عائشہ رضی اللہ عنہا سے مرفوعا مروی ہے کہ جب اللہ کسی گھر والوں کے ساتھ بھلائی کا ارادہ کرتا ہے تو ان میں نرمی داخل کردیتا ہے۔
السلسلۃ الصحیحیہ 17
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ‘ نبی ﷺ نے فرمایا :’’ حسد ( دوسروں پر جلنے اور کڑھنے ) سے اپنے آپ کو بچاؤ ۔ بلاشبہ حسد نیکیوں کو ایسے کھا جاتا ہے جیسے آگ ایندھن کو ۔۔۔۔۔ یا فرمایا ۔۔۔۔۔ گھاس پھوس کو کھا جاتی ہے ۔‘‘
سنن ابو داؤد 4902
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو خاموش رہا اس نے نجات پائی
سنن ترمذی 2501
ہمیں معمر نے ہمام بن منبہ سے خبر دی ، کہا : یہ احادیث ہمیں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ ﷺ سے روایت کیں ، پھر انھوں نے کچھ احادیث بیان کیں ، ان میں سے یہ حدیث ( بھی ) ہے : اور رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ اللہ تعالیٰ کے نزدیک قیامت کے دن سب سے زیادہ گندا اور غضب کا مستحق شخص وہ ہو گا جو شہنشاہ کہلاتا ہو گا ، اللہ کے سوا اور کوئی بادشاہ نہیں ہے ۔‘‘
صحیح مسلم 5611
ابو درداءرضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ میزان میں سب سے بھاری چیز اچھا اخلاق ہوگا
السلسلۃ الصحیحیہ 09
جناب حمید بن عبدالرحمن اپنی والدہ ( ام کلثوم بنت عقبہ بن ابی معیط ) سے روایت کرتے ہیں ‘ نبی ﷺ نے فرمایا :’’ جس شخص نے دو آدمیوں میں صلح کرانے کی خاطر بات بنا کر کہی ہو ، اس نے جھوٹ نہیں بولا ۔‘‘ احمد بن محمد اور مسدد کی روایت کے الفاظ ہیں :’’ جس نے لوگوں میں صلح کرانے کے لیے بھلی بات کہی یا پہنچائی وہ جھوٹا نہیں ہے ۔‘‘
سنن ابو داؤد 4920
آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ جسے پسند ہے کہ اس کی روزی میں فراخی ہو اور اس کی عمر دراز کی جائے تو وہ صلہ رحمی کیا کرے
صحیح بخاری 5985
رسول کریم ﷺ نے فرمایا ، اپنے بھائی کی مدد کرو وہ ظالم ہو یا مظلوم ۔
صحیح بخاری 2443
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے ، اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا :’’ ( نظر سے ) اللہ کی پناہ مانگو کیونکہ نظر کا لگنا ایک حقیقت ہے ۔‘‘
سنن ابن ماجہ 3508
Sahih Muslim 1104 (INT: 494)
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ ، عَنْ أَبِي حَمْزَةَ ، عَنْ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : لَمَّا خَلَقَ اللَّهُ الْخَلْقَ كَتَبَ فِي كِتَابِهِ وَهُوَ يَكْتُبُ عَلَى نَفْسِهِ وَهُوَ وَضْعٌ عِنْدَهُ عَلَى الْعَرْشِ : إِنَّ رَحْمَتِي تَغْلِبُ غَضَبِي .
صحیح بخاری 7404