Ali Pur Chattha- News

Ali Pur Chattha- News News Page Ali Pur Chattah (New Official )

26/02/2024

علی پور چٹھہ کا دوسرا مرکزی سیم نالہ 24 فٹ سے صرف 4 فٹ رہ گیا گورنمنٹ بوائز چودھری علم دین گریجویٹ کالج کے سامنے گذرنے والا سیم نالہ جس کی چوڑائی 24 فٹ سے زائد ہے کالج روڈ، نواز ٹاؤن، محلہ رحیم پورہ، مکہ کالونی، ریلوے روڈ، محلہ بارہ دری سے ہوتا ہوا حافظ آباد روڈ پر پہنچتے پہنچتے نالی کی شکل اختیار کرتے ہوئے صرف 4 فٹ رہ جاتا ہے رکاوٹ کے باعث آدھا شہر متاثر ہو رہا ہے جبکہ صفائی نہ ہونے سے لوگوں کو مسائل کا سامنا ہے

24/02/2024

مرزا عامر سہیل
علی پورچٹھہ حافظ آباد روڈ پر مرغوں کی لڑائی کے شوقین جوا لگانے پر پولیس کے ہتھے چڑھ گئے

19/02/2024

مرزا عامر سہیل

عجوہ میرج ہال کے چوہدری ذوالفقار رہاڑ مرحوم کے والد، چوہدری بلال رہاڑ اور چوہدری عامر رہاڑ کے دادا حاجی محمد اکبر رہاڑ انتقال کر گئے ہیں اناللہ و انا الیہ راجعون انکی نمازِ جنازہ آج سہ پہر 5 بجے گاؤں کوٹ رہاڑ میں پڑھائی جائے گی

19/02/2024

مرزا عامر سہیل ۔

مہنگائی کی چکی میں پسی عوام پر بجلی کے بعد پٹرولیم مصنوعات اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام کو مزید پریشانی میں مبتلا کر دیا گیا ہے

16/02/2024

علی پور چٹھہ میں صفائی اور سیوریج کے مسائل گلیوں اور محلوں میں گندگی کے ڈھیر بدبو اور تعفن کے باعث گزرنا محال دوسری جانب علی پور چٹھہ کا مرکزی سیم نالہ عملاً بلاک ہونے سے پانی شہر کی بیشتر گلیوں میں کھڑا ہے شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا اسسٹنٹ کمشنر اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ابتر صورتحال کا فوری نوٹس لیں

15/02/2024

مرزا عامر سہیل
گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی واردات تفصیلات کے مطابق ملک سیف اللہ نے ملک سپر سٹور کے نام سے سید نگر روڈ پر کریانہ کی دکان بنا رکھی ہے جہاں پر 3مسلح افراد داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر ایک لاکھ 35 ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے

14/02/2024

مرزا عامر سہیل 14 فروری ویلنٹائن ڈے کیا ہے ؟
ویلنٹائن ایک یہودی شخص تھا جس سے شادی سے پہلے مرد و عورت کے ناجائز تعلق جنسی ملاپ کو جائز قرار دیا تھا جس کی وجہ سے اس کو پھانسی دی گئی تھی 👍

ہماری گھٹیا قوم اس دن کو محبت کا نام دے کر ایک دوسرے کو پھول تحائف دے کر مناتی ہے 💯
ہم صرف نام کے مسلمان ہیں

14/02/2024

فارم 45 اور 47 میں کیا فرق ہے؟

ایک ہوتا ہے، حلقہ، ایک ہوتا۔ ہے پولنگ اسٹیشن

ایک حلقے میں، متعدد پولنگ اسٹیشنز ہوتے ہیں

فارم 45، پولنگ اسٹیشن کا ریزلٹ ہوتا ہے جبکہ 47 اس پورے حلقے کا consolidated ریزلٹ ہوتا ہے

یعنی،

ایک حلقے میں اگر 500 پولنگ اسٹیشنز ہیں تو وہاں ہر پولنگ اسٹیشن کے لحاظ سے، 500 ہی فارم 45 ہوں گے

اور ان 500 فارم 45 کا ریزلٹ ملا کر، ایک حلقے کا ریزلٹ بنتا ہے اور وہ ریزلٹ دینے والا ڈاکیومنٹ فارم 47 کہلاتا ہے

آسان ترین مثال سے یوں سمجھیے کہ ایک حلقے میں 3 پولنگ اسٹیشنز ہیں۔ تو یہاں تین فارم 45 بنیں گے۔

