Union of Journalists Ghazi.

Union of Journalists Ghazi. Its a Union Of Journalists Page Based in Ghazi Haripur KPK. Our Live Transmission Brings All Kinds o

17/09/2021

ہم غازی پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہیں کے انہوں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے انتشار کو روکا

وزیراعظم عمران خان نے تربیلا  T 05 منصوبے کی تختی کی نقاب کشاٸی کردی۔اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ کے پی کے محمود خان۔ وفاقی وز...
12/08/2021

وزیراعظم عمران خان نے تربیلا T 05 منصوبے کی تختی کی نقاب کشاٸی کردی۔اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ کے پی کے محمود خان۔ وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور جناب عمرایوب خان۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر و دیگر رہنما اور افسران شریک تھے۔

انتہائی افسوس ناک واقعہ تحصیل غازی پیسکو لاٸن مین احسان دوران ڈیوٹی خالو میں میٹر تبدیل کرتے ہوۓ کرنٹ لگنے سے جام شہادت ...
15/07/2021

انتہائی افسوس ناک واقعہ تحصیل غازی پیسکو لاٸن مین
احسان دوران ڈیوٹی خالو میں میٹر تبدیل کرتے ہوۓ کرنٹ لگنے سے جام شہادت نوش کر گیا کو صبر و جمیل اور مرحوم کی مغفرت فرماۓ امین

بیراج کے قریب نہاتے ہوئے 5 عورتیں ڈوب گئی 1 جاں بحق 4 کو بچا لیا گیا جن کو طبی امداد کے لیے غازی ہسپتال منتقل کردیا گیا
09/07/2021

بیراج کے قریب نہاتے ہوئے 5 عورتیں ڈوب گئی 1 جاں بحق 4 کو بچا لیا گیا جن کو طبی امداد کے لیے غازی ہسپتال منتقل کردیا گیا

تحصیل غازیسوزوکی کیری نمبر  1214 ماڈل 2003 اصل رجسڑیشن بک گم ہو گئی ہے اطلاع دینے والے کو نقد تین ہزار انعام دیا جاۓ گار...
08/07/2021

تحصیل غازی
سوزوکی کیری نمبر 1214 ماڈل 2003 اصل رجسڑیشن بک گم ہو گئی ہے اطلاع دینے والے کو نقد تین ہزار انعام دیا جاۓ گا
رابطہ
بشارت علی غازی
03055517852
03171117788

پیسکو میں بھرتی شروع ہوگئی ہےپیسکو میں ALM کی2605 آسامیوں پر بھرتی کرنے  کا اشتہار آگیا 12 جولائی تک ایپملائز سنز اور او...
28/06/2021

پیسکو میں بھرتی شروع ہوگئی ہے
پیسکو میں ALM کی2605 آسامیوں پر بھرتی کرنے کا اشتہار آگیا 12 جولائی تک ایپملائز سنز اور اوپن میرٹ پر درخواست جمع کریں. ھائڈرو کا وعدہ سچا , 8 اور9 جون کو ھائڈرو الیکٹرک ورکرز یونین احتجاجی دھرنا رنگ لایا روزنامہ آج پشاور صفحۂ 4 تاریخ 28 جون 2021

28/06/2021

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور جناب عمرایوب خان کی خصوصی ہدایت پر انکے کوارڈینیٹر ساجدخان کل بروز منگل تحصیل غازی آفس میں سرکاری افسران کے ہمراہ پبلک ڈے کا انعقاد کرینگے۔
وفاقی وزیربرائے اقتصادی امورجناب عمرایوب خان کی خصوصی ہدایت پر کل بروز منگل 29 جون تحصیل غازی آفس میں پبلک ڈے کا انعقاد کیا جائے گا۔جس میں وفاقی وزیر کے کوارڈینیٹرساجدخان اور بجلی وسوئی گیس سمیت دیگر سرکاری محکموں متعلقہ افسران موجود ہونگے جو عوامی مسائل سنیں گے اور حل کے لیے اقدام اٹھائیں گے۔۔۔۔۔

