Gujrat News=گجرات نیوز

Gujrat News=گجرات نیوز Gujrat News=گجرات نیوز

دریائے جہلم میں آگ لگ گئی دریا کے وسط میں جزیرہ نما میں آگ اچانک بھڑک اٹھی جزیرے تک فائر بریگیڈ کے جانے کا کوئی راستہ نہ...
17/01/2025

دریائے جہلم میں آگ لگ گئی
دریا کے وسط میں جزیرہ نما میں آگ اچانک بھڑک اٹھی
جزیرے تک فائر بریگیڈ کے جانے کا کوئی راستہ نہیں
پل کے اوپر سے پانی ڈالا جارہا ہے

گجرات پولیس نے کمسن بچی زہرہ کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے سفاک ملزم کو گرفتار کر لیا۔چند روز قبل 04 سالہ زہرہ اپنے بھا...
16/01/2025

گجرات پولیس نے کمسن بچی زہرہ کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے سفاک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
چند روز قبل 04 سالہ زہرہ اپنے بھائی کے ساتھ گھر سے ٹیوشن پڑھنے کیلئے گئی، واپسی پر درندہ صفت ملزم نے بچی کے ساتھ زیادتی کرنے کے بعد اسکو قتل کرکے لاش محلے کے ایک خستہ حال مکان میں چھپا دی، پولیس نے اس اندھے قتل کی تحقیقات کے دوران جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا اور 73 مختلف مقامات سے ڈی این اے سیمپلز و دیگر شواہد اکٹھے کئے، پولیس کی انتھک محنت اور بعد از فرانزک رپورٹ اصل ملزم تک پہنچنے میں کامیابی حاصل ہوئی۔
پنجاب پولیس خواتین اور بچوں کے ساتھ ہونے والے جرائم کے خلاف ہمہ وقت بر سر پیکار ہے، ٹھوس شواہد کے ساتھ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور

ضلع گجرات سےگجرات پولیس سٹی سرکل کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری 10لیٹر دیسی شراب ، آدھا کلو سے زائد چرس او...
09/01/2025

ضلع گجرات سے
گجرات پولیس سٹی سرکل کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری
10لیٹر دیسی شراب ، آدھا کلو سے زائد چرس اور ہیروئن برآمد،موٹر سائیکل کی جعلی نمبرپلیٹ اور بھیک مانگنے پر دو ملزمان گرفتار تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کےکرائم فری پنجاب کے تحت ڈی ایس پی سٹی سرکل سید عامر عباس شیرازی کی زیر نگرانی SHO تھانہ بی ڈویژن SIنعمان حسن نے اپنی پولیس ٹیم عمران اشرف ASIانچارج چوکی گڑھی احمد آباد کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم شعیب حسن ولد سجاد حسین سکنہ محلہ رحمت آباد سے 10لیٹر دیسی شراب برآمد کرلی جبکہ ملزم طالب حسین ولد اسماعیل سکنہ ہریا والہ کو موٹر سائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگانے پر گرفتار کرلیا۔ ملزم احتشام ولد مشتاق سکنہ عادووال کوبازار میں بھیک مانگنے پر گرفتارکرلیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے۔ایس ایچ او تھانہ لاری اڈاSI سید آفتاب بخاری نے اپنی پولیس ٹیم عمران اشرف ASIانچارج چوکی گڑھی احمدکے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم وجاہت عرف جادو ولد ریاض سکنہ کالوپورہ سے 560گرام چرس جبکہ ملزم بلاول ولد عارف سکنہ نلکے والی گلی کالوپورہ سے 140گرام ہیروئن برآمد کرلی ۔ملزم عبدالوحدرعرف وحید پٹھان ولد شاہ جہاں سکنہ ناصر کالونی سے 160گرام ہیر وئن برآمد کرلی گئی ۔ گرفتا رملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے ۔
ترجمان گجرات پولیس سٹی سرکل

Big shout out to my newest top fans! 💎 شکیل احمدDrop a comment to welcome them to our community,
09/01/2025

Big shout out to my newest top fans! 💎 شکیل احمد

Drop a comment to welcome them to our community,

گجرات: تھانہ ککرالی پولیس کی بڑی کاروائی گجرات: نومولود بچہ کے قتل میں ملوث 2خواتین سمیت 4ملزمان کو 24گھنٹے کے اندر گرفت...
07/01/2025

