31/01/2025
کال اورٹیکسٹ ڈیٹا تک رسائی کی اجازت لینے والی اینڈروئیڈ ایپس میں میں 98 فیصد کمی
گوگل اُن تمام ایپس کے خلاف کریک ڈاؤن کر رہا ہے جو پرمیشنز کا غلط استعمال کرتی ہیں۔ اس کریک ڈاؤن کا بہت مثبت اثر دیکھنے کو ملا ہے۔ اس کا اندازہ گوگل کے اس دعوے سے بھی ہوتا ہے کہ 2019 میں پلے سٹور پر ایپس میں کال اور ٹیکسٹ تک رسائی مانگنے والی ایپس میں 98 فیصد کمی ہوئی ہے۔گوگل کو ایسا کرنے کے لیے زیادہ محنت نہیں کرنی پڑی۔ گوگل نے غیر ضروری اجازت کے لیے اکتوبر 2018 میں نئی پالیسی لاگو کی تھی۔
گوگل کا کہنا ہے کہ اس پالیسی کے نتیجے میں 7 لاکھ 90 ہزار ایپس کو پلے سٹور تک پہنچنے ہی نہیں دیا گیا۔
گوگل نے مئی 2019 میں ڈویلپرز سے پوچھنا شروع کیا تھا کہ کیا اُن کی ایپس بچوں کو ٹارگٹ کرتی ہیں؟ ۔ گوگل نے مال وئیر کو بھی پلے سٹور سے ختم کیا ہے۔ گوگل پلے پروٹیکٹ نے 1.9 ارب مواقع پر نان-پلے سٹور مال وئیر کو بلاک کیا ہے۔
گوگل کافی عرصے سے کوشش کررہا ہے کہ پلے سٹور سے مال وئیرز کو ختم کیا جائے۔پرمیشنز کے غلط استعمال کو بالکل ختم کرنا اینڈروئیڈ 10 میں بھی مشکل ہے۔اس کے باوجود ایسا لگتا ہے کہ ڈویلپر گوگل کی پالیسی کا احترام کرتے ہوئے یا متوقع کریک ڈاؤن سے ڈر کر خود ہی غیر ضروری اجازت ناموں کو ختم کر رہے ہیں۔
Welcome to Mixchar - Your Gateway to Global Perspectives! 🌐 Stay informed about the latest international news with our comprehensive coverage that transcends borders. From breaking headlines to in-depth analyses, Mixchar brings you a diverse blend of stories from around the world. Navigate the gl...