06/09/2022
اگر فوج نیوٹرل رہے تو اس پر کیچڑ اچھالو،الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کی چوری بے نقاب کرے تو اس کے وقار پر حملہ کروں گا،نائب صدر مسلم لیگ نمسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ایک بار پھر عمران خان پر طنز کے تیر برسا دئیے،مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کا پاکستان سے متعلق موقف مشروط ہے کہ فوج نیوٹرل رہے تو اس پر کیچڑ اچھالوں گا۔ نائب صدر مسلم لیگ ن نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر کہا کہ عمران خان کا موقف یہ ہے کہ اگر الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کی چوری بے نقاب کرے گا تو میں اس کے وقار پرحملہ کروں گا۔
انکا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اس لعنت سے نمٹنا چاہیے۔
ادھر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ میں اس کڑے پراپیگنڈے پر نگاہ رکھے ہوئے ہوں،جومجرموں کا پی ڈی ایم نامی گروہ میرے خلاف کر رہا ہے۔اسکی وجہ وہ خوف ہے جس میں یہ پی ٹی آئی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے باعث مبتلا ہیں۔سابق وزیر اعظم عمران خان نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ پشاورکے آج کے جلسے میں میں ان سب کو باضابطہ جواب دوں گا جو مجھے بد نام کرنے کیلئے میرے الفاظ کو جان بوجھ کر توڑمروڑ رہے ہیں،بس بہت ہوگیا۔
قبل ازیں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران فیصل آباد میں یہ ہمارا دوسرا جلسہ تھا،ہمارا یہ اجتماع پہلے جلسے سے بھی بڑا تھا۔ ماشاءاللہ،پاکستان بدل چکا اور سیاسی طور پرکہیں آگے بڑھ چکا ہے۔ سیاسی شعور کی حامل اقوام ہی فِکر اور وجود پر پڑی غلامی کی بیڑیاں توڑتی ہیں۔ پاکستان سیلاب سے تباہ ہے،ہمارے لوگوں کو عالمی موسمیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات کو سمجھنے کی ضرورت ہے جس کے نتیجے میں خشک سالی اور پھر سیلاب آتے ہیں۔ سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ یہ ضروری ہے کہ ہم جنگلات، ڈیموں، بیراجوں اور ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کے ذریعے اپنے ماحول میں بڑی تبدیلیاں لائیں۔