

28/08/2022

یا اللّه رحم فرما

Address

Hazro

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when حضرو چھچھ نیوز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to حضرو چھچھ نیوز:

Videos

Share


Other News & Media Websites in Hazro

Show All