Rashid Ashraf Rashid Official

Rashid Ashraf Rashid Official نعت گو شاعر و ثنا خوان _ رسول صل اللہ علیہ و آلہ و سلم

28/11/2024
قدم من بھر کے اے راشد أسے  محسوس  ہوتے ہیں،مدینہ  چھوڑ  کر  زائر  جو  واپس  گھر  کو  آتا  ہے۔
17/05/2023

قدم من بھر کے اے راشد أسے محسوس ہوتے ہیں،
مدینہ چھوڑ کر زائر جو واپس گھر کو آتا ہے۔

تِرے  نُور    سے   نُور   بالا   ہے   کِس  کا؟جہاں  بھر  میں  پھیلا  اجالا  ہے کِس کا؟تِری  ذات  عِرفان  ِ حق   کی   ہے ...
17/05/2023

تِرے نُور سے نُور بالا ہے کِس کا؟
جہاں بھر میں پھیلا اجالا ہے کِس کا؟

تِری ذات عِرفان ِ حق کی ہے پہچاں،
تِرے دِین سے دِیں نِرالا ہے کِس کا؟

کوئی جِن کی قیمت چُکا نہ سکے کا،
وہ آہیں، وہ آنسو، وہ نالہ ہے کِس کا؟

جو بے رنگ تھا، بے زباں بے خِرد تھا،
حقیقت کے رنگ میں وہ ڈھالا ہے کِس کا؟

نکیرین پوچھیں گے حیران ہو کر،
یہ کیسی ہے چِٹھی؟ قبالہ ہے کِس کا؟

قیامت کی گرمی میں وہ مِثل ِ رحمت،
کُھلے گا جو راشِد دوشالہ ہے کِس کا؟

دل و جاں   کا   مرکز   بنا   نام  تیرا،نگاہوں   کا   محور   در  و  بام   تیرا۔تری  دید  کی  مئے  خرد  بخش واللہ،اے   ساق...
17/05/2023

دل و جاں کا مرکز بنا نام تیرا،
نگاہوں کا محور در و بام تیرا۔

تری دید کی مئے خرد بخش واللہ،
اے ساقئ کوثر عجب جام تیرا۔

کسی نے کہیں سے کوئی التجا کی,
ۂوا ہر کسی پر ہے انعام تیرا۔

اے محبوب _ ربٔ العٔلی! میرے آقا،
کرم ہر جگہ ہر نگر عام تیرا۔

ترے در سے خالی کوئی بھی نہ پلٹا،
مدد دوسروں کی ہے پیغام تیرا۔

یوں ہی تذکرہ تا قیامت رہے گا،
دم _ صبح، تیرا، دم _ شام، تیرا۔

یہ دل کر رہا ہے سدا طوف _ مدحت ،
پہن کر محبت کا احرام تیرا۔

تمنائے راشد ہے دونوں جہاں میں،
رہے ذکر لب پر ہر اک گام تیرا۔

صل اللہ علیہ و آلہ و بارک وسلم۔

مہر _ فلک بھی چمکا ہے جن کی عطا کے ساتھ،ہم کو  نواز  دیں  گے  وہ  اپنی   ولا   کے  ساتھ۔محروم _ کرم کوئی بھی رہتا نہیں و...
17/05/2023

مہر _ فلک بھی چمکا ہے جن کی عطا کے ساتھ،
ہم کو نواز دیں گے وہ اپنی ولا کے ساتھ۔

محروم _ کرم کوئی بھی رہتا نہیں وہاں،
منگتوں کو شاہ کر دیں وہ اپنی سخا کے ساتھ۔

آیا جو کوئی جان کا دشمن تو آپ نے،
دل أس کا پھیر ڈالا ہے اپنی دعا کے ساتھ،

ہر أمتی کے حال _ دل سے باخبر ہیں وہ،
چاہے پکارے دل میں کوئی یا صدا کے ساتھ۔

آقا نے جس طرح سے ہمیں یاد میں رکھا،
اے کاش أن کو یاد رکھیں ہم وفا کے ساتھ۔

راشد کروڑ دنیا کے سلطان کیوں نہ ہوں،
رکھتا نہیں میں أن کے کسی اک گدا کے ساتھ۔

خُدا  کے  کرم  کے  سمندر   میں  اُترے،قدم  جب  مِرے  شہر ِ سرور میں اُترے۔تِری  دید   ہو  جائے  مجھکو   جو   آقا،مرے  رب...
17/05/2023

