Gujar Khan Focus

Gujar Khan Focus Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Gujar Khan Focus, Media/News Company, Gujar Khan.

SHO Malik Kashif Kashif Iqbal
25/04/2024

SHO Malik Kashif
Kashif Iqbal

Raja DanialChaudhary Javed KausarChoudhary Zafar Pagara
25/04/2024

Raja Danial
Chaudhary Javed Kausar
Choudhary Zafar Pagara

09/04/2024
*اعظم تھیم پارک*گوجرخان کے قریب ترین انجوائے کرنے کیلیے بہترین جگہمزید تفصیلات کیلیے ویڈیو دیکھیں
24/04/2023

*اعظم تھیم پارک*

گوجرخان کے قریب ترین انجوائے کرنے کیلیے بہترین جگہ
مزید تفصیلات کیلیے ویڈیو دیکھیں

Azam Theem Park - Gujar Khan - Eid Ocassion 2023

سردیوں کی چھٹیاں ، بچوں کیلیے انجوائے کا موقعفن فیئر کا انعقاد ، فیملیز کی بھی شرکتپوٹھوہاری کلچر کے رنگ
29/12/2022

سردیوں کی چھٹیاں ، بچوں کیلیے انجوائے کا موقع
فن فیئر کا انعقاد ، فیملیز کی بھی شرکت
پوٹھوہاری کلچر کے رنگ

Pothohar Culture , Ghora Dance - Mehndi - Fast Food - Tablo , EnjoyVideo Credit : Ahsan Waheed (sohawa)

حق ٹرسٹ ، قاضی گروپ آف کمپنیز کی طرف سے سیلاب زدگان کی مدد کیلیے سامان الخدمت فاونڈیشن کے سپرد کر دیا گیا ۔۔۔
31/08/2022

حق ٹرسٹ ، قاضی گروپ آف کمپنیز کی طرف سے سیلاب زدگان کی مدد کیلیے سامان الخدمت فاونڈیشن کے سپرد کر دیا گیا ۔۔۔

انا للّٰہ وانا الیہ راجعون پنجاب پولیس ننکانہ کے کانسٹیبل ارسلان اعجاز دوران گشت شرپسند عناصر کی فائرنگ سے شہید ہو گئے۔ ...
31/08/2022

انا للّٰہ وانا الیہ راجعون
پنجاب پولیس ننکانہ کے کانسٹیبل ارسلان اعجاز دوران گشت شرپسند عناصر کی فائرنگ سے شہید ہو گئے۔
آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا شہید کو خراج تحسین، ملزمان کی گرفتاری کے لیے فوری اقدامات کرنے کا حکم، قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ارسلان اعجاز
جیسے اہلکار پولیس فورس کے ماتھے کا جھومر ہیں۔

کلرسیداں پولیس کی کاروائی، لڈو کے چھکوں پر جواء کھیلنے والے 07قمار باز گرفتار، داؤ پر لگی رقم 15ہزار200روپے، 03موبائل فو...
31/08/2022

کلرسیداں پولیس کی کاروائی، لڈو کے چھکوں پر جواء کھیلنے والے 07قمار باز گرفتار، داؤ پر لگی رقم 15ہزار200روپے، 03موبائل فونز اور دیگر آلات قماربازی برآمد، گرفتار ملزمان میں صفدر،ریاض، فیاض،ارشد ،نیاقت، شفیع اور ارسلان شامل ہیں، ایس پی صدر احمد زنیر چیمہ کی کلرسیداں پولیس کو شاباش، قماربازی دیگر برائیوں کی جڑ ہے ایسے جرائم میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،ایس پی صدر احمد زنیر چیمہ

گوجرخان : جاتلی پولیس کی کاروائی، لڑکے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار، ملزم راؤف نےمجھے کمرے میں لے جا کر زیادتی کا نشا...
31/08/2022

گوجرخان : جاتلی پولیس کی کاروائی، لڑکے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار، ملزم راؤف نےمجھے کمرے میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا ،متاثرہ لڑکا
جاتلی پولیس نے فوری مقدمہ درج کرکے ملزم راؤف کو گرفتار کر لیا،
متاثرہ لڑکے کا میڈیکل پراسیس کروایا گیا ہے،ایس ایچ او
ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جاۓ گا،ایس پی صدر
تشدد اور زیادتی کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی کو یقینی بنایا جارہاہے،ایس پی صدر احمد زنیر چیمہ

پٹرول چور گروپ متحرکگوجر خان (نمائندہ خصوصی) لاوارث شہر گوجرخان میں چوری کرنے والا نیا گینگ متحرک ، رکشوں اور موٹر سائیک...
25/08/2022

پٹرول چور گروپ متحرک
گوجر خان (نمائندہ خصوصی) لاوارث شہر گوجرخان میں چوری کرنے والا نیا گینگ متحرک ، رکشوں اور موٹر سائیکلوں سے پٹرول چوری کرنے والا شہریوں کے ہاتھوں چھترول کے بعد پولیس کے حوالے ، پٹرول سے بھری چھ بوتلیں برآمد ، روزانہ ہزاروں روپے کی دیہاڑی لگاتا تھا

محکمہ وائلڈ لائف پارک کی پھرتیاں ، دولتالہ سے غریب دوکاندار کے طوطے اٹھا کر لے گئے ، کہا گیا کہ غیر قانوںی ہیں 50 ہزار ج...
25/08/2022

محکمہ وائلڈ لائف پارک کی پھرتیاں ، دولتالہ سے غریب دوکاندار کے طوطے اٹھا کر لے گئے ، کہا گیا کہ غیر قانوںی ہیں 50 ہزار جرمانہ کا کیا جائے گا اور بعد میں راستے میں بارگیننگ کر کے 16 ہزار وصول کیے گئے ، ذرائع کے مطابق اس سے پہلے اسی محکمے کے بندے کو اسی دکاندار نے 18 ہزار روپے لائسنس کے لیے دیے گئے ۔ جس کو 3 ماہ ہو گئے ابھی تک صرف تسلیاں دی جا رہی ہیں اور لائسنس نہیں دیا جا رہا ، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ، کمشنر راولپنڈی سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔۔۔

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی) واہ کینٹ پولیس کی کاروائی،سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 03 رکنی گینگ گرفتار،02 چھینے گئے اور ...
25/08/2022

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی) واہ کینٹ پولیس کی کاروائی،سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 03 رکنی گینگ گرفتار،02 چھینے گئے اور 04 مسروقہ کل 06 موٹر سائیکل برآمد، شہریوں سے چھینی گئی رقم 40 ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد۔ تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 03 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں عدنان عرف ڈہلہ، نعیم اور سراج علی شامل ہیں، ملزمان سے02 چھینے گئے اور 04 مسروقہ کل 06 موٹر سائیکل برآمد ہوئے، شہریوں سے چھینی گئی رقم 40 ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمدہوا، ملزمان سٹریٹ کرائم کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں،ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا گیاہے،شناخت پریڈ کے بعد تفتیش کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا، ملزمان سے مزید انکشافات اور برآمدگی متوقع ہے، ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان کا کہنا تھاکہ اسلحے کی نوک پر شہریوں کو لوٹنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچیں گے۔

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) پھگواڑی پولیس کی کاروائی،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق پھگواڑی پول...
25/08/2022

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) پھگواڑی پولیس کی کاروائی،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق پھگواڑی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم بلال احمد کو گرفتا رکرلیا، ملزم بلال نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ خنجر کے وار کرکے اورنگزیب کو شدید زخمی کر دیاتھا، واقعہ کا مقدمہ متاثرہ شہری کے بھانجے کی مدعیت میں چند روز قبل تھانہ پھگواڑی میں درج کیا گیا تھا، ایس پی کوہسار حیدر علی کا کہناتھا گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا، شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) ایس ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن (ر) محمد عامر خان نیازی کا تھانہ ویسٹریج کا اچانک دورہ، تھانہ کے ف...
25/08/2022

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) ایس ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن (ر) محمد عامر خان نیازی کا تھانہ ویسٹریج کا اچانک دورہ، تھانہ کے فرنٹ ڈیسک، آفس ریکارڈ کو چیک کیا اور افسران کوہدایات دیں، میرٹ پر تفتیش اور شہریوں کو بہترین سروس ڈیلیوری کی فراہمی کو ہمہ وقت یقینی بنایا جائے، ایس ایس پی انوسٹی گیشن۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن (ر) محمد عامر خان نیازی نے تھانہ ویسٹریج کا اچانک دورہ کیا، ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے تھانہ کے فرنٹ ڈیسک، آفس ریکارڈ کو چیک کیا اور افسران کوہدایات دیں،ایس ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن (ر) محمد عامر خان نیازی کا کہنا تھاکہ تھانہ میں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے ان کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیے جائیں، میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے شہریوں کو بہترین سروس ڈیلیوری کی فراہمی کوہمہ وقت یقینی بنایا جائے۔

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف موثر کریک ڈاؤ...
25/08/2022

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف موثر کریک ڈاؤن،07ملزمان گرفتار، 17کلو سے زائد چرس برآمد۔ تفصیلات کے مطابق آراے بازار پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف موثر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے03 منشیات سپلائرز کو گرفتار کرلیا،ملزمان سے ساڑھے12کلو سے زائد چرس برآمدہوئی، ملزم شاہد سے05 کلو55 گرام چرس اور زیر استعمال گاڑی قبضہ پولیس میں لی گئی،ملزم عثمان 03کلو812 گرام چرس اور ملزم ذوہیب سے 03 کلو809 گرام چرس برآمد کی،ملزمان نے راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرنے کا انکشاف کیا، سی پی او کی ہدایات پر راولپنڈی پولیس کادیگر علاقوں میں بھی کریک ڈاؤن جاری ہے،وارث خان پولیس نے ملزم عزیز سے01کلو200گرام چرس اورملزم ظہیر سے 01کلو160گرام چرس برآمدکی، گنجمنڈی پولیس نے ملزم لقمان سے 01کلو 140گرام چرس،جبکہ پتریاٹہ پولیس نے ملزم عاطف سے 01کلو 300 گرام چرس برآمد کی،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، سی پی او سید شہزادندیم بخاری کا کہنا تھاکہ منشیات جیسے ناسور کے خاتمہ کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

2021 میں شادی سے انکار پر برطانوی نژاد خاتون ماہرہ ذوالفقار اور 2019 میں خالد خان جدون نامی شخص کو قتل کرنے والا اشتہاری...
25/08/2022

2021 میں شادی سے انکار پر برطانوی نژاد خاتون ماہرہ ذوالفقار اور 2019 میں خالد خان جدون نامی شخص کو قتل کرنے والا اشتہاری ملزم پیرودھائی پولیس نے گرفتار کر لیا
راولپنڈی (عبدالستار نیازی) پیرودھائی پولیس کی اہم کارروائی ، 2019 کے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم ظاہر خان جدون گرفتار، اشتہاری ظاہر جدون نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر 2019 میں خالد خان جدون کو قتل کیا تھا، مقتول خالد خان جدون ہزارہ کالونی کا رہائشی تھا، ملزم ظاہر جدون نے 2021 لاہور میں شادی سے انکار پر برطانوی نژاد خاتون ماہرہ ذوالفقار کو بھی قتل کر دیا تھا، مجرم اشتہاری سے تفتیش کی جا رہی ہے، تفتیش میں اہم انکشافات متوقع ہیں، سنگین مقدمات میں ملوث مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کے لئے بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے، قبل ازیں پیرودھائی پولیس نے باکسر گینگ کے سرغنہ اشتہاری عاطف باکسر کو بھی گرفتار کیا تھا،
مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا کر انہیں قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا،

اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان مہر غلام عباس ہرل کی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس گوجرخان میں پولیو سے متعلقہ اجلاس کی صدارت ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ...
24/08/2022

اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان مہر غلام عباس ہرل کی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس گوجرخان میں پولیو سے متعلقہ اجلاس کی صدارت ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر گوجرخان بھی موجود تھے ، اسسٹنٹ کمشنر نے پولیو ورکرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا ، پولیو ورکرز کو فیلڈ میں درپیش مشکلات سُنیں اور ان کے ازالے کی یقین دہانی کرائی ، اسسٹنٹ کمشنر نے پولیو ورکرز کو مہم میں بھرپور کردار ادا کرنے کی ہدایت کی ، اس کے ساتھ ڈینگی مہم کے حوالے سے بھی عملے سے بات چیت کی ۔۔۔۔

اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان سے تحصیل بھر کے کسانوں ، فارمرز کی ملاقات ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر لائیو سٹا...
24/08/2022

اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان سے تحصیل بھر کے کسانوں ، فارمرز کی ملاقات ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر لائیو سٹاک بھی موجود تھے ، اجلاس میں لمپی سکن وائرس کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر لائیو سٹاک نے بتایا کہ تحصیل بھر میں ہماری ٹیمیں متحرک ہیں اور ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے ، اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت کی کہ دن رات اس مشن پہ کام کر کے لوگوں کے قیمتی مال مویشیوں کو بچایا جائے ۔۔۔

Address

Gujar Khan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gujar Khan Focus posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share