Pasban News

Pasban News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Pasban News, Media/News Company, Pasban Media Cell, Pasban Road Guliana, Gulyana.
(3)

06/01/2024
ایام اور افراد کی ایک نسبت ھے،جن سے محبت ھو اور جن کو محبت ھو،وہ بھلا کہاں بھولتے ہیں!!!موسموں کا الٹ پھیر،رتوں کی آمدور...
06/01/2024

ایام اور افراد کی ایک نسبت ھے،جن سے محبت ھو اور جن کو محبت ھو،وہ بھلا کہاں بھولتے ہیں!!!موسموں کا الٹ پھیر،رتوں کی آمدورفت،زمانے کا اتار چڑھاو۔۔۔۔۔۔ان ھستیوں کو پھر ھمارے سامنے لاکھڑا کرتا ھے۔یہ اللہ کی مشیت اور بندوبست ھے کہ زندگی اپنی رفتار اور ترتیب سے رواں دواں ھے۔ورنہ حقیقت یہ ھے کہ کچھ لوگ ھوتے ہیں جن سے عہد نمایاں،معاشرے نامور اور جماعتیں معتبر ھوتی ہیں۔قاضی حسین احمد مرحوم و مغفور ایسے ہی لوگوں میں شمار کیے جاسکتے ہیں۔ان کےیوم وفات پر تین سال قبل کی تحریر بطور قند مکرر،استفادہ عام کی خاطر،پیش نظر ھے۔
تمہاری یادکےجب زخم بھرنے لگتے ہیں
کسی بہانے تمہیں یاد کرنے لگتے ہیں

#قاضی حسین احمد ۔۔۔۔۔۔۔
گفتار میں کردار میں اللہ کی برھان


یادوں کے کواڑ کھٹکھٹاتاھوں،یہ جاننے کے لئے کہ اس عام نوجوان پر قاضی حسین احمد کا نقش اول کب اور کیونکر مرتب ھوا !!!
یہ غالبا 1985 کی بات ھے جب اسلامی جمعیت طلبہ کے سالانہ اجتماع منعقدہ مردان میں قاضی صاحب جہادافغانستان کے موضوع پرمحو کلام تھے ۔ وہ ملک بھر سے جمع ھونے والے طلبہ کے سامنے افغانستان کے ماضی ،حال اور مستقبل کو ایسے بیان کررھے تھے گویا یہ سب کچھ ان کی ہتھیلی کی لکیروں پہ رقم ہو۔

نہ افغانیم و نے ترک و تتاریم
چمن زادیم و از یک شاخساریم
تمیز رنگ و بو بر ما حرام است
کہ ما پروردۂ یک نو بھاریم

دریائےآمو،غزنی،ڈیورنڈ لائن ،لویہ جرگہ ،فقیر ایپی،اقبال،امیر عبدالرحمان، داؤد خان ۔۔۔۔۔۔۔۔تاریخ،ادب اور سیاست کے وہ حقائق جو ھمارے لئے کبھی بےرنگ اور غیر دلچسپ ھوا کرتے تھے ،قاضی صاحب کے بیان سے یکدم زندہ اور معنی خیز بن کر ھمارے حال میں داخل ھوگئے ۔
آپ اس کے طرز صحافت سے اتفاق کریں یا اختلاف،روزنامہ جنگ،اپنے ھمعصروں کے مقابلے میں ہمیشہ سے تخلیقی راھیں تلاشتارھا ھے۔یہ ان دنوں کی بات ھے جب صنعت صحافت کو اشتہارات کی اشتہا نے باؤلا نہیں کیا تھا۔اس زمانے میں جنگ کا فرائیڈے یاسنڈے میگزین اخبار سے بھی زیادہ پڑھا جاتا تھا۔ھر ھفتہ کوئ نہ کوئ سیلیبرٹی اس میگزین پر جلوہ گر ھوتی ۔ایک ھفتے قاضی صاحب کا انٹرویو سرورق پر ان کی وجیہہ تصویر کے ساتھ ابھرا،جس کے نیچے لکھے ھوئے جملہ نے شخصیت کے بحرجلال وجمال کو گویا کوزے میں بند کرکے رکھ دیا کہ " مجھے چٹانوں کی سختی اور پھولوں کی نرمی سے پیار ھے"نسیم حجازی کے ناولوں کے رزمیہ ھیروز ،اشتیاق احمد اور مظہر کلیم ایم اے کے نیشنلسٹ ایڈونچرازم سے متاثر نوجوان کو لگا کہ

