Voice Of Hafizabad

  • Home
  • Voice Of Hafizabad

Voice Of Hafizabad Mission. Neat & Clean Hafizabad.

محکمہ موسمیات نے سردی کی نوید سنا ہی دی۔ تیاری پکڑ لیجئیے۔ گرم کپڑے وغیرہ نکال لیجئیے.
03/11/2025

محکمہ موسمیات نے سردی کی نوید سنا ہی دی۔ تیاری پکڑ لیجئیے۔ گرم کپڑے وغیرہ نکال لیجئیے.

  ونیکے تارڑ سے منڈی بہاولدین جاتے ہوئے سواریوں والی وین کو ٹھٹی انوک سنگھ سے تھوڑا سا اگے ڈمپر کی ٹکر کے نتیجے میں وین ...
03/11/2025



ونیکے تارڑ سے منڈی بہاولدین جاتے ہوئے سواریوں والی وین کو ٹھٹی انوک سنگھ سے تھوڑا سا اگے ڈمپر کی ٹکر کے نتیجے میں وین بالکل مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے.

اللہ کا شکر ہے کہ اتنے خطرناک ایکسیڈنٹ ہونے کے بعد بھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا وین میں 7 سواریاں تھی جو کہ اللہ کے فضل سے ساری کی ساری بچ گئی ہیں ڈی ایس پی خود موقع پر پہنچ گئے ہیں اور سارے موقع کا خود جائزہ لیا ہے.

ڈمپرز کو خاص طور پر دن کے وقت اس روڈ پہ بند ہونا چاہیے کیونکہ دن رات اس روڈ پہ ڈمپرز کا رش بنایا ہوتا ہے اور آئے دن کسی نہ کسی انسان کی موت ہو جاتی ہے ان خونی ڈمپرز کو اوورلوڈنگ سے روکا جائے.

 اسموگ کے باعث ونیکے تارڑ کت قریب ڈمپر اور ویگن میں ٹکر، جس سے دو افراد شدید زخمی ہو گئے جن کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ...
03/11/2025



اسموگ کے باعث ونیکے تارڑ کت قریب ڈمپر اور ویگن میں ٹکر، جس سے دو افراد شدید زخمی ہو گئے جن کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ٹراما سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے.

03/11/2025

حافظ آباد :میونسپل کمیٹی حافظ آباد میں مختلف کاموں کے ٹینڈرز جو ساڑھے دس بجے اوپن ہونے تھے جو تا حال نہیں ہو سکے.

ٹھیکیدار کا الزام ہے دس بجے تک سی ڈی آر جمع ہونے تھی جو ساڑھے دس بجے کے بعد تک جمع ہو رہی ہیں وہاں پر کوئی سیاسی پریشر نہیں ہے اس کے باوجود اسٹنٹ کمشنر حافظ آباد موقع پر موجود ہیں جن کی موجودگی میں دس بجے کے بعد بھی سی ڈی آر جمع ہوتیں رہیں جو ایک غیر قانونی عمل ہے اور گیارہ بجے کے بعد بھی ٹینڈرز اوپن نہ ہو سکے،

کون سی طاقت ہےجو مقررہ وقت کے بعد بھی سی ڈی آر جمع کروانے پر مجبور کرتی ہے سیاسی حکمران پارٹی کی طرف کوئی دباؤ نہیں، بلکہ زرائع سے معلوم ہوا ہے وہ شفافیت رکھنا چاہتی ہیں اب متعلقہ اتھارٹیز کی موجودگی میں مبینہ غیر قانونی کام ہو رہا ہے.

Chief Minister Punjab's Updates Maryam Nawaz Sharif Chief Secretary Punjab Commissioner Gujranwala, Division, Gujranwala Deputy Commissioner Hafizabad Govt of Punjab Marriyum Aurangzeb DG ACE Punjab

پنجاب میں سموگ کی شدت میں اضافے کے بعد صوبے کے تمام نجی و سرکاری اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی پنجاب میں  تما...
03/11/2025

پنجاب میں سموگ کی شدت میں اضافے کے بعد صوبے کے تمام نجی و سرکاری اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی پنجاب میں تمام تعلیمی ادارے صبح 8:45 بجے سے پہلے نہیں کھلیں گے۔۔۔ خلاف ورزی پر 1 سے 10 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا

سموگ میں اسکول کے اوقات کار.
03/11/2025

سموگ میں اسکول کے اوقات کار.

