Mountain Digital Network

Mountain Digital Network Mountain Digital Network True Voice of Region 🏔️ Asif murad Rahi
(1)

16/06/2024

اغا خان ہیلتھ اور سول ہسپتال گوپس کے مابین معاہدہ ختم ہونے کے بعد عوام پریشانی سے دوچار
کیا سول ہسپتال گوپس عوام کے طبی مسائل کو حل کر سکے گا ؟؟
خان فدا صاحب نے عوام کو اندھیرے میں رکھا اپنے پانچ سال کے دور حکومت میں گوبس ہسپتال کے لیے کیا کیا؟؟ فدا خان سے عوام کے کچھ سوالات ہیں جن کے جوابات دینا ان کی ذمہ داری ہے
قاضی امتیاز احمد
ان کا مزید کیا کہنا تھا جانیے اس ویڈیو میں

16/06/2024

🦄🐴🦄🐴🦄🐴 روانہ ہو گیا
وہ بھی 13 دن پہلے ۔۔
́vel

16/06/2024

ڈی ایچ او افضل سراج نے گوپس سول ہسپتال میں ضروری مشینری اور الات وغیرہ پہنچا دیے ماؤنٹن ڈیجیٹل نیٹ ورک پلیٹ فارم سے بات کرتے ہوئے بتایا کے بہت جلد اسپتال کے تمام معاملات درست کر دیے جائیں گے تاہم سول ہسپتال اور آغاخان سروسز کے مابین معاہدے کی وجہ سے معاملات میں رکاوٹ تھی اب انشاءاللہ سول اسپتال گوپس میں عوام کو ریلیف مل سکے گا جب تک سول ہسپتال گوپس کے تمام معاملات حل نہ ہو جائیں اپنی کوشش جاری رکھوں گا۔
ڈی ایچ او افضل سراج

مزید تفصیلات جانیے اس ویڈیو میں

شندور کیلۓ گلگت اے ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔۔ ٹیم میں شاہ اعظم (کپتان) ، ذوالفقار ،شمس الحق ، اسلم ، صدام ، ناصر اور س...
16/06/2024

شندور کیلۓ گلگت اے ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔۔ ٹیم میں شاہ اعظم (کپتان) ، ذوالفقار ،شمس الحق ، اسلم ، صدام ، ناصر اور سردار شامل ہے۔۔

15/06/2024

الحمد شایننگ یوتھ فاونڈیشن اور ہیلپنگ ہینڈ ٹرسٹ کی مشترکہ کاوششوں کی وجہ سے
اخوت کلاتھ بینک کی طرف سے
عید کا تحفہ گزشتہ ہفتے ہمیں موصول ہوا اور اس تحفے کو ہم نے کم آمدنی والے مستحق افراد میں تقسیم کیا.
اس موقع پر ہم عوام یاسین کیطرف اخوت کلاتھ بینک کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہے اور یہ امید کرتے ہیں کہ آیندہ بھی ہمارے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرینگے.
ہماری دعا ہے کہ اللہ پاک اخوت کلاتھ بینک کی پوری ٹیم کو سلامت رکھیں اور انکو
دن دگنی رات چگنی ترقی نصیب کرے.
اور اللہ تعالی شایننگ یوتھ فاونڈیشن کی پوری ٹیم کو اور
ہمارے تمام ڈونرز کو اپنے حفظ و امان میں رکھیں.
صدر شایننگ یوتھ فاؤنڈیشن

پروفیشنل سائنس اکیڈمی گوپس میں اینول ڈے کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی اس تقریب میں بچوں نے  مختلف ٹیبلوز  پیش کرکے تقری...
15/06/2024

پروفیشنل سائنس اکیڈمی گوپس میں اینول ڈے کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی اس تقریب میں بچوں نے مختلف ٹیبلوز پیش کرکے تقریب کو چار چاند لگا دیے اساتذہ کرام اور والدین نے بھرپور شرکت کی اور بچوں کی حوصلہ افزائی کی تقریب کے اختتام پر پوزیشن ہولڈر طلبہ طالبات میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے اسسٹنٹ کمشنر گوپس پھنڈر اگرم خان بطور مہمان خاص شریک تھے