ز فرق تا قَدَمَش ہر کجا کہ می نگرَم
کرشمہ دامنِ دل می کشَد کہ جا اینجاست

(اسکے سر سے لیکر اسکے قدموں تک، میں جہاں بھی دیکھتا ہوں انکی رعنائی میرے دامنِ دل کو کھینچتی ہے کہ دیکھنے کی جگہ یہیں ہے)

توکل و قناعت کے ماحول میں شعور کی آنکھیں کھلیں تو ارد گرد تعلیم و تربیت ،علم وادب والی فضا کی مہکار تھی ۔ایک جانب والد محترم کی پاکستان،اسلام اور اردو ادب سے محبت اور دوسری طرف اساتذہ کی محبت وتربیت نے جہاں زبان وبیان کے ذوق سے نوازا ،وہیں ادبی مقابلہ جات کے میدان میں بھی لاکھڑا کیا۔اقبال کو پڑھنے ،یاد کرنے اور پھر کسی حد تک سمجھنے کے یہ ابتدائی دن تھے،جو بتدریج اقبال سے عقیدت اور بالاخر نظریاتی شیفتگی میں تبدیل ہوگئے ۔ قاضی صاحب،صحیع معانی میں اقبال کے مرد مومن تھے۔مجھےایسی درجنوں تقاریب یاد آرہی ہیں جب قاضی صاحب کی گفتگو اور خطاب سے قبل کلام اقبال پڑھا جاتا ۔مجمع کے ساتھ ساتھ قاضی صاحب ھمہ تن گوش ہوتے اور میں گاھے 'دانائے راز' کے کلام کی معنویت کو اس شخص کے چہرے پر تلاش کرتا ،جس کی پوری زندگی اقبال کے خواب کی تعبیر کا سودا کئے ھوئے تھی۔قاضی صاحب کو اقبال کا اکثر کلام ازبر تھا۔ مجھے کلاس پنجم سے ہی اقبال کے کلام سے شناسائ تھی ،مگر قاضی صاحب کی ہر تقریر،گفتگو،خطاب میں اقبال کا کچھ نیا،منفرد،برمحل پیغام دل کے تاروں کو چھیڑتا،ذہن کے در وا کرتا اور عمل کے راستے کشادہ کرتا محسوس ھوتا۔اقبال کے کچھ شعر تو میں نے قاضی صاحب ہی کی زبان سے پہلی مرتبہ سنے۔ کسی مبالغے کے بغیر میں یہ بھی کہوں گا کہ اقبال کے کئی اشعار ایسے ہیں جس کا مصداق قاضی صاحب کو بنائے بغیر کوئ چارہ ہی نہ تھا۔وہ بلاشبہ جستجو،محنت،ایثار،وژن اورقائدانہ اوصاف میں شاعر مشرق کے مرد مطلوب تھے

