Inside Gwadar

Inside Gwadar 'This Plateform Most Famous For Publishing The Authentic News, Documentaries & Interesting Videos.

30/01/2025

مکران کے ساحلی شہر پسنی کے نوجوان نے امریکہ سے آئی ہوئی خاتون کو شادی کی آفر کردی.

29/01/2025

پونے دو ماہ تک میرین ڈرائیو گوادر میں برجم رہنے والا آل پارٹیز کا دھرنا کامیاب مزاکرات کے بعد اختتام پزیر ہوگیا.
ضلع انتظامیہ اور جی ڈے اے کے افسران کا آل پارٹیز کے رہنماؤں سے ملاقات و مزاکراتی گفت و شنید. مزاکرات کے چند پوائنٹ پر عمل درآمد ہونے کی پیش رفت سے دھرنے کے منتظمین کو اگاہ کردیا جبکہ مطالبات کے چند پوائنٹ پر جلد عمل درآمد کروانے کی یقین دہانی کروادی. جس پر دھرنے کے منتظمین و شرکاء نے اتفاق کرتے ہوئے دھرنا موخر کر دیا.

29/01/2025

پہلا A319 جہاز کامیابی سے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرگیا جس میں عرب وفد بھی سوار تھا۔

28/01/2025

فضل بلوچ وتی دل دوستیں ھیرو دھرمندر ءِ یک سینی.باروا قصہ آرگا انت. اے قصہ ءَ الم گوش بدارے.

22/01/2025

آل پارٹیز اتحاد گوادر کے دھرنے کو 39 واں دن مکمل.

دھرنے کے منتظمین کو وزیر اعلی بلوچستان کا کیا پیغام ملا ہے.؟؟ سنیئے آل پارٹیز کے کنوینیئر عبدالغفور ھوت کی زبانی.

22/01/2025

گوادر میں بی ایس او (بساک) کی جانب سے لگائے گئے بک اسٹال پر چھاپے اور پولیس کا طلباء کی گرفتاری اور ایف آئی آر کرنے کے خلاف گوادر یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس نے یونیورسٹی کے سامنے والی سڑک پر احتجاجی ریلی نکالی اور طلباء سے اظہار یکجہتی کی.

22/01/2025

تازہ ترین
گوادر: جوڈیشل مجسٹریٹ ون گوادر کی عدالت نے بک اسٹال لگانے کے الزام میں گرفتار طالب علموں کی ضمانت منظور کرکیں۔ عدالت کی جانب سے گرفتار شدگان کو فی کس 40 ھزار روپے ضمانتی مچلکہ جمع کرانے کے بعد رہائی کے حکم دیا گیا ہے۔

گوادر: بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی جانب بک اسٹال لگانے والے طلباء کے خلاف  پولیس کی مدعیت میں ایف آئی آر درج..
22/01/2025

گوادر: بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی جانب بک اسٹال لگانے والے طلباء کے خلاف پولیس کی مدعیت میں ایف آئی آر درج..

21/01/2025

اسٹوڈنٹس کے بک اسٹال پر پولیس چھاپے کی رد عمل میں بی ایس او کے چیئرمین بالاچ قادر کا ویڈیو بیان

21/01/2025

گوادر پولیس کا پورٹ روڑ میں بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی (بساک) کی لگائی گئی کتابوں کے اسٹال پر چھاپہ، اسٹوڈنٹس اور کتابوں کو تھانے منتقل کردیا.
پولیس کے مطابق چھاپے کا مقصد کتابوں کی چھان بین کرنا ہے کہ کہیں ان میں ملک دشمن مواد شامل نا ہو تاہم چھان بین کے بعد طلباء کو کتابوں سمیت جلد چھوڑ دیا جائے گا . جبکہ دوسری جانب بی ایس او نے پولیس کی اس عمل کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ گوادر پولیس اوچھے ہتکنڈوں اور علم دشمنی پر اتر آئی ہے. انھوں نے گرفتار طلباء کی فورا رہائی اور تحویل میں لی گئی کتابوں کو واپس حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے

20/01/2025

میر فیملی کے سرکردہ شخصیت اور گوادر کے معروف سیاسی و سماجی رہنما میر ارشد کلمتی کی جانب سے گوادر پریس کلب کی نئی کابینہ و ممبران کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا. ظہرانے میں گوادر پریس کلب کی نئی کابینہ و ممبران نے شرکت کی.
اس موقع پر میر فیملی کے میر ارشد کلمتی کے علاوہ میر ناصر کلمتی، میر راشد کلمتی، منیر بانا اور علی عاقب بلوچ بھی موجود تھے.

20/01/2025

تھا جس کا انتظار وہ شاہکار آگیا.
گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ آخرکار فعال ہو ہی گیا.
بوئینگ 380 نا سہی اے ٹی آر ہی سہی.

19/01/2025

معمولی بارش سے شابی کے مقام پر متبادل سڑک کا پشتہ پانی میں بہہ جانے اور سلپی ہونے کی وجہ سے پشکان ٹو گوادر کا ٹریفک معطل ہوگیا ہے. شہری پریشان.