گجرات: تھانہ ککرالی پولیس کی بڑی کاروائی

گجرات: نومولود بچہ کے قتل میں ملوث 2خواتین سمیت 4ملزمان کو 24گھنٹے کے اندر گرفتارکرلیا۔

گجرات:گرفتارملزمان میں فضل تنویر وغیرہ شامل۔

گجرات: ملزمان نے سول ہسپتال ککرالی میں غلط کوائف درج کروا کربچہ کی ڈیلیوری کروائی۔

گجرات: ملزم فضل تنویر ڈیلیوری کے فوراً بعد نومولود بچہ کو اٹھا کر لے گیا اور موضع چک سکندر کے قریب ایک ویران کنواں میں پھینک کرقتل کردیا۔

گجرات۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری۔

ترجمان گجرات پولیس

06/01/2025

گجرات: سرائے عالمگیر کے علاقہ کھوہار میں 4 سالہ بچی کے قتل کا معاملہ

گجرات: گزشتہ روز زہرہ جنید نامی کم سن بچی کے اغواء کا مقدمہ تھانہ صدر سرائے عالمگیر میں درج کیا گیا۔

گجرات: مقدمہ درج ہوتے ہی مقامی پولیس متحرک ہوئی اور بچی کی تلاش شروع کر دی گئی۔

گجرات: دوران تلاش پولیس کو بچی کی نعش ایک ویران حویلی سے ملی۔

گجرات۔کرائم سین یونٹ کی مدد سے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے گئے ہیں۔

گجرات: ایس پی انویسٹی گیشن نے ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل کی زیر نگرانی نامعلوم ملزمان کی گرفتار ی کے لیے مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی۔

گجرات۔ وقوعہ میں ملوث نامعلوم ملزمان کو جلد ٹریس کر کے گرفتار کر لیا جائے گا۔پولیس

صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ایوانِ صدر میں ملاقاتملاقات میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ،...
23/12/2024

صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ایوانِ صدر میں ملاقات
ملاقات میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ، نوید قمر ،اسحاق ڈار ،گورنر فیصل کریم کنڈی بھی موجود ہیں

راولپنڈی/ اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات میں طارق عثمانی صدر منتخب  رضوان غلزئی جنرل سیکرٹری، یاسر نذر فنانس سی...
19/12/2024

راولپنڈی/ اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات میں طارق عثمانی صدر منتخب
رضوان غلزئی جنرل سیکرٹری، یاسر نذر فنانس سیکرٹری، فیصل اعوان، محسن اعجاز اور جویریہ صدیق کا بطور نائب صدور چناو
سیکرٹری اطلاعات مدثر الیاس کیانی اور جوائنٹ سیکرٹریز کے لیے عبد الوحید جنجوعہ، خالد ملک اورمہوش قماس بلا مقابلہ منتخب
الیکشن کمیٹی کے چئیرمین طارق مسعود نے نیشنل پریس کلب میں انتخابی نتائج کا اعلان کردیا