بتاؤں تجھ کومسلماں کی زندگی کیا ھے
یہ ھے نہایت اندیشہ وکمال جنوں

دہائیوں پہلے احمد ندیم قاسمی کاایک انٹرویو پڑھنے کا اتفاق ھوا۔نامہ نگار نے مقبول و محبوب شاعر سے ان کی مزید خواھشات کے بارے میں جاننا چاہا۔انہوں نے کہا کہ میں اللہ سے دعا کرتا ھوں کہ میرا بڑھاپا 'خوبصورت' ھو۔قاضی حسین احمد پر لفظ بڑھاپا پھبتا ہی نہیں۔لیکن یہ بھی حقیقت ھے کہ قاضی صاحب سے خوبصورت بڑھاپا ابھی تک میری نظروں سے نہیں گزرا۔ھم نے جب ان کی محفلوں میں جانا شروع کیا تو ان کے بالوں میں چاندی نے اترنا شروع کردیا تھا،مگر ڈھلتی عمر کے ہر گزرتے دن کے ساتھ ان کا جلال و جمال ،مائل بہ کمال تھا۔غالب جیسا عبقری بھی بے بس ھوکراپنے قوی کے اضمحلال اور اعضائے رئیسہ کی بے اعتدالی کا شکوہ کرتا ھے،مگر یہاں تو
وہ بھی جلیل و جمیل،تو بھی جلیل و جمیل
والا معاملہ تھا۔ان دنوں میں بھی، جب قاضی صاحب، امارت کی مصروفیات سے فارغ ہوکر جامع منصورہ کی صف اول میں کرسی پر بیٹھ کر نماز ادا کیا کرتے تھے ،میری آنکھیں اس چہرہ کا طواف کررہی ہوتیں، جس کی مسکراہٹ،ملائمت رعنائ, اور رعب نے مسلسل کئی دہائیوں تک بچوں،بزرگوں،اپنوں،غیروں اور موافقین ومخالفین کو یکساں گرویدہ بنائے رکھا
قاضی صاحب کا خمیر جس مادے سے بنا تھا ،یہ ممکن ہی نہ تھا کہ وہ سکون ،آرام،سٹیٹس کو،مفاھمت،خموشی اور سہل پسندی کا خوگر ھوتا۔کبھی ان کی آبلہ پائی کو جہاد افغانستان وکشمیر کا پیمانہ عطا ھوتا اور کبھی ان کی سیماب صفت زندگی اسلامک فرنٹ اور متحدہ مجلس عمل کا جامہ پہنتی۔گاھے وہ باھم نبردآزما افغان دھڑوں کے غیض وغضب کو اپنی حکیمانہ تدبیروں سے اتحاد کی لڑی میں پروتے نظر آتے اور کہیں بین الاقوامی محاذ پر ایران ،عراق،بوسنیا کے رستے زخموں کو اپنے دل کی تاروں سے رفو کرتے دکھائ دیتے۔ایک مسلمان کی زندگی میں آرام سکون،ٹہراو کے متعلق تو وہ خود کہتے تھے

ہستم اگر می روم گر نردم نیستم
ساحل اُفتادە گفت، گرچہ بسی زیستم
ھیچ نہ معلوم شد، آە کە من چیستم؟"
موج ز خود رفتە ای تیز خراسید و گفت
ہستم اگر می روم، گر نروم نیستم"

ایک سنسان ساحل کہنے لگا: اگرچہ میں نے بہت زندگی گزار لی لیکن افسوس مجھے کچھ پتا نہ چلا کہ میں کیا ہوں ۔ایک متوالی لہر تیزی سے اترا کے چلی اور بولی:" اگر چلتی رہوں تو میں ہوں ، نہ چلوں تو میں نہیں ہوں۔
جماعت اسلامی کی امارت سے فراغت کے بعد بھی نہ تو ان کا شوق سفر اور جوش جنوں تھم پایا تھا ،نہ ہی لوگوں کی ان سے محبت وعقیدت میں کمی آئ،ان کی سرگرمی میں نہ تو عمر مانع تھی نہ ہی ضعف ۔وہ زندگی کے آخری لمحے تک جسم و جاں کی ہر صلاحئیت کو مقصد زندگی کے لئے کھپا دینے کے خوگر تھے۔ محبوبیت اور مقبولیت کے عروج پران کو ایسی ہی موت زیبا تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔گویا کہ ایک شاھسوار، معرکہ خیروشر میں اپنے حصہ کا کردار ادا کرتے کرتے ایک مطمئن نفس کے ساتھ ، براہ راست اپنے رب کے حضور حاضر ھو جائے۔

یہی کچھ ہے ساقی متاع فقیر
اسی سے فقیری میں ہوں میں امیر
مرے قافلے میں لٹا دے اسے
لٹا دے ٹھکانے لگا دے اسے
سبک اس کے ہاتھوں میں سنگ گراں
پہاڑ اس کی ضربوں سے ریگ رواں
سفر اس کا انجام و آغاز ہے
یہی اس کی تقویم کا راز ہے
اسے واسطہ کیا کم و بیش سے
نشیب و فراز و پس و پیش سے
الجھ کر سلجھنے میں لذت اسے
تڑپنے پھڑکنے میں راحت اسے

06/01/2024

ڈی آئی جی ریٹائرڈ چوہدری سجاد احمد امیدوار برائے قومی اسمبلی این 65کا پیغام عوام کے نام
Ch Tariq Bhaddar Pti Ahmed Raza Butt The President of Pakistan Imran Khan Pakistan Tehreek-e-Insaf Gujrat Press Club official Lalamusa

Chairman & CEO of Pakistan Observer, Faisal Zahid Malik pens down his grief and sympathizes with the Iranian nation in t...
05/01/2024

Chairman & CEO of Pakistan Observer, Faisal Zahid Malik pens down his grief and sympathizes with the Iranian nation in the aftermath of the terrorist attack in leading to the martyrdom of more than one hundred civilians.

Studyabroadwithmik   The President of Pakistan DC Gujrat
05/01/2024

Studyabroadwithmik The President of Pakistan DC Gujrat

05/01/2024

امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 30 حافظ عطاء الرحمن آف میونوال کی پاکستان کے بعد دوحہ قطر میں بھی کامیاب اوورسیز الیکشن کمپین اور کارنر میٹینگز جاری ۔۔۔۔ پاسبان نیوز دوحہ
Hafiz Atta UR Rehman DrTariq Saleem DC Gujrat Ahmed Raza Butt Jamaat e Islami North Punjab Maryam Nawaz Sharif Alfalah Scholarship Scheme Denmark Nawel UK Official Doha Katara Cultural Village - DOHA

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق سے ساؤتھ افریقہ کی کاروباری شخصیت عبدالجبار بوکن ،چوہدری جنید بوکن افضال مہر اور ڈ...
05/01/2024

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق سے ساؤتھ افریقہ کی کاروباری شخصیت عبدالجبار بوکن ،چوہدری جنید بوکن افضال مہر اور ڈاکٹر اعجاز احمد ملاقات کر رہے ہیں ۔

یوم وفات 6 جنوری
05/01/2024

یوم وفات 6 جنوری

ممتاز اووسیز راہنما و چیئرمین پاسبان ویلفئیر فاؤنڈیشن ڈاکٹر خادم حسین اور چیف ایڈیٹر پاسبان عزیزالرحمان مجاہد کے اعزاز م...
05/01/2024

ممتاز اووسیز راہنما و چیئرمین پاسبان ویلفئیر فاؤنڈیشن ڈاکٹر خادم حسین اور چیف ایڈیٹر پاسبان عزیزالرحمان مجاہد کے اعزاز میں کھاریاں کینٹ کی ممتاز سیاسی شخصیت سالار قافلہ صداقت بٹ نصیرا کی طرف سے ظہرانہ کے بعد گروپ فوٹو

🤔انفرادی ،،،، اور ،، اجتماعی ،،،،،،سوچ کافرق،،🫣 اور،،اثراتاجتماعی شعور سے عاری ،،،عوام،،، اور معاشرت ،،،
04/01/2024

🤔انفرادی ،،،، اور ،، اجتماعی ،،
،،،،سوچ کافرق،،🫣 اور،،اثرات
اجتماعی شعور سے عاری ،،،عوام،،، اور معاشرت ،،،

یہ ہے کوئی بہت اچھا انسان جس تک بات پہنچی اور اس نے فوری عمل بھی کیا۔ ان لائیٹس پہ کتنا خرچ آتا ہے؟ ایک ہزار نہیں تو 2 ہ...
04/01/2024

یہ ہے کوئی بہت اچھا انسان
جس تک بات پہنچی اور اس نے فوری عمل بھی کیا۔

ان لائیٹس پہ کتنا خرچ آتا ہے؟ ایک ہزار نہیں تو 2 ہزار
کروڑوں روپے مالیت کی ٹرالی ٹریکٹر اور گنا ہے، لیکن ترجیحات میں فرق ہے
ایک چھوٹی سی لائٹ لازمی گدھا گاڑی، ٹرالی ، سائیکل اور سست رفتار ٹرانسپورٹ کے پیچھے لگائیں تا کہ اس شدید دھند کے موسم میں آپ بھی محفوظ رہیں اور دوسرے بھی محفوظ رہیں۔

A small light must be placed behind donkey carts, trolleys, bicycles and slow-moving transport to keep you and others safe in foggy weather.