18/01/2025

*پسنی زیروپوائنٹ روڈ پر بھیانک حادثہ، موٹرسائیکلیں اور پیک اپ گاڑی میں تصادم، ایک نوجوان جاں بحق، تین زخمی*
پسنی اپڈیٹ/ پسنی زیروپوائنٹ پر ایک بھیانک سڑک حادثہ پیش آیا ہے جس میں دو موٹرسائیکلیں اور ایک پیک اپ گاڑی آپس میں ٹکرا گئیں۔ اس حادثے میں ایک نوجوان عدید اسماعیل موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ تین دیگر افراد شدید زخمی ہو گئے۔

زخمیوں میں حبیب، فیصل صوالی اور عارس کریم بخش شامل ہیں۔ ان تمام زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے پاک عمانی گرانٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
حادثے کے بعد پیک اپ گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے

آئیں اور زندگی بچانے کا حصہ بنیں
18/01/2025

آئیں اور زندگی بچانے کا حصہ بنیں

خون کا ہر قطرہ، زندگی کی ایک کرن! جی ڈی اے پاک چائنہ فرینڈشپ ہسپتال میں بلڈ ڈونیشن کیمپ – آئیں، زندگی بچانے کا حصہ بنیں

گوادر۔جی ڈی اے پاک چائنہ فرینڈشپ ہسپتال، زیر انتظام انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک، میں 22 جنوری 2025 کو ایک بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد ہونے جا رہا ہے۔ جو صبح 10 بجے سے لیکر شام 4 بجے تک جی ڈی اے پاک چائنہ فرینڈشپ ہسپتال میں جاری رہے گا-
گوادر کے باشعور شہریوں، سیاسی و غیر سیاسی جماعتوں، تعلیمی اداروں، اور سماجی تنظیموں کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ اس نیک مقصد میں شریک ہو۔ یاد رکھیں، آپ کے عطیہ کردہ خون کا ایک قطرہ کسی کی زندگی کا قیمتی سہارا بن سکتا ہے۔
یہ کیمپ ان ماؤں کے لیے امید کی کرن ہے جو زچگی کے دوران خون کی کمی کا شکار ہیں اور ان مریضوں کے لیے جو ہنگامی حالات میں خون کی ضرورت محسوس کرتے ہیں۔
یہ صرف ایک کیمپ نہیں بلکہ انسانیت کی خدمت کا مشن ہے۔ آئیں، 22 جنوری کو اپنے دوستوں، خاندان، اور ساتھیوں کے ساتھ شریک ہوں اور اس کارِ خیر میں اپنا کردار ادا کریں۔

خون دیں، زندگی بچائیں، اور انسانیت کا قرض اتاریں۔

Gwadar Development Authority PTV News Gwadar Pro UrduPoint.com The Gwadar Post Gwadar City News Inside Gwadar

17/01/2025

گبد کی حدود میں دھرنا کامیاب مزاکرات کے بعد ختم.
تین دنوں سے بند مکران کوسٹل ہائیوے کو ٹریفک کیلیئے کھول دیا گیا. اسسٹنٹ کمشنر گوادر نے کوسٹ گارڈز کی جانب سے تحویل میں لئے گئے 300 کین میں سے 280 کین تیل واپس دلانے کی یقین دہانی کروایا ہے. زرائع.

انتظامیہ کی جانب سے ٹوکن (نوبت) بڑھانے کی صورت میں جو لوگ احتجاج میں بیٹھے ہیں ان کی کائیکوں کو رجسٹرڈ کرانے میں ترجیح دینے کی یقین دہانی کردی گئی ہے. زرائع.
(انسائیڈ گوادر)

17/01/2025

اہم خبر
لاپتہ نعمان اسحاق بازیاب ہوگئے.

17/01/2025

گوادر: پاک ایران کے سرحدی علاقوں میں مقامی تجارت پر قدغن کے خلاف بیوپاریوں کا احتجاج جاری.

گوادر: گبد کے قریب مکران کوسٹل ہائی وے تین دنوں سے ہر قسم کی آمد و رفت کیلیئے بند.

گوادر: مکران کوسٹل ہائیوے پر احتجاجی کیمپب قائم .

گوادر: بین الاقوامی روٹ کے حامل شاہراہ کی بندش سے گاڑیوں کی دس کلومیٹر سے زائد تک کی طویل قطار لگ گئی.

گوادر: گزشتہ دنوں کوسٹ گارڈز نے مقامی بیوپاریوں کے لاکھوں روپے کی تیل قبضے میں لیکر ضبط کرلی تھی.

گوادر: سڑک کی بندش سے سینکڑوں مسافر پھنس گئے. پاک ایران ٹریڈز سے وابستہ کاروبار بھی متاثر.

گوادر: ایران آنے جانے والی زائرین بھی مشکلات کے شکار.

Address

Gwadar

Telephone

+923222185114

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Inside Gwadar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share