14/12/2024
گوجرہ کے ریلوے پھاٹک کا مسئلہ۔۔تحریر- زاہد رؤف کمبوہ
Daily Pakistan (Islamabad , Karachi ,Quetta , Rawalpindi , Muzaffarabad ,Multan) 15-12-2024
Written by Zahid Rauf Kamboh Gojra (Toba Tek Singh)
گوجرہ کے ریلوے پھاٹک کا مسئلہ
گوجرہ کے مسائل تو بہت سے ہیں مگر آج بات ہو گی اندرون شہر گوجرہ کے ریلوے پھاٹک کی جو اطراف میں مقامی بس سٹینڈ اور دو چوراہوں کے ساتھ منسلک ہے جہاں ایک چوراہے سے انڈر پاس روڈ ٹوبہ روڈ اور ایک طرف ایسی سڑک منسلک ہے جو آگے جا کراندران شہر کے بازاروں فیصل آباد کو جانے والی پینسرہ روڈ موچی روڈ ملتان اور اسلام آبادکیلئے جانے والی موٹروے بذریعہ جھنگ روڈ ملاتی ہے جب کہ ریلوے پھاٹک کے دوسری طرف بس سٹینڈسمندری روڈ مونگی روڈ ڈجکوٹ روڈ اور سرشمیر روڈ کو آنے جانے والی ٹریفک منسلک ہے سکول ٹائم پربالخصوص چھٹی کے وقت ریلوے پھاٹک بند ہونے سے ٹریفک جام ہونے کے مسائل بڑھ جاتے ہیں انڈر پاس کو آنے جانے والا راستہ بھی تقریباََ بندہو جاتا ہے اور ٹریفک پولیس کی شدید کوشش کے باوجوداکثر گھنٹہ بھر ریلوے پھاٹک کو کلیئر کرنے پر لگ جاتا ہے اس ریلوے کو کشادہ کرنے میں مقامی سیاسی راہنما اس لئے بھی عدم دلچسپی اورچشم پوشی سے کا م لے رہے ہیں کیونکہ ریلوے پھاٹک کو کشادہ کرنے کے بعد منسلک شدہ چوراہوں کے ساتھ منسلک سڑکوں بالخصوص سمندری روڈ کو بھی کشادہ کرنا پڑے گا جہاں بلدیہ گوجرہ کے تہ بازاری ہولڈرز کی دوکانیں ہیں جو متاثر ہوں گی جس سے قومی اور صوبائی حلقہ کی سیاسی قیادت کے ووٹ بنک کے مسائل بنتے ہیں لہٰذہ چند ووٹوں کی خاطرروزانہ کی بنیاد پر وھاں سے گزرنے والے ہزاروں شہریوں کے مفادات مشکلات اور ٹریفک مسائل کو نظر انداز کیا جا رہا ہے مگرمیں یاد کروا دوں کہ تاریخ میں انہی لوگوں کو یاد اور دعاگو رکھا جاتا ہے جو عام لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرتے ہیں اور خلقت خدا کی مشکلات کا ازالہ کرتے ہیں لہٰذہ میری گوجرہ کی وفاقی سطح کی قیادت اور حکومت پاکستان سے التجا ہ ہے کہ وہ مذکورہ ریلوے پھاٹک کی کشادگی کے لئے پیش رفت واقدامات کریں مذکورہ پھاٹک سے آگے سمندری روڈ کی فوری کشادگی ابھی اتنی ضروری نہیں ہے فی الحال صرف ریلوے پھاٹک کو کشادہ کرنے سے گوجرہ کے شہریوں اورٹریفک کا دیرینہ مسئلہ کم از کم پچاس فیصد تک حل ہو جائے گا
قلمکار
زاہد رؤف کمبوہ غلہ منڈی گوجرہ (ٹوبہ ٹیک سنگھ)