( زبیدہ آمان فاونڈیشن ہسپتال غازی )50 بستروں کا جدید ترین ہسپتال اپنی تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ۔ڈپٹی چیئرمین زبیدہ آ...
24/06/2021

( زبیدہ آمان فاونڈیشن ہسپتال غازی )
50 بستروں کا جدید ترین ہسپتال اپنی تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ۔
ڈپٹی چیئرمین زبیدہ آمان فاونڈیشن نے آج ہسپتال کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا ، ہسپتال کا تعمیراتی کام تقریبا مکمل ہو چکا ہے ۔
اس ہسپتال میں جدید ترین لیب
سٹی سکین ، MRI ، ڈائلائسز ، اور ایمر جنسی کی سہولیات میسر ہونگی ۔
تحصیل غازی اور اسکی مفاضاتی بستیوں کے لوگ اس ہسپتال سے مستفید ہو سکیں گے۔

ڈپٹی کمشنر ہری پور جناب محمد مغیث ثناء اللہ کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر غازی نے آج صفائی مہم میں حصہ لیا. اس دوران ان...
23/06/2021

ڈپٹی کمشنر ہری پور جناب محمد مغیث ثناء اللہ کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر غازی نے آج صفائی مہم میں حصہ لیا. اس دوران انہوں نے ٹی ایم اے کے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی اور روڈ پر موجودہ تعمیراتی میٹیریل بھی ہٹانے کے احکامات جاری کئے.

غازی میں ٹریفک اہلکاروں کو صرف ڈیمپر سے پیسے اکٹھے کرنے کے لئے تعینات کیا جاتا ہے جبکہ کمسن رکشہ ڈرائیور روزانہ لوگوں کی...
23/06/2021

غازی میں ٹریفک اہلکاروں کو صرف ڈیمپر سے پیسے اکٹھے کرنے کے لئے تعینات کیا جاتا ہے جبکہ کمسن رکشہ ڈرائیور روزانہ لوگوں کی زندگی سے کھیلتے ہیں

غازی ۔نامہ نگار. پبلک لائبریری تحصیل غازیتفصیلات کے مطابق دخترِ کرنل اورنگزیب خان طاہر خیلی وقارالنزیب  طاہرخیلی  جو کہ ...
23/06/2021