خُدا کے کرم کے سمندر میں اُترے،
قدم جب مِرے شہر ِ سرور میں اُترے۔

تِری دید ہو جائے مجھکو جو آقا،
مرے رب کی رحمت مُقدّر میں اُترے۔

ہمیں معرِفت کے جو موتی ہیں حاصِل،
چُنے! جب عِلاقہ ء حیدر میں اُترے۔

مِلی وقت ِ پُرسِش رہائی ہمیں،جب،
عٙمٙل چند نیکی کے دفتر میں اُترے۔

کسی کا مقدر ہوئے نہ وہ راشد،
خصائل جو پیکر _ انور میں اترے۔

پٔھونک ڈالا ہے ترے عشق کی آتش نے مجھے،خود سے رہتا ہوں میں انجان مدینے والے۔صل اللہ علیہ و۔آلہ وسلم❤
17/05/2023

پٔھونک ڈالا ہے ترے عشق کی آتش نے مجھے،
خود سے رہتا ہوں میں انجان مدینے والے۔
صل اللہ علیہ و۔آلہ وسلم❤

کمال اور کِس کا، خیال اور کِس کا؟مِرے مُصطفٰی سا جمال اور کِس کا؟یہ حُسن ِ جہاں آپ سے ہی ہے قائم،ہے پہنے سماں شال وال او...
17/05/2023

کمال اور کِس کا، خیال اور کِس کا؟
مِرے مُصطفٰی سا جمال اور کِس کا؟

یہ حُسن ِ جہاں آپ سے ہی ہے قائم،
ہے پہنے سماں شال وال اور کِس کا؟

فقط آپ کا ہے اے جان ِ دوعالٙم،
یہ دن رات اور ماہ و سال اور کِس کا؟

چُنا اپنی خاطر فقر کو وگرنہ،
ہے کونین کا سارا مال اور کِس کا؟

علیؑ،فاطمہؑ اور ہیں حسنینؑ اس میں،
گھرانہ یُوں ہے بے مثال اور کِس کا؟

بڑے خُلق والے ہیں سب انبیاء پر،
حضورؐ آپؐ سا قیل و قال اور کِس کا؟

جسے سر پہ رکھنے کو بیتاب شاہاں،
ہے جُز مُصطفٰیؐ کے وہ نعل اور کِس کا؟

دل ِ غیر کو پل میں اپنا بنا لے،
مِرے مُصطفٰی سا خِصال اور کِس کا؟

سرِ حٙشر بھی سر ہے سجدے میں راشِد،
ہے اُمت کی خاطر یہ حال اور کِس کا؟

بیاں کس زباں سے  ہوں  تیرے  خصائل،صفات    _    حمیدہ    فضائل    شمائل۔ترے  ایک  اک  لفظ  سے  ہوں  کروڑوں،عیاں  حکمتیں، ...
17/05/2023

بیاں کس زباں سے ہوں تیرے خصائل،
صفات _ حمیدہ فضائل شمائل۔

ترے ایک اک لفظ سے ہوں کروڑوں،
عیاں حکمتیں، دین _ حق کے مسائل۔

ترا در ہے وہ در کہ جس در سے آقا،
نہیں پلٹا خالی کبھی کوئی سائل۔

زمانے کو پیہم دیا درس _ ألفت،
اگرچہ تھے دشمن تری رہ میں حائل۔

نہ تفریق باقی رہی رنگ و خوں کی،
ہوئے ایک امت، تھے جتنے قبائل۔

نہیں ایک راشد ہی مداح تیرا،
تری عظمتوں کا زمانہ ہے قائل۔

کام آئی نہ کہیں دنیا کی چاہت مجھ کو،لے گئی پار محمد کی اطاعت مجھ کو۔میں طلبگار _ حضوری ہوں مدینے والے،آپ کے قدموں میں پہ...
17/05/2023

