Press Club Wah Hassan Abdal پریس کلب واہ حسن ابدال

Press Club Wah Hassan Abdal  پریس کلب واہ حسن ابدال This is a social media page. You can contact us for your opinions, complaints, public issues and corr

حکیم شہزاد عرف لوہا پھاڑ کو ایف آئی اے نے گرفتار کر لیامعروف حکیم شہزاد نے ویڈیوز کے زریعے نجی کالج کی طالبہ کے حوالے سے...
23/10/2024

حکیم شہزاد عرف لوہا پھاڑ کو ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا

معروف حکیم شہزاد نے ویڈیوز کے زریعے نجی کالج کی طالبہ کے حوالے سے اپنی ویڈیوز میں گمراہ گن افواہیں پھیلائیں

حکیم شہزاد نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے سے نفرت آمیز ویڈیوز اپلوڈ کیں

محکمہ سکول ایجوکیشن پنجابپنجاب حکومت کا کل تمام تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلانتمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں چھٹی...
17/10/2024

محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب

پنجاب حکومت کا کل تمام تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان

تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں چھٹی کا نوٹیفیکیشن جاری

حسن ابدال حسن ابدال۔ مین جی ٹی روڈ دونوں اطراف سے مکمل بند حسن ابدال۔ جی ٹی روڈ کو کنٹینر لگا کر سیل کیا گیا۔ حسن ابدال ...
03/10/2024

حسن ابدال

حسن ابدال۔ مین جی ٹی روڈ دونوں اطراف سے مکمل بند

حسن ابدال۔ جی ٹی روڈ کو کنٹینر لگا کر سیل کیا گیا۔

حسن ابدال ۔ موٹروے ایم ون برہان انٹر چینج سے بھی مکمل بلاک

حسن ابدال ۔ جی ٹی روڈ اور موٹروے بند ہونے سے ٹریفک کی لمبی قطاریں

حسن ابدال ۔ روڈ اور موٹر وے سیاسی جماعت کے ممکنہ احتجاج کو روکنے کے لیے بند کیے گے

حسن ابدال ۔ راولپنڈی اسلام آباد جانے والے تمام داخلی و خارجی راستے مکمل بند

03/10/2024

‏ڈی چوک پر تحریک انصاف کے احتجاج کا معاملہ

راولپنڈی کے داخلی اور خارجی راستوں کو مکمل طور پر سیل کرنے کا فیصلہ، زرائع

شہر میں دفعہ 144 نافذ ہو گی، زرائع

کسی بھی قسم کے اجتماع، جلسے، احتجاج یا دھرنے کی اجازت نہیں ہو گی

میٹرو بس سروس معطل رہے گی، زرائع

موٹر وے ایم 1 اور ایم 2 مکمل طور پر بند ہو گی، زرائع

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ہوم ڈیپارٹمنٹ کو موبائل نیٹ ورک بند رکھنے کی تجویز، زرائع

راولپنڈی پولیس کے 4 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات ہونگے

ٹیکسلا ، چکری ، روات ، اے ڈبلیو ٹی سے بند ہو گا ۔ زرائع

اینٹی رائڈ فورس کے دستے الگ سے تعینات کئے جائینگے ۔ زرائع

پولیس کو آنسو گیس اور ربڑ کی گولیاں پہنچا دی گئیں ۔ زرائع

کسی بھی کارکن کو احتجاج کرنے کی صورت میں فوری گرفتار کیا جائے گا ۔ زرائع

راولپنڈی انتظامیہ کی شہریوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت ۔ زرائع

ہمارے چھ اراکین اسمبلی کو اٹھایا گیا ہے۔
زین قریشی

سی ٹی ڈی بلوچستان کی دہشتگردوں کے خلاف کارروائی

دوران کارروائی بی ایل اے کے 4 خوارج سرمچار جہنم واصل کردئیے گئے

آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن شمالی پنجاب کے صدر ابرار احمد خان کا کل تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان

کل اسلام آباد میں سیاسی جماعت کی طرف سے ممکنہ احتجاج پر راولپنڈی سٹی کے تعلیمی ادارے بند رہیں گے
ابرار احمد خان

تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کرنے اور بچوں کی حفاظت کے پیش نظر کیا۔
ابرار احمد خان

سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کرنے پر تحریک انصاف کے وکلاء اور رہنماؤں پر دہشتگردی کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج

سلمان اکرم راجہ، بیرسٹر گوہر، شبلی فراز، اعظم سواتی، لطیف کھوسہ، وکیل نیاز اللہ نیازی، نعیم پنجھوتا، مصطفین کاظمی سمیت 120 افراد پر ایف آئی آر درج

اہم ترینڈپٹی کمشنراٹک راٶعاطف رضا نےضلع اٹک میں  3 سے 9اکتوںر تک دفعہ 144نافذکردی ہےدفعہ 144 کے تحت اسلحہ کی نمائش ، ہر ...
03/10/2024