به احترام شهدای گلگون کفن حادثه تروریستی  #کرمان که در حمله تروریستی بزدلانه روز ۱۳ دی ماه ۱۴۰۲ به شهادت رسيدند، و به نش...
04/01/2024

به احترام شهدای گلگون کفن حادثه تروریستی #کرمان که در حمله تروریستی بزدلانه روز ۱۳ دی ماه ۱۴۰۲ به شهادت رسيدند، و به نشان عزای عمومی، پرچم سه رنگ جمهوری اسلامی ایران در سفارت جمهوری اسلامی ایران در اسلام آباد به حالت نیمه افراشته درآمد.

03/01/2024

پاکستان اوورسیز کمیونٹی ملاوی ساوتھ ایسٹرن افریقہ کے صدر چوہدری کرامت اللہ اورپاکستان مسلم ق ساوتھ افریقہ کے صدر چوہدری ماجد مکیانہ نے عائشہ بشیر کلیفٹ ہسپتال میں کلیفٹ کیمپ کا افتتاح کیا اس موقع پر چوہدری شاہدمحمود ملہی،چوہدری منیر ملہی ، چیف ایڈیٹر پاسبان عزیزالرحمان اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے چیئرمین عائشہ بشیر کلیفٹ ہسپتال گجرات ڈاکٹر اعجاز بشیر ، پاکستان ساوتھ افریقہ ایسوسی ایشن کے صدر احمد رضا بٹ اور عزیزالرحمان مجاہد نے ان کا استقبال کیا اور ہسپتال کے مختلف شعبہ جات دکھائےڈاکٹر اعجاز بشیر نے بتایا کہ ہم ابھی تک کٹے ہونٹ اور تالو کے مسائل والے 26000سے زیادہ بچوں کے مفت آپریشن کرچکے ہیں اور یہ ہسپتال عالمی سطح کا واحد ہسپتال ہے جس میں جدید آپریشن تھیٹرز میں جدید آلات اور مشینوں کے استعمال سے عوام کی خدمت کی جارہی ہے ،
Pakistan South Africa Association johannesburg Pakistan Southafrica Association The President of Pakistan Alkhidmat Foundation Pakistan Pakistan Cleft Lip & Palate Association-PCLAPA Cleft Hospital, Gujrat, PK

03/01/2024

پاکستان اوورسیز کمیونٹی ملاوی ساوتھ ایسٹرن افریقہ کے صدر چوہدری کرامت اللہ کا پاکستان ساوتھ افریقہ ایسوسی ایشن کے صدر احمد رضابٹ اورپاکستان مسلم ق ساوتھ افریقہ کے صدر چوہدری ماجد مکیانہ کے اعزاز میں جم خانہ گجرات میں پر تکلف عشائیہ ، عشائیہ تقریب میں چیئرمین عائشہ بشیر کلیفٹ ہسپتال گجرات ڈاکٹر اعجاز بشیر ،چوہدری شاہدمحمود ملہی،چوہدری منیر ملہی ، چیف ایڈیٹر پاسبان عزیزالرحمان مجاہد جلالپورجٹاں سے چوہدری فواد علی بابر،چوہدری جنید علی بابر،گجرات سے شعیب ذکی جہلم سے راجہ عفت، ور دیگرنے شرکت کی
Pakistan Southafrica Association Pakistan South Africa Association johannesburg Ahmed Raza Butt Cleft Hospital, Gujrat, PK ijaz bashir

*امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم کا نومنتخب صدر الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن ضلع گجرات عاصم رضا سید، جنرل سیکرٹری...
03/01/2024

*امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم کا نومنتخب صدر الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن ضلع گجرات عاصم رضا سید، جنرل سیکرٹری مرزا خرم حسنین اور کابینہ کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ*

*ڈاکٹر طارق سلیم اور حاجی محمد اسلم جاویدنے الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن ضلع گجرات کے عہدہداران کو پھولوں کے ہار پہنائے اور مبارکباد دی*
امیرجماعت اسلامی کی طرف سے میڈیا نمائندگان کے اعزاز میں دیئے گئے پرتکلف ڈنر میں صدر الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن ضلع گجرات عاصم رضا سید (ڈان نیوز) ، جنرل سیکرٹری مرزا خرم حسنین (لاہور رنگ نیوز) شاہد اختر چوہدری (92 نیوز) سید اظہر شاہ (GTV نیوز) محمد اسماعیل وڑائچ (کوہ نور چینل) علی انجم مرزا (KN نیوز) ،
مرزا محمد اکرم (آج نیوز) علی رضوان شاہ (ARY News) شبیر حسین (دنیا نیوز) رضوان جانی (ابتک نیوز) شاہد عزیر (ایکسپریس نیوز) شہباز احمد (92 نیوز) سجاد نزیر (سچ ٹی وی) ڈاکٹر مقدس ملک (وائس نیوز) مہر ارسلان ( روزنامہ نیا انداز) ملک مبشر اعوان (وائس نیوز) نے شرکت کی