کام آئی نہ کہیں دنیا کی چاہت مجھ کو،
لے گئی پار محمد کی اطاعت مجھ کو۔

میں طلبگار _ حضوری ہوں مدینے والے،
آپ کے قدموں میں پہنچوں ہو اجازت مجھ کو۔

آپ کی ذات نے ہر آن سنبھالا آقا،
ہر گھڑی آپ کی رہتی ہےضرورت مجھ کو،

دل کو ارمان _ دوا ہو گا مرے کیونکر جو،
راحت _ جاں! کر دو عطا درد کی دولت مجھ کو۔

جان سے بڑھ کے رکھے آپ کی عترت جو عزیز،
ایسے انساں سے دل و جاں سے محبت مجھ کو۔

میں جو دربار _ محمد کے ہوں منگتوں میں کھڑا،
بخشی آقا نے ہے راشد بڑی عزت مجھ کو۔

صل اللہ علیہ و آلہ وسلم۔

انتخاب: مجموعہ ء ثانی جان _ کائنات۔سن اشاعت 2018

تضمین بر زمینِ  حضرت ِخواجہ غلام قُطب الدین فریدی RAضوفِشاں عالٙم ِ اسرار کے دھارے ہوں گے،چرخ ِ دنیا کے نمُودار کِنارے ہ...
17/05/2023

تضمین بر زمینِ حضرت ِخواجہ غلام قُطب الدین فریدی RA

ضوفِشاں عالٙم ِ اسرار کے دھارے ہوں گے،
چرخ ِ دنیا کے نمُودار کِنارے ہوں گے۔
دشت سے جاری وہاں نُوری فوارے ہوں گے،
ذرّے اُس خاک کے تابندہ ستارے ہوں گے،
جس جگہ آپ نے نعلین اُتارے ہوں گے۔

وقت دنیا کی تمنّا ہی میں اپنا گُزرا،
کھیل قسمت کا فقط اپنے ہی ہاتھوں بگڑا،
پاس اپنے نہیں کچھ اور گناہوں کے سِوا،
لوگ تو حُسن ِ عمل لے کے چلے روز ِ جزا،
سرورا! ہم تو فقط تیرے سہارے ہوں گے۔

غم سے جب حٙشر کے ہر جان ہی بوجھل ہو گی،
دل میں عُشّاق کے اُس لمحے بھی ہلچل ہو گی،
وہؐ جو کہہ دیں گے تو بخشش مِری کامل ہو گی،
اُس طرف بارش ِ انوار مُسلسل ہو گی،
جس طرف چشم ِ محمدؐ کے اشارے ہوں گے۔

آدمی کاٹے وہی فصل جسے خود بو دے،
عمر بھر روئے گا اپنی جو کمائی کھو دے،
آنکھ کیا آنکھ طلب میں جو جہاں کی رو دے،
آو بازار ِ نبیؐ میں کریں دل کے سودے،
دین و دنیا میں نہ پھر تُم کو خسارے ہوں گے۔

زندگی بھر جو شہ ِ دیں کے رہے ہیں بن کر،
کیا کریں دل میں کسی مال کی حسرت رکھ کر،
قبر میں سوئے ہیں دیدار کی مئے کو پی کر،
اہل ِ نسبت کے لئے عید کا دن ہے محشر،
حشر میں سروٙر ِ عالٙمؐ کے نظارے ہوں گے۔

تُجھ کو تڑپائے گا کیا خاک زمانے کا مٙرٙض،
کیوں کرے گا تُو کوئی دنیا کے شاہوں سے عٙرٙض،
درد ِ اُلفت کو ہے تُو نے جو کِیا خود پہ فٙرٙض،
تُجھ کو جنت کی طلب اور نہ حُوروں سے غٙرٙض،
تُو نے کُچھ روز مدینے میں گُزارے ہوں گے۔

مُشک و عنبر کو مِلا نُور سے تیرےؐ حِصّہ،
کون ہے جس پہ کرم تیرا نہ اے جانؐ ہُوا،
جسم ِ اطہرؐ سے مُعطّر ہُوئی عالٙم کی فضا،
بُوئے گُل اس لئے پھرتی ہے چُھپائے چہرہ،
گیسُو سرکار ِ دوعالٙمؐ نے سنوارے ہوں گے۔

جس کے چمکائے ہُوئے چمکے ہیں سب سے بہتر،
اُن کو دنیا کی طٙلٙب اور نہ محشر کا خطر،
بخت راشِد جو سنوارے وہ تو جاتا ہے سنور،
اُٹھ گئی جب تِری جانب وہ کرم بار نظر،
اُس گھڑی قُطب تِرے وارے نیارے ہوں گے۔

تضمین نگار
راشِد اشرف راشِد
گوجر خان

Address

Gujar Khan

Telephone

+923125424040

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rashid Ashraf Rashid Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share