اہم ترین
ڈپٹی کمشنراٹک راٶعاطف رضا نےضلع اٹک میں 3 سے 9اکتوںر تک دفعہ 144نافذکردی ہے
دفعہ 144 کے تحت اسلحہ کی نمائش ، ہر قسم کے اجتماع دھرنوں،ریلیز،جلسے اور جلوسوں وغیرہ پرپابندی ہوگی۔

01/10/2024

ضلع میانوالی میں 7 اکتوبر تک کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی، نوٹیفیکیشن

میانوالی میں 3 اکتوبر تک کے لیے رینجرز کی 2 کمپنیاں تعینات کردی گئی، نوٹیفیکیشن

میانوالی میں ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد، نوٹیفیکیشن

01/10/2024

پنجاب حکومت کا راولپنڈی میں ڈینگی کیسز میں اضافے کے پیش نظر ضلع میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ

Allhamdulilah 2024 main aj ki date Tak 20 lac.sy ziada k State Life Insurance Corporation ki tarf sy death claim cheques...
26/09/2024

Allhamdulilah 2024 main aj ki date Tak 20 lac.sy ziada k State Life Insurance Corporation ki tarf sy death claim cheques un yateem bacho ko ada kr chukàa hn jin k fathers ne zindgi main hum pr itmad kiya ur huam ne pora kiya wesy to log zinagi main waada pora ni karty

*اہم اطلاع* کل مورخہ 26.09.2024 بروز جمعرات بوقت 02:30 بجیدن تھانہ صدر حسن ابدال جبکہ 03:00 بجے دن تھانہ سٹی حسن ابدال م...
25/09/2024

*اہم اطلاع*

کل مورخہ 26.09.2024 بروز جمعرات بوقت 02:30 بجیدن تھانہ صدر حسن ابدال جبکہ 03:00 بجے دن تھانہ سٹی حسن ابدال میں ڈی پی او اٹک سردار غیاث گل خان کھلی کچہری کرینگے تمام سائلین اپنی درخواستوں کے ہمراہ متعلقہ تھانہ میں تشریف لائیں

خبر غم نہایت افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ ہمارے نہایت قابل احترام بھائی ابرار بٹ صاحب کے والد محترم قضائے الہیٰ سے ...
25/09/2024

خبر غم

نہایت افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ ہمارے نہایت قابل احترام بھائی ابرار بٹ صاحب کے والد محترم قضائے الہیٰ سے وفات پا گے ہیں جن کی نماز جنازہ آج مورخہ 25 ستمبر بروز بدھ بعد از نماز عصر محلہ سیداں حسن ابدال والے قبرستان میں اد کی جائے گی

حسن ابدال حسن ابدال ۔ تھانہ صدر پولیس نے قتل کے ملزم کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا حسن ابدال ۔ HIU انچارج ذوالفقارخ...
22/09/2024

حسن ابدال

حسن ابدال ۔ تھانہ صدر پولیس نے قتل کے ملزم کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا

حسن ابدال ۔ HIU انچارج ذوالفقارخان نے ملزم فضل نعیم کو بیرون ملک فرار ہوتے ہوئے ایئر پورٹ سے گرفتار کیا۔

حسن ابدال۔ ملزم نے زمین کے تنازعے پر شہری کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا

حسن ابدال ۔ ملزم سے آلہ قتل اور واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل برآمد

19/09/2024

واہ کینٹ

واہ کینٹ کے علاقے گدوال میں بھائی نے بھائی کی جان لے لی

لڑائی کی وجہ تا حال معلوم نہ ہو سکی ۔ ذرائع کے مطابق بھائی نے درانتی کے وار کر کے بھائی کو قتل کیا

تلاش ورثاء۔ واہ کینٹ پولیس کو یہ گمشدہ بچی ملی ہے، اپنا نام شانزے بتاتی ہے، عمر آٹھ سال، جسے پولیس اپنی حفاظت میں لے کر ...
15/09/2024

تلاش ورثاء۔ واہ کینٹ پولیس کو یہ گمشدہ بچی ملی ہے، اپنا نام شانزے بتاتی ہے، عمر آٹھ سال، جسے پولیس اپنی حفاظت میں لے کر اس کے والدین کی تلاش کر رہی ہے، اگر اس حوالے سے آپ کے پاس معلومات ہوں تو زرین شاہ ایس آئی 03135585471 یا تھانہ واہ کینٹ رابطہ کریں۔

حسن ابدال پنجاب حکومت کی جانب سے مویشی پال حضرات کے لئے کسان لائیواسٹاک کارڈ سکیم کا آ غا ز کر دیا گیا ہے۔اس سلسلے میں م...
12/09/2024

