AWAM E Pakistan

AWAM E Pakistan Committed to delivering accurate, unbiased news and insightful analysis.

[ASAD ALI]

Passionate News Enthusiast | Journalist | Storyteller

◉ Bringing you the latest updates on politics, culture, and current events in Pakistan and beyond.

15/12/2024

محمد اسحاق کا تعلق اپر دیر سے ہے عمر 15 سال ہے، اسلام آباد ڈی چوک احتجاج میں محمد اسحاق کو G-3 گن کی گولی لگی،اسلام اباد ہسپتال میں ڈاکٹر نے کہا کہ ہم آپکا علاج نہیں کرسکتے فیملی سے رابطہ کروا دیتے ہیں آپ یہاں سے جاؤ، پی ٹی آئی کے کارکن ہسپتال پہنچے اور اسحاق کو لیکر پشاور پہچنے جہاں لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں اسکا آپریشن ہوا۔ سنیں اس کی زبانی اس پر کیا گزری۔
گولی کیوں چلائی 😢🥺

‏"اسلام آباد قتل عام کے سانحے کو جلیانوالہ باغ کی طرح نہ عوام بھولے گی نہ ہم بھولیں گے، جنرل ڈائیر کا قتل عام سو سال بعد...
13/12/2024

‏"اسلام آباد قتل عام کے سانحے کو جلیانوالہ باغ کی طرح نہ عوام بھولے گی نہ ہم بھولیں گے، جنرل ڈائیر کا قتل عام سو سال بعد بھی عوام کو یاد ہے، اس وقت نہ کیمرے تھے نہ میڈیا تھا، اسلام آباد قتل عام کے شواہد اکٹھے کر رہے ہیں، یہ شواہد چھپائے نہیں جا سکتے، آج نہیں تو کل سب ظاہر ہو جائے گا" عمران خان

12/12/2024
12/12/2024

سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں میڈیا اور وکلأ سے گفتگو

اسلام آباد قتل عام کے سانحے کو جلیانوالہ باغ کی طرح نہ عوام بھولے گی نہ ہم بھولیں گے-
جنرل ڈائیر کا قتل عام سو سال بعد بھی عوام کو یاد ہے- اس وقت نہ کیمرے تھے نہ میڈیا تھا-
اسلام آباد قتل عام کے شواہد اکٹھے کر رہے ہیں، یہ شواہد چھپائے نہیں جا سکتے، آج نہیں تو کل سب ظاہر ہو جائے گا-

میری اپنی پارٹی اور کارکنان کو ہدایت ہے کہ اس ظلم پر پارلیمنٹ، عدلیہ، انٹرنیشنل میڈیا سمیت ہر سطح پر بھرپور آواز اٹھائیں-

پندرہ دسمبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں شہدائے اسلام آباد قتل عام کے حوالے سے یومِ سوگ اور دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا-

ہمیں آخری سٹیج پر دھکیلا گیا، لوگ پرامن احتجاج کرتے ہیں تو ان پر سیدھی گولیاں چلائی جاتی ہیں، ہمارے شہدا کا ڈیٹا تک چھپا لیا گیا،کئی لوگ لاپتہ کر دئیے گئے، مجھے ایک کیس کے بعد دوسرے کیس میں گرفتار کر لیا جاتا ہے، چھبیسویں آئینی ترمیم کے ذریعے عدلیہ پر قبضہ کر لیا گیا ہے-

انہوں نے سول نافرمانی کے علاوہ ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں چھوڑا- اگر سینئر ترین ججز پر مشتمل آزاد جوڈیشل کمیشن اور انڈر ٹرائل سیاسی قیدیوں کی رہائی کے ہمارے مطالبات نہیں مانے جاتے تو سول نافرمانی کی تحریک بھرپور طریقے سے چلائی جائی گی جس میں پہلا قدم اووررسیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں کمی کی مہم ہو گی-

ہم اداروں سے کہتے ہیں کہ جو لوگ عوام اور فوج کو آمنے سامنے لانے کا کام کر رہے ہیں انہیں پہچانیں اور روکیں- ہم اپنا ملک ٹوٹنے نہیں دیں گے-

