Viral Pakistan

Viral Pakistan Viral Pakistan is a platform to know about and to share about Pakistan's tourism, Economy, Business, Technology, and Politics.

It brings the public opinion into notice and their take on that. It also focuses on ignored opinions and discussions.

03/11/2024

‏قالَ ﷺ:

‏جس نے نماز کی پابندی کی تو وہ اُس کے لئے روز قیامت نور، دلیل اور نجات ہوگی. اور جس نے اس کی پابندی نہ کی تو روز قیامت اُس کے لئے نہ نور ہوگا، نہ دلیل اور نہ نجات. اور وہ قارون، فرعون، ہامان اور ابی بن خلف کے ساتھ ہوگا.

‏مسند احمد 6576
‏(حبان 1457؛ دارمی 2763؛ مشکوٰۃ 578)

06/09/2024

ڈیفنس کے اس دن میں اللّٰہ تعالیٰ سے ڈیفنس میں دو کنال کے دو بنگلوں کی دعا کرتا ہوں ۔
اللّٰہ تعالیٰ قبول فرمائیں۔

06/08/2024

اِنقلاب بنگلادیش میں کل پرسوں نہیں بلکہ ۱۹۷۱ میں آیا تھا ۔ یہ نیا والا تباہی کا سفر ہے ۔

25/07/2024

طلباء تنظیموں کو ہر پاس آؤٹ ہونے والے طا لب علم کی ڈگری جاری کرتے وقت ہی تصدیقی عمل کو ایک بار فری کرنے کی قرارداد اپنے مقامی MNA, MPA کے ذریعے پورے پاکستان میں لانی چاہیے
پاکستانی طلباء ڈگری اٹیسٹ کرتے ذلیل ہوجاتے ہیں اور اوپر سے فارن آفس الگ ہی رولہ ہے ۔
جمعیت طُلبہ اسلام ہی کچھ کر سکتے ہیں باقی طلباء تنظیمیں فلحال سگریٹ نوشی پہ توجہ رکھیں ۔

Jamaat -e- Islami Pakistan

27/06/2024

یہ ورلڈ کپ انڈیا کے نام 🏆

16/06/2024

پاکستان میں کابینہ وزیر اعظم کی خوشآمد کا کوئی موقع چھوٹنے نہیں دیتا ، جتنی بھی غلط پالیسی اختیار کرنی ہو، بس واہ واہ کرتے رہیں، خیر ہے ملک کا بیڑا غرق ہوتا رہے۔
ایک مثال موجود ہے تاریخ میں ، اور وہی ملک انہی لوگوں کی سوچ اور نیت کی وجہ سے آج بھی دنیا کی نمبر ایک معیشت ہے۔

ابراہم لنکن نے جب 1860 میں باقی تین امیدواروں کو شکست دیکر امریکا کے صدر منتخب ہوئے تو تینوں حریفوں کو باِلترتیب سیکرٹری آف سٹیٹ ، سیکرٹری آف ٹریثری اور اٹارنی جنرل کی عہدے پر لگا دیا۔ تاکہ وہ کمپیٹینٹ لوگ صدر صاحب کو ٹف ٹائم دیں اور کوئی ایسا کام نا کرنے دیں جو عوام کے مفاد میں ٹھیک نہیں ہو۔

10/06/2024

سالے ایکسپوز ہوگئے ہیں ، بالکل محکمہ زراعت کی طرح 😅

09/06/2024

ہم لوگوں کی اتنی اوقات ہی نہیں ہے کہ اتنی مہنگی ٹیم افورڈ کر سکیں۔
تابش ہاشمی تو پاکستان کرکٹ ٹیم۔🤔
Tabish Ahmed Hashmi

31/05/2024

اگر اعظم خان کو ہی کیپر رکھنا ہے تو بہتر ہے کہ نا رکھو ، کم از کم ایک کھلاڑی کی تنخواہ تو بچت ہوجائےگی۔

سیٹلائٹ کی سب سے چھوٹی قسم میں سے ایک کو ہم کیوب سیٹلائٹ بھی کہتے ہیں جس کا وزن عموما چند کلو گرام ہوتا ہے۔ زیادہ تر کیو...
04/05/2024

سیٹلائٹ کی سب سے چھوٹی قسم میں سے ایک کو ہم کیوب سیٹلائٹ بھی کہتے ہیں جس کا وزن عموما چند کلو گرام ہوتا ہے۔