اسلام آباد (پ-ر) راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے 27-2025 کے انتخابی نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے، الیکشن کمیٹی کے چیئرمین طارق مسعود کی طرف سے انتخابی نتائج کے اعلان کے مطابق سینیئر صحافی طارق عثمانی صدر، رضوان غلزئی جنرل سیکرٹری، فنانس سیکرٹری یاسرنذر اور مدثر الیاس کیانی کوسیکرٹری اطلاعات بلا مقابلہ منتخب کر لیا گیا ہے۔ فیصل اعوان، محسن اعجاز اور جویریہ صدیق کو نائب صدور منتخب کیا گیا ہے اسی طرح جوائنٹ سیکرٹریز کی نشستوں پر بالترتیب عبد الوحید جنجوعہ، خالد ملک اور مہوش قماس کو منتخب کر لیا گیا ہے نیز ایگزیکٹو کونسل کے14 ممبران عامر فاروق جٹ، شبیرحسین معصوم، فہیم خان، حسنہ خٹک، محمد عامر نواز خان، محمد فیاض چوہدری،محمداویس، قمر مکین،ملک جنید، محمد ظریف، عثمان جاوید ملک، عثمان رضوی، یاسر زبیری اور زبیر علی خان منتخب کیے گئے ہیں، اسی طرح 39 ڈیلیگس کو بھی منتخب کیا گیا۔آر آئی یو جے کی الیکشن کمیٹی کے چیئرمین طارق مسعود کے مطابق ایگزیکٹو باڈی کے لیے 20 أمیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے، ایک پینل نے اپنے کاغذات واپس لیے اور طارق عثمانی کے پینل کے حق میں دستبردار ہوگیا نیز 39 ڈیلیگس کے انتخاب میں عبدالرزاق سیال،عدنان غفور عباسی،اسلم ڈوگر،بابر بھٹی،ڈاکٹر فرقان راؤ،فیصل اعوان، فیصل کلیم،فرحت فاطمہ، فرخ نواز بھٹی، عمران قریشی، اسحاق چودری، اعجاز علی ساغر،جمیل مرزا،مدثر الیاس کیانی،خالد ملک، محمد عامر نواز خان،محمّد فیصل ندیم، زبیر علی خان، ملک جنید، محمد فیاض چودری،محمد ابرار،محمد ظریف، نعیم سندھو، نعمان حیدر،قیصر مرزا،راجہ عبدالوحید جنجوعہ، شبیرحسین معصوم،رانا رضوان ارشد، رضوان غلزئی،رضوان قاضی،شکیل احمد،صدیق انظر،طارق عثمانی، عمر جٹ،عثمان جاوید ملک، یاسر نذر، یاسر زبیر،ضیغم نقوی،زبیر خان کو منتخب کیا گیا ہے جو بعد ازاں فروری 2025 میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی بنت کے لیے اپنے ووٹ کا استعمال کریں گے۔

جاری کردہ
طارق مسعود
چیئرمین الیکشن کمیٹی

دنیا بھر کے صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کےلیے تمام فورم پر ہراول دستے کا کردار ادا کرنے والے دبنگ بے باک نڈر صحافیوں کے اصل ...
18/12/2024

دنیا بھر کے صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کےلیے تمام فورم پر ہراول دستے کا کردار ادا کرنے والے دبنگ بے باک نڈر صحافیوں کے اصل لیڈر PFUJ کے صدر محمد افضل بٹ کا نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ایک تقریب کے دوران

17/12/2024

ضلع گجرات
(پریس ریلیز)
گجرات پولیس کا ایک اور بہادر سپوت طارق عزیز شہید سماج دشمنوں سے لڑتے ہوئے اپنی جان قربان کر کے امر ہو گیا۔
طارق عزیز شہید کی نماز جنازہ پولیس لائن گجرات میں ادا کردی گئی۔
اعلیٰ افسران سمیت سول سوسائٹی،تاجروں، وکلاء اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب تھانہ ککرالی کے نواہی گاؤں ہنج میں ایلیٹ فورس کا بہادر جوان طارق عزیز فرائض کی ادائیگی کے دوران اشتہاری مجرمان کی فائرنگ سے شہید ہوگئے تھے۔ جن کی نماز جنازہ پولیس لائن گجرات میں ادا کردی گئی۔ جس میں ریجنل پولیس آفیسر گوجرنوالہ طیب حفیظ چیمہ، ڈی پی او گجرات ڈاکٹرمستنصر عطاء باجوہ، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک، ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ جیل چوہدری اختر اقبال،ایس پی انویسٹی گیشن مہر محمد ریاض، ڈیس ایس پیز، ایس ایچ اوز، تاجر راہنما جاوید بٹ سمیت دیگر پولیس افسران اور سول سوسائٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
قومی پرچم میں لپٹے شہید کے جسد خاکی کو پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔
اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر گوجرنوالہ طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ شہادت جیسا عظیم مرتبہ صرف قسمت والوں کے حصہ میں آتا ہے۔ شہید طارق عزیز نے شہر کے امن کی خاطر دلیری اور بہادری سے فرائض کی ادائیگی کرتے ہوئے اپنی جان قربان کی ہے۔ اس نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے گجرات پولیس شہریوں کے جان و مال کا تحفظ کرتے ہوئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرتی۔ تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے واقع میں ملوث ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

ترجمان گجرات پولیس

محکمہ پولیس  ضلع گجرات 17دسمبر 2024(پریس ریلیز)گجرات پولیس کا ایک اور بہادر سپوت طارق عزیز شہید سماج دشمنوں سے لڑتے ہوئے...
17/12/2024