جنرل فیض جنرل باجوہ کے ماتحت تھے- جنرل فیض کا معاملہ فوج کا اندرونی معاملہ ہے۔ اس کا ہمارے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔ جب میں وزیرِ اعظم تھا جنرل فیض جنرل باجوہ کی اجازت سے مجھے ملتے تھے اور پھر جنرل باجوہ کو ڈی-بریف بھی کرتے تھے۔ نو مئی کے سلسلے میں جنرل فیض سے تعلق جوڑنا احمقانہ بات ہے۔ کیا مجھے پتہ تھا کہ نو مئی کو مجھے گرفتار کرنا ہے؟ تو سازش کس بات کی کرنی تھی؟ جنرل فیض ریٹائرمنٹ کے بعد ہماری کیا مدد کر سکتے تھے؟
اصل حساب تو جنرل باجوہ کا ہونا چاہئے جس نے ہماری منتخب حکومت کے خلاف شازش کی۔ اس بات کو مولانا فضل الرحمٰن ، شاہد خاقان عباسی، محمد زبیر سمیت بہت سے لوگ کنفرم کر چُکے ہیں۔ ایک منتخب حکومت کے خلاف سازش کرنے کے جُرم میں جنرل باجوہ کا ٹرائل ہونا چاہئے۔

‏"پمز ہسپتال کے رکارڈ کے مطابق 26 کی رات تک ڈیڈ باڈیز بھی لائی گئیں اور گولی لگنے سے زخمی ہونے والوں کو بھی لایا گیا، گو...
10/12/2024

‏"پمز ہسپتال کے رکارڈ کے مطابق 26 کی رات تک ڈیڈ باڈیز بھی لائی گئیں اور گولی لگنے سے زخمی ہونے والوں کو بھی لایا گیا، گولی لگنے والے زخمیوں کے نام کے آگے ہسپتال کی انتظامیہ نے باقاعدہ پی ٹی آئی ورکرز بھی لکھا ہوا تھا، پمز میں 9 شہریوں کی لاشیں لائی گئی جن کے آگے گن شاٹ لکھا تھا، اس کے علاوہ 3 رینجرز تھے جن کی موت حادثے میں ہوئی تھی، پولی کلینک کا رکارڈ الگ ہے جس کی ابتدائی لسٹ جاری ہوئی جس کی ڈاکٹرز نے تصدیق کی لیکن حکومت نے ماننے سے انکار کیا، یہ سب نامکمل رکارڈ ہے، ہو سکتا ہے لاشیں وہاں سے لے جائی گئی، یہ صرف وہ رکارڈ ہے جو ہمارے پاس ہے" صحافی متی اللہ جان

اسلام آباد : سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نےفوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل روکنے کی درخواست خارج کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس...
09/12/2024

اسلام آباد : سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نےفوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل روکنے کی درخواست خارج کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس جوادایس خواجہ پر 20 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے درخواست پر سماعت کی، وکیل جواد ایس خواجہ نے کہا26 آئینی کی درخواستوں کا فیصلہ ہونے تک فوجی عدالتوں کا مقدمہ نہ سنا جائے۔

عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کیا آئینی بینچ کو تسلیم کرتے ہیں؟ وکیل جواد ایس خواجہ نے کہا میں عدالت کے دائرہ اختیار کو تسلیم نہیں کرتا،جس پر جسٹس مندوخیل نے کہا پھر آپ کمرہ عدالت چھوڑ دیں۔

وکیل جواد ایس خواجہ کا کہنا تھا کہ یہ آئینی بینچ جوڈیشل کمیشن نے نامزد کیا ہے تو جسٹس مندوخیل نے پوچھا کیا 26 آئینی ترمیم کالعدم ہو چکی ہے۔
جسٹس محمد علی مظہر نے وکیل سے مکالمے میں کہا کہ آپ کی طرف سے تاخیری حربے استعمال ہو رہے ہیں، ہر سماعت پر ایسی کوئی نہ کوئی درخواست آ جاتی ہے، اگر 26 ترمیم کالعدم ہوجائے تو عدالت فیصلوں کو تحفظ فراہم کیا جاتا ہے، جس لوگ ملٹری کورٹ می زیر حراست کیا وہ بھی یہی چاہتے ہیں۔