زیادہ تر کیوبک سیٹلائٹس کا وزن ڈیڑھ سے دس کلو گرام تک ہوتا ہے۔

ایسی سیٹلائٹس کو انڈرگریجویٹ اور گریجویٹ پراجیکٹس میں مستقبل کے ایروناٹکس اور کاسموناٹکس میں جانیوالے انجینئر بناتے ہیں۔ یہ نسبتا سستے اور بنانے میں آسان پراجیکٹس ہوتے ہیں جن سے ہم ابتدائی لیول پر تکنیکی باریکیاں سیکھ سکتے ہیں۔

اب پاکستان کی سات کلو وزنی یہ کیوبک سیٹلائٹ long march 5 راکٹ کے ساتھ سپیس میں جا رہی ہے

یہ راکٹ پانچ میٹر کا ڈایامیٹر جبکہ ستاؤن میٹر کی لمبائی رکھتا ہے۔ جس کو لیکوئڈ ہائڈروجن اور آکسیجن سے انرجی ملے گی پے لوڈ کے بغیر اس راکٹ کا وزن ساڑھے آٹھ لاکھ کلو یا پھر251 میٹرک ٹن ہوتا ہے۔

یہ راکٹ چینج ششم یا پھر Chang’e-6 مشن کو چاند پر پہنچانے کے لئے چاند پر جا رہا ہے۔

اس مشن یا پھر پے لوڈ کا ٹوٹل وزن 8200 کلوگرام ہے جبکہ اس مشن میں چار سپیس کرافٹ ہیں جو کہ اس کو مطلوبہ مقام تک پہنچانے میں مدد دیں گے۔

اس مشن میں فرانس، سویڈن اور اٹلی کے پے لوڈ شامل ہیں جن میں؛

فرانس کا Radon Outgassing Detection (DORN) instrument ہے جو کہ چاند پر ریڈان کی کھوج لگائے گا۔

سویڈن کا “Negative Ions on the Lunar Surface” (NILS) ہے جو کہ یورپئن اسپیس ایجنسی کے تعاون سے بنایا گیا ہے

اور

اٹلی کا passive laser retroreflector بھی ہے۔

ان اتنے وزنی آلات کے ساتھ پاکستان کا ICUBE-Q ہے جو کہ باقیوں کے مقابلے میں فقط سات کلو گرام کا ہے اور ان کے مقابلے میں کوئی خاص کام نہیں کرنے والا ہے۔ یہ بس ایک یونیورسٹی پراجیکٹ ہے۔

اب کل سے پاکستانی میڈیا آؤٹ لیٹ باؤلے ہوئے پڑے ہیں کہ پاکستان چاند پر جا رہا ہے یہ ہے وہ ہے اور جو اس کی تعریف نہیں کر رہا وہ پاکستان کا دشمن ہے اس کو پاکستان کی کوئی چیز نہیں پسند ہے وغیرہ وغیرہ

اگر ایک ساڑھے آٹھ لاکھ کلو وزنی راکٹ کے ساتھ سات کلو کا پرزہ خلا میں بھیجنا تیس کروڑ لوگوں اور دنیا کی سو کالڈ جدید میزائل ٹیکنالوجی والے ملک کے لئے سائنسی اعزاز کی بات ہے تو پھر ہم سب کو چلو بھر پانی لیکر اس میں ڈوب مرنا چاہیے۔

اس سے بڑا شرم کا کوئی مقام ہو ہی نہیں سکتا کہ آپ سات کلو وزنی کیوب کو خلاء میں بھیجنا اعزاز کہہ رہے ہیں وہ بھی اس وقت جب آپ کا دشمن ہمسائیہ اور دوست ہمسائیہ ممالک، دونوں چاند سے آگے مریخ پر جا رہے ہیں۔

اور جو لوگ کہہ رہے ہیں کہ اس سات کلو وزنی سیٹلائٹ کی تعریف کرکے ہم عالمی دنیا میں جگ ہنسائی کروائیں ان کی تھوڑی ٹیوننگ کرنی چاہیے۔

کچھ شرم کریں یہ سات کلو وزنی کیوب دراصل ڈوب مرنے کا مقام ہے۔

ضیغم قدیر

Address

HMC
Hayatabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Viral Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category