Kdhala news

Kdhala news جتنا دیا سرکار نے مجھ کو اتنی میری اوقات نہیں

12/25/2025

بانی پاکستان بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کی تقریب چنار فری ڈائیلاسز سنٹر برنالہ برانچ میں منعقد ہوئی

ڈنمارک ۔۔سرزمین برنالہ کی عظیم شخصیت اوورسیز کشمیری راجہ محمد ذولفقار آف جھکڑ منڈی برنالہ حال ڈنمارک نے چنار فری ڈائلیسز...
12/25/2025

ڈنمارک ۔۔
سرزمین برنالہ کی عظیم شخصیت اوورسیز کشمیری راجہ محمد ذولفقار آف جھکڑ منڈی برنالہ حال ڈنمارک نے چنار فری ڈائلیسز سنٹر برنالہ برانچ کا وزٹ کیا ۔ادارے میں پہنچنے پر عبدالجمیل جنجوعہ ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اور ملک زاہد حسین اعوان نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا ۔چنار فری ڈائلیسز سنٹر بھمبر آزاد کشمیر کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ ۔برنالہ برانچ کے قیام ۔مستقبل کی ضروریات ۔اوورسیز کمیونٹی کے کردار کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ دی گئی ۔
راجہ محمد ذولفقار آف ڈنمارک نے نئی عمارت کی تعمیر۔خوبصورت ماحول ۔فری سہولیات کی مسلسل فراہمی ۔پر پوری ٹیم کی کاوش کو سلام پیش کرتا ہوں ۔مجھے بہت خوشی ہے کہ یہ ادارہ بہترین انداز میں فری سہولیات فراہم کر رہا ہے۔اس موقع پر انہوں نے پوری دنیا میں بسنے والے تمام احباب سے اپیل کی کہ آپ سب اس ادارے کے لیے دل کھول کر تعاون کریں ۔ان کے ہمراہ معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور اوورسیز کشمیری راہنما راجہ محمد شفیق کیانی بھی موجود تھے ۔انہوں نے چنار فری ڈائلیسز سنٹر برنالہ برانچ کے اس عظیم مشن کے لیے گولڈن ممبر شپ لینے کا اعلان کیا ۔یعنی ہر سال ایک لاکھ روپے عطیہ دینے کا اعلان کیا اس موقع پر چوہدری عتیق الرحمن برسالوی اور کامران یونس جرال نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔

اشتہار
12/25/2025

اشتہار

12/25/2025

عطیہ ایمبولینس تقریب میں محترم جناب ملک زاہد صاحب مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے

چوہدری ہارون الرشید ڈسٹرکٹ کونسلر یوسی کڈہالہ نے قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کے یومِ پیدائش 25 دسمبر کے موقع پر کڈہالہ نیو...
12/25/2025

چوہدری ہارون الرشید ڈسٹرکٹ کونسلر یوسی کڈہالہ نے قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کے یومِ پیدائش 25 دسمبر کے موقع پر کڈہالہ نیوز کے میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
قائدِ اعظمؒ ایک غیر معمولی بصیرت رکھنے والے رہنما تھے جنہوں نے اصول، استقامت اور حق کی طاقت سے مسلمانوں کو آزادی کی دولت دلائی۔ آپؒ کی جدوجہد ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ مضبوط قومیں نظم و ضبط، اتحاد اور ایمان سے وجود میں آتی ہیں۔ قائد ڈے کے موقع پر ہمیں یہ عہد کرنا چاہیے کہ ہم قائدِ اعظمؒ کے افکار کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائیں گے اور پاکستان کو ترقی، استحکام اور خودداری کی راہ پر آگے بڑھائیں گے۔ قائدِ اعظمؒ کی تعلیمات آج بھی ہمارے لیے رہنمائی کا روشن مینار ہیں۔

12/25/2025

سرزمین پاکستان اور کشمیر کی دھرتی کے عظیم سپوت سماجی شخصیت مرزا عمران جرال اور مرزا زائد جرال سعودی نے آزاد کشمیر کے بڑے فلاحی ادارے چنار فری ڈائلیسز سنٹر برنالہ برانچ کا وزٹ کیا

مسیحی برادری ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہے اور ہمیں ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھنا چاہیے، ہمارا مذہب محبت، امن اور بھ...
12/25/2025

