07/11/2025
اللہ رحم کرے : باپ بے حس اور ماں بے رحم ، 4 سگے بچوں کی زندگی کے چراغ گل ،خیر پور کے ایک امیر خاندان کی بہو نے اپنا پورا گھرانہ اجاڑ دیا ، شوہر کا معاشقہ اور دوسری شادی سامنے آنے پر اپنے چار بچوں اور شوہر کو ق۔تل کرنے کے بعد اپنی بھی جان لے لی ۔۔۔ سرگودہا سے تعلق رکھنے والی خاتون اقصیٰ جو خیر پور میں بیاہی ہوئی تھی ۔ چار بچوں کی ماں بننے کے بعد شوہر کی بیوی میں دلچسپی ختم ہو گئی اور شوہر نے اپنی ملازمہ کے ساتھ تعلقات استوار کر لیے ، جب اقصیٰ کو اس معاشقے کے ثبوت مل گئے تو اس نے اپنے میکے اور سسرال کے بڑوں کو اکٹھا کیا سب نے ملکر شوہر نوید کو سمجھانے کی کوشش کی ، نوید نے بزرگوں کو تسلی دی کہ ایسی کوئی بات نہیں اور اقصیٰ کو غلط فہمی ہوئی ہے، بہر حال اس نے سب کو سمجھا بجھا کر جان چھڑا لی ۔ کہ میں نے ملازمہ سے شادی نہیں کی جو شکوہ شکایت ہے وہ اب دوبارہ نہیں ہونگی ، مگر چند روز بعد اسکے پھر وہی چلن ہو گئے بلکہ اب اس نے ملازمہ سے نکاح بھی کر لیا ، جب اقصیٰ کو شوہر کے ملازمہ کے ساتھ نکاح کا علم ہوا تو وہ جنونی ہو گئی اسی جنون میں اس نے پوری پلاننگ کے ساتھ شوہر اور چار بچوں کو کھانے میں بے ہوشی کے دوا ملا کر دے دی اور جب وہ بے ہوش ہو گئے تو سب کو سر پر تکیہ رکھ کر شوہر کے پستل سے سروں میں گو۔لیاں مار دیں ، 5 ق۔تل کرنے کے بعد اس نے اپنے موبائل پر واٹس ایپ سٹیٹس لگایا کہ شوہر کی بیوفائی دوسری شادی اور زندگی برباد ہونے کے بعد اب اسے زندگی سے دلچسپی نہیں اور نہ ہی وہ کسی کو زندہ اور خوش رہنے دے گی ، اس آڈیو پیغام کے بعد اس نے خود کو بھی گو۔لی مار لی ۔۔۔یوں شوہر کی ایک غلطی غفلت یا لاپرواہی اور بیوی کے جنون نے ہنستا بستا گھر اجاڑ کر رکھ دیا۔۔ اللہ کریم ہم سب کو راہ ہدایت پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے