chaudhari Ruman ali

chaudhari Ruman ali Tv today sahafi aap sab logon Ki awaaz 🥰

*گوجرانوالہ:18 ماہ گزر گئے مگر مسلم لیگ ن کے کونسلر راجہ ناصر کے قاتل گرفتار نہ ہوسکے**18 ماہ گزر گئے لواحقین ابھی تک ان...
21/11/2023

*گوجرانوالہ:18 ماہ گزر گئے مگر مسلم لیگ ن کے کونسلر راجہ ناصر کے قاتل گرفتار نہ ہوسکے*

*18 ماہ گزر گئے لواحقین ابھی تک انصاف کے منتظر،پولیس کی جدید ٹیکنالوجی بے سود ثابت*

راجہ ناصر کو علاقے میں منشیات فروشوں کے خلاف آواز بلند کرنے پر دن دہاڑے انکے دفتر میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا

متاثرہ گھرانے نے وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی ،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے انصاف کی اپیل کی ہےٹی وی ٹو ڈے کے ساتھ نمائندہ چوہری رومان علی گوجرانوالہ

گوجرانوالہ پولیس سوالوں کا جواب دینے سے قاصرتحریر عشرت الماس چوہدری گوجرانوالہ پولیس مکمل سچ سامنے لائے بند کمرے میں پری...
21/11/2023

گوجرانوالہ پولیس سوالوں کا جواب دینے سے قاصر

تحریر عشرت الماس چوہدری
گوجرانوالہ پولیس مکمل سچ سامنے لائے بند کمرے میں پریس کانفرنس کرکے اپ کیا چھپانا چاہتے ہیں گزشتہ کچھ ماہ سے جرائم کنٹرول کرنے کے حوالے سے گوجرانوالہ پولیس کی کارکردگی مایوس کن رہی ہے اسی کمزوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لوگوں نے قتل و غارت بھی شروع کر دی اور کئی لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور گوجرانوالہ پولیس بے بسی کی تصویر بنی رہی اسی وجہ سے گوجرانوالہ پولیس عوامی اعتماد کھو رہی ہے لوگ بےخوف اسلحہ نکال کر کھلے عام لوگوں کا قتل کر رہے ہیں اور گرفتار ملزمان کی تفتیش کرنے کی بجائے صرف خانہ پڑی کی جاتی ہے اسی وجہ سے ملزمان عدالتوں سے بڑی ہوتے جا رہے ہیں جب تک نہ تجربہ کار ایس ایچ او لگائے جائیں گے جرائم کو کنٹرول کرنا ناممکن ہے ہر علاقے میں جرائم کی شرح روز بروز بڑھتی جا رہی ہے مگر ہر ایس ایچ او سب اچھے کی ضد پر قائم ہے کوئی ذمہ داڑھی لینے کو تیار نہیں اور جب تک ذمہ داری کا تعین نہیں ہوگا اس وقت تک یہ سب کچھ ہوتا رہے گا تھانوں میں جرائم پیشہ افراد کا پروٹوکول بند ہونا چاہیے شریف شہریوں کے لیے تھانے کے دروازے کھولے جائیں موقع پر انصاف دیا جائے کردار اور زبان کا لہجہ ایسا ہونا چاہیے کہ شریف شہریوں کی عزت و نفس مجروح نہ ہو ایسا کرنے سے پولیس اور عوام کا اعتماد بحال ہوگا جڑیم کنٹرول کرنے میں اسانی ہوگی موقع پر ہر مسئلے کا حل نکالا جائے تو کافی حد تک جرم ختم ہو سکتے ہیں گزشتہ کچھ ماہ سے گوجرانوالہ میں دن دہارے کھلے عام کئی لوگوں کو گولیاں مار کر قتل کیا جا چکا ہے اور اب اسی طرح گوجرانوالہ میں چار دن قبل تھانہ پپیلزکالونی کے علاقے جمیل شہید چوک میں رانا افتخار اور ان کے چار ساتھیوں کو قتل کردیا گیا گوجرانوالہ ضلعی پولیس کے مطابق چاروں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔لیکن حیرانگی کی بات یہ ہے۔ان ملزمان کو گرفتار کرکے فیس بک لائیو پر دکھایا گیا ہے۔ اس پریس کانفرنس میں نہ تو کسی پرنٹ میڈیا اور نہ ہی کسی الیکٹرنک میڈیا کے نمائندے کو مدعو کیا گیا۔فیس بک پریس کانفرنس میں صرف ملزمان ایس ایس پی ایس پی صاحبان ڈی ایس پیز اور انسپکٹر سی ائی اے انصر موہل اور ان کی ٹیم کے چند افسران موجود تھے۔میرے خیال میں سی پی او گوجرانوالہ نے فیس بک پریس کانفرنس اس لئے کی ہے۔کہ ان کو کسی بھی قسم کے سوالات کے جوابات نہ دینے پڑے۔کیونکہ وہاں پر سب لوگ یس سر کہنے والے موجود تھے۔ کیونکہ وہاں پر نہ تو کوئی سوالات پوچھنے والہ تھا۔میرے خیال میں اگر الیکٹرنک میڈیا اور پرنٹ میڈیا کے نمائندگان کو پریس کانفرنس کے لئے مدعو کیا جاتا۔تو گوجرانوالہ پولیس کی پوری دنیا پر عزت میں اضافہ ہوتا۔لیکن اس فیس بک پریس کانفرنس نے بہت سارے شک وشبہات پیدا کر دے ہیں ۔بہت سارے حلقے کہہ رہے ہیں ۔کہ ملزمان نے خود اپنی گرفتاری پیش کی ہے۔لیکن سی پی او گوجرانوالہ کہہ رہے ہیں کہ سی ائی اے انصر موہل اور ان کی ٹیم نے ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔لیکن اخری سب سے اچھی بات ملزمان گرفتار ہوچکے ہیں ۔مدعی کو انصاف ملنا چاہئے ۔اور قصوروار کو سزا ملنی چاہئے ۔۔۔۔۔

ٹی وی ٹو ڈے کے ساتھ نمائندہ چوہری رومان علی گوجرانوالہ

*گوجرانوالہ:سی ائی اے پولیس کی کامیاب کاروائی*گوجرانوالہ:تھانہ پیپلز کالونی کے علاقہ میں 2 روز قبل قتل ہونے والے پانچ اف...
21/11/2023

*گوجرانوالہ:سی ائی اے پولیس کی کامیاب کاروائی*

گوجرانوالہ:تھانہ پیپلز کالونی کے علاقہ میں 2 روز قبل قتل ہونے والے پانچ افراد کے شوٹرز کو پولیس نے گرفتار کرلیا.سی پی او ایاز سلیم

ملزمان میں عثمان،عبدالرحمن عرف عمر،فاروق حیدر،امتیاز شامل ہے۔سی پی او گوجرانوالہ

گوجرانوالہ:واقعہ میں جھنگی فیروز والا کے قریبی گاؤں کے رہائشی رانا افتخار احمد کھاری اپنے پانچ ساتھیوں سمیت مارے گئے تھے
ٹی وی ٹو ڈے کے ساتھ نمائندہ چوہری رومان علی گوجرانوالہ

18/11/2023
*گزشتہ دنوں بھکر میں جائیداد کے تنازعہ پر سالے کے ہاتھوں قتل ہونے والے گوجرانوالہ کا رہائشی بہنوئی عاصم افضل کی لاش نہر ...
18/11/2023

*گزشتہ دنوں بھکر میں جائیداد کے تنازعہ پر سالے کے ہاتھوں قتل ہونے والے گوجرانوالہ کا رہائشی بہنوئی عاصم افضل کی لاش نہر سے برآمد*