حسن ابدال

پنجاب حکومت کی جانب سے مویشی پال حضرات کے لئے کسان لائیواسٹاک کارڈ سکیم کا آ غا ز کر دیا گیا ہے۔اس سلسلے میں محکمہ لائیو اسٹاک کی جانب سے ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک اٹک ڈاکٹر عبدالحمید صاحب اور ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک تحصیل حسن ابدال ڈاکٹر عبید الرحمٰن انجم کی ھدایت پر سول ویٹرنری ہسپتال حسن ابدال میں مویشی پال حضرات کی رہنمائی کے لئے فرنٹ ڈیسک قائم کر دیا گیا ھے۔اور محکمہ لائیو اسٹاک تحصیل حسن ابدال کی ٹیمیں مختلف گاؤں میں جا کر لوگوں کو پنجاب حکومت کی اس سکیم کے بارے میں آ گاہی دے رہی ہیں۔ڈاکٹر دانیال رفاقت ویٹرنری آفیسر حسن ابدال کا کہنا تھا کہ اس سکیم کے تحت مویشی پال حضرات جن کے پاس پانچ نر جانور موجود ہیں ان کو وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے 135000 سے 270000تک بلا سود قرض دیا جائے گا جو کہ پانچ ماہ کی مدت کے لیے ہوگا۔اس قرض کی رقم سے کسان اپنے جانوروں کے لیے ونڈا اور منرل مکسچر خرید سکتے ہیں۔ڈاکٹردانیال رفاقت کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی اس سکیم سے پنجاب میں گوشت کی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔

حسن ابدال گزشتہ روز تھانہ صدر کی حدود گاؤں کوہلیہ کے علاقے گاڑھ پہ مسلح ڈکیتوں کی ٹرانسفارمر اور دوکانداروں کے ساتھ لوٹ ...
11/09/2024

حسن ابدال

گزشتہ روز تھانہ صدر کی حدود گاؤں کوہلیہ کے علاقے گاڑھ پہ مسلح ڈکیتوں کی ٹرانسفارمر اور دوکانداروں کے ساتھ لوٹ مار مقامی افراد کے پہنچنے پر مسلح ڈکیت فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گے

دیکھتا جا شرماتا جا یہ موصوف آجکل مسجد کی پہلی صف میں لمبی تسبیح کے کے بیٹھتے ہوں گے ۔ اور شاہد ہر سال حج عمرہ بھی کرتے ...
11/09/2024

دیکھتا جا شرماتا جا
یہ موصوف آجکل مسجد کی پہلی صف میں لمبی تسبیح کے کے بیٹھتے ہوں گے ۔ اور شاہد ہر سال حج عمرہ بھی کرتے ہوں گے

ریٹائرڈ سابق ایس ایچ او رفیق دھریجہ جو کہ دیکھنے میں شریف ادمی ہے بیچارہ اس نے 100 کروڑ روپے کی کرپشن کی ہے ۔
صادق آباد: کچےکےعلاقے میں تعینات ہونیوالے سابق ایس ایچ او رفیق احمد کو گرفتار کرلیا گیا، کرپشن اورغیرقانونی کاشت سےکروڑوں کی جائیدادیں بنائیں اور عہدے کا ناجائز استعمال کرکے 1444 کنال اراضی پر ناجائز کاشت کی۔ ملزم محمدرفیق نے 2018 میں 1384 کنال وقف حضرت خواجہ غلام فرید حاصل کیا اور ناجائز ذرائع سےحاصل آ مدن سے بیٹوں کےنام اور بے نامی جائیدادیں بنائیں۔ ملزم نے محلہ اسلام نگررحیم یار خان میں بیٹے کے نام پر ایک کنال کا قیمتی پلاٹ خریدا اور موضع کچی زمان رحیم یار خان میں 4کنال اراضی ناجائزآمدن سے بنائی۔ملزم نے 4قیمتی گاڑیاں خریدکررینٹ اے کار کے کاروبار میں لگا رکھی ہیں جبکہ 100کروڑروپےسےزائدکامالی فائدہ حاصل کیا۔

السلام وعلیکم راولپنڈی کے کُچھ علاقوں میں جو Dog Poisoning ہو رہی ہے اِس سے متعلق اگر کسی کے پاس کوئی ثبوت ہے کہ کون بند...
09/09/2024

السلام وعلیکم
راولپنڈی کے کُچھ علاقوں میں جو Dog Poisoning ہو رہی ہے اِس سے متعلق اگر کسی کے پاس کوئی ثبوت ہے کہ کون بندے اس میں ملوث ہیں یا کوئی گواہ ہے تو وہ فوری PARC میں اس کے خلاف درخواست دیں ،
انشاءاللہ قانونی کارروائی ہوگی ۔۔۔۔

PARC (حِفاظت بے زُبان کی)

Address

Hassan Abdal

Telephone

+3215187745

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Press Club Wah Hassan Abdal پریس کلب واہ حسن ابدال posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Press Club Wah Hassan Abdal پریس کلب واہ حسن ابدال:

Videos

Share

Category