آپڑاں چوک مغل

آپڑاں چوک مغل Apna chowk mughal

19/11/2025
19/11/2025
02/11/2025

*ایک چیونٹی کا عبرت ناک قصہ __*

علامہ ابن قیم ؒ نے اپنی کتاب"مفتاح دار السعادۃ" میں اس واقعہ کا ذکر کیا ہے, وہ فرماتے ہیں کہ مجھے ایک سچے انسان نے اپنا مشاہدہ سنایا: اس نے کہ

وہ ایک دن درخت کے نیچے بیٹھا ہوا تھا کہ اس نے ایک چیونٹی کو دیکھا جو ایک ٹڈی کے پَر کے پاس آئی اور اس کو اٹھا کر لے جانے کی کوشش کی مگر نہیں لے جا سکی، کئی بار کوشش کرنے کے بعد اپنے کیمپ (بل) کی طرف دوڑی تھوڑی ہی دیر میں وہاں سے چیونٹیوں کی ایک فوج لے کر نمودار ہوئی اور ان کو لے کر اس جگہ آ گئی جہاں پَر ملا تھا، گویا وہ ان کو لے کر پر لیجانا چاہتی تھی۔
چیونٹیوں کے اس جگہ پہنچنے سے پہلے میں نے وہ پر اٹھا لیا تو ان سب نے وہاں اس پَر کو تلاش کیا مگر نہ ملنے پر سب واپس چلی گئیں۔
مگر ایک چیونٹی وہیں رہی اور ڈھونڈنے لگی جو شاید وہی چیونٹی تھی۔ اس دوران میں نے وہ پر دوبارہ اسی جگہ رکھ دیا جبکہ اس چیوونٹی کو دوبارہ وہی پر مل گیا تو وہ ایک بار پھر دوڑ کر اپنے کیمپ میں چلی گئی اور پہلے کے مقابلے میں زیادہ دیر کے بعد پہلے کے مقابلے میں کچھ کم چیونٹوں کو لے کر آئی، گویا زیادہ تر نے اس کی بات کا یقین نہیں کیا۔ اس بار بھی جب وہ ان کو لے اس جگہ کے قریب پہنچی تو میں نے وہ پر پھر اٹھا لیا اور سب نے اس کو دوبارہ کافی دیر تک تلاش کیا مگر نہ ملنے پر سب واپس چلی گئیں، اور حسب سابق ایک ہی چیونٹی وہاں اس پر کو ڈھونڈتی رہی، اس دوران میں نے ایک بار پھر وہی پر اسی جگہ رکھ دیا تو اسی چیونٹی نے اس کو ڈھونڈ لیا اور اپنے کیمپ کی طرف ایک بار پھر دوڑ کر گئی مگر اس بار کافی دیر کے بعد صرف سات چیونٹیوں کو لے کر آئی، تب میں نے اس پر کو پھر اٹھا لیا اور چیونٹیوں نے کافی دیر تک پر کو تلاش کیا اور نہ ملنے پر غصے سے اسی چیونٹی پر حملہ کر کے اس کو ٹکڑے ٹکڑے کر کے رکھ دیا گویا وہ جھوٹ بولنے پر اس سے ناراض ہوگئیں تھیں تب میں نے وہ پر ان چیونٹیوں کے درمیان رکھ دیا جونہی ان کو پر ملا ساری پھر اس مردہ چیونٹی کے پاس جمع ہوگئیں گویا وہ سب افسردہ اور شرمندہ تھیں کہ انہوں اس بے گناہ کو قتل کیا۔

ابن قیم کہتے ہیں کہ میں نے جاکر یہ واقعہ ابو العباس ابن تیمیہ رحمہ اللہ کو بتایا۔ انہوں نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے اس چیونٹی کی فطرت میں بھی جھوٹ کی نفرت اور جھوٹے کی سزا رکھی ہے۔۔۔
📚[شفاء العلیل لابن قیم(70) مفتاح دار السعادہ(2/691)]
سبحان اللہ جھوٹ سے نفرت فطرت کا حصہ ہے کیڑے مکوڑے بھی جھوٹ سے نفرت کرتے ہیں اور قوم سے جھوٹ بولنے پر سزائے موت دیتے ہیں!

کیا یہ کیڑے مکوڑے ان حکمرانوں سے اچھے نہیں جو دن رات قوم سے جھوٹ بولتے ہیں قوم کو دھوکہ دیتے ہیں! کیا قوم میں ان چیونٹیوں کے برابر غیرت بھی نہیں کہ وہ جھوٹوں کی حکمرانی کو مسترد کر دیں اور ان کو سزا دیں اور ایک سچے مسلمان کو اپنا حکمران بنائیں جو اللہ کی طرف سے نازل کی گئی سچائی کو ان پر نافذ کرے

01/11/2025

حق چار یار ایزی لوڈ اینڈ ایزی پیسہ شاپ مغل چوک جنڈ نجار

19/10/2025

تنظیم مغلیہ مرکز پاکستان کے زیر اہتمام ہونے والی پروقار تقریب کی اسلام آباد میں
زبیر بیگ صاحب
ایم ڈی مرزا ندیم اپنا چوک مغل

Address

Gujar Khan

Telephone

+923335852865

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when آپڑاں چوک مغل posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to آپڑاں چوک مغل:

Share