ٹیکسی ڈرائیور اکرم نے 3 مرلہ جائیداد کے تنازعہ پر والدہ،بہن اور بہنوئی کو قتل کرکے لاشیں نہر میں پھینک دیں تھی۔دوران تفتیش ملزم کا انکشاف

عاصم افضل کی لاش 7 دن بعد گزشتہ روز بھکر نہر سے برآمد ہوئی۔پولیس

مقتول عاصم کا نمازے جنازہ آج کشمیر کالونی تھیڑی سانسی گوجرانوالہ ادا کردی گئی

مقتول عاصم کے ورثا نے اعلیٰ حکام اور پولیس افسران سے انصاف کی اپیل کی ہے

مقتول عاصم کشمیر کالونی گوجرانوالہ کا رہائشی تھا اور بھکر سسرال میں رہائش پذیر تھا۔پولیس
ٹی وی ٹو ڈے کے ساتھ نمائندہ چوہری رومان علی گوجرانوالہ

15/11/2023

۔۔بریکنگ نیوز
گوجرانوالہ۔جمیل شہید چوک میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ کے نتیجہ میں 5 افراد ہلاک فائرنگ کے دوران رانا افتخار عرف کھاری بھی مارا گیا
گاڑی میں پانچ افراد ہی دم توڑ گئے
ٹی وی ٹو ڈے کے ساتھ نمائندہ چوہری رومان علی گوجرانوالہ

08/11/2023

*گوجرانولہ:سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے کشمیر روڈ کے قریب فائرنگ کا افسوسناک واقعہ*

موٹرسائیکل سوار ملزم کی اندھا دھند فائرنگ سے 2 طالب علم جاں بحق،جبکہ راہگیر شدید زخمی۔۔ملزم فرار

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت عدیل گجر اور زوہیب کے نام سے ہوئی ہے

ملزم اور مقتولین کے درمیان گزشتہ روز بھی جھگڑا ہوا تھا۔پولیس

موقع سے شواہد اکٹھے کرکے واقع کی مزید تفتیش شروع کر دی گئی
ٹی وی ٹو ڈے کے ساتھ نمائندہ چوہری رومان علی گوجرانوالہ

اسموگ کے پیشِ نظر پنجاب میں جمعہ کو چھٹی کا اعلان
07/11/2023

اسموگ کے پیشِ نظر پنجاب میں جمعہ کو چھٹی کا اعلان

01/11/2023

یونیورسٹی اف گجرانوالہ کی جگہ سے ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے لیے ضلعی انتظامیہ حرکت میں آہ گئی اور دوسری جانب متاثرین نے انصاف کی اپیل کر دی اس پر دیکھتے ہیں

ٹی وی ٹو ڈے کے ساتھ نمائندہ چوہری رومان علی گوجرانوالہ

31/10/2023

یونیورسٹی آف گوجرانوالہ کی مجوزہ جگہ سے ناجائز تجاوزات کے خاتمے کیلئے ضلعی انتظامیہ کا گرینڈ آپریشن

اسسٹنٹ کمشنر صدر میاں توصیف حسن یونیورسٹی آف گوجرانوالہ سائٹ سے تجاوزات کے خاتمے کیلئے گرینڈ آپریشن کی قیادت کررہے ہیں

تجاوزات کو ہٹانے کے لیے بھاری مشینری بروئے کار لائی جا رہی ہے

امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود

ٹی وی ٹو ڈے کے ساتھ نمائندہ چوہری رومان علی گوجرانوالہ

تھانہ پیپلز کالونی کی حدود مین مارکیٹ میں پیمپرز کی شاپ پر ڈکیتی کی واردات مقدمہ درجموٹر سائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر د...
29/10/2023

تھانہ پیپلز کالونی کی حدود مین مارکیٹ میں پیمپرز کی شاپ پر ڈکیتی کی واردات مقدمہ درج

موٹر سائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر دوکان مالک معاز مہر سے نقدی لیکر موقع سے فرار ہوگئے