ڈائیوو ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سینٹری ورکرز کی آواز وزیراعلیٰ سنے گیں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا وژن ستھرا پنجاب کے سین...
02/11/2025

ڈائیوو ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سینٹری ورکرز کی آواز وزیراعلیٰ سنے گیں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا وژن ستھرا پنجاب کے سینٹری ورکرز کو کمپنی بنیادی سہولیات فراہم نہیں کر رہی،

حافظ آباد(شوکت علی وٹو)حافظ آباد میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کی جا رہی ہے،کمپنی کے سپروائزر ان کو چوڑا کہہ کر پکارتا ہے جو ان کی توہین ہے.وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ان سینٹری ورکرز کی وردی پہن کر کہا تھا انہوں اس پر ناز ہے.سینٹری ورکرز جو پرائیویٹ کمپنی کے مرہون منت ہیں ضلع حافظ آباد میں انکے بنیادی حقوق کمپنی غضب کر رہی ہے جس میں حفاظتی دستانے،لمبے شوز، سر پر ہیڈ، جیکٹس، سوشل سکیورٹی کارڈز، کم تنخواہیں شامل ہے جبکہ ورکرز کے ساتھ تنخواہوں میں فراڈ شامل ہے. کمپنی کا ای حاضری سسٹم بھی خراب ہے یا کیا جاتا ہے ایک چھٹی کرنے پر کئی غیر حاضریاں لگا دیتا ہے جس سے ورکرز کی ہر ماہ کی تنخواہوں میں بہت کٹوتی کی جاتی ہے.

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ستھرا پنجاب ضلع حافظ آباد میں مکمل خطرے سے دوچار ہے ورکرز کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے متعدد احتجاج ریکارڈ کروا چکے ہیں صفائی ستھرائی کرنے والے سینٹری ورکرز کو دستانے شوز تک نہیں، کم اجرت کا سامنا ہے سوشل سکیورٹی کارڈز نہیں بنوائے جا رہے ماہانہ لاکھوں روپے کا کنٹری بیوشن بچایا جا رہا ہے.ورکرز کی پھٹی وردیاں انکی بے بسی بتاتی ہیں دوسری جانب کمپنی کے سپروائزرز مبینہ طور صفائی ستھرائی کے لیے استعمال ہونے والا سامان بھی بیچ رہے ہیں جس کی بدولت علاقے میں صفائی ستھرائی نہیں ہو پاتی،ورکرز پر لوگوں کا پریشر رہتا ہے حافظ آباد کی یوسی 21 کوٹ حسن خان کے ورکرز نے اپنے سپروائزر کی کرپشن کو بے نقاب کیا.

اور اس کے غیر انسانی سلوک کے بارے میں آشکار کیا ہے ورکرز سے گالی گلوچ سمیت انکو چوڑا کہا جاتا ہے جس کی سینٹری ورکرز کو انصاف ملنے اور سپروائزر کو سزا ملنے کی بجائے سینٹری ورکرز کو کمپنی سے نکالنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں جو پنجاب حکومت سے کیے گے کمپنی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے کمپنی پہلے ہی سینٹی ورکرز کے بنیادی حقوق کی پامالی کر رہی ہے.سینٹری ورکرز کا وزیراعلی مریم نواز شریف سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے.

Can mention all top fans once a day Maryam Nawaz Sharif Chief Minister Punjab's Updates Chief Secretary Punjab Deputy Commissioner Hafizabad Govt of Punjab Commissioner Gujranwala, Division, Gujranwala DG ACE Punjab Gujranwala Waste Management Company - GWMC

-----------------------------------------
Imperial News Network Agency.(INNA)
Voice Of Hafizabad
Shoukat Ali Watto.
📲🇵🇰03456522331
=================================

ایک آواز-ایک مشن-ایک تحریک

👈 پاکستان سمیت دنیا بھر خبروں سے اپڈیٹ رہنے کے لیے نیچےدیے،، واٹس ایپ چینل،، لنک پر کلک کریں اور فالو کریں.

https://whatsapp.com/channel/0029Vazuw007tkjI0q2bWN2g

02/11/2025



سول ڈیفنس کی مبینہ ملی بھگت جو مال منتر دے اسے کھلی چھوٹ جو نہ دے اس کی غیر قانونی پٹرول ایجنسی بند، جھوٹی کارکردگی، جھوٹی بلے بلے،

پنجاب حکومت کی جانب سے غیر قانونی دھندوں کو بند کرنے کے لیے کیے گے اقدامات کو متعلقہ اتھارٹیز ہی ہوا میں اڑاتی ہے سول ڈیفنس جو کرپشن کا گڑھ ہے جس میں ہر آنے والا افسر سینکڑوں غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں سے ماہانہ لیکر فری ہینڈ دیتے ہیں جب بھی افسر بدلتا ہے تو جھوٹی کارکردگی دیکھانے کی غرض سے پکڑ دھکڑ کر کے سارا معاملہ پھر سے فٹ کیا جاتا ہے.

