29/07/2023
🙋 سنیے 🔊🔉
رسولِ اکرمﷺ 💞 کے وصال کے وقت حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی عمر مبارک تقریباً 6 سال تھی اور واقعہ کربلا کے وقت تقریباً 57 سال تھی،
👈 لیکن ہمیں یا تو چھ سال کی عمر تک کے واقعات سننے کو مل رہے ہیں یا پھر میدان کربلا کے، یہ جو درمیانی 51 سال ہیں، کہاں چلے گئے کیوں بیان نہیں کیے جاتے۔۔؟؟
اگر ہمارے علماء یہ 51 سال کی سیرتِ عام کر دیں تو
• کہیں صدیق اکبر حسنین کریمین رضی اللہ عنھم کو ممبر کے دائیں بائیں بٹھا کر خطبہ دیتے نظر آئیں گے.
• کہیں فاروق اعظم خانوادہ رسولﷺ کے شہزادوں کا کھڑے ہو کر استقبال کرتے ملیں گے.
• کہیں دونوں جنتی شہزادے ذوالنورین رضی اللہ عنہ کی حفاظت کے لیے تلواریں اٹھاۓ کھڑے ہوں گے.
• تو کہیں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ اپنی چادر مبارک سے شہزادگانِ رسولﷺ کے جوتے مبارک صاف کرتے ملیں گے!
🔴 چونکہ .......
• اہلیبیت ایک آنکھ کا نور
• تو صحابہ دوسری آنکھ کا نور ہیں
• اہلیبیت دل ہیں تو جان صحابہ ہیں
اور اہلیبیت کا ابوبکر (رض) کے پیچھے مقتدی بننا آپس کی محبت ہے علی، حسن، حسین رضی اللّٰہ عنھم نے ابوبکر رض کے پیچھے نماز پڑھ کر پوری امت کو درس دیا کہ تم بھی صدیق کو اپنا امام مانو کیونکہ اہلیبیت و صحابہ ان میں سے کسی ایک ہستی کہ بارے میں غلط گمان رکھنا کفر ہے.
🙌 اسلیے ______ خدارا 🙏
صحابہ کو تاریخ کے اوراق میں مت تولیں
وہ تاریخ میں نہیں اللہ کے کلام میں ملیں گے نبی کریم ﷺ کے فرمان میں ملیں گے اور صحابہ وہ ایمان والے ہیں جن کی گواہی خود رب کائنات نے دی۔
سید گفتار شاہ صاحب کی وال سے
Syed Guftar