تفصیلات کے مطابق تھانہ پیپلز کالونی کے علاقہ مین مارکیٹ پیپلز کالونی میں محنت کش معاز نے پیمپرز کہ شاپ بنائی ہوئی ہے جبکہ گزشتہ رات نامعلوم موٹر سائیکل سوار تین کس ڈاکو گن پوائنٹ پر پینتیس ہزار روپے نقدی چھین کر موقع سے فرار ہوگئے تھانہ پیپلز کالونی پولیس نے درخواست پر مقدمہ درج کر لیا

ٹی وی ٹو ڈے کے ساتھ نمائندہ چوہری رومان علی گوجرانوالہ

24/10/2023

گجرانوالہ کے علاقے موڑ ایمن آبادمیں حاجی علی محمد دولہا المعروف بگا شیر قادری نوشاہی کا 46واں عرس مبارک کی تقریبات جاری اسی پر مزید دیکھتے
ٹی وی ٹو ڈے کے ساتھ چوہری رومان علی گوجرانوالہ

24/10/2023

گوجرانوالہ :گیپکو کے بڑے ڈیفالٹر رمضان سٹیل فرنس کے مالک امان اللہ کے گھر پر گیپکو اور پولیس کا مشترکہ چھاپہ، گیپکو ترجمان

چھاپے کے دوران عدم موجودگی پر امان اللہ کا بیٹا احسان اپنے والد کا ضامن ہونے کی حیثیت سے موقع سے گرفتار کر لیا گیا، گیپکو ترجمان

امان اللہ گیپکو کا 2 کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد کا ڈیفالٹر ہے۔ گیپکو ترجمان

چند روز قبل پولیس ریڈ کے دوران احسان نےوالد کو گرفتاری سے بچانے کیلئے 2 روز میں رقم ادائیگی کی یقین دھانی اور ضمانت دی تھی۔گیپکو ترجمان

ڈیفالٹ رقم کی عدم ادائیگی پر گیپکو اور پولیس نے دوبارہ ریڈ کرکے ڈیفالٹر امان اللہ کا ضامن بیٹا گرفتار کرلیا

امان اللہ کی گرفتاری کے لئے بھی پولیس مختلف جگہوں پر چھاپے مار رہی ہے

ٹی وی ٹو ڈے کے ساتھ نمائندہ چوہری رومان علی گوجرانوالہ

21/10/2023

او سی ۔۔
گوجرانوالہ قائد ن لیگ سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کی پاکستان واپسی پر استقبال کے لیے
درجنوں بسوں اور سینکڑوں کاروں پر مشتمل قافلہ گوجرانوالہ سے لاھور روانہ ہوگیا، کارکنوں کی کثیر تعداد شامل ہے مذید جانتے ہیں
ٹی وی ٹو ڈے کے ساتھ چوہری رومان علی گوجرانوالہ

20/10/2023

*گوجرانوالہ: اسکولوں کا نجکاری,جی ٹی روڈ پر اساتذہ کا احتجاج*
*پولیس کی بھری نفری کا اساتذہ پر تشدد*

تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل نہ ہونے کے باعث مکمل ویرانی ہے،
کلاس رومز کے دروازوں پر تالے لگے ہیں۔ اسکولوں کے دفاتر بھی بندے پڑے ہیں۔

سراپا احتجاج اساتذہ پنجاب حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں
سرکاری تعلیمی اداروں کی نجکاری کے فیصلوں کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔

اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کا بائیکاٹ مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔اساتذہ

ٹی وی ٹو ڈے کے ساتھ نمائندہ چوہری رومان علی گوجرانوالہ

Address

Gujranwala Kashmir Road Narz Masjid Gulshan E Sultan
Gujranwala
52210

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when chaudhari Ruman ali posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to chaudhari Ruman ali:

Share

Category


Other Media Agencies in Gujranwala

Show All