Bint E Ayesh Muhammad studio

Bint E Ayesh Muhammad studio اَلّٰلھُمَّ ار٘زُقٔنِي شَهَادَةً فِي سَبِيلِكْ ؤَجَعل مَوتِی فِی بَلَدِرَسُولِک

28/01/2023
28/01/2023

Ik Sitara tha main Kahkishan h//
اک ستارہ تھا میں کہکشاں ہو گیا
Bint E Ayesh Muhammad studio
https://youtu.be/cz58oUku4L8

15/01/2023

آقا نے سونپا جسے اپنا ممبر
آقا کا دلبر صدیق اکبر
دوست تو ابوبکر صدیق رضہ جیسے ہوا کرتے۔۔۔
کبھی تاریک غاروں میں ساتھی بن جاتے
کبھی میدان جنگ میں ڈھال بن جاتے
کبھی ایک صدا پر سارا گھر قربان کر دیتے
ہاں ۔۔۔۔،،،،
دوست تو ابو بکر صدیق رضہ جیسے ہوا کرتے۔۔۔
وفادار ،جانثار تھے وہ اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے رازدار تھے۔۔۔

ابوبکر رضہ آپ سا دوست پھر کہیں نہیں دیکھا ان آنکھوں نے۔۔۔

19/11/2022

پڑھیئے اور محسوس کیجئے۔بہت سی باتوں کو۔

ایک دن استاد محترم(حضرت شیخ الاسلام صاحب زید مجدہم) نے درسگاہ میں فرمایا:

"آج مجھے سفر پر جانا ہے،اس لیے کل نہیں آسکوں گا."
استاد جی کو جب کہیں سفر پہ جانا ہوتا ہے تو اکثر طلباء کو ایک دن قبل بتا دیتے ہیں۔

ان کے جانے کہ بعد جب حضرت استاد محترم مفتی محمد رفیع عثمانی صاحب (رحمہ اللہ تعالی) تشریف لائے تو فرمایا :
"میں بیمار ہوں، بڑی مشکل سے درسگاہ آیا ہوں لیکن ناغے کی بے برکتی سے بچنے کے لیے آیا ہوں.سبق پڑھانے کے بعد ہسپتال جانا ہے."

کچھ دیر بعد ان کو فون آیا.
فون اٹھایا،
بات ہوگئی.
فون بند کیا تو مسکرا کر فرمایا:
"سبق کے دوران فون نہیں اٹھاتا لیکن بعض لوگوں کا فون تو اٹھانا پڑتا ہیں یہ تقی عثمانی صاحب تھے، کہا کہ آپ کو ہسپتال جانا ہے تو میں آپکے ساتھ چلا جاتاہوں لیکن انکو سفر پہ بھی جانا ہے، میں نے منع کیا."

آپ کے لیے عام سی بات ہے ناں؟
لیکن ہمارے لیۓ عام سی بات نہیں تھی.
ایک پچھتر سالہ بوڑھا پیرانہ سالی میں اپنے بڑے بھائی کا ہاتھ پکڑ کر سہارا دینا چاہتا ہے.خود لڑکھڑا کر چلتا ہے لیکن بڑے بھائی کو اکیلے جانے نہیں دیتا.
احساس ہے،
درد ہے، محبت و احترام ہے.
جسکی عملی دنیا میں مثال مشکل ہے.
ایک عجیب منظر تھا بخدا!
جس سے آنکھیں اشکبار ہوئیں.
تبھی تو ان اکابر کے قدموں سے پڑنے والے دھول کو ہم اپنے
لئے سرمایہ گراں مایہ سمجھتے ہیں۔
منقول