فرض کیجیے کہ نتائج کچھ یوں ہیں:

پولنگ اسٹیشن 1: 100
پولنگ اسٹیشن 2: 50
پولنگ اسٹیشن 3: 80

تو فارم 47 کے مطابق، ٹوٹل ووٹ ہوگئے 230

13/02/2024

رپورٹ مرزا عامر سہیل:
علی پور چٹھہ میں سیوریج کا نظام مکمل طور پر بند۔ گلیاں محلے تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں۔جس سے عوام کو آنے جانے میں بہت مشکلات ہوتی ہے۔ بلدیہ علی پور چٹھہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے

13/02/2024

مرزا عامر علی پور چٹھہ ؛؛
شہر بھر میں صفائی اور سیوریج کے مسائل گلیوں اور محلوں میں گندگی کے ڈھیر بدبو اور تعفن کے باعث گزرنا محال دوسری جانب علی پور چٹھہ کا مرکزی سیم نالہ عملاً بلاک ہونے سے پانی شہر کی بیشتر گلیوں میں کھڑا ہے
رات کی ہلکی سی بوندا باندی سے گلیاں بازار پانی سے امڈ آئے شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا ھے
شہریوں نے ارباب اختیار سے ابتر صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ھے

07/02/2024

کل پاکستان میں الیکشن ہیں اس لیے ہر علاقے اور ہر حلقے میں ہمارے پاک فوج کے نوجوان اور پولیس کے نوجوان تعینات ہوں گے
یہ ہمارے اپنے ہیں
اور یہ ہمارے لیے آہیں ہیں تاکہ کوہی نا خوش گوار واقع نہ ہو
اس لیے اپنے ان نوجوانوں کی مہمان نوازی کرے یہ ہمارے دو دن کے مہمان ہیں ان کا ہر طریقے سے خیال رکھے
فوج ہماری پولیس بھی ہماری

06/02/2024

پی پی 36 - علی پور چٹھہ (وزیر آباد)

ووٹرز کی کل تعداد: 3,15,376
مرد ووٹرز: 1,70,301
خواتین ووٹرز: 1,45,075

کل پولنگ اسٹیشنز: 193
کل پولنگ بوتھ: 642

02/02/2024

مرزا عامر سہیل ضروری اطلاع برائے عوام الناس
‏تمام بینک 3 فروری سے 5 فروری تک بند رہیں گے.
اسکے بعد 6 اور 7 فروری کو بینک کُھلیں گے.
اور 8 تاریخ الیکشن کی وجہ سے پھر بینک بند ہوں گے.
9 فروری جمعہ کو کُھلیں گے.
10 اور 11 فروری ہفتہ ، اتوار کو بند رہیں گے.
اور انشاءﷲ 12 فروری پیر سے ریگولر کُھلیں گے.
ان 10 روز کے اندر صرف تین دن بینک کُھلیں گے.

31/01/2024
31/01/2024

علی پورچٹھہ
مرزا امجد محمود صاحب ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شامل

30/01/2024

مرزا عامر سہیل چند ماہ پہلے کی بات ہے شہر والوں نے سوٹے ڈنڈے کھا کر لائنوں میں لگ کر آٹا لیا ہے اور زیورات بیچ کر لائنوں میں لگ کر بجلی کے بل ادا کئیے اور گاؤں والے ایک ایک بوری یوریا کھاد کے لئے کئی کئی دن خوار ہوئے جبکہ پچھلے پانچ سالوں میں تمام پارٹیوں نے حکومت کی اسکے باوجود بھی یہ قوم اپنے اپنے علاقائی سیاست دان سے حساب مانگنے کی بجائے انکا آلہ کار بننے کو تیار ہے،
اگر نہیں یقین تو کسی بھی سیاستدان کے سیکرٹری سے پوچھ لیں لوگ خود ڈیروں پر آ کر جلسے کا وقت مانگ رہے ہیں
غلاظت سے بھرے شہروں اور پسماندہ دیہاتوں میں سیاستدانوں کی بڑی بڑی گاڑیوں کے آگے دھمال ڈالنے والی قوم کا مقدر صرف اور صرف ??

