13/08/2024
ان کی سو کالڈ ,, فائر وال ،، نے ملک بھر میں انٹرنیٹ کی سپیڈ تباہ کرکے رکھ دی ۔ آن لائن کام کرنے والوں کی بےبسی عروج پر ہے ، سوشل میڈیا ایپس رینگ رینگ کر چل رہی ہیں ۔۔۔ آئی ٹی کے میدان میں ترقی کے دعوے دارو! اتنی نیٹ سپیڈ تو دے دو کہ ایک میسج یا تصویر اپ لوڈ ہوجائے۔ آن لائن کام تو ایک طرف واٹس ایپ پر امیج یا وائس نوٹ تک ڈاون لوڈ نہیں ہورہے ۔
انٹر نیٹ صرف وقت گزاری نہیں کہ اس کو نظر انداز کردیا جائے ، اس سے طلبا ، اساتذہ اور پروفیشنلز کا مستقبل جڑا ہے ۔ ہر فیلڈ کا کام اب انٹر نیٹ کی سپیڈ پر منحصر ہے ، لیکن یہاں پتھر کے زمانے میں بھیج دیا گیا ہے ۔ لوکل سطح پر بھی انٹر نیٹ میں کوئی خرابی ہو تو چند گھنٹوں میں سدھار لی جاتی ہے ، ملک بھر میں اس مسئلے کو 27 دن ہوچکے ہیں ۔۔ مگر وہی سرکار کی بےحسی!
بیلنس لوڈ کرنے پر چھ قسم کے ٹیکسز
پیکج لگانے پر تین ٹیکسز
پی ٹی سی ایل وائی فائی پر 7 ٹیکسز
انٹرنیٹ ڈیوائس پر ٹیکسز
موبائل اور لیپ ٹاپ خریدنے پر ٹیکسز
اتنے ٹیکس دینے کے بعد بھی انٹر نیٹ سپیڈ ۔۔۔۔ صفر
کس کس المیے کو روئیں ۔۔۔۔ ہر چیز میں ہر شعبے میں تنزلی ہی تنزلی ہے ۔ ایسا لگتا ہے اس ملک کو کوئی بدروح چمٹ گئی ہے ، کوئی ایسا آسیب ہے جو اسے سرسبز نہیں ہونے دے رہا ۔۔۔ خون آشام بلائیں ائیر کنڈیشنڈ کمروں میں بیٹھ کر اس ملک اور عوام کا آخری قطرہ تک چوس لیں گی لیکن مسائل حل نہیں کریں گی ۔
آصفہ عنبرین قاضی