عدالت نے حفیظ اللہ نیازی کو روسٹرم پر بلایا، جسٹس مندوخیل نے حفیظ اللہ نیازی سے سوال کیا کیا آپ کیس چلانا چاہتے ہیں؟ تو حفیظ اللہ نیازی نے جواب دیا میں یہ کیس چلانا چاہتا ہوں۔

جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیئے جو لوگ جیلوں میں پڑے ہیں انکا کا سوچیں، آپ کا تو اس کیس میں حق دعوی نہیں بنتا۔

عدالت نے فوجی عدالتوں کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پرسماعت روکنےکی درخواست خارج کرتے ہوئے کیس کل تک ملتوی کردیا۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں7 رکنی آئینی بینچ نے درخواست مسترد کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس جوادایس خواجہ پر بلا جواز درخواست کرنے پر 20 ہزار جرمانہ عائد کردیا۔

یاد رہے سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے 26 آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں کا فیصلہ ہونے تک سماعت نہ کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔

عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل.اسلام آباد : سپریم کورٹ نے عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا 21 نومب...
09/12/2024

عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل.

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا 21 نومبر کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کر دیا اور الیکشن کمیشن سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی، دوران سماعت عادل بازئی کے وکیل تیمور اسلم نے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کا حوالہ دیا تو جسٹس منصورعلی شاہ نے استفسار کیا کہ کیا آپ واقعی مخصوص نشستوں کے فیصلے پر انحصار کرنا چاہتے ہیں۔

جسٹس عقیل عباسی نے کہا کہ اب تو وہ کہتے ہیں ترمیم بھی آچکی ہے، جسٹس منصورعلی شاہ نے مسکراتے ہوئے ریمارکس دیئے کیا مخصوص نشستوں کےفیصلے پر عملدرآمد ہوچکا؟ بہر حال چلیں آگے بڑھیں۔

کیاآپ اس کیس میں مخصوص نشستوں کےفیصلے پر انحصار کر سکتے ہیں؟ کیا عادل بازئی مخصوص نشستوں والے 81 ممبران کی فہرست کا حصہ تھے؟

عدالت کا کہنا تھا کہعدالت میں بتایا گیا الیکشن کمیشن ڈکلیئریشن نہیں دے سکتا، بتایا گیا کہ امیدوارکاتعلق کس جماعت سے ہے یہ تعین کرنا سول کورٹ کا کام ہے۔

عدالت نے عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا 21 نومبر کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سمیت فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔

کیس کی سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کردی گئی، کوئٹہ سے منتخب ایم این اے عادل بازئی کو فلور کراسنگ پرڈی سیٹ قرار دیا گیا تھا۔

ISLAMABAD: The Supreme Court on Monday suspended the Election Commission of Pakistan (ECP)’s November 21 decision to de-...
09/12/2024

ISLAMABAD: The Supreme Court on Monday suspended the Election Commission of Pakistan (ECP)’s November 21 decision to de-seat Adil Bazai, a member of the National Assembly from NA-262 Quetta-I.

The hearing was conducted by a three-member bench headed by Justice Mansoor Ali Shah and comprising Justice Aqeel Abbasi and Justice Ayesha Malik.

During the proceedings, Adil Bazai’s counsel Taimoor Aslam referenced the precedent set by the ruling on reserved seats.

Justice Mansoor Ali Shah, smiling, questioned whether Aslam truly intended to rely on the contentious ruling, noting recent amendments to the law.

Justice Ayesha Malik also asked whether Adil Bazai’s case could depend on the reserved seats decision and whether Bazai had been part of the list of 81 members related to that ruling.

The bench was informed that the ECP lacks the authority to issue declarations of this nature and that determining a candidate’s party affiliation falls within the jurisdiction of civil courts.

Aslam argued that Adil Bazai had been de-seated under Article 63(A) without due inquiry or proper evaluation of the facts. He contended that the ECP neither reviewed evidence adequately nor summoned Bazai to provide his defense.