30/01/2024

۔مرزا عامر سہیل
گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی 3 مختلف وارداتوں میں لاکھوں روپے چھین لئے گئے تفصیلات کے مطابق 3 مسلح ڈاکو مدینہ چوک قادرآباد روڈ پر واقع مہر ادریس گیس ڈیلر کی دکان میں داخل ہوئے اور جان سے مارنے کی دھمکی دے کر ایک لاکھ پچاس ہزار چھین لئے دوسری واردات ریلوے روڈ پر ہوئی جہاں ملک مشاق سے 2 لاکھ روپے چھین لئے گئے تیسری واردات چوک آرائیاں عرفان علی بلوچ کی دکان پر ہوئی دراز میں رکھے 10 ہزار نکال لئے دکان پر کھڑے کسٹمر سے بھی تین ہزار چھین لئے ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں پر شہریوں میں خوف وہراس پایا جاتا ہے اندرون شہر ہونے والی وارداتوں پر پولیس بے بس نظر آتی ہے شہریوں نے ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ طیب حفیظ چیمہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

29/01/2024

مرزا عامر سہیل علی پورچٹھہ میں لاکھوں روپے کی تین جگہ پر ڈکیتی کی وارداتیں، مدینہ چوک نزد ایشیا میرج حال، دوسری چوک آرائیاں، تیسری ملک مشتاق کریانے والے سے اندرون شہر تین دنوں میں لاکھوں کی وارداتیں،

28/01/2024

رپورٹ مرزا عامر سہیل:
تفصیلات کے مطابق علی پور چٹھہ میں سیوریج کا نظام مکمل طور پر بند۔ گلیاں محلے تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں۔جس سے عوام کو آنے جانے میں بہت مشکلات ہوتی ہے۔ بلدیہ علی پور چٹھہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے

26/01/2024

گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی واردات خاتون سے 13 لاکھ روپے چھین لئے گئے تفصیلات کے مطابق شہری فضل کریم کی اہلیہ گوجرانوالہ روڈ پر واقع حبیب بینک کی برانچ سے کیش لے کر نکلی خاتون 13 لاکھ روپے اسی روڈ پر واقع دوسرے بینک میں جمع کرانے گئی بینک ملازمین نے شناختی کارڈ کی کاپی طلب کی بینک سے ملحقہ فوٹو اسٹیٹ کی دکان سے کاپی کراتے 3 افراد نے اسلحہ تان لیا اور رقم چھین لی فرار ہوگئے پولیس افسران موقع پر موجود

25/01/2024

سرکاری پلاٹ کے لئے اہل صحافیوں کی شرائط ۔
1 ۔ رپورٹرز کے لئے تعلیم ماسٹر ڈگری اور 8 سالہ کل وقتی تجربہ یا تعلیم گریجویٹ تجربہ 15 سالہ کل وقتی ۔
2 ۔ کیمرہ مین اور فوٹو گرافر کے لئے تعلیمی قابلیت میٹرک اور 10 سالہ تجربہ ۔
3 ۔ ( نا اہلیت ) ڈیڑھ لاکھ روپے سے زائد تنخواہ ، پہلے سے سرکاری پلاٹ لینے والے ، علاقائی اخبارات، (OSR) اور گریجویشن سے کم رپورٹر اور انڈر میٹرک کیمرہ مین سرکاری پلاٹ لینے کے اہل نہیں ۔

21/01/2024

مرزا عامر سہیل
علی پور چھٹہ مقامی قبرستان سے لاکھوں کے درخت کاٹ لیے مقامی ڈیرےدار درخت کاٹ کر سیل کرنے لگے. عوام کا کروائی کرنے کا مطالبہ.

21/01/2024

مرزا عامر سہیل
علی پور چھٹہ چکن سیل پوائنٹ لوگوں میں مختلف بیماریاں بانٹنے لگے-
تفصیلات کے مطابق علی پور چھٹہ غفاری چوک میں چکن سیل پوائنٹ لوگوں میں بیماریاں بانٹنے لگے. تین چار دن کا فریز چکن لوگوں میں سیل کرتے ہیں. گندے ہاتھوں سے چکن بنانے سے لوگ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے چکن شاپ پر صفائی کا بھی کوئی احتمام نہیں کرتے اور گندگی میں چکن سیل کرنا معمول ہے.
چکن کے اوپر مکھیاں مڈالتی رہتی ہے چوک میں چکن شاپ ہونے سے چکن کے اوپر مٹی پڑتی رہتی ہے. عوام نے مطالبہ کیا ہے ایسے گندے چکن پوائنٹ کو سیل کیا جائے تا کہ عوام بیماریوں سے بچ سکے.

Address

Akalgarh
Gujranwala
52080

Telephone

03016978096

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ali Pur Chattha- News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share


Other Media/News Companies in Gujranwala

Show All