غازی ۔نامہ نگار.
پبلک لائبریری تحصیل غازی
تفصیلات کے مطابق دخترِ کرنل اورنگزیب خان طاہر خیلی وقارالنزیب طاہرخیلی جو کہ ڈپٹی کمشنر پشاور اور اسلام آباد میں کئی اعلی عہدوں پر فائز رہ چکی ہیں کی بیاد کے طور پر تعمیر ہوئی ہے ۔ وقارالنزیب میموریل پبلک لائبریری ۔احاطہ گورنمنٹ بوائز پوسٹ گریجویٹ کالج ھملٹ کی حدود کے اندر واقع ہے یہ لائبریری کم و بیش پندرہ کروڑ کی لاگت سے بنائی گئی ہے ۔سابقہ وزیر تعلیم و سابق سینیٹر خیبرپختونخواہ انیسہ زیب طاہر خیلی کی ہمشیرہ کے نام سے منسوب ہے ان کی وصیت تھی کہ میری طرف سے ایک لائبریری تحصیل غازی کو بطور تحفہ دی جائے گزشتہ تین چار سالوں سے اس کی بلڈنگ کمپلیٹ ہو چکی ہے ۔ کم بیش پندر کروڑ کی لاگت سے تیار ہونے والی یہ لائبریری بند پڑی ہے ۔ بے بہا کتب کا زخیرہ موجود ہے ۔ مکتبہ اہل دانش کے کئی طالب علم مسلسل چکر کاٹ رہے ہیں لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا پر یہ لائبریری التوا کا شکار ہے اس کے سٹاف میں صرف ایک بندہ ہے جو صبح ایک گھنٹے کیلئے آتا ہے ۔لائبریری جو ابھی شروع بھی نہیں ہوئی کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہے ۔ یہ لائبریری غازی شہر سے ڈھائی کلو میڑ کی دوری پر پوسٹ گریجویٹ بواۓ کالج کے اندر بنائی گئی ہے جہاں عام اشخاص کا داخلہ مشکل ہے کالج سیکورٹی کراس کر کے پبلک لائبریری تک پہنچنا عام آدمی اور غیر متعلقہ شخص کے لئے مشکل ہے یہی لائبریری اگر غازی شہر میں ہوتی تو کتنے ہی علم کے پیاسے اپنی پیاس بجاتے ۔ شہر سے دوری اور سرکاری ادارے کے احاطہ میں اس کا واقع ہونا اس کی افادیت کو گھٹا رہا ہے ۔پبلک لائبریری کا قیام پبلک پوائنٹ پر ہوتا تو استفادہ زیادہ ہوتا میرے جیسے کئی پیاسے اس بات کے منتظر ہیں کہ اللہ کرے اس کا افتتاح ہو جائے ۔تین چار سالوں سے التواء کا شکار یہ پبلک لائبریری نہ جانے کب کھلے گی ۔لوکل زمہ داروں سے بھر پور عوامی مطالبہ ہیکہ جلد از جلد اس کا افتتاح یقینی بنایا جاۓ ۔عام عوام کیلئے اسے کھولا جاۓ ۔اس کے متصل پوسٹ گریجویٹ کالج کی اپنی لائبریری موجود ہے بہت پرانی اور نادر کتب کا زخیرہ موجود ہے ۔لیکن وہ صرف سٹوڈنٹس کیلئے ہے ۔ پبلک لائبریری کا انعقاد کثیر فنڈ سے قیام پزیر ہوا ۔قابل تحقیق ہیکہ یہ فنڈ زاتی طور پر دیا گیا ہے یا سرکاری طور پر ۔ اتنا بڑا کتب خانہ کسی بھی معاشرے کیلئے ایک بہت بڑا خزانہ ہے ۔ اہل علم کی عدم توجہ سے یہ خزانہ رفتہ رفتہ تلف ہو رہا ہے اور سویرے سویرے لائبریری کے اردگرد وافر مقدار میں سور دکھائی دیتے ہیں۔ بغور جائزہ لینے کے بعد دیکھا کہ سی سی ٹی وی کیمرے اے سی گیزر جیسی سہولیات سے مزین انتہائی خوبصورت عمارت خستہ حالی کا شکار ہو رہی ہے امید کرتا ہوں اہل قلم حضرات اس کو اجاگر کرنے میں اور باضابطہ اس کا وزٹ کر کے دور حاضر کی اس شمع کو جلانے میں بھرپور کردار ادا کریں گے یہی حال رہا توعوام مستفید نہ ہو سکے گی لوکل انتظامیہ لوکل منیجمنٹ بلخصوص سابق سینیٹر کے پی کے انیسہ زیب طاہر خیلی کو اس پر توجہ دینی چاہیئے اسی بلڈنگ پر پچھلے سال بھی چند صحافیوں نے ویڈیو بنا کر اپلوڈ کی تھی لیکن کسی پر کوئی اثر نہ ہوا ۔ خدارا کروڑوں روپے کے یہ اثاثے تلف ہونے کا اندیشہ ہے

تحصیل غازی وفاقی وزیربرائے اقتصادی امور جناب عمرایوب خان کے کوارڈینیٹر ساجدخان کے ہمراہ غازی پبلک ڈے کے موقع پر اہلیانِ ...
23/06/2021

تحصیل غازی
وفاقی وزیربرائے اقتصادی امور جناب عمرایوب خان کے کوارڈینیٹر ساجدخان کے ہمراہ غازی پبلک ڈے کے موقع پر اہلیانِ کوٹیڑہ باغ درہ کا گروپ فوٹو۔

