04/02/2020
حافظ آباد( ملک وقاص اعوان )ڈپٹی کمشنر حافظ آباد نوید شہزاد مرزا کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم اپنے کشمیری بہن،بھائیوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑ سکتی،پاکستان کا بچہ بچہ کشمیری مسلمانوں کے ساتھ انکی آزادی تک جد وجہد جاری رکھے گا۔پاکستان کے نارمل افراد کی طرح اسپیشل بچے بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے انکے ساتھ کھڑے ہیں۔اسپیشل بچوں کی یہ کاوش قابل ستائش ہے کہ وہ بھی پوری قوم کی طرح آج یک زبان ہیں کہ کشمیر بنے گا پاکستان۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن سنٹر حافظ آد کی جانب سے نکالی جانے والی ریلی کی قیادت کرتے ہوئے کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عدنان ارشاد چیمہ،سکول اساتذہ حمیرا فیض،سحرش منظور،رضوان منور،امان اللہ،مبین احمد،شاہد عمران اور سہیل بشیر سمیت اسپیشل بچوں کی بڑی تعداد نے ریلی میں شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ پوری قوم نے کشمیر کاز پر متحد ہو کر دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ تمام سیاسی،جماعتیں اور عوام اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ پوری دنیا دیکھ رہی ہے کہ بھارت کس طرح مظلوم کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہا ہے اقوام متحد کو اس بات کو فوری نوٹس لیتے ہوئے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کو بند کرانا چاہیے اور اپنی منظور کردہ قراردادوں پر عمل کرواتے ہوئے کشمیر کو آزاد کروانا چاہیے۔ڈپٹی کمشنرنے اسپیشل بچوں کی اس کاوش کو بھی سراہا کہ آج پوری قوم کی طرح وہ بھی کشمیری مسلمانوں کے ساتھ عملی طور پر میدان میں نکلے ہیں۔ڈی سی آفس سے شروع ہونے والی ریلی میں شریک اسپیشل بچوں نے بینرز،فلیکسیز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیری مسلمانوں کے حق میں نعرے درج تھے۔اسپیشل بچوں نے پاکستان زندہ باد،کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بھی لگائے۔