19/11/2022

اور جوڑی ٹوٹ گئی
---------
نوفل ربانی
امبر علم وعرفاں کا اموی مہر منیر افق کے اس پار غروب ہوگیا
مفتی اعظم پاکستان صدر دارالعلوم کراچی معمار پاکستان حضرت مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی راہی بملک عدم ہوئے
اناللہ وانا الیہ راجعون
مرقع نفاست وجود ،نستعلق بدن، کتابی چہرہ، کھلتا بشرہ، پروقار چال ڈھال، متانت اوڑھاہوا
ستواں ناک پر تمکنت سے ٹکرائی ہوئی عینک، علمی رعب ودبدبہ تفقہ کا تدین کا مجسمہ، گلے میں لٹکتا پٹکا پکڑے ہوئے چلتا فقیہ النفس ،حدیث جبرئیل کے مصداق شدیدالبیاض پوشاک پوش ،شاہانہ مزاج، فقیرانہ رویہ، نازک طبع، اعلی معیار، مسند حدیث کی رونق، ممبر کا سحبان الہند ،تدریس کے شہنشاہ ،تفہیم کے بادشاہ ،چنیدہ الفاظ، تراشیدہ مفاہیم،فہمیدہ لب ولہجہ اعلی ذوق ،ارفع معیار ،اونچا منتظم ،دارالعلوم کے ذرے سے لیکر عمارات تک کے دیکھک طالب سے لیکر مدرس تک چوکیدار سے لیکر باورچی تک خاکروب سے لیکر امام تک ہر ایک کی ضروریات کی بھاگ دوڑ کا خوگر نا رہا
رشک آفتاب و مہتاب عثمانی برادران کی جوڑی بتقدیر الہی ٹوٹ گئی
شیخ الاسلام مفتی تقی عثمانی کے ساتھی والد کی جگہ بھائی چلے گئے کیا رشک علم جوڑی تھی کیا ہی عقیدت ومحبت کی مورتیاں تھیں ،کیا ہی یک جان دو قالب تھے کیا ہی لازم ملزوم قسم کا بھائی چارہ تھا کیا ہی مثالی جوڑ تھا ۔
آہا
کیا ہی اپنے دور کے ثانی اثنین تھے ،اتفاق واتحاد کے سمبل تھے پیار وشفقت کے جزیرے تھے ۔
آہ دل تقی غم رفیع سے کیسا مضمحل ہورہا ہوگا
دارالعلوم کا ذرہ ذرہ نوحہ کناں ہوگا درودیوار دارالعلوم آج تصویر حزن وملال ہونگے دارالعلوم کی پرشکوہ عمارات غم کے گھروندے ثابت ہورہے ہونگے ۔
منصب افتاء آج حق فتویٰ ادا کرنے والے فقیہ کی رحلت پر ماتم کناں ہوگا
اہتمام وانصرام کا کوہ ہمالیہ آج روئی کے گالوں مانند اڑرہے ہونگے
آہ
آج کے بعد دارالعلوم کی فضاؤں میں وہ کردار آواز کا طنطنہ نہیں ہوگا ماحول میں وہ رفیعانہ جلوے ناہونگی
آج کیا کچھ یتیم نہیں ہوا
آج ملک پاکستان اپنے ایک بانی رکن ابتدائی معمار سے محروم ہوگیا
گویا آج صرف علمی دینی حلقے ہی نہیں ریاست پاکستان بھی یتیم ہوئی
سرکار دوعالم نے فرمایا تھا
إن العين تدمع والقلب يحزن، ولا نقول إلا ما يرضي ربنا، وإنا لفراقك يا إبراهيم لمحزونون
آنکھ رورہی ہے دل غمگین ہورہا لیکن زبان وہی کہے گی جو میرے رب کی رضا سے ابراہیم ہم تیرے فراق میں بہت غم زدہ ہیں
ہم بھی اتباعا کہیں گے
وانا لفراقک یا رفیع لمحزونون
اے استاد مکرم آپکی جدائی نے بہت دکھی کیا
نوفل ربانی

24/09/2022

Bint E Ayesh Muhammad studio// Naat // Nazam// Hamad//
Taranai// Nagmai/// Shorts clip// Islamic status///

Follow the page

https://www.facebook.com/100580709418527/videos/766078854736636/?sfnsn=scwspmo

Subscribe this channel
👇👇👇👇👇👇👇👇👇
https://youtube.com/channel/UC-7hIgWKEKXVx32Hh9wzcCw
اگر آپ ہمارے چینل پر نیو ہیں تو ہمارے چینل کو ضرور سبسکرائب کریں اور بیل کے آئکن کو ضرور دبائیں تاکہ ہر آنے والی ویڈیو آپ تک بآسانی پہنچ سکے
✨✨✨✨✨✨✨✨✨✨✨
آنلائن قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے رابطہ فرمائیں
1️⃣

تجوید کے ساتھ قرآن پاک کی تعلیم
2️⃣
نماز۔ کلمات۔ احادیث
👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇
Phone 📱
03324006249
🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰
Jzak Allah Khaira 🌹🌹🌹🌹🌹🌹

23/09/2022

Dr Afia Siddiquie
23 September 2010
The Day Justice Died
یومِ قتلِ انصاف
ظلم تجھ پر بڑا ظالموں نے کیا
استقامت کو تیری سلام عافیہ
Bint E Ayesh Muhammad studio
بنتِ عائش محمد سٹوڈی

Address

Gujranwala
GUJRANWALA

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bint E Ayesh Muhammad studio posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share


Other Social Media Agencies in Gujranwala

Show All