22/06/2021

تحصیل غازی سریکوٹ کے گاؤں چنارکوٹ میں بیٹے نے اپنی سگی والدہ کو ذبح کر دیا

وفاقی وزیربرائے اقتصادی امورجناب عمرایوب خان کی خصوصی ہدایت پر تحصیل غازی میں پبلک ڈے کا انعقاد کیا جارہا ہے۔جس میں وفاق...
22/06/2021

وفاقی وزیربرائے اقتصادی امورجناب عمرایوب خان کی خصوصی ہدایت پر تحصیل غازی میں پبلک ڈے کا انعقاد کیا جارہا ہے۔جس میں وفاقی وزیر جناب عمرایوب خان کے کوارڈینیٹر ساجدخان کے علاوہ بجلی وسوئی گیس سمیت دیگر سرکاری محکموں کے افسران موجود ہیں جو آفس آنے والے سائلین کے مسائل حل کے لیے اقدام اٹھارہے ہیں۔۔

22/06/2021

ایم پی اے فیصل زمان صاحب کی ذاتی دلچسپی سے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے غازی ہسپتال کی اپگریڈیشن کی منظوری دے دی۔

صوبائی حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے صوبے کے مختلف علاقوں کے لیےبس ، فلائنگ ، کوچز اور دیگر ٹرانسپورٹ کا کرایا نامہ جاری...
21/06/2021

صوبائی حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے صوبے کے مختلف علاقوں کے لیے
بس ، فلائنگ ، کوچز اور دیگر ٹرانسپورٹ کا کرایا نامہ جاری
زیادہ کرایا لینے والوں کے خلاف شکایت درج کروائیں
نوٹ ۔۔۔دیہی علاقے میں پبلک ٹرانسپورٹ کے نام پر چلنے والی تمام غیر قانونی گاڑیوں پر بھی فی کلومیٹر ایک روپے تیرہ پیسے لاگو ہے
یہ بھی اِسی صوبے میں شامل ہیں۔۔جبکہ یہ تین اور چار روپے فی کلو میٹر کرایہ اینٹھ رہے ہیں
ضرورت اس امر کی ہے کہ شہری اپنے سفری کلومیٹرز کو ایک روپے تیرہ پیسے سے ضرب دیکر کرایہ دیں بصورت دیگر متعلقہ تھانہ جات یا شہر آرہے ہیں تو ٹریفک پولیس سے شکایت کریں ازالہ نہ ہو تو روزنامہ شمال سے رابطہ کریں
کسی صورت ریاست پاکستان میں منافع خوروں یا من مانے کرائے وصول کرنے والوں کو اپنی اپنی ریاستیں قائم نہ کرنے دیں

08/06/2021
غازی ایم پی اےفیصل زمان صاحب کی طرف سے فنڈز کی فراہمی جھاری کس روڈ بدہ سے تھلی کوٹ بلیک ٹاپ کا کام شروع شکریہ ایم پی اےف...
06/06/2021

غازی ایم پی اےفیصل زمان صاحب کی طرف سے فنڈز کی فراہمی جھاری کس روڈ بدہ سے تھلی کوٹ بلیک ٹاپ کا کام شروع شکریہ ایم پی اےفیصل زمان صاحب

06/06/2021

آج تحصیل غازی میں سترہ اٹھارہ سال کا نوجوان نہاتے ہوئے دریاۓ سندھ کی لہروں کی نظر ہو گیا تعلق واہ فیکڑی سے بتایا جا رہا ہے

وفاقی وزیربرائے اقتصادی امور جناب عمرایوب خان کی مین بازار ہری پور آمد تاجروں سمیت ملحقہ محلہ جات کے عوام کی جانب سے زبر...
06/06/2021