محکمہ پولیس ضلع گجرات
17دسمبر 2024
(پریس ریلیز)
گجرات پولیس کا ایک اور بہادر سپوت طارق عزیز شہید سماج دشمنوں سے لڑتے ہوئے اپنی جان قربان کر کے امر ہو گیا۔
طارق عزیز شہید کی نماز جنازہ پولیس لائن گجرات میں ادا کردی گئی۔
اعلیٰ افسران سمیت سول سوسائٹی،تاجروں، وکلاء اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب تھانہ ککرالی کے نواہی گاؤں ہنج میں ایلیٹ فورس کا بہادر جوان طارق عزیز فرائض کی ادائیگی کے دوران اشتہاری مجرمان کی فائرنگ سے شہید ہوگئے تھے۔ جن کی نماز جنازہ پولیس لائن گجرات میں ادا کردی گئی۔ جس میں ریجنل پولیس آفیسر گوجرنوالہ طیب حفیظ چیمہ، ڈی پی او گجرات ڈاکٹرمستنصر عطاء باجوہ، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک، ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ جیل چوہدری اختر اقبال،ایس پی انویسٹی گیشن مہر محمد ریاض، ڈیس ایس پیز، ایس ایچ اوز، تاجر راہنما جاوید بٹ سمیت دیگر پولیس افسران اور سول سوسائٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
قومی پرچم میں لپٹے شہید کے جسد خاکی کو پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔
اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر گوجرنوالہ طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ شہادت جیسا عظیم مرتبہ صرف قسمت والوں کے حصہ میں آتا ہے۔ شہید طارق عزیز نے شہر کے امن کی خاطر دلیری اور بہادری سے فرائض کی ادائیگی کرتے ہوئے اپنی جان قربان کی ہے۔ اس نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے گجرات پولیس شہریوں کے جان و مال کا تحفظ کرتے ہوئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرتی۔ تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے واقع میں ملوث ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

ترجمان گجرات پولیس

17/12/2024
16/12/2024

گجرات سے
سانحہ 16دسمبر شہداء کی یاد میں ڈی ایس پی سٹی عباس شیرازی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ننھے پھولوں کی شہادت پر ان کی فیملی کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔۔

16/12/2024

گجرات سانحہ 16دسمبر شہداء کی یاد میں ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ننھے پھولوں کی شہادت پر ان کی فیملی کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔۔۔

گجرات سانحہ 16دسمبر شہداء کی یاد میں ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ننھے پھولوں کی...
16/12/2024

گجرات سانحہ 16دسمبر شہداء کی یاد میں ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ننھے پھولوں کی شہادت پر ان کی فیملی کے غم میں برابر کے شریک ہیں اس موقعہ پر ڈوثرن بیورو چیف ٹی وی ٹوڈےافتخار احمد بٹ۔شاید چوہدری92نیوز۔سید اظہر حسین جی ٹی وی ۔عاصم سید ڈان نیوز۔شہباز بٹ کوہ نور ٹی۔وی ڈاکٹر عرفان مغل رضوان صائب ۔ لیاقت بٹ صحافی رمیز راجہ ودیگر شریک تھے

ضروری اطلاع گجرات یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام 16 دسمبر سانحہ پشاور اے پی ایس اسکول شہدا بچوں کی یاد میں شمع روشن کی ج...
15/12/2024

ضروری اطلاع
گجرات یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام 16 دسمبر سانحہ پشاور اے پی ایس اسکول شہدا بچوں کی یاد میں شمع روشن کی جائیں گی تقریب میں تمام ممبران ضرور شرکت کریں یہ آپ کا اپنا پروگرام ہے آپ نے آکر میزبانی کے فرائض سرانجام دینے ہیں
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک صاحب اور ڈی پی او گجرات عطاء مستنصر باجوہ صاحب مہمان خصوصی ہونگے سول سوسائٹی سیاسی جماعتوں کی شخصیات ، طالب علموں اور شہریوں کی کثیر تعداد 5 سے 8 بجے تک فوارہ چوک میں شمع روشن کرے گی

28/11/2024

*دبئی شارجہ ابوظہبی مزید پہنچ سے دور*

*متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستانیوں کے ویزہ کے لیے کریکٹر سرٹیفیکیٹ کی شرط عائد کر دی*

Address

Gujrat

Telephone

+923215300858

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gujrat News=گجرات نیوز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share