جو دے اس کا بھلا جو نہ دے اسکا دھندہ بند کر کے بھلا کیا جاتا ہے شرم نام کی بھی کوئی چیز ہوتی ہے کس طرح جھوٹ فریب پھیلایا جاتا ہے انشاءاللہ کل سے ہورا نظام دیکھانے والے ہیں. نمونہ کے طور پر 24 گھنٹے چلنے والی غیر قانونی پٹرول ایجنسی ملاحظہ فرمائیں، ایسے نمونے ہر روڈ پر دیکھے جا سکتے ہیں نظر کا دھوکہ یا پھر مال منتر کا کمال...

Chief Minister Punjab's Updates Maryam Nawaz Sharif Chief Secretary Punjab Commissioner Gujranwala, Division, Gujranwala Deputy Commissioner Hafizabad Govt of Punjab Marriyum Aurangzeb DG ACE Punjab

01/11/2025



رات گئے سیوریج لائن بند ہونے سے سارا گندہ پانی روڈ پر آ گیا، خدمت مرکز، تھانہ سٹی حافظ آباد کے آگے گزرنے والی سیوریج لائن بند ہو گی ہے.

جس کی بدولت پانی روڈ پر کھڑا ہونا شروع ہو گیا ہے شاہین مارکیٹ اور ریلوئے پھاٹک تک سیوریج کا گندہ پانی پھیلا ہے کل اتوار ہے چھٹی ہے جس سے مذید مسائل پیدا ہوں گے یہ نالہ واسا، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی یا میونسپل کمیٹی حافظ آباد کے انڈر آتا ہے اس کا مستقل حل نکالا جائے.

آئے روز نالے کی بندش اور پانی روڈ پر پھیل جاتا ہے.جو شہر کے مصروف ترین ایریا میں ہونے باعث لوگوں کے لیے دردسر بنا ہوا ہے.

بارش برفباری اور سردی کی لہر کی آمد  سلسلے کا آغاز 4 نومبر سے متوقع بارش کا سلسلہ بالائی علاقوں میں داخل ہوگا  بالائی شم...
01/11/2025

بارش برفباری اور سردی کی لہر کی آمد سلسلے کا آغاز 4 نومبر سے متوقع بارش کا سلسلہ بالائی علاقوں میں داخل ہوگا بالائی شمالی علاقوں میں آندھی گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان اس دوران مری گلیات اور گردونواح میں برفباری کا امکان 🌨️❄️💧

اس دوران سردی کی پہلی لہر داخل ہونے کا امکان 🌨️❄️

چمن بارڈر سے ایک روز میں 10 ہزار700 افغان مہاجرین کو افغانستان واپس بھیج دیا گیا.  پاکستان سے افغان مہاجرین کی وطن واپسی...
01/11/2025

چمن بارڈر سے ایک روز میں 10 ہزار700 افغان مہاجرین کو افغانستان واپس بھیج دیا گیا.

پاکستان سے افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق چمن بارڈر سے ایک روز میں 10 ہزار700 افغان مہاجرین کوافغانستان واپس بھیجا گیا۔

ذرائع نے بتایاکہ افغان مہاجرین کی واپسی چمن کے بعد آج سے طورخم سرحد سے بھی شروع کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک تقریباً 15 لاکھ 60 ہزار افغان مہاجرین کی وطن واپسی ہو چکی ہے، افغان مہاجرین کی واپسی قانونی طریقہ کار کے تحت کی جا رہی ہے اور ہر شخص کے دستاویزات کی تصدیق کے بعد ہی سرحد عبور کرنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق افغان مہاجرین کے لیے ایف سی، سول انتظامیہ کی جانب سے رہائش اورکھانے کابھی انتظام ہے۔

President Asif Ali Zardari reviewing the parade during the 78th Independence Day celebrations of Gilgit-Baltistan.
01/11/2025

President Asif Ali Zardari reviewing the parade during the 78th Independence Day celebrations of Gilgit-Baltistan.

Address


52110

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice Of Hafizabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Voice Of Hafizabad:

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share