وفاقی وزیربرائے اقتصادی امور جناب عمرایوب خان کی مین بازار ہری پور آمد تاجروں سمیت ملحقہ محلہ جات کے عوام کی جانب سے زبردست استقبال۔۔۔

اربوں روپوں کے میگا پروجیکٹ تحصیل غازی کیلئے بجا لیکن ان گنگر کے باسیوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا سیاسی رہنماؤں کی بن...
02/06/2021

اربوں روپوں کے میگا پروجیکٹ تحصیل غازی کیلئے بجا لیکن ان گنگر کے باسیوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا سیاسی رہنماؤں کی بنیادی زمہ داری ہے خدا را ان تک پانی پہنچایا جاۓ

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور جناب عمرایوب خان کے کوارڈینیٹر ساجد خان آج شام غازی میں سجنے والے پنڈال کی تیاریوں کا جائز...
31/05/2021

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور جناب عمرایوب خان کے کوارڈینیٹر ساجد خان آج شام غازی میں سجنے والے پنڈال کی تیاریوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر جناب عمرایوب خان آج شام چار بجے اپنے دست مبارک سے تربیلہ غازی روڑ کا 1 ارب 83 کروڑ روپے کی خطیر فنڈنگ سے افتتاح کرینگے۔جبکہ اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر بھی موجود ہونگے۔۔

سر،آجمورخہ 2021۔5۔31 کو بوقت 00۔9 بجے دریائے سندھ آلدو علاقہ تھانہ غازی سے ملنے والی نعشیں کی شناخت ہوگئی ہے ۔نعش جمروز ...
31/05/2021

سر،
آجمورخہ 2021۔5۔31 کو بوقت 00۔9 بجے دریائے سندھ آلدو علاقہ تھانہ غازی سے ملنے والی نعشیں کی شناخت ہوگئی ہے ۔نعش جمروز ولد عمر خان بعمر 70/75 سال سکنہ جموں غازی کی ہے۔جو گذشتہ شب گھر سے نکلا تھا ۔متوفی کا دماغی توازن درست نہیں تھا ۔

29/05/2021
اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی کا ایبٹ آباد جیل کا اچانک دورہ۔اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی کی ایم پ...
29/05/2021

اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی کا ایبٹ آباد جیل کا اچانک دورہ۔

اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی کی ایم پی اے کے پی کے فیصل زمان سے بھی ملاقات، اسپیکر مشتاق غنی نے جیل لنگر خانہ میں خوراک ، صفائی اور دوسرے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اسپیکر نے جیل ہسپتال میں بھی انتظامات کا جائزہ لیا۔

Admin # (29-05-2021)

جناب اسد قیصر اور جناب عمر ایوب خان افتتاح کے ساتھ ساتھ جب تک روڈ بن نہیں جاتا تب تک لوگوں کی تکلیف کو مد نظر رکھتے ہوئے...
29/05/2021

جناب اسد قیصر اور جناب عمر ایوب خان افتتاح کے ساتھ ساتھ جب تک روڈ بن نہیں جاتا تب تک لوگوں کی تکلیف کو مد نظر رکھتے ہوئے نہر کے ساتھ سروس روڈ کو عام لوگوں کے لیے کھلوائیں۔۔ عوامی مطالبہ

غازی بھروتھا پاور چینل کے ساتھ  ہملٹ خالو پل کے ایریا میں خوفناک  آگ بھڑک اٹھی ہے ۔ آگ تیزی سے پھیل رہی ہے ۔ پاور چینل پ...
29/05/2021

غازی بھروتھا پاور چینل کے ساتھ ہملٹ خالو پل کے ایریا میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی ہے ۔ آگ تیزی سے پھیل رہی ہے ۔ پاور چینل پر نصب آلات کو آگ سے شدید خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ غازی بھروتھا انتظامیہ و سیکیورٹی غائب

Address

Tarbela, Ghazi
Haripur

Telephone

+923008119390

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Union of Journalists Ghazi. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share