15/06/2024

آغا خان اسپتال اور سول اسپتال گوپس معاہدے کے تحت کئی سالوں سے محکمہ صحت کے ساتھ وابستہ تھے تاہم گورنمنٹ کی جانب سے دونوں ہسپتالوں کو الگ کر دیا گیا تین تحصیلوں پر مشتمل سول اسپتال کیا عوام کو علاج معالجے کی بنیادی سہولیات فراہم کر سکے گا؟؟ دیکھیے البر مہک کہ پروگرام میں سابقہ وزیر سیاحت فدا خان فدا کی خصوصی گفتگو
Health Department GB - News and Event Group
Chief Secretary Office Gilgit Baltistan
Nazir Ahmad Official
Deputy Commissioner Ghizer
DHO Office Ghizer
minister

دیامر کے علاقے داریل پڑاؤ داس کے مقام داریل روڈ پر قربانی کے بکرے لیکر جانے والی ڈاٹسن سیلابی ریلے کے زد میں آگئی ڈرائیو...
15/06/2024

دیامر کے علاقے داریل پڑاؤ داس کے مقام داریل روڈ پر قربانی کے بکرے لیکر جانے والی ڈاٹسن سیلابی ریلے کے زد میں آگئی ڈرائیور سمیت دیگر دو افراد بال بال بچ گئے۔

مرغی سپلائی کرنے والی گاڑی ہڈر پڑی کے مقام پر کھائی میں گرگئی۔ڈرائیور جاں بحق۔ایک زخمی ۔ٹوریسٹ پولیس اہلکاروں نے موقع پر...
15/06/2024

مرغی سپلائی کرنے والی گاڑی ہڈر پڑی کے مقام پر کھائی میں گرگئی۔ڈرائیور جاں بحق۔ایک زخمی ۔ٹوریسٹ پولیس اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو کے فرائض سر انجام دئیے۔جاں بحق ڈرائیور کی میت اور زخمی کو آر ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا

15/06/2024

پٹرول 10 روپے 20 پیسے اور ڈیزل 2 روپے 33 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی

Dahimal village❤Captivating beauty of historical Dahimal .This natural scenic beauty of the mountain depicts the long hi...
14/06/2024

Dahimal village❤
Captivating beauty of historical Dahimal .This natural scenic beauty of the mountain depicts the long history of the remnants of Dogra.The relics and inscription in stone portrays the never ending fights among rivals tribes.Visitors must visit this historic place and satiate your thirst for learning.

14/06/2024

گوپس میں خواتین مارکیٹ کا افتتاح کر دیا گیا
لوکل ایکنامک پلاننگ بور اور لوکل کونسل کہ اشتراک سے خواتین مارکیٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے مارکیٹ میں خواتین نے مختلف موضوعات کی دکانیں کھولی ہیں دکاندار خواتین کا کہنا ہے کہ ومن مارکیٹ میں خواتین کے لیے نہ صرف بزنس کے مواقع میسر ہیں بلکہ خواتین مناسب ریٹ میں خرید و فروخت بھی کر سکتی ہیں

عنوان: *صوبائی حکومت کا قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی سب کیمپسس کو ایک نیا تحفہ*قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی، جو کہ گلگت بلتس...
14/06/2024