Justice Mansoor Ali Shah raised concerns about the ECP’s jurisdiction, questioning how it could act on a matter already under litigation in a civil court.

Justice Ayesha Malik further asked whether the ECP could investigate allegations of fraud, considering Adil Bazai had submitted two conflicting affidavits regarding his party affiliation.

Also Read: Registration of madrassas begins across Pakistan; religious figures share concerns

The bench emphasized that disqualifying a legislator is a serious matter that requires a thorough review of all aspects. Accepting Bazai’s appeal for initial hearing, the court issued notices to the ECP and other respondents, adjourning the case until December 12.

On November 21, the ECP declared Bazai’s seat vacant after disqualifying him under Article 63(A) on a reference filed by Speaker Ayaz Sadiq on behalf of Pakistan Muslim League-Nawaz (PML-N) head Nawaz Sharif. The reference accused Bazai of violating party directives during the federal budget session.

Bazai, who was elected as an independent candidate in the February 8 elections and later joined PML-N, was seen supporting Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) and Sunni Ittehad Council (SIC) members during key votes. Under the Constitution, independent lawmakers cannot switch party affiliations after submitting loyalty affidavits to the ECP.

The ECP had reserved its decision on Bazai’s disqualification reference on November 12. The reference was based on a report from the National Assembly Secretariat, which accused Bazai of defying party leadership’s instructions.

Supreme Court is hearing the case of Military Trials again this week, hoping justice is served and military trials are r...
09/12/2024

Supreme Court is hearing the case of Military Trials again this week, hoping justice is served and military trials are ruled unconstitutional

These people and their families have been suffering for a very long time now۔

‏ہمارے دو مطالبات ہیں، • سپریم کورٹ کے سینئر ترین ججز کے نیچے 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی آزادانہ تحقیقات کے لئے کمی...
09/12/2024

‏ہمارے دو مطالبات ہیں،
• سپریم کورٹ کے سینئر ترین ججز کے نیچے 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی آزادانہ تحقیقات کے لئے کمیشن بنایا جائے
- ناحق قید سیاسی اسیران کو رہا کیا جائے

‏بدترین فسطائیت کے اس دور میں، خوف کے بت توڑ کر حق کے راستے پر چلنے والوں کو قوم کا سلام۔ آج ہر انسان آپ کی ہمت، جرات او...
08/12/2024

‏بدترین فسطائیت کے اس دور میں، خوف کے بت توڑ کر حق کے راستے پر چلنے والوں کو قوم کا سلام۔ آج ہر انسان آپ کی ہمت، جرات اور بہادری کی داستانیں بیان کر رہا ہے کہ کس طرح آپ نے آخری وقت تک اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر ریاستی ظلم اور جبر کا بہادری سے مقابلہ کیا۔

بلا شبہ، آپ سب جیت گئے!

‏"ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت جلد از جلد گرفتار شہریوں اور ہسپتالوں اور سردخانوں میں لائے گئے زخمی اور شہید افراد کا ڈیٹا ش...
08/12/2024

‏"ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت جلد از جلد گرفتار شہریوں اور ہسپتالوں اور سردخانوں میں لائے گئے زخمی اور شہید افراد کا ڈیٹا شائع کرے اور ہسپتالوں اور سیف سٹی کا CCTV کیمروں کا ڈیٹا بھی محفوظ بنایا جائے تاکہ سچ قوم کے سامنے آئے" عمران خان
(گولی کیوں چلائی)😢

07/12/2024

‏سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں صحافیوں اور وکلاء سے گفتگو:

“جنگل کے بادشاہ نے خود کو آئین و قانون سے اوپر رکھ لیا ہے۔ چھبیسویں آئینی ترمیم کے ذریعے عدلیہ سمیت ہر ادارے کو زیر کر کے ایک شخص کی بادشاہت کا تسلسل قائم رکھنے کے لئے دس سال کے لئے ملک میں آمریت نافذ کر دی گئی ہے۔ ریاستی دہشت گردی کے زریعے ملک میں خوف پھیلایا جا رہا ہے۔ ہمیں ڈرا دھمکا کر ناجائز حکومت کو تسلیم کرنے کا کہا جا رہا ہے۔

