31/12/2025
*ہری پور پولیس مقابلہ*
*بدنام زمانہ گینگ ریپ میں ملوث و مختلف مقدمات میں مطلوب ملزم اشتہاری زخمی حالت میں گرفتار*
*جرائم پیشہ عناصر کے ضلع ہری پور کی زمین تنگ ۔جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ۔ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور ۔*
ایس ایچ او تھانہ سٹی صدیق شاہ ہمراہ نفری پولیس کے ڈی ایس پی سٹی سعید یدون کی زیر نگرانی حدود تھانہ میں موجود تھے کہ چند مشکوک افراد کی مونن روڈ پر اطلاع پا کر فوراً روانہ ہوئے ۔مونن روڈ پر تین مشکوک اشخاص نے پولیس موبائل کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔پولیس نفری نے نہایت حکمت عملی سے آڑ لے کر جان بچائی۔فائرنگ کا سلسلہ روکنے پر ایک شخص دائیں ٹانگ پر لگ کر زخمی حالت میں روڈ پر گرا ہواتھا۔ملزم کو حسب ضابطہ گرفتار کر کے جامع تلاشی سے ایک پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد کیا۔سرسری دریافت پر ملزم نے اپنا نام حکیم اللہ ولد فضل حکیم سکنہ حال ڈھیری سکندرپور بتلایا ۔جبکہ ملزم کے دوسرے ساتھی فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے پولیس سرچ آپریشن شروع کردیا۔ملزم کو بغرض علاج معالجہ ٹرامہ سنٹر منتقل کیا۔ملزم حکیم اللہ کے خلاف اس سے قبل مقدمہ علت 946 مورخہ 19.12.2024جرم 376.6.34.53CPA تھانہ سٹی ،مقدمہ علت 754مورخہ 01.10.2025 جرم 15AA تھانہ سٹی، مقدمہ علت 872 مورخہ 11.11.2025جرم 375A.392.53CPA تھانہ سٹی،مقدمہ علت 4 مورخہ 337A(ii),147,149,34 تھانہ کھلابٹ اور مقدمہ علت 1003مورخہ 31.12.2025جرم 375A تھانہ سٹی درج ہیں۔ملزمان کے خلاف بجرم 353.324.15AA تھانہ سٹی میں درج رجسٹر کرلیا۔