عنوان: *صوبائی حکومت کا قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی سب کیمپسس کو ایک نیا تحفہ*
قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی، جو کہ گلگت بلتستان، پاکستان میں علمی فضیلت کا مرکز ہے، کو ایک غیر معمولی بحران کا سامنا ہے۔ یونیورسٹی کے ڈین نے وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کی جانب سے ناکافی فنڈنگ ​​کے باعث کیمپسس(غذر، ہنزہ اور دیامر) کو بند کرنے کا مشکل فیصلہ لیا ہے۔ اس فیصلے نے پوری تعلیمی برادری میں صدمے کی لہریں بھیجی ہیں، جس سے طلباء، اساتذہ اور عملے کو غیر یقینی کیفیت میں ڈال دیا ہے۔
قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کئی سالوں سے مالی مشکلات کا سامنا کر رہی ہے، باوجود اس کے کہ اس کی علمی فضیلت اور تحقیق میں شہرت ہے۔ گلگت بلتستان کابینہ اجلاس اور صوبائی حکومت نے اس کو گرانٹ دینے سے صاف انکار کر دیا ہے جس کہ وجہ سے تقریباً 14000 طلباءو طالبات کا مستقبل خطرے سے دوچار ہوگیا ہے۔ عملے کی تنخواہوں، انفراسٹرکچر کی ترقی، اور ریسرچ فنڈنگ ​​سمیت یونیورسٹی کی آپریشنل ضروریات کو پورا کرنے کے لیے وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کے بجٹ میں مختص رقم ناکافی ہے۔ یونیورسٹی مالیاتی خلا کو پر کرنے کے لیے اندرونی وسائل اور بیرونی گرانٹس پر انحصار کرتی رہی ہے، لیکن یہ اقدامات ناکافی ثابت ہوئے ہیں۔ وفاقی حکومت کے پاس تعلیم سمیت مختلف شعبوں کے لیے مختص کرنے کے لیے محدود وسائل ہیں۔ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی غذر کیمپس کے طلباوطالبات کی جانب سے ضلع غذر کے تمام MNAs اور سپیکر صاحب سے گزارش ہے کہ ضلع غذر کو شہداء کی سرزمین کہ کے سستی شہرت سے نوازنے سے اور سیاسی اعلانات کرنے سے بہتر ہیکہ اس میں تعلیمی اداروں کو پروان چرھانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ موجودہ حکومت کے لیے تعلیم ایک ترجیح نہیں ہو سکتی، جس کی وجہ سے فنڈنگ ​​کم ہو جاتی ہے۔
پیچیدہ طریقہ کار اور بجٹ مختص کرنے کے عمل میں شفافیت اور بیوروکریٹس کو اضافی پروٹوکول دینے سے بہتر ہے اس خطہ ارض کے اس نکھرتی جامعہ قراقرم کے مسائل پر غور کریں۔ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی بندش سے خطے کی تعلیمی اور معاشی ترقی کے لیے دور رس نتائج ہوں گے۔ صوبائی حکومت اور ہمارے بیوروکریٹس یونیورسٹی کی قدر کو تسلیم کرنا چاہیے اور اس کے جاری کام کو یقینی بنانے کے لیے خاطر خواہ فنڈز مختص کرنا چاہیے۔ ہزاروں طلباء کا مستقبل اور خطے کی معاشی ترقی اسی پر منحصر ہے۔
تحریر: معوز ولی خان طالب علم قراقرم

آغا خان اسپتال اور سول اسپتال گوپس معاہدے  کے تحت کئی سالوں سے محکمہ صحت کے ساتھ وابستہ تھے تاہم گورنمنٹ کی جانب سے دونو...
14/06/2024

آغا خان اسپتال اور سول اسپتال گوپس معاہدے کے تحت کئی سالوں سے محکمہ صحت کے ساتھ وابستہ تھے تاہم گورنمنٹ کی جانب سے دونوں ہسپتالوں کو الگ کر دیا گیا ذرائع کے مطابق آغاز خان اسپتال کے سامان کا انخلاء بھی شروع ہو چکا سوال یہ ہے کہ آغا خان اسپتال نے ابھی تک متبادل کوئی سیٹ اپ نہیں دیا ۔گوپس یاسین کا یہ واحد ہسپتال جہاں مریضوں کو تھوڑی سہولیات میسر ت تھیں
تاہم گورنمنٹ ہسپتال میں عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات میسر ہونگی؟؟؟ یا غریب عوام کو اب علاج کے لیے گلگت اور گاہکوچ کا سفر کرنا پڑے گا ذمہ داران سے عوام کا سوال؟؟
Health Department GB - News and Event Group
Chief Secretary Office Gilgit Baltistan
Nazir Ahmad Official
Deputy Commissioner Ghizer
DHO Office Ghizer
minister

~ Khalti valley Photos credit: Wahid Hussain
14/06/2024

~ Khalti valley

Photos credit: Wahid Hussain

13/06/2024
13/06/2024

پاک فوج کے جوان صوبیدار میجر محمد نذیر شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سکردو میں سپردخاک کرد گیا



Video credit WTV

جی بی آرایس پی اور گلاف ٹو پراجیکٹ کے تحت حسینی اور غلکین میں خواتین کے لئے تربیتی ورکشاپ کا انعقادہنزہ(پ ر) گلگت بلتستا...
12/06/2024

جی بی آرایس پی اور گلاف ٹو پراجیکٹ کے تحت حسینی اور غلکین میں خواتین کے لئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