جماعت اسلامی پنجاب کے امیر امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 28 کوٹلہ گلیانہ ڈاکٹر طارق سلیم نے گزشتہ روز انتخابی مہم کے ...
03/01/2024

جماعت اسلامی پنجاب کے امیر امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 28 کوٹلہ گلیانہ ڈاکٹر طارق سلیم نے گزشتہ روز انتخابی مہم کے سلسلے میں گاؤں گوٹریالہ میں ڈاکٹر محمد یونس اور چوہدری فرید احمد کے زیراہتمام عوامی اکھٹ سے خطاب کیا اس موقع پر اہل علاقہ نے ڈاکٹر طارق سلیم کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا اور ان کو کامیاب بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کا اعلان کیا خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا کہ ہم جیت کے لیے میدان میں اترے ہیں حلقہ کی مظلوم عوام کی امید ہماری کامیابی سے جڑی ہوئی ہے ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا گزشتہ ستر سال سے کرپٹ سیاستدان اور بیوروکریسی عوام کی گردنوں پر مسلط ہے جبکہ احتساب کا کوئی ادارہ اپنی ذمداریاں پوری نہیں کررہا ہے انشاءاللہ عوام آٹھ فروری کو جماعت اسلامی کو ووٹ دے کر حقیقی اسلامی فلاحی ریاست کی بنیاد رکھے گے جماعت اسلامی اس وقت مظلوم عوام کی امید ہے

بَلّا  نہیں  دِیا  ۔۔۔۔۔۔  پی ٹی آئی کا پرانا انتخابی نشان  ۔۔۔۔ کیا پی ٹی آئی کے پاس ہمیشہ سے بَلے کا انتخابی نشان رہا ...
03/01/2024

بَلّا نہیں دِیا ۔۔۔۔۔۔ پی ٹی آئی کا پرانا انتخابی نشان ۔۔۔۔
کیا پی ٹی آئی کے پاس ہمیشہ سے بَلے کا انتخابی نشان رہا ہے؟
2013 میں جماعت اسلامی اور تحریک انصاف دونوں نے ترازو کے انتخابی نشان کے لیے درخواستیں دائر کرائیں تھیں
تحریک انصاف نے اپنی پارٹی کے نام کی مناسبت سے ترازو کا مطالبہ کیا جبکہ جماعت اسلامی کا موقف یہ تھا کہ وہ 1970 کے انتخابات میں ترازو کے نشان پر حصہ لے چکی ہے۔
الیکشن کمیشن نے جماعت اسلامی کا موقف تسلیم کر لیا ترازو
کا نشان جماعت اسلامی کو الاٹ ہوا اور تحریک انصاف نے بلا الاٹ کرایا ، جب تحریکِ انصاف بنی تھی تو اُس کے بعد 1997 اور 2008 کے الیکشن میں اس جماعت کا انتخابی نشان چراغ ہوا کرتا تھا۔ بعد میں بلے کا نشان، کرکٹ ورلڈ کپ کے ساتھ جوڑ کر لے لیا گیا کیونکہ یہ اس وقت نشان دستیاب تھا۔‘

پرانے ریکارڈ سے دستیاب "چراغ "کے نشان والا پوسٹر
از طارق عثمانی ، اسلام آباد

03/01/2024

پاکستان ساوتھ افریقہ ایسوسی ایشن کی طرف سے سیلاب زدہ علاقوں میں گھروں کی تعمیر کے پراجیکٹ کی رپورٹ
Ahmed Raza Butt Maryam Nawaz Sharif Shaheen Shah Afridi Siraj ul Haq DrTariq Saleem Pakistan South Africa Association johannesburg DC Gujrat Pakistan Southafrica Association Alkhidmat Foundation Pakistan

Address

Pasban Media Cell, Pasban Road Guliana
Gulyana
50160

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pasban News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Pasban News:

Videos

Share