مسیحی برادری ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہے اور ہمیں ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھنا چاہیے، ہمارا مذہب محبت، امن اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے اور ہمیں چاہیے کہ ہم ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہو کر مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیں۔
ان خیالات کا اظہار محترم جناب راجہ محمد شفیق کیانی برطانیہ نے چنار فری ڈائیلاسز سنٹر برنالہ برانچ کے ورکز کو گفٹ تقسیم کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گفٹ تقسیم کرنا دراصل ان کی خدمات کا اعتراف ہے، ایسے اقدامات معاشرتی یکجہتی اور باہمی احترام کو بڑھاتے ہیں اور ہمیں بحثیت قوم ہر موقع پر ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہنا چاہیے۔

12/25/2025
12/24/2025

چنار فری ڈائیلاسز سنٹر برنالہ برانچ کے لیے نئی ایوری ایمبولینس کا عطیہ
ممتاز سماجی شخصیت چوہدری محمد اسلم صاحب مٹھوالہ اپنے وفد کے ہمراہ ادرے کا وزٹ کیا

ساؤتھ افریقہ ۔۔۔۔۔30 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی نئی ایمبولینس کا عطیہ ۔کشمیر کی دھرتی کے عظیم بیٹے بزرگ شخصیت اوورسیز کش...
12/24/2025

ساؤتھ افریقہ ۔۔۔
۔۔30 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی نئی ایمبولینس کا عطیہ ۔
کشمیر کی دھرتی کے عظیم بیٹے بزرگ شخصیت اوورسیز کشمیری راہنما درد دل رکھنے والی شخصیت حاجی چوہدری محمد اسلم ساؤتھ افریقہ آف مٹھووالہ اور چوہدری شاہزیب اسلم نے ایک بڑے وفد کے ہمراہ چنار فری ڈائلیسز سنٹر برنالہ برانچ کا وزٹ کیا ۔ادارے میں پہنچنے پر ادارے کی انتظامیہ اور معززین علاقہ نے شاندار استقبال کیا ۔پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے ۔معزز مہمانوں کے اعزاز میں پروقار اور خوبصورت استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول سے ہوا ۔چوہدری عتیق الرحمن برسالوی نے حاجی چوہدری محمد اسلم صاحب ۔چوہدری شاہزیب اسلم اور ہمراہ آنے والے تمام معزز اوورسیز اور دیگر معززین کا شکریہ ادا کیا ۔چنار فری ڈائلیسز سنٹر برنالہ برانچ کے اس عظیم مشن کے لیے ایک نئی ایمبولینس اپنے والدین کے ایصال ثواب کے لئے عطیہ کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔تقریب سے عبدالجمیل جنجوعہ ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اور ملک زاہد حسین اعوان نے بھی خطاب کیا ۔مہمان خصوصی حاجی چوہدری محمد اسلم نے چنار فری ڈائلیسز سنٹر برنالہ برانچ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔اس ادارے کے لیے مکمل تعاون جاری رکھنے کا عزم کیا ۔اور اپنے تین عزیزوں کی جانب سے تین گولڈن ممبر شپ لینے کا اعلان کیا ۔انہوں نے باقاعدہ ایمبولینس کی چابی ادارے کی انتظامیہ کے حوالے کی۔ادارے کی جانب سے معزز مہمانوں کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی ۔صدر تقریب راجہ شفیق احمد کیانی نے حاجی چوہدری محمد اسلم اور ان کی پوری فیملی کے تعاون پر شکریہ ادا کیا ۔ملک محمد اقبال اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر نے چوہدری غلام احمد مرحوم ۔پروفیسر محمد اصغر شاد ۔اور معزز مہمان کے والدین کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی ۔تقریب میں معززین علاقہ ۔سیاسی و سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی

12/24/2025

چنارفری ڈائیلاسز سنٹر برنالہ برانچ چوہدری محمد اسلم صاحب مٹھوالہ کی جانب سے ایمبولینس عطیہ تقریب منعقد ہوئی جس میں سماجی شخصیت راجہ محمد شفیق کیانی صاحب مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے
Raja Shafiq Ahmed

Address

Dublin, OH

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kdhala news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Kdhala news:

Share