ہنزہ(پ ر) گلگت بلتستان رورل سپورٹ پروگرام (جی بی آر ایس پی) کے زیر اہتمام یو این ڈی پی گلاف ٹو پراجیکٹ کے تحت وادی ہنزہ کے گاؤں حسینی اور غلکین میں مقامی خواتین کو قدرتی آفات سے نمٹنے کی تیاری کے حوالے سے ایک روزہ ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ ورکشاپ میں متعلقہ گاؤں کی خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ سیشن میں جی بی آر ایس پی اور ریسکیو 1122 ہنزہ کے ماہرین نے شرکاء کو فرسٹ ایڈ، سرچ اینڈ ریسکیو سمیت ممکنہ آفات سے بچاؤ کے حوالے سے دیگر موضوعات پر تربیت فراہم کی اور ان موضوعات سے متعلق عملی مشقیں بھی کرائی گئیں۔اس سے قبل اسی طرح کی ٹریننگ ضلع نگر کے دورآفتادہ گاؤں ہسپر میں بھی کرائی گئی جس میں مقامی خواتین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔یو این ڈی پی گلاف ٹو پراجیکٹ کے تحت جی بی آر ایس پی کی جانب سے گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، قدرتی آفات اور گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے سے مقامی آبادی کو درپیش خطرات سے نمٹنے سمیت مختلف موضوعات پر مقامی مرد وخواتین، سکولوں اور کالجوں کے طلباء وطالبات اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے لئے تربیتی ورکشاپس کا ایک سلسلہ شروع کیا گیا ہے جس سے مقامی لوگوں میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات اور قدرتی آفات کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے حوالے سے اقدامات اٹھانے میں مدد ملے گی۔

وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان حاجی گلبر خان سے گلگت ایئرپورٹ متاثرین کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت ...
12/06/2024

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سے گلگت ایئرپورٹ متاثرین کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گلگت ایئرپورٹ کے متاثرین کے جائز مطالبات کی حمایت کرتے ہیں۔ وفاقی محتسب کے فیصلے کی روشنی میں ایئرپورٹ متاثرین کے جائز مطالبات کو جلد حل کرنے کیلئے وفاقی حکومت سے رابطہ کیا جائے گا جس کیلئے صوبائی کابینہ کی اعلیٰ سطحی کمیٹی بنائی جائے گی جو وفاقی حکومت سے ایئرپورٹ متاثرین کے مسائل حل کرنے کیلئے رابطہ کرے گی۔ اس موقع پر ایئرپورٹ متاثرین کے نمائندہ وفد نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ عوامی وزیر اعلیٰ ہونے کی وجہ سے ہمارے مسائل کو حل کرنے کیلئے آپ نے مثبت کردار ادا کیا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ آپ وفاقی محتسب کے فیصلے کی روشنی میں وفاقی حکومت سے ایئرپورٹ متاثرین کو معاوضوں کی جلد ادائیگی کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر چیئرمین بورڈ آف انوسٹمنٹ فتح اللہ خان، چیف سیکریٹری گلگت بلتستان، صوبائی سیکریٹری قانون، ایس ایم بی آر، کمشنر گلگت اور دیگر آفیسران نے شرکت کی۔

11/06/2024

غزر کی تاریخ میں پہلی بار ماؤنٹین ڈیجیٹل نیٹورک نے لگایا عید سستا بازار
مقامی افراد نے ماؤنٹین ڈیجیٹل نیٹورک کے کام کو سراہتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا

شہید لانس نائیک حسین علی خان ولد مظفر خان ساکن گوپس تحصیل گوپس کی جسد خاکی کو آج مودخہ 11جون 2024 بروز منگل بوقت 9:30 بج...
11/06/2024

شہید لانس نائیک حسین علی خان ولد مظفر خان ساکن گوپس تحصیل گوپس کی جسد خاکی کو آج مودخہ 11جون 2024 بروز منگل بوقت 9:30 بجے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گاؤں گوپس میں سپرد خاک کیا گیا۔نماز جنازہ میں عسکری قیادت اور ضلعی انتظامیہ بہ سربراہی ڈپٹی کمشنر ضلع غذر شر کت کئے۔فوجی قیادت اور جناب ڈپٹی کمشنر صاحب ضلع غذر نے شہید کی فیملی سے ملے اور فاتحہ خوانی بھی کئے۔

11/06/2024

غزر کی تاریخ میں پہلی بار ماؤنٹین ڈیجیٹل نیٹ ورک لے کر آیا ہے عید بچت بازار
مدینہ مارکیٹ گوپس میں عید بجٹ بازار لگوانے کا اولین مقصد عوام الناس کو اچھی اور معیاری اشیاء کم دانوں میں فروخت کرنا ہے اور معاشرے کے اندر ایک اسی سوچ کی تعمیر کرنا تاکہ لوگ کم معاوضہ میں مال فروخت کریں اور غریب عوام کو ریلیف حاصل ہو سکے

غذر ایکسپریس وے پر تارکول کا کام شروع کردیا گیا۔۔
11/06/2024

غذر ایکسپریس وے پر تارکول کا کام شروع کردیا گیا۔۔

عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے جنرل سیکٹری فیضان میر سے ضلع گانچھے کے صدر سید نذرعباس کاظمی کی ملاقات-ملاقات میں عوام...
10/06/2024

عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے جنرل سیکٹری فیضان میر سے ضلع گانچھے کے صدر سید نذرعباس کاظمی کی ملاقات-ملاقات میں عوامی ایکشن کمیٹی کی چارٹر آف ڈیمانڈ اور موجودہ گلگت بلتستان کے ایشوز اور دیگر اہم امور تبادلہ خیال کررہیے

اسلام آباد ۔ چیئرمین پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان سے صوبائی وزیر امور نوجوانان و تجارت ذبیح اللہ  ملاقا...
10/06/2024

اسلام آباد ۔ چیئرمین پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان سے صوبائی وزیر امور نوجوانان و تجارت ذبیح اللہ ملاقات کی۔
دوران ملاقات گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے، ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر روشن مستقبل کی تشکیل کے لیے جدید حکمت عملیوں اور اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا، گلگت بلتستان یوتھ کی ترقی اور ترقی کو فروغ دینے اور ان کی صلاحیتوں کو کھولنے کے طریقوں کی تلاش پر توجہ مرکوز کی گئی، صوبائی وزیر امور نوجوانان و تجارت ذبیح اللہ نے گلگت بلتستان طلباء کے درپیش مسائل سے ان کو آگاہ کیا،
"ایک ساتھ مل کر، ہم اپنے نوجوانوں کے لیے ایک روشن مستقبل بنا سکتے ہیں۔
چیئرمین رانا مشہود احمد خان کی ذبیح اللہ کے ساتھ گفتگو

(معروف نوجوان فٹبالر حماد راوٹ ، کیپٹن کشروٹ سپرسٹار )بقلم : اقبال بجاڑ بے روزگاری ٹیلنٹ کو کھا جاتی ہے۔ان سے ملیے یہ ہے...
09/06/2024

(معروف نوجوان فٹبالر حماد راوٹ ، کیپٹن کشروٹ سپرسٹار )
بقلم : اقبال بجاڑ
بے روزگاری ٹیلنٹ کو کھا جاتی ہے۔

ان سے ملیے یہ ہے حماد صغیر راوٹ جو کہ گلگت بلتستان کے مشہور فٹبالر ہے گلگت سپر سٹار کے لیے کھیلتے ہیں اور ان کے والد صغیر احمد راوٹ بھی فٹ بال کے کھلاڑی رہے ہیں آج ہونے والے کرنل مجیب الرحمن شہید فٹبال چیمپئن شپ فائنل میچ میں بہترین کھیلتے ہوئے اپنے ٹیم کو جتوایا اور مین آف دی میچ بھی رہے۔ فٹ بال کھیل کا یہ سٹار جہاں اس کھیل میں فٹ رہنے کے لیے پریکٹس کے لیے وقت نکالتے ہیں وہاں گھر کا بڑا بیٹا ہونے کے ناتے گھر کی زمداریوں پر بھی اپنی توانائی صرف کر رہے ہیں اور اس تقسیم میں اس کھیل میں خو کو منوانے پر داد کے مستحق ہیں ملک کے دیگر صوبوں کی طرح صوبائی حکومت بھی اس قسم کے بہترین کھلاڑیوں کو روزگار مہیاء کرے تو یقیناً حماد جیسے ٹیلنٹ کھلاڑی پاکستان اور انٹرنیشنل لیول پر کھیل کر ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں ۔

لکی مروت شہاب خیل میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر آئی ای ڈی دھماکہدھماکے میں کیپٹن فراز  سمیت 5 جوان شہید ہوگئے اللہ تعالیٰ...
09/06/2024

لکی مروت شہاب خیل میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر آئی ای ڈی دھماکہ
دھماکے میں کیپٹن فراز سمیت 5 جوان شہید ہوگئے
اللہ تعالیٰ شہیدوں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین

Address

Ghizer Road
Gupis
ALFALAMARKET

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mountain Digital Network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Mountain Digital Network:

Videos

Share


Other Gupis media companies

Show All