ایجینسیوں کو ان کے اصل کام سے ہٹا کہ تحریک انصاف کے پیچھے لگا دیا گیا ہے، جس سے قومی ادارے فوج کا تاثر تباہ ہو رہا ہے۔ پورے ملک کو بند کر دیا گیا۔ اسلام آباد سے باقی صوبوں کا راستہ کاٹا گیا، اسلام آباد پہنچنے والی نہتی عوام پہ گولی چلائی گئی۔ ہمارے لوگوں کے ساتھ ظلم کیا گیا، سیدھی گولیاں مار کر شہید کیا گیا۔ ان کے گھروں اور خاندانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ان کی توہین کی گئی-

ملک میں صوبائیت کی آگ بھڑکائی جا رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے اسلام آباد میں پختونوں کو نسلی بنیاد پہ نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں- تحریک انصاف وفاقی جماعت ہے جس نے پورے پاکستان کو جوڑ کر رکھا ہوا ہے- میں اپنی قوم کو ہدایت کرتا ہوں کہ حکومتی شرپسند عناصر کی کسی بھی کوشش کے باوجود آپ نے متحد رہنا ہے۔ ہم سب کسی بھی نسل سے بالاتر ہو کر صرف پاکستانی ہیں!

جب بھی ہماری جماعت احتجاج کرنے کا اعلان کرتی ہے۔ میرے اوپر جیل کے اندر مزید پرچے کر دئیے جاتے ہیں۔

مجھے بتایا گیا ہے کہ ہمارے کئی لوگ اب تک مسنگ ہیں جن کی زندگی کے بارے میں ہمیں شدید تحفظات ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت جلد از جلد گرفتار شہریوں اور ہسپتالوں اور سردخانوں میں لائے گئے زخمی اور شہید افراد کا ڈیٹا شائع کرے اور ہسپتالوں اور سیف سٹی کا CCTV کیمروں کا ڈیٹا بھی محفوظ بنایا جائے تاکہ سچ قوم کے سامنے آئے-

ہمارے دو مطالبات ہیں،
• سپریم کورٹ کے سینئر ترین ججز کے نیچے 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی آزادانہ تحقیقات کے لئے کمیشن بنایا جائے
- ناحق قید سیاسی اسیران کو رہا کیا جائے

مذاکرات کے لئے عمر ایوب کی سربراہی میں کمیٹی بنا دی ہے۔ اگر مطالبات نہ مانے گئے تو سول نافرمانی، ترسیلات زر میں کمی اور بائیکاٹ کی تحریک شروع کی جائے گی۔”

صدر علی شہید کے بھائی علی کی الجزیرہ سے گفتگو"دبئی سے اکثر پارٹی کے ایونٹس میں شرکت کے لیے سفر کرنے والے علی کو سر میں "...
07/12/2024

صدر علی شہید کے بھائی علی کی الجزیرہ سے گفتگو
"دبئی سے اکثر پارٹی کے ایونٹس میں شرکت کے لیے سفر کرنے والے علی کو سر میں "گولی لگنے" کی وجہ سے موت واقع ہوئی، جیسا کہ پمز اسپتال کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ میں درج ہے، جسے الجزیرہ نے دیکھا ہے۔

ولی نے بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے افسران نے ان پر دباؤ ڈالا کہ وہ ایک بیان پر دستخط کریں جس میں وہ اپنے بھائی کے قتل کے حوالے سے ایف آئی آر درج نہ کرنے کا وعدہ کریں۔

"وہ مسلسل مجھ پر دباؤ ڈالتے رہے، لیکن میں یہ وعدہ کیسے کر سکتا تھا جب کہ میرے بھائی کو قتل کیا گیا تھا؟"
مسلسل درخواست کرنے کے بعد ہی خاندان کو علی کی تدفین کے لیے اس کی لاش لے جانے کی اجازت دی گئی۔ اس وقت تک وہ 12 گھنٹے سے زیادہ انتظار کر چکے تھے۔"

Address

